| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ نے امت مسلمہ کو تمام امتوں میں فضلیت بخشی اور اس فضیلت کا معیار یہ ہے کہ یہ امت وہ کام کرتی ہے جو انبیا کے ذمے تھا یعنی اللہ کا پیغام اسکے بندوں تک پہنچانا۔ اس لیے ہر مسلمان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عملاَ ، قولاَ اس فریضے کو سر انجام دے۔دیکھا جائے تو ایک اعتبار سے ہر مسلمان ہر وقت غیر شعوری طور پر اس فریضے کو سر انجام دے رہا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی مسلمان سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو اسکو اسلام کے نام پر منسوب کر دیا جاتا ہے یا تھوپ دیا جاتا ہے۔ چناچہ ہمارا ہر عمل، ہر قول، ہر بات ہر سوچ، ہرلفظ غیر مسلموں کے سامنے بطور اسلام کی تبلیغ کے پیش ہو رہا ہوتا ہے۔ اس فریضے کو سر انجام دینے کے لیے زمانے کے اعتبار سے ہر ذریعے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔جیسا کہ آج کے دور میں انٹرنیٹ سب سے بہترین اور جدید ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے اللہ نے ہر غیر مسلم کے گھر کے دروازے اور دماغ کے دروازے مسلمانوں کے لیے کھول دئیے ہیں تاکہ وہ اللہ کا پیغام ان تک پہنچا سکیں۔ چناچہ یہ آرٹیکل لکھنے کا مقصد امت مسلمہ کے جوانوں کو یاد دلانا ہے کہ جب وہ انٹرنیٹ پر کچھ لکھ یا بول رہے ہوتے ہیں تو در حقیقت وہ اسلام کے نمائیندے کی حیثیت سے سنے یا پڑھے جا رہے ہوتے ہیں اسی وجہ سے انکو چند نقاط ذہن میں رکھنے چاہیں۔
نوٹ: جب کبھی آپ کسی غلط مشغلے میں پھنستے ہیں آپ پر اللہ کا دوہرا غضب نازل ہو سکتا ہے۔ایک تو یہ کہ بطور مسلمان آپکا یہ شیوہ ہی نہ تھا۔ اور دوسرا یہ کہ آپ نے دوسروں تک اللہ کا پیغام غلط پہنچایا۔اس لیے انٹرنیٹ پر اس سلسلے میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پر مشاغل کو ہم مندرجہ ذیل طبقات میں تقسیم کر سکتے ہیں 1:چیٹنگ ۔۔۔۔2:فورمز ۔۔۔۔۔۔۔ 3:ویب سائیٹس چیٹنگ: اس وقت سب سے زیادہ پاپولر چیٹنگ ہی تصور کی جاتی ہے۔ روزانہ لاکھوں نہیں کروڑوں افراد مختلف آن لائن مسنجرز کے ذریعے آن لائن ہو رہے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے چیٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ 1:تقریباَ ہر جگہ دیکھا گیا ہے کہ مسلمان انتہائی لغو زبان استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کے مذاق میں برے نام، القاب، یا گالیاں دی جا رہی ہوتی ہیں۔ایسے میں جب کوئی غیر مسلم ان تحریروں کو پڑھے گا تو اسکا دل اسلام سے بد زن ہو جائے گا اور وہ مسلمانوں کو دنیا کی سب سے نیچ قوم تصور کرے گا۔ اس لیے چیٹنگ کے دوران یا مسنجر کے رومز میں انتہائی محتاط زبان اختیار کرنی چاہیے۔ 2:اکثر جگہ پر مسلمان جب اسلام اور اللہ کےخلاف پروپیگنڈا دیکھتے ہیں تو اخلاق سے گری ہوئی زبان اختیار کرتے ہیں۔ اس سے بھی احتراز کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اللہ کا حکم ہے کہ انکے خداؤں کو بھی برا نہ کہو۔ 3:مسلمان عموماَ غیر مسلم لڑکیوں سے بات کرتے ہوئے اخلاق اور معیار سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہیں۔ اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فورمز: انٹرنیٹ فورمز اس وقت بہت زیادہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہاں پر لکھا ہوا عموما ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو جاتا ہے۔اس میں چند احتیاطیں جو کرنے کی ضرورت ہے۔ 1:مسلمان بین المذاہبی بحث میں الجھ جاتے ہیں ۔ اکثر مسلمانوں کو نت نئے اٹھنے والے فتنوں تو کجا خود اسلام کے بارے میں بنیادی آگاہی نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ جب غیر مسلموں کی طرف سے تابڑ توڑ سوالات آتے ہیں تو پھر راہ فراہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ کار ہی نہیں ہوتا۔ یہ نہ صرف خود آپکی بلکہ اسلام کی رسوائی کا سبب بنتا ہے۔ لاکھوں قہقے لمبے عرصے کے لیے آپکا اور اسلام کا نصیب بنتے رہیں گے۔ یہ آپکی شکست نہیں بلکہ مسلمانوں اور اسلام کی شکست تصور کی جائے گی۔ اس لیے یا تو پہلے اسلام کی معلومات لے لیجیے ورنہ کسی قسم کی بحث میں نہ الجھیے۔ 2: ان فورمز کا ایک اور سب سے بڑا مسلہ فرقہ وارانہ بحثیں بھی ہیں۔ مسلمانوں کی اکثریت فرقہ وارانہ بحثوں میں الجھ جاتی ہے۔ان بحثوں کا کئی جہتی غلط اثر ہوتا ہے۔ جب کوئی غیر مسلم مسلمانوں کی ان بحثوں کو دیکھے گا تو اس کی اسلام میں دلچسپی ختم ہو جائے گی وہ اسلام کو دین کے بجائے عام مذہب سمجھنے لگے گا۔ اس کے علاوہ یہ بحثیں ہمیشہ کے لیے نئے آنے والوں اور غیر مسلموں کو گمراہ بھی کر سکتی ہیں۔اس لیے فورمز پر فرقہ وارانہ بحثوں اور الزامات سے گریز کرنا چاہیے 3:مسلم فورمز کا بہت بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ ان کے اسلام کے سیکشن میں کوئی عالم دستیاب نہیں ہوتا کہ جو تشنگان علم کی پیاس بجھا سکے۔ جو کچھ بھی دستیاب ہوتا ہے ان میں سے اکثر یا تو فرقہ وارانہ ہوتا ہے یا پھر اختلافی۔ ویب سائٹس: لاکھوں کروڑوں مسلمان روزانہ ہی جانے کتنی سائٹس کا وزٹ کرتے ہوں گے۔ تاہم ان سائٹس کے وزٹ کا عام فرد کا پتا نہیں چلتا۔ لیکن یہ انسان کی سوچ اور کردار پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے دیگر نقاط بیان کیے جا سکتے ہیں ۔لیکن میرے نزدیک یہی اہم نقاط ہیں جو پر غور اور زیر غور رکھنے کی ضرورت ہے۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (22-12-09), فیصل ناصر (24-12-09), ھارون اعظم (23-02-10), یحیٰی (24-12-09), منتظمین (23-12-09), محمدمبشرعلی (03-02-10), ابو عمار (23-12-09), ابن جمال (29-05-11), رانا امر (23-12-09), راجہ اکرام (22-12-09), طاھر (26-12-09), عبداللہ آدم (29-05-11), عبداللہ حیدر (22-12-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق کے لئے تجویز کیا جاتا ہے
فوری توجہ کا مستحق ہے |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بدر بھائی السلام علیکم
آپ کے الفاظ قابل توجہ ہیں! ![]() میری جانب سے شکریہ قبول فرمائیے ۔ ۔ ۔
__________________
میںتمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوںگا! Last edited by shafresha; 24-12-09 at 07:08 PM. |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ بھایئو ! ۔ ۔ ۔ ۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | رانا امر (23-12-09), راجہ اکرام (23-12-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بہت اچھی تحریر ہے بدر بھائی۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
ماشاءاللہ کیا گہرائی والی باتیں کی ہیں آپ نے ،،،،،،،جزاک اللہ
میری نظر میں Pk.Net ان سب باتوں سے پاک ہے اور ہمیشہ رہیے گا۔۔۔۔۔۔ انشاءاللہ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے رانا امر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ راناامر بھائی۔ تاہم سنا ہے کہ پاک نیٹ بھی انہی مسائل کا شکار رہا ہے۔ اب انتظامیہ کی وجہ سے کافی بدلاؤ آ چُکا ہے۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی اتنی اچھی باتوں پر اللہ سے اجر کی امید رکھئے
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی فیصل بھائی اللہ سے بہت امید ہے کہ وہ میری منافقت سے در گزر کرے گا انشا اللہ
مزید آپ لوگوں سے رائے لینی تھی کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہ مفید ہے تو کیوں نہ اسکو کسی جگہ چپکو کروا دیا جائے تاکہ شاید کوئی فائدہ حاصل کرے؟ |
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | رانا امر (25-12-09) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی بدر بھائی
یہ بہترین رہنمائی ہو گی ان لوگوں کے لئے جو نیٹ کا اچھا استعمال کرنا چاہتے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | رانا امر (25-12-09) |
|
|
#12 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,407
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب بدر بھائ
اللہ پاک آپ کو جزائے خیر سے نوازے اور آپ کے قلم کی جرات نصیب فرمائے
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا | Kamran_Tabasum (25-12-09), رانا امر (25-12-09) |
![]() |
| Tags |
| color, فورمز, کرنی, گھر, ویب, وقت, مقصد, مسلہ, مسلمان, آج, اللہ, انٹرنیٹ, انسان, اسلام, بہترین, بول, حکم, دنیا, سیکشن, علم, عالم, غور, غلطی, غضب, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| انٹر نیٹ کا مناسب استعمال ذہانت بڑھاتا ہے | سیپ | شعبہ طب | 0 | 12-02-11 03:37 PM |
| ازدواجى زندگى كے اصول يا خاندان كا اخلاق عفو و درگزپاک نیٹ مہم | Wahid Mahmood | گپ شپ | 10 | 13-01-11 11:40 PM |
| انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں کی نگرانی ضروری | سائرہ علی | بچوں کی تعلیم و تربیت | 0 | 17-03-10 09:31 AM |
| انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں | محسن بٹ | Ask Experts ماہرین کی رائے | 21 | 02-03-10 04:53 PM |
| انٹرنیٹ کارڈ کے بغیر انٹرنیٹ استعمال کریں | پیاسا | خبریں | 7 | 02-07-08 04:43 PM |