واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


قطار در قطار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-09, 10:22 PM   #1
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default قطار در قطار

قطار در قطار

تحریر: محمودالحق

گرمی کا احساس بڑھنے پر میں نے گاڑی کاشیشہ تھوڑا نیچا کیا ہی تھا کہ ایک ہاتھ تیزی میں میری طرف بڑھا مشکل سے اپنا منہ بچا پایا مگر کانوں میں ایک بےسری آواز نے ایسا جادو جگایا کہ میری برداشت ہی جواب دے گئی اتنی تکلیف مجھے ایک گھنٹے سے ٹریفک میں پھنسے رہنے سے نہیں ہوئی میں نے دونوں ہاتھ جوڑ کر ایک ہٹے کٹے بھکاری سے معافی مانگی "اللہ کے واسطے تو مجھے معاف کر دے "اب تو میں نے ان بھکاریوں سے الجھنا چھوڑ دیا تھا روز طرح طرح کی باتیں سننے کی تو انہیں عادت تھی مگر مجھے سنانے کی نہیں تھی ایک بات تو طے ہے عوام کی برداشت بڑھانے میں ان کا اہم کردار ہے
وہ مجھ پر ایسے چیخ رہا تھا جیسے کوئی قرض خواہ قرض دار سے وعدہ کا وقت گزرنے پر دو دو ہاتھ کرنے آیا ہو اگر جان چھڑوانے کے لئے ایک کا احسان چکا بھی دیں تو نہ جانے کون سی بھاشا میں دوسروں کو اطلاع کر دیتے ہیں کہ یہ بکرا نرم دل ہے تو ایک ایک کر کے دوسرے فقیر آوازوں کی چھری سے حلال کرنے پہنچ جاتے ہیں
بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی واقعہ تو مجھے اور بیان کرنا تھا جسے آج میں پہلی بار دیکھ رہا تھا فقیر تو ہم روزانہ ہی دیکھتے ہیں اور بھگتنا بھی پڑتا ہے
لاہور کا ایک مصروف چوک موڑ سمن آباد چاروں اطراف سے بھاری ٹریفک کی آمدورفت سے اکثر و بیشتر ایسا منظر پیش کرتا جیسے سینکڑوں بھیڑوں کو ایک تنگ گلی میں دھکیل دیا گیا ہو عوام کی بے چینی ان کے چہروں سے عیاں ہوتی ہے بعض مجبوری سے آگے پیچھے دیکھتے ہیں موقع ملے تو وہ نکل بھاگیں بچے سکولوں کے باہر ان کی راہ تک رہے ہوتے ہیں اور بعض ایسے بھی جن پر یہ محاورہ پورا اترتا ہے کہ" منٹ دا ویل نیں ٹکے دی آمدن نیں"ایسے مواقع پر میرا پسندیدہ مشغلہ لوگوں کے چہروں سے اڑتی ہوائیاں دیکھوں یا پھر سڑک کے اطراف ہورڈنگز کیسے "نیا جال لائے ہیں پرانے شکاری" میری حیرانگی کی انتہا نہ رہی جب میں نے ہورڈنگ پر بنی تصویر دیکھی ہمیں تو دیکھنے کی عادت ہو چکی ہے شیونگ کریم کے اشتہار میں ایک خوبصورت ماڈل کی چمکتی مسکراہٹ یا موٹر سائیکل کا اشتہار چلانے والے کی آنکھ کے تصور سے آگے سپیڈو میٹر تو پیچھے بیٹھی ماڈل نظر آتے ہیں خود وہ کیمرے میں ڈھل جاتا ہے
یہ تصویر ایک الگ ہی کمپنی کا اچھوتا آئیڈیا معلوم ہو رہی تھی نیچے چیونٹیوں کی ایک لمبی قطار اور اوپراُڑتے ہوئے ایک قطار میں پرندے ایک لمحے کو یہ خیال گزرا کہ شکار کے متعلق کچھ معلومات ہوں مگر یہ چیونٹیاں کیوں ہیں یہاں، بے ضرر ہیں کیڑے مار ادویات والے اتنا پیسہ کیوں لگائیں گے میں نے اپنی توجہ وہاں سے ہٹائی تو صوبائی حکومت کا نام ایک پیغام کے ساتھ نیچے نظر آیا کہ قطار میں چلنے کا ان سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیئے لیکن میرے تو آگے پیچھے ایک عجب تماشا کا سماں تھا عوام ایک دوسرے کوکوس رہے تھے بعض موٹے تازے تو آنکھوں سے ڈرانے کی بھی کوشش کر رہے تھے تاکہ دوسرے راستہ دیں اور وہ نکل جائیں بعض سمجھدار قسم کے لوگ ایسی بے ہنگم ٹریفک کو حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے تھے مگر کوئی بھی اس ہورڈنگ کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا مگر وہ پرندے اور چیونٹیاں انہیں ضرور دیکھ رہے تھے کہ ہمیں پاؤں میں روندنے والے اور پروں کو نوچنے والے کیسے دست وگریباں ہونے کو تیار بیٹھے ہیں حکومت نے اپنا فرض ادا کر دیا تھا عوام اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور یہ چیونٹیاں اور پرندے اپنے پروردگار کے حکم سے اشرف المخلوقات کو انسانیت کا پیغام پہنچانے کا کام سر انجام دے رہے ہیں یہ پریشان تو ضرور ہوتے ہوں گے کہ وہ انسان پانچ وقت بغیر کسی لالچ و ترغیب کے نظم وضبط کا کمال مظاہرہ کرتا ہے اور لاکھوں کا اجتماع بھی اپنے پروردگار کے سامنے کسی خارجی دباؤ کے بغیر رکوع و سجود ایسی قطاروں اور نظم و ضبط سے کرتا ہے کہ یہ پرندوں اور چیونٹیوں نے شائد وہیں سے سیکھا ہو
مغربی دنیا نے ان سب کو قانون کے دھارے میں ڈھال کر قطار کا پابند کروایا مگر ہمیں ہمارے پروردگار نے سجدہ کا حکم دیا تو ہم نےقطاریں بنا لی کیا ہی اچھا ہو اگر پانچ وقت کی اسی عادت کو 24 گھنٹے اپنائے رکھیں
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-01-10), گوندل (04-12-09), محمدعدنان (07-12-09), ام طلحہ (04-12-09), ابو عمار (04-12-09), تانیہ رحمان ستارہ (04-12-09), راجہ اکرام (06-12-09), سائرہ علی (18-12-09), سحر (04-12-09), عامرشہزاد (04-12-09), عدنان دانی (03-12-09)
کمائي نے بزم خیال کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
04-12-09 ایس اے نقوی دستیاب نہیں 0
پرانا 03-12-09, 11:00 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

great sharing
keep it up
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 12:57 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,929
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب محمود صاحب اچھا پیغام دیا ہے آپ نے
شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 01:14 AM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,183
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 09:21 AM   #5
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک اور بہترین تحریر، وہی خوبصورت انداز وہی بہترین سوچ۔
بہت خوب محمود بھائی!!
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 10:10 AM   #6
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوبصورت تحریر ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (04-12-09), عدنان دانی (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 02:48 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت پیغام ہیں محمود بھائی
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 08:23 PM   #8
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Adnandani مراسلہ دیکھیں
great sharing
keep it up
بہت شکریہ بھائی آپ کا
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 08:29 PM   #9
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ مراسلہ دیکھیں
بہت خوب محمود صاحب اچھا پیغام دیا ہے آپ نے
شاہ بھائی بہت شکریہ اتحاد تنظیم اور نظم و ضبط کا پیغام ہمارے قائد اعظم نے ہی دیا تھا یہ تو صرف یاد دہانی ہے
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 08:35 PM   #10
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
ایک اور بہترین تحریر، وہی خوبصورت انداز وہی بہترین سوچ۔
بہت خوب محمود بھائی!!
ام طلحہ بہن بہت شکریہ بیسویں صدی کی دو شخصیات سے میں بہت متاثر ہوں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال ، میری سوچ کا محور یہ دونوں ہیں
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (04-12-09)
پرانا 04-12-09, 08:37 PM   #11
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
بہت خوبصورت تحریر ہے۔
بہت شکریہ ابو عمار بھائی جیسا سوچتا ہوں ویسا ہی لکھ دیتا ہوں
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-12-09, 08:39 PM   #12
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عامرشہزاد مراسلہ دیکھیں
بہت خوبصورت پیغام ہیں محمود بھائی
عامر شہزاد بھائی شکریہ آپ کی محبتوں کا
شائد کہ دل میں اتر جائے بات میری
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-12-09, 10:19 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام محمود بھائی
بہت خوب انداز سے بہت اہم پہلو کی جانب توجہ دلائی ہے
حقیقت یہ ہے کہ اسلام کا سارا نظام باہم مربوط ہے، عبادات کا یہ نظم و ضبط صرف مخصوص اوقات کے لئے نہیں بلکہ یہ ایک درس ہے عملی زندگی میں اپنانے کے لئے۔ لیکن اس کے لئے ضرورت ہے عبادات کی روح کو سمجھنے کی۔
اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (08-12-09)
پرانا 07-12-09, 12:14 PM   #14
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,151
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محمود بھائی بہت اچھی تحریر ہے
لیکن بھائی ہم روزانہ ایسی بہت سی باتیں پڑھتے ہیں ، دیکھتے یا سنتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (08-12-09)
پرانا 08-12-09, 06:05 AM   #15
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
سلام محمود بھائی
بہت خوب انداز سے بہت اہم پہلو کی جانب توجہ دلائی ہے
حقیقت یہ ہے کہ اسلام کا سارا نظام باہم مربوط ہے، عبادات کا یہ نظم و ضبط صرف مخصوص اوقات کے لئے نہیں بلکہ یہ ایک درس ہے عملی زندگی میں اپنانے کے لئے۔ لیکن اس کے لئے ضرورت ہے عبادات کی روح کو سمجھنے کی۔
اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ آمین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
بہت شکریہ راجہ اکرام بھائی، ہمارے ارد گرد روزانہ ہی ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو ہماری توجہ کے طالب ہیں اور سچی بات ہے اسلامی تعلیمات وعبادات کی روح کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔
والسلام
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
great, فرض, کوشش, کمال, ٹریفک, پسندیدہ, موٹر سائیکل, موقع, معلوم, آج, اللہ, انداز, بہترین, بھائی, تحریر, تصویر, جواب, حکم, دل, راستہ, عوام, عادت, عجب, غلط, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger