واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ماضی میں سنسکرت اور پھر اُردو تھی۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-03-09, 11:58 PM   #1
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,291
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ماضی میں سنسکرت اور پھر اُردو تھی۔

ماضی میں سنسکرت اور پھر اُردو تھی۔

(یہ تفریح کے لئے من گھڑت قصّہ ہے۔)

ایک نیا فوجی یوزباشی جسکو شُستہ اردو بولنے کی لت تھی ایک چھاؤنی کو آیا۔ یوزباشی نے چھاؤنی کا جائزہ لینے کے بعد رات کو تمام جوانوں کی حاضری بلائی اور تقریر کی؛
‘ میں نے سرسری جائزہ لیا، یہاں کی حالت دگرگوں ہے۔ دیکھو تو کوئی کام ڈھنگ سے نہیں ہوتا ہے اور لوگ بھی مضطرب رہتے ہیں۔ چھاؤنی میں مقیم ہوتے ہوئے لوگوں کو آپے سے باہر نہیں ہونا چاہئے تم لوگ اپنے اوقات میں رہو۔ تم لوگوں کو روزینہ کی کوئی تکلیف بھی نہیں ہے خوراک ویسے بھی گاڑی ران پہنچا دیتا ہے۔ ہتھیاروں کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ بندوقوں کے پُرزے دیکھو؛ کُتے، گھوڑے، لبلبی، نالی؛ خدا کی پناہ۔ داغو تو شائد ہی نشانے پر بیٹھیں۔ رہی صفائی کی حالت تو صفائی عُنقا ہے، کدھر ہے؛ الامان و والحفیظ،؛ کدھر ہے؟ میں دیکھتا ہوں کس طرح سارے ٹھیک نہیں ہوتے، غلط آدمی کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ چلو دفع ہو جاؤ۔ برخاست! ‘
اس کے بعد واپس جاتے ہوئے دو جوان آپس میں باتیں کرنے لگے۔

پہلا جوان - یار نئے افسر نے یہاں خاندان رکھنے والوں پر بڑا طنز کیا کہ گھروں سے نہیں نکلتے۔
دوسرا جوان - بالکل؛ وہ بات تو کسی حد تک ٹھیک ہے مگر یہ گوشت والی بات ٹھیک نہیں تھی۔ ہم کو ترکاری میں جو بوٹی ملتی ہے وہ ہم کھا لیتے ہیں، اب اگر بوٹی بڑی ہو تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔
پہلا - یار انہوں نے گالیاں بھی بڑی دی ہیں، اسطرح پُرانے تجربہ کار جوانوں کو بُرے ناموں سے یاد نہیں کرنا چاہئے تھا انکی شکایت کرنی چاہئے۔ بندوقیں اگر خراب ہیں تو ٹھیک کرائے جا سکتے ہیں اور گندے ہوں تو صاف کریں گے۔ نشانہ بازی کی جگہ پر بھی تو مقرّر کردہ جوان آخر تک نشان کے پاس بیٹھے ہی رہتے ہیں ۔
دوسرا - صفائی پر شائد ان کو زیادہ غصّہ آیا ہوا تھا جسکے لئے انہوں نے پہلے ہی ایک سزا تجویز کی ہوئی ہے۔ اور یار یہ امان اور حفیظ کون ہیں جو یہاں موجود نہیں تھے۔ لگتا ہے سارا پھڈا انکی وجہ سے پڑا تھا۔

(یُوزباشی - captain روزینہ - ration گاڑی ران - Driver کُتّا - cock of a gun گھوڑا - striking hammer/pin لبلبی - trigger داغنا - to fire/shoot عنقا - phoenix )

Last edited by محمد الیاس; 08-03-09 at 10:39 AM.
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-03-09, 12:18 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ماضی میں سنسکرت اور پھر اُردو تھی۔

ہاہاہاہا اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
gun, Sanskrit has died, Urdu not to die, لوگ, آدمی, اردو, خدا, دیکھو, رات, غصّہ, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ورڈپرس کی تھیم کو اردو میں کنورٹ کرنا فرحان دانش Ask Experts ماہرین کی رائے 2 04-11-09 08:01 PM
ورڈ پریس کی تھیم میں اردو شامل کرنا اکرم اردو پریس (http://wordpress.pk) 1 11-05-09 01:36 PM
فورمز کی تھیم میں کوئی خرابی آ گئی ہے عرفان حیدر تجاویز اور شکایات 28 05-03-08 12:21 PM
گراں پری ریس میں کارتھیکین فاتح ابن ضیاء کھیل اور کھلاڑی 0 25-12-07 03:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger