واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


منزل ایک- الگ الگ قطب ستارہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-10, 12:40 PM   #1
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default منزل ایک- الگ الگ قطب ستارہ

منزل ایک- الگ الگ قطب ستارہ

تحریر : محمودالحق

زندگی کے راستے فیصلوں کے محتاج نہیں ہوتے۔ بلکہ اسباب کی پگڈنڈیاں راستوں کی نشاندہی میں بدل جاتی ہیں ۔ عقل ، فہم اور شعور کا ادراک تقدیر سے جدا نہیں ہوتا ۔آنکھ جس منظر کو دیکھتی ہے۔ اسی کا عکس پردے پر نمودار ہوتا ہے ۔ ہوائیں تیز ہو جائیں تو آندھیوں کی پشین گوئی کرتی ہیں ۔ بادل بھاگتے بھاگتے جمگھٹی گھٹائیں بن جائیں تو برسنے کی نوید بن جاتے ہیں ۔مگر بخارات بادل بننے سے قبل اپنا وجود پوشیدہ رکھتے ہیں ۔ پھول کھلنے سے پہلے اپنی مہک سے اعلان بہار نہیں کرتے ۔بلکہ پوشیدگی کے عمل تولیدگی میں چھپے رہتے ہیں ۔شمع جلنے سے پہلے بھی موم ہوتی ہے اور بعد میں بھی۔ مگر روشنی موم سے نہیں سبب سے ہو تی ہے ۔کوئی بھی کام مشکل تبھی ہوتا ہے جب وہ پوشیدہ رہتا ہے ۔ سبب ظاہر ہونے پر تو وہ قیاس بن جاتا ہے ۔اچھا یا برا ۔نظام کائنات سبب کی وجہ سے ہے ۔ مگر پوشیدہ ہے ۔قبول اس لئے کیا جاتا ہے کہ تجسس کے اسباب تو ہیں مگر یقین نہیں ۔ اعتبار تو تبھی ہوتا ہے جب عقل کے ترازو پر نہ چھوڑا جائے۔ عقیدہ و ایمان اعتبار کی وجہ سے ہے ۔اسی لئے جو پوشیدہ ہے ان کے بارے میں قیاس نہیں کیا جاتا بلکہ اعتبار کیا جاتا ہے ۔ اللہ تعالی کے قائم کردہ نظام کائنات و نظام حیات یقین کی بنیادوں پر قائم و دوائم ہیں ۔ جب نظام کائنات نے اپنا وجود اسی کے حکم کے تابع کردیا تو پھر نظام حیات کے متعلق قیاس و گمان کیوں رہتا ہے ۔اللہ تعالی کے فیصلے انتظار کی اذیت سے دوچار نہیں کرتے ۔بلکہ بروقت راحت و تسکین کا باعث ہوتے ہیں ۔خواہش دنیا کی محبت میں مبتلا کرتی ہے۔ اگر صبر شکر میں انتظار رہے تو مادیت کے کرب سے روح محو پرواز رہتی ہے ۔ خواہش میں انتظار ہو تو کرب ، اسباب ہوں تو فرحت کا باعث ہیں ۔کوئی بھی بات اپنے مفہوم سے جانی جاتی ہے ، نہ کہ منظوم سے ۔ پھول کھلنے کے لئے کانٹے کافی نہیں ، نئے پتوں کا انتظار رہتا ہے ۔ کلی میں پہلے بیج بنتا ہے تب پنکھڑی کھلتی ہے ۔اور وہی بیج پھول میں مہک پیدا کرنے کا سبب ہے ۔بنیاد بیج سے ہے کلی سے نہیں ۔ پریشانیاں سدا کانٹوں کی طرح رہتی ہیں مگر ان سے مہکار نہیں ۔بادل ٹہلنے سے دھواں ہیں مگر دھواں برسنے میں بادل نہیں ۔حالات میں تبدیلی اسباب سے ہے ، امکانات سے نہیں ۔سوچ کا تعین جستجو سے ہے ، عمل سے نہیں ۔ہر راستے پر کھڑا نیا موڑ اگلے راستہ کی نشاندہی کرتا ہے ۔ منزل تک پہنچنے کے لئے راستے نہیں ناپے جاتے ۔ بلکہ موڑ ان راستوں کی نشاندہی کرتے ہیں جو منزل کی طرف جاتے ہیں ۔پہلے پہنچنے والا قطب ستارہ کی مدد لیتا ہے ۔پیچھے آنے والے سبھی قدموں کے نشانات کی مدد سے جلد منزل تک پہنچ جاتے ہیں ۔جو موسم کا انتظار نہیں کر سکتے ۔ وہ پھلوں کی چاشنی سے محروم رہ جاتے ہیں ۔نظام کائنات میں سب ایکدوسرے کے پیچھے ہیں کوئی آگے نہیں ۔نظام حیات میں سب ایکدوسرے سے آگے ہیں ۔غرض و مفاد میں صرف پیچھے ہیں ۔ اسی لئے تو ان کے انتظار میں کرب ہے ۔ فیصلے کی راحت سے لمحہ بھر کو تسکین پاتے ہیں ۔ جو فیصلوں کےانتظار میں رہتے ہیں کرب نہیں جھیلتے راحت پاتے ہیں ۔اندھیرے جو دیکھاتے ہیں سورج انہیں چھپا دیتا ہے ۔نظروں کے سامنے اپنا منظر پیش کرتاہے ۔آنکھیں اسی کی عادی ہو جاتی ہیں اور اسی کو دیکھنا پسند کرتی ہیں ۔اندھیروں سے خوف کھانے لگتی ہیں ۔ قدم راستوں سے شناسانہیں ہوتے ۔ روشنی کے تابع ہوتے ہیں ۔ ہر شے اپنی جگہ موجود رہتی ہے اور سبب سے تعلق کی بنا پر نظر سے جڑی رہتی ہیں ۔زندگی جینے کی تمنا میں موت کے انتظار کے خوف سے لاپرواہ ہو جاتی ہے ۔ہر زی روح اس منزل کے مسافر ہیں ۔ جن کے تمام کے تمام راستے انہی پر ختم ہوتے ہیں ۔ جس کے انتظار میں نہ تو کرب ہے اور نہ خوف ۔دوسروں کے قدموں کے نشانات پر چلتے چلتے بھول جاتے ہیں ۔کہ اس راستہ میں پگڈنڈیاں نشاندہی نہیں کرتی ۔ بلکہ سب ہی اپنے راستوں کے قطب ستارہ ہیں ۔ یاد رکھنے والی بات تو ایک ہی ہے " کل نفس ذائقہ الموت" ۔

در دستک
__________________
آپۖ ہی کی طریقت ہو میری اِتِّباع پَیراہَن
میرا قلب پڑھے لا الہ الااَللہ نظر آوں گدا

بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
sahj (21-02-10), shafresha (21-02-10), اجنبی انسان (21-02-10), راجہ اکرام (21-02-10), شاہ جی 90 (21-02-10), عامرشہزاد (01-03-10), عارف اقبال (22-02-10)
پرانا 21-02-10, 01:35 PM   #2
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محمود بھائی کمال ہے
یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب
اب دوسرا مصرع نہیں لکھوں گا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ انگور کی بیٹی سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتے ۔
اللہ آپ کو خوش رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-10), بزم خیال (21-02-10), راجہ اکرام (21-02-10)
پرانا 22-02-10, 12:59 AM   #3
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی کمال ہے
یہ مسائل تصوف یہ تیرا بیان غالب
اب دوسرا مصرع نہیں لکھوں گا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ انگور کی بیٹی سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتے ۔
اللہ آپ کو خوش رکھے آمین

دوسرا مصرعہ لکھ دیتے تو غالب خوش ہو جاتا -
اور یہ رہا میرا بیان !!!!!!!!!

کیا میں نہ جانوں تو ہی تو صاحب بصیر
ورد ہے میرا نِعمَ ٱلمَولَىٰ وَنِعمَ ٱلنَّصِير
قلبِ َقََََلب میں ہو فَٱثبُتُوا وَٱذڪُرُوا ٱللَّهَ ڪَثِير
گرہ ایمان مومن ہو ٱللَّهُ عَلَىٰ ڪُلِّ شَىءٍ۬ قَدِير

بندہ دنیا چاہے تو آخرت واللہ عَزِيزٌ حَڪِيم
طالب باغ رضوان ہوں اے مولا غَفُور رَّحِيم
مقصد حیات میں ہودعا مغفرت و رِزۡقٌ۬ كَرِيم
بےعلم زمانہ بے خبر ان اللہ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيم

سب سے جدا رنگ نو اللہ ہو اللہ ہو
مراتب جہان میں خداۓ تو اللہ ہو اللہ ہو
مائل ہے پردہ خیال پَر تَو اللہ ہو اللہ ہو
پکار اٹھے خاک طور ہو اللہ ہو اللہ ہو


تیری رحمتوں کا یہ اظفر اللہ اکبر اللہ اکبر
تیری حکمت سےبھرےاحمر اللہ اکبر اللہ اکبر
نورہلال سےپھیلے پیکر ازہر اللہ اکبر اللہ اکبر
عرش پہ پیوست مجسم امبر اللہ اکبر اللہ اکبر

در دستک / روشن عطار
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-03-10), شاہ جی 90 (01-03-10), عارف اقبال (22-02-10)
پرانا 28-02-10, 04:20 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کرین۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (07-03-10), شاہ جی 90 (01-03-10)
پرانا 01-03-10, 01:10 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محمود بھائی بہت خوبصورت تحریر ہے
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (07-03-10), شاہ جی 90 (01-03-10)
پرانا 07-03-10, 03:04 PM   #6
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,577
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عامرشہزاد مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی بہت خوبصورت تحریر ہے
عامر شہزاد بھائی بہت شکریہ
آپ نے پسند کیا اس سے خوبصورت بات کیا ہو گی ۔
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (07-03-10)
جواب

Tags
color, com, ہے۔, کلی, گمان, پہلے, پھول, پسند, موم, موت, محبت, ایمان, اللہ, بدل, تحریر, جلد, حکم, حیات, دنیا, راستہ, عقیدہ, عقل, عادی, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 13-12-09 12:55 AM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا شیخ ہمدان سیاست 1 19-01-08 09:45 PM
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 0 19-08-07 02:17 PM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger