| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کچھ دن پہلے نوائے وقت میں اور آواز لندن کے اخبار میں میری یہ تحریر شائع ہوئی ۔آپ سب کی قیمتی آرا کا انتظار رہے گا۔
میرے وطن کی خیر ہو اس میں کوئی شک نہیں جو اللہ پاک نے ہمارے لیے لکھا ہوتا ہے وہی مل کے رہتا ہے ۔ لیکن بہت حد تک دعائیں بھی بہت سے ہونے والے واقعات کو بدل دیتے ہیں ۔ یہ ہمارا ایمان ہے ۔ اور اس کے علاوہ ہم اس بات سے بھی انکار نہیں کر سکتے جو اوپر والے نے لکھا ہے وہ ٹل نہیں سکتا۔ جو خوشی اور غمی ہمارے حصے میں لکھی گئی ہے۔ وہ مل کر رہے گی۔ اسی طرح رزق بھی اللہ نے جتنا لکھا ہے وہ ہم کو مل کر رہے گا ۔لیکن شرط بھی لگائی ہے کہ جب تک ہاتھ پاﺅں نہیں ہلاﺅ گے۔ تو آسمان سے کچھ بھی منہ میں آکر نہیں گرے گا۔ محنت پہلی سیڑھی ہے۔ پہلی شرط ہے۔ چیونٹی بھی اپنا رزق پتھر میں تلاش کرتی ہے اسی طرح جانور اپنے لیئے خود شکار کرتا ہے۔ غرض کوئی بھی کام کرنے کے لیئے قسمت کے ساتھ ساتھ محنت بھی بہت ضروری ہے۔ لیکن جب کبھی کسی ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑھ جائے یا پھر جب کوئی تکلیف یا پریشانی آتی ہے کوئی برا خواب دیکھا ہو۔ کسی عزیز کی اچانک بیماری کی خبر ملے۔ طوفان یا زلزلہ۔ اچانک دل کی دھڑکن تیز ہو ۔ غرض کوئی بھی ایسا واقعہ یا ہونے والا کوئی ایسا عمل جس کو دل و دماغ قبول کرنے کو تیار نا ہو۔تو ہم سب اکثر یہ کہتے ہیں ۔ کہ اے اللہ خیر کرنا یا اللہ خیر ہو ۔ تو ہی ہمیں اپنی حفظ و آمان میں رکھنا ۔ آج جب میں اپنے ملک کے حالات دیکھتی ہوں تو یہی الفاظ بار بار ادا ہو تے ہیں۔ کہ اے میرے ربَ میرے وطن کی خیر ہو ۔ میری دھرتی ماں کی خیر ہو اس دھرتی ماں کی جس نے نا صرف مسلمانوں کو بلکہ دوسرے مذاہب کوبھی اپنی آغوش میں پناہ دی ہوئی ہے ۔ پاکستان بہت مشکلات میں گھرا ہوا ہے ۔ ایک بار پھر ہم سب پر ایک بہت بڑی آزمائش آئی ہے۔ جس کے لیے ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام سرانجام دینا ہے بالکل اسی طرح جب۸ اکتوبر کو ملک ایک ناگہانی آفت کا شکار ہوا تھا۔ جب زلزلہ آیا تھا ، اور۰۹ ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہوئے تھے۔ لاکھوں گھر تباہ و برباد ہوئے تھے۔ جہاں باہر کے ممالک نے پاکستان کی امداد کی وہاں اپنے پاکستانیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر اپنے بہن بھائیوں کی دل کھول کر امداد کی۔ پاکستانی قوم وہ قوم ہے۔ جب کبھی ملک مشکلات کا شکار ہوا تو سب نے اپنی جانون کا نذرانہ تک پیش کیا ۔ جہاں اپنوں کو سہارے کی ضرورت پڑتی ہے وہاں جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ اگر امیروں نے اپنی امارت دکھانے کے لیے کچھ کیا تو غریب نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا اس نے اپنی اوقات کے مطابق کچھ نا کچھ ضرور دیا۔ پاکستانی قوم کو اللہ نے وہ دل دیا ہے کہ پڑوسی ملک میں جنگ تھی تو اپنے افغان بھائیوں کو نا صرف اپنے ملک میں پناہ دی بلکہ کاروبار میں بھی ان کی مدد کی ۔ کئی دھا ئیوں سے افغان ہمارے ملک میں رہ رہے ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں ۔ اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ سب سے پہلا حق انسان کا انسان پر ہے۔ اس میں اپنا اور پرایا نہیں دیکھا جاتا ۔ قرآن حکیم کی رو سے اللہ رب العزت نے نوعِ انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔ قرآن حکیم میں شرف انسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حضرت آدم کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس طرح نسل آدم کو تمام مخلوق پر فضیلت عطا کی گئی۔ قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: (القرآن، بنی اسرائیل،17 : 70) اور بے شک ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی اور ہم نے ان کو خشکی اور تری میں (مختلف سواریوں پر) سوار کیا اور ہم نے انہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق عطا کیا اور ہم نے انہیں اکثر مخلوقات پر جنہیں ہم نے پیدا کیا فضیلت دے کر برتر بنا دیا اسی طرح ہمارے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے۔ اللہ کی عبادت کے ساتھ اس کی مخلوق کا بھی تم پر حق ہے۔ اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا “مَن استَطَاعَ مِنک±م ان یَستَتِرَ مِن النَّارِ وَلَو بِشِقِّ تَمر فَلیَفعَل تم میں سے جو کوئی آگ سے بچ سکے تو وہ ضرور بچے خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کو صدقہ کر نے )سے ہی (بچے) ” ( صحیح مسلم /حدیث اور اگر کسی کے پاس دینے کو کھجور کے ٹکڑے کے برابر بھی کچھ نہ ہو تو کم از کم اپنے م±صیبت زدہ م±سلمان بھائی بہن کو اچھی باتوں سے حوصلہ ہی دے کہ وہ گناہ کی طرف مائل ہونے کی بجائے صبر کرے اِس طرح دونوں کا بھلا ہو گا ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ہے آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے (ہی سہی) اور جِسے وہ بھی نہ ملے تو پاکیزہ (اچھی اِیمان جمعی والی) بات کے ذریعے ہی ان کا غم غلط کر سکتے ہیں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”’ میرے پاس ایک مسکین عورت آئی، اس نے اپنی دو بیٹیوں کو اٹھا رکھا تھا، میں نے اسے تین کھجوریں کھانے کے لیے دیں، اس نے ایک ایک کھجور اپنی بیٹیوں کو دے دی اور تیسری کھجور کھانے کے لیے اپنے منہ کی طرف اٹھائی ہی تھی کہ اس کی بیٹیوں نے اس سے وہ مانگ لی، اس نے اس کھجور کے دو ٹکڑے کیے جسے وہ کھانا چاہتی تھی اور دونوں میں تقسیم کر دی، مجھے اس کا کام اچھا لگا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کِیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے اس کے بدلے اس (عورت) کے لیے جنت واجب کر دی ، یا فرمایا کہ، اللہ نے اس کے بدلے میں اسے جہنم سے آزاد کر دیا۔ اگر ہم اپنے لیے دنیا میں ہی جنت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اور اپنے ربَ کو راضی کرنے کے لیے اسکے بندوں کا خیال کرنا انکی مدد کرنا ہم پر لازم ہے آج پاکستانی فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی جنگ کے باعث لاکھوں مہاجرین جو متاثرہ علاقے سے ہجرت کر کے دیگر علاقوں میں آگئے ہیں لاکھوں افراد پناہ گزین کیمپوں میں جانوروں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں او ر وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔پانی بجلی کی کمی اپنی جگہ صفائی کا مناسب انتظام نا ہونے کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے سوات اور مالاکنڈ کے جنگ سے متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد تیرہ لاکھ تک پہنچ گئی ہے صوبہ سرحد کے اضلاع سوات، بونیر، لوئر دیراور دیگر علاقوں میں جاری کشیدگی کے باعث ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ ان علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں متاثرین نے نقل مکانی شروع کر رکھی ہے۔ایسے میں یہ معصوم بچے، بوڑھے اور خواتین جو کئی کئی گھنٹوں کا پیدل سفر کر کے مرادن، صوابی اور پشاور کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد تک بھی پہنچ رہے ہیں۔ بھوکے اور پیاسے، یہ بےگناہ لوگ جن کو زندہ رہنا ہے ۔ جو اپنا سب کچھ لٹا چکے ہیں ۔ افراتفری کی حالت میں بڑی مشکلوں سے ان کیمپوں تک پہنچے ہیں ۔ اور اپنے ہی ملک میں یہ مہاجروں جیسی زندگی گزار رہے ہے ۔ گرمی کی آمد آمد ہے ۔ ایک طرف تو کھانے کو کچھ نہیں رہی سہی کسر پانی بجلی نےپوری کر دی ۔ نا تو ان کے سر پر چھت ہے ۔ اور سونے کے لیے گرم پتھریلی زمین جہاں یہ معصوم بچے بے سود پڑے ہیں ایسے جیسے کے صدیوں کی مسافت طے کر کے آئے ہوں ۔ وہاں بزرگ اپنی دکھتی ہڈیوں کی وجہ سے پریشان ، خواتین اور بچیاں جن کو اپنے گھر میں چھت کا تحفظ تو مہیا تھا ۔ لیکن اب وہ سب انکے لیے ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ہم ان کو وہ خواب تو نہیں دے سکتے ۔ لیکن امید بن سکتے ہیں ۔ ان کا کی وسیلہ ہم ہیں اللہ کریم اوپر بیٹھا اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے ۔ اس کو ہمارے پیسے ، ہمارے نام ،ہمارے عہدے سے کوئی غرض نہیں ۔ہمیں ا س نے جو کچھ عطا کیا ۔ہم اس میں سے شکرانے کے طور پر کیا دیتے ہیں۔وہ صرف ہمارے عمل کو دیکھتا۔ ہے وہ یہ دیکھتا ہے۔ کہ میرے یہ بندے جو مجھ سے سے محبت کا دعوی کرتے ہیں ۔ اپنے رسولﷺ سے عشق اور روزِ قیامت پر یقین رکھتے ہیں ۔ میری مخلوق سے کتنا پیار کرتے ہیں ۔اور انکے اس عمل میں کتنی سچائی ہے ۔ کیا ابھی بھی ہم سوچ رہے ہیں ۔ اس سے پہلے کہ یہ نیکی کوئی اور کر جائے کیوں نا ہم آگے بڑھیں ، زیادہ نا سہی تھوڑا ہی سہی، کیونکہ قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے ۔ پھر یہ تو نیکی کا دریا ہے ۔ جس کے لیے میری دھرتی ماں انتظار میں ہے۔ بے گھر ہوئے یہ لوگ امید اور آس لگائے بیٹھے ہیں۔ کیوں نا ان کی دم توڑتی زندگی میں چند سکے نیکی کے ڈال کر اپنی آخرت کو سنوار لیں |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
انسانیت کے ناتے اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض بنتاہے ۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق کے لیے پیش کریں۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں کافی دنوں بعد آئی کچھ طبعت نا ساز اور کچھ حالات ایسے جن پر کچھ لکھنے کو دل نہیں کر رہا تھا ۔میں تبصرے بھی نہیں کر سکی ۔ کیونکہ دل اور دماغ غیر حاضر تھا ۔ اور صرف اچھا یا بہت خوب لکھ دینا مجھے گوارہ نہیں تھا ۔بالکل راضی انسانیت کے ناطے ہی سہی لیکن یہی انسانیت جنت کا راستہ دکھاتی ہے ،
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,933
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی اچھا لکھا ہے۔
تبصرہ کل کے لئے ادھار رہا |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت شکریہ راشد آپ کے تبصرے کا انتظار رہے گا
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,801
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ستارہ جی
اللہ آپ کو اجر دے۔ مدد کرنا اور مدد پر راضی کرنا دونوں ہی اللہ کو راضی کرنے والے کام ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,933
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ تعالٰی نے انسان کو صرف عبادت کے لئے ہی پیدا نہیں کیا بلکہ دوسروں کی مدد کرنے اور ان کی تکلیفیں دور کرنے کے لئے بھی پیدا کیا ہے۔ اللہ تعالٰی کے پاس کونسا عبادت کے لئے فرشتوں کی کمی ہے بقول شاعر
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبیاں علامہ اقبال کا مشہور شعر ہے اللہ کے بندے ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے میں اُس کا بندہ بنوں گا جسے اللہ کے بندوں سے پیار ہو گا تاریخ شاہد ہے جن لوگوں نے خدا کے بندوں سے پیار کیا۔ وہ آج لوگوں کے دلوں پہ راج کرتے ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ، ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم آج ہمارے دلوں میں ہیں۔ چودہ سوسال گزرنے کے باوجود آج بھی ہمارے دلوں پہ راج کررہےہیں۔ میں یہ نظریہ ہے کہ جو شخص اچھا ہوتا ہے اسے ساری دنیا اچھا کہتی ہے یہاں تک کہ ان کے مخالفین بھی۔ مجھے کچھ دن پہلے اخبار میںایک خبر پڑھنے کا اتفاق ہوا کہ لاہور کے ایک گھر میں 30 کے لگ بھگ متاثرین ہیں۔ اس گھر کا سربراہ سوات سیر کرنے کے لئے گیا تھا تو ان متاثرین نے ان کی بھرپور مہمان نوازی کی جواب میں انہوں نے انہیں اپنے گھر میں پناہ دے کرکیا۔ اس سے ظاہر ہے کہ محبت کا جواب محبت ہی ہے۔ جب آپ کسی کی مدد کے لئے پیسہ روپیہ دیتے ہیں تو آپ Spendنہیں کررہے بلکہ اللہ کی راہ میں Investکررہے ہیں۔ اور اس انویسٹمنٹکا اللہ تعالیٰ کی ذات بہت اچھا ریٹرن دیتی ہے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا | منتظمین (29-05-09), ایس اے نقوی (29-05-09), ام غزل (29-05-09), تانیہ رحمان ستارہ (29-05-09), رضی (29-05-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ناصر بہت شکریہ پسند کرنے کا اور راشد آپ نے بالکل درست کہا کہ اللہ پاک عبادت کا کام فرشتوں سے بھی لے سکتا تھا ۔ لیکن دین اور دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم اور اپنے اس کی مخلوق سے محبت پہلے رکھی ، ورنہ اگر عبادت تک ہوتاتو جنت بھر چکی ہوتی ۔ اس لیے کہا گیا اور بار بار کہا گیا کہ جب تک میرا بندہ معاف نہیں کرتا میں معاف نہیں کروں گا ۔ بس اللہ پاک سے نیکی کرنے اور دوسروں کا خیال رکھنے کی توفیق کی دعا ہے
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 856
کمائي: 1,463
شکریہ: 196
364 مراسلہ میں 602 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
کل تو پھر آپ 13 لاینوں کا تبصرہ کریں گے ہیں جی ۔ ۔ ۔ بھائی راشد |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے بھائی کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (29-05-09), رضی (29-05-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
ستارہ جی بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے
اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ بلاشبہ اعلی مقام رکھتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنے سے دل کو راحت ملتی ہے ایک بہت اچھی تحریر پر میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو اللہ ہم کو سیدھے راتے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین ہم اپنے دست پنر سے کشید کرتے ہیں بھرا نہیں کبھی مانگی کی مے سے جام اپنا خیال ہیچ سمجھئے ہر اک سکندر کو خدا کے واسطے پہچانئے مقام اپنا Last edited by ایس اے نقوی; 29-05-09 at 05:58 PM. |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (29-05-09), رضی (30-05-09) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ستارا جی پہلے تو بہت ہی اچھی تحریر پر میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول کریں ،
آپ کی یہ تحریر بہت ہی بروقت ہے میں آج ہی اس کو سرورق پر لگا دیتی ہوں، کیانکہ ان دنوں ہی ہمارے متاثرین بھائی بہن کو ہماری امداد اور ہمدردی دونوںکی بہت ضرورت ہے ، اور یہ درس تو ہمارا مذہب اور نبی پا ک صلیٰ اللہُ علیہ واسلیم بھی دیتے ہیں کہ سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ جب مکہ کے صحابہ رضی اللہ نے مدینہ ہجرت کی تو آپ صلیٰ اللہُ علیہ واسلیم نے فرمایا ! ’’ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ، کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں ‘‘ اللہ کی نظر میں سب برابر ہیں ۔ نبی پا ک صلیٰ اللہُ علیہ واسلیم نے فرمایا اخوت اور بھائی چارہ قائم کرو ، تو کیوں نہ ہم ہمارے محبوب نبی صلیٰ اللہُ علیہ واسلیم کی سنت پر ہی عمل کریں ، اور ہمارے سواتی بہن بھائیوں کے مشکل دور میں ان کا بھرپور ساتھ دیں ، پھر وہ ساتھ بے شک ایک میٹھی بات ہی کیوں نہ ہو ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ام غزل جی بہت نوازش ایک کوشش تھی ہاں لکھتے وقت نہیں سوچا تھا کہ کیا لکھ رہی ہوں ، میرے بس میں ہو تو دنیا سے یہ جنگ و جدل ختم کروا دوں ۔ نفسا نفسی، خودغرضی ۔ بے حسی ، کو جڑ سے اکھاڑ دوں لیکن اپنے آپ کو بےبس سمجھ کر الفاظ کا استعمال پر ہی تسلی کر لیتی ہوں ۔ بس دعا کرو آپ سب کہ ہم اپنے عمل درست کریں ۔ عمل ٹھیک ہو گا تو دعا بھی قبول ہو گی
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاہ جی مشکور ہوں جب تک تھوڑا احساس باقی ہے انسانیت کی خدمت ہوتی رہے گی اللہ پاک نے زندگی دی تو انشاءاللہ قلم کی نوک پر حق اور سچائی ہی آگی ۔ چاہے راستہ کتنا دشوارگزار ہو / اپنا یہ سفر جاری رہے گا اللہ پاک سب کو خوش رکھے آمین
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاک, واقعات, لوگ, لندن, ماں, محبت, آج, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, تلاش, حکم, خواتین, خبر, دعائیں, زندگی, سفر, طالبان, عورت, عبادت, عزیز, عشق, صدقہ, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|