واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


قائداعظم کی تصویر کہاں گئی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 01-07-09, 04:19 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,933
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb قائداعظم کی تصویر کہاں گئی؟

قائداعظم کی تصویر کہاں گئی؟

یہ 1880 کی بات ہے. برطانیہ میں ایک غریب کسان کھیتی باڑی کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا وہ انتہائی غریب تھا کہ وہ اپنے بچوں کو پڑھا نہیں سکتا تھا. ایک دن وہ کسان اپنے کھیتوں سے واپس آرہا تھا کہ اس نے کسی بچے کی چیخ سنی تو وہ چیخ کی سمت روانہ ہوگیا. یہ چیخیں ایک جنگل سے آرہی تھیں. وہ جنگل میں داخل ہوا تو اس نے ایک دلدل میں ایک پانچ سالہ بچے کو ڈوبتے ہوئے پایا جو گردن تک ڈوبا ہوا تھا اس نے فوری طور پر بچے کو کسی چیز کی مدد سے باہر نکالا اور اس نے بچے سے پوچھا کہ وہ کہاں رہتا ہے تو بچے نے بتایا کہ وہ اپنے ماں باپ کے ساتھ سیروتفریح کے لئے آیا تھا. کسان نے بچے کو اس جگہ چھوڑا جہاں اس کے ماں باپ رہائش پذیر تھے اور خود گھر کی طرف روانہ ہوگیا.

دوسرے دن اس کے گھر کے دروازے پر ایک بگھی رکی. اس میں سے وہ بچہ اور اس کا باپ باہر نکلے. اس نے کسان کو اپنا تعارف کرایا کہ وہ فلاں جگہ کا نواب ہے اور بچے کی جان بچانے پر کسان کا شکریہ ادا کیا. اس کے بعد نواب نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور کچھ پیسے نکال کر کسان کو کہا کہ تم نے میرے بچےکو بچایا ہے اس لئے یہ رقم قبول کرلیں. کسان نے رقم لینے سے انکار کردیا. اسی اثناء میں کسان کا بیٹا کسان کے ساتھ کھڑا ہوگیا. نواب نے پوچھا کہ یہ تمہارا بیٹا ہے کسان نے ہاں میں سرہلایا. نواب نے پوچھا کہ تمہارا بیٹا پڑھتا ہے. کسان نے انکار میں سرہلادیا اور کہا کہ اسے پڑھنے کی کیا ضرورت ہے اس نے بھی ہماری طرح کھیتی باڑی کرنی ہے. نواب نے کسان کو تعلیم کی اہمیت بتائی اور کہا کہ وہ اس بچے کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کو تیار ہے. کسان نے پھر انکار میں سرہلادیا تو نواب نے کہا کہ میں اس بچے پر چھوڑتا ہوں کہ یہ پڑھنا چاہتا ہے یا نہیں. نواب نے کسان کے بیٹے کے پوچھا کہ وہ پڑھناچاہتا ہے؟ تو بچے نے کہا کہ ہاں.

نواب نے خوش ہوکر کہا کہ اب فیصلہ ہوگیا ہے. یہ بچہ پڑھنا چاہتا ہے اس لئے میں اس کے سارے تعلیمی اخراجات اٹھاؤں گا. اس کے بعد نواب کا بیٹا اور کسان کا بیٹا دونوں اکٹھے سکول جاتے اور اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دنیا کی دو عظیم شخصیات بن گئیں. کسان کا بیٹا سر الیگزینڈر فلیمنگ تھا جس نے پنسلین ایجاد کی آج ہم جو انٹی بائیوٹک دوائیاں کھاتے ہیں وہ الیگزینڈر فلیمنگ کی مرہون منت ہیں جبکہ نواب کا بیٹا بعد ازاں برطانیہ کا وزیراعظم بنا اور سر ونسٹن چرچل کے نام سے مشہور ہوا. دونوں میں کافی چیزیں مشترک ہیں دونوں نے سر کا خطاب حاصل کیا اور دونوں نوبل انعام یافتہ ہیں.

مجھے یہ واقعہ پاکستان کے ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شدت سے یاد آرہا ہے. وزیراعظم نے ان تمام کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا. بعدازاں انہیں انعام وکرام سے نوازا اور وزیراعظم نے ان کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائی لیکن اس گروپ فوٹو میں دیوار پر بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر تھیں لیکن قائداعظم کی تصاویر نہیں تھیں. اسی طرح ایک نجی ٹی وی نے اس قسم کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز دکھائیں جہاں قائداعظم کی تصویر سرے سے موجود نہیں تھی. ایک نواب نے اپنے بیٹے کو بچانے کے عوض ایک کسان کے بیٹے کو پڑھا لکھا کر ایک مشہور سائنسدان بنادیا. ایک کسان نے نواب کے بیٹے کو بچایا تو وہ برطانوی قوم کا مقدر بن گیا اس نے برطانوی قوم کو عظیم قوم بنایا اسے ایٹمی طاقت دلوائی لیکن ہمارے ہاں ایک شخص نے مسلمانوں کے لئے پاکستان بنایا اور ہم نے اس کے احسان کا بدلہ یہ دیا کہ اس کی تصاویر ہی دیواروں سے غائب کرادی. اس کی خدمات کو ہم اس طرح فراموش کرگئے کہ ہم نے صدارتی ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس سے اس کی تصاویر ہی ہٹادیں اور وہاں بے نظیر، زرداری، ذوالفقار بھٹو اور بلاول زرداری کی تصاویر لگادیں. کیا ہی اچھا ہوتا کہ بلاول زرداری کی جگہ قائداعظم کی تصویر ہوتی. بلاول زرداری، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری نے کسی موقع پر پاکستان کونہیں بچایا. بے نظیر کے دور میں بھی کرپشن، اقرباء پروری، ناانصافی کی عظیم الشان مثالیں قائم ہوئیں جیسی آج آصف زرداری کے دور میں ہورہی ہیں.

دوسری جانب آئیے! یوسف رضاگیلانی اور آصف زرداری نے ورلڈ کپ جیتنے کے بدلے فی کھلاڑی25 لاکھ روپے انعام دیا لیکن قائداعظم کو پاکستان بنانے کی سزا اس کی تصاویر ہٹاکردی اور وہ یہ بھول گئے کہ وہ جس ملک کے وزیراعظم اور صدر ہیں وہ ملک قائداعظم کی مرہون منت ہے. یونس خان نے ورلڈ کپ میں فتح باب وولمر کے نام کی لیکن وزیراعظم ہاؤس کے درودیوار پر قائداعظم کی اتری تصاویر نہ دیکھ سکے. پاکستانی کھلاڑی انعام وکرام لے کر تو گھر چلے گئے لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپنے انعامات اور کمائی سے چند لاکھ روپے سوات متاثرین کو دے دیتے. ہرجماعت اپنے جلسے جلوسوں میں اپنے سیاسی قائدین کی بڑی بڑی قدآور تصاویر لگادیتی ہے لیکن قائداعظم کی تصویر لگانا گوارا نہیں کرتی. یہ سیاسی جماعتیں اپنی پارٹی کے جھنڈے اٹھاکر جلسے جلوس کرتی ہے لیکن پاکستان کا پرچم اٹھانا گوارا نہیں کرتی. شاید اسی لئے ہم غیرترقی یافتہ اور دنیا میں ذلیل ہورہے ہیں.

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ وہ کسان اس بچے کو نہ بچاتا تو نہ سر ونسٹن چرچل پیدا ہوتا اور نہ ہی سر الیگزینڈرفلیمنگ اور ونسٹن چرچل کا یہ مقولہ مشہور نہ ہوتا کہ برطانیہ کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں. ان سے ہمارے سیاستدانوں اور مفاد پرست عناصر کو سیکھنے کی ضرورت ہے
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
22 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
Nasiwise (20-08-10), proiub (20-08-10), shafresha (01-07-09), فیصل ناصر (20-08-10), فرحان دانش (16-03-10), ھارون اعظم (16-03-10), نورالدین (22-04-10), منتظمین (19-08-10), محمد عاصم (19-08-10), محمدمبشرعلی (20-08-10), مرزا عامر (19-08-10), ایس اے نقوی (18-08-10), اویسی (22-04-10), ابو عمار (01-07-09), احمد بلال (20-08-10), احمدنواز (20-08-10), حیدر (22-04-10), حسنین ایوب (23-04-10), رضی (01-07-09), شمشاد احمد (19-08-10), شریف (16-03-10), عدنان دانی (18-08-10)
کمائي نے راشد احمد کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
18-08-10 ایس اے نقوی قائداعظم کی تصویر کہاں گئی؟ 150
پرانا 01-07-09, 04:37 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,147
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راشد بھائی یہ ہوئی نا بات!
آپ کی تحریر کا اصل رنگ، میری جانب سے مبارکباد قبول فرمائیں۔ سرورق کے لیئے تو اپلائی کرہی دو!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (22-04-10), منتظمین (01-07-09), اویسی (23-04-10), حیدر (22-04-10), راشد احمد (01-07-09)
پرانا 01-07-09, 05:00 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 606
کمائي: 10,933
شکریہ: 360
466 مراسلہ میں 1,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حوصلہ افزائی کا شکریہ شاہد بھائی
راشد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (22-04-10), اویسی (23-04-10), حیدر (22-04-10)
پرانا 01-07-09, 06:22 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمدہ تحریر ہے۔ اور بہت ساری جغادری لکھاریوں سے اچھی ہے۔ سرورق کی تجویز تو پہلے ہی کر دی گئی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-07-09), ایس اے نقوی (18-08-10), اویسی (23-04-10), حیدر (22-04-10), راشد احمد (01-07-09)
پرانا 16-03-10, 09:41 AM   #5
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اعلیٰ تحریر ہے۔ جانے پہلے میری نظر سے کیوں اوجھل رہ گئی۔ خیر دیر تو ہو گئی ہے لیکن اسے دوسرے پڑھنے والوں کیلئے سامنے لا رہی ہوں،۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-03-10), ایس اے نقوی (18-08-10), اویسی (23-04-10), حیدر (22-04-10), رضی (16-03-10)
پرانا 16-03-10, 10:42 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے۔ واقعی پہلے میری نظر سے بھی اوجھل رہی یہ تحریر۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
اویسی (23-04-10), حیدر (22-04-10)
پرانا 16-03-10, 11:25 PM   #7
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,355
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اچھی تحریر ہے۔
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
اویسی (23-04-10), حیدر (22-04-10)
پرانا 22-04-10, 07:32 PM   #8
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 996
کمائي: 17,603
شکریہ: 8,777
719 مراسلہ میں 1,813 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry

Name:  23656_378662088721_287936758721_3896915_7723231_n.jpg
Views: 82
Size:  29.0 KB
شاید اسی وجہ سے زرداری نے قائداعظم کی تصویر ہٹادی ہے؟
اویسی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
proiub (20-08-10), نورالدین (22-04-10), ایس اے نقوی (18-08-10), حیدر (22-04-10)
پرانا 22-04-10, 09:56 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,559
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان کھپے کا نعرہ اگر ایسا ہی معجزہ افریں ہے تو یہی نعرہ 1971 میں کیوں نہ لگا۔ شاید تب زر-داری نہ تھا ۔
زر-داری کھپے
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
proiub (20-08-10), ایس اے نقوی (18-08-10), اویسی (23-04-10)
پرانا 23-04-10, 07:03 AM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,802
کمائي: 2,339,089
شکریہ: 17,793
12,252 مراسلہ میں 28,471 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

1971 میں تو انہوں نے یہ کارنامہ کیا تھا اب بھی کوشش تو کررہے ہیں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
proiub (20-08-10), اویسی (23-04-10), حیدر (23-04-10)
پرانا 18-08-10, 03:25 PM   #11
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام و علیکم!
ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ فورم پر شائع ہونے والی بہترین تحاریر کو سامنے لایا جائے
انہی میں سے ایک یہ تحریر ہے
راشد بھائی میری جانب سے مبارک قبول کریں
ایک بہترین تحریر پر آپکو شکریہ ادا کرتا ہوں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-08-10, 10:43 PM   #12
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ رہا وہ منظر
2vhue4y-jpg
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
proiub (20-08-10), ایس اے نقوی (19-08-10), اویسی (19-08-10)
پرانا 19-08-10, 12:53 AM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,887
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ تحریر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور نصیحت ہے۔۔۔۔ جو قوموں اپنے محسنوں کو فراموش کرتی ہیں وہ اسی طرح ربزوال ہوتی ہیں ۔۔۔۔۔ جس طرح ہم ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری بد قسمتی تو دیکھی۔۔۔۔ ہم نے پاکستان میں قائد اعظم رحمة اللہ علیہ تک کو متنازعہ بنا دیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رہی بات رزداری کے فرمان کی کہ قائد کا پاکستان ٹوٹ ‌چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھٹو کاتحفہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بھٹو ہی تو قائد کے پاکستان کو تو‎ڑنے والوں میں شامل تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ ادھر تم ادھر ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا نعرہ کس نے لگایا تھا۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-08-10), عدنان دانی (19-08-10)
پرانا 19-08-10, 03:11 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,784
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترم مصنف نے اس کہانی کے برطانوی حصے کے چند حقائق پیش نہیں‌کئے۔

پیش کردہ حقائق:
1۔ الیگزنڈر فلیمنگ کے کسان باپ نے س ونسٹن چرچل کی جان دلدل سے بچائی۔
2۔ سر ونسٹن چرچل کے باپ نے الیگزینڈر فلیمنگ کو تعلیم دلوائی۔

حقائق جو موجود نہیں:
3۔ سالہا سال کے بعد جب سر ونسٹن چرچل بری طرح بیمار پڑا تو الیگزینڈر فلیمنگ کی ایجاد کردہ اینٹٰ بائیو ٹک ادویات سے اس کا علاج ہوا۔

کسان باپ کی نیکی، اس کے بیٹے کے کام آئی اور نواب باپ کی نیکی اس کے بیٹے کے کام آئی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ زرداری کی "نیکی" کس طرح اس کے بیٹے کے کام آتی ہے ؛)
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (19-08-10), احمد بلال (20-08-10)
پرانا 19-08-10, 04:49 PM   #15
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کہانی اچھی ہے لیکن خیالی ہے۔

Alexander Fleming - Wikipedia, the free encyclopedia

Personal life
The popular story[10] of Winston Churchill's father's paying for Fleming's education after Fleming's father saved young Winston from death is false. According to the biography, Penicillin Man: Alexander Fleming and the Antibiotic Revolution by Kevin Brown, Alexander Fleming, in a letter[11] to his friend and colleague Andre Gratia,[12] described this as "a wondrous fable." Nor did he save Winston Churchill himself during World War II. Churchill was saved by Lord Moran, using sulphonamides, since he had no experience with penicillin, when Churchill fell ill in Carthage in Tunisia in 1943. The Daily Telegraph and the Morning Post on 21 December 1943 wrote that he had been saved by penicillin. He was saved by the new sulphonamide drug, Sulphapyridine, known at the time under the research code M&B 693, discovered and produced by May & Baker Ltd, Dagenham, Essex – a subsidiary of the French group Rhône-Poulenc. In a subsequent radio broadcast, Churchill referred to the new drug as "This admirable M&B."[13] It is highly probable that the correct information about the sulphonamide did not reach the newspapers because, since this drug had been a discovery by the German laboratory Bayer and the UK was at war with Germany at the time, it was thought better to raise British morale by associating Churchill's cure with the British discovery, penicillin.

دوسرا حوالہ

Sir Alexander Fleming Twice Saved Churchill's Life

The Churchill-Fleming Non-Connection: The story that Sir Alexander Fleming or his father (the renditions vary) saved Churchill's life has roared around the Internet for years. Charming as it is, it is certainly fiction.
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
Nasiwise (20-08-10)
جواب

Tags
فوٹو, پاکستان, پاکستانی, وزیراعظم, قائداعظم, نظر, موقع, ماں, آج, انعام, اعلیٰ, بھائی, بے نظیر, بچوں, تحریر, تعلیم, تعارف, تصویر, تصاویر, خوش, خان, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ محبوب عالم پشتو فورمز 2 07-01-12 07:07 PM
اپنی تصویر کو کسی بھی تصویر میں ایڈ کریں زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 11 03-05-11 08:59 PM
سال کا بہترین کھلاڑی؟ Real_Light کرکٹ 0 13-10-09 08:17 PM
اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟ اخترحسین خبریں 17 18-09-09 10:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger