واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-09, 10:53 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ

ہر سال محرم میں کروڑوں مسلمان، شیعہ بھی اور سنی بھی امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت پر اپنے رنج و الم کا اظہار کرتے ہیں۔لیکن افسوس کہ ان غم گساروں میں سے بہت ہی کم لوگ اس مقصد کی طرف توجہ کرتے ہیں جس کے لیے امام نے نہ صرف اپنی جان عزیز قربان کی بلکہ اپنے کنبے کے بچوں تک کو کٹوا دیا۔ دیکھنا چاہیے کہ وہ مقصد کیا تھا؟
کیا امام تخت و تاج کے لیے اپنے کسی ذاتی استحقاق کا دعویٰ رکھتے تھے؟ اور اس کے لیے انہوں نے سر دھڑ کی بازی لگا دی؟ کوئی شخس بھی جو امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھرانے کی بلند سیرت کو جانتا ہے ،یہ بدگمانی نہیں کر سکتا کہ یہ لوگ اپنی ذات کے لیے اقتدار حاصل کرنے کی خاطر مسلمانوں میں خون ریزی کر سکتے ہیں۔اگر تھوڑی دیر کے لیے ان لوگوں کا نظریہ مان بھی لیا جائے تب بھی حضرت ابو بکر سے لے کر حضرت امیر معاویہ تک ،پچاس برس کی پوری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ حکومت حاصل کرنے کے لیے لڑنا اور کشت و خون کرنا ہرگز ان کا مسلک نہ تھا۔ اس لیے لا محالہ یہ ماننا ہی پڑے گا کہ امام عالی مقام کی نگاہیں اس وقت مسلم معاشرے اور اسلامی ریاست کی روح اور اسکے مزاج اور اس کے نظام میں کسی بڑے تغیر کے آثار دیکھ رہیں تھیں جسے روکنے کے لیے جدوجہد کرنا ان کے نزدیک ضروری تھا،حتیٰ کہ اس راہ میں لڑنے کی نوبت بھی آ جائے تو نہ صرف جائز بلکہ فرض سمجھتے تھے۔

وہ تغیر کیا تھا؟ ظاہر ہے لوگوں نے اپنا دین نہیں بدل دیا تھا۔ حکمران سمیت سب لوگ خدا،رسول، اور قرآن کو اسی طرح مان رہے تھے جس طرح پہلے مانتے تھے۔مملکت کا قانون بھی نہیں بدلا تھا۔عدالتوں میں قرآن و سنت کے مطابق ہی فیصلے ہو رہے تھے۔
بعض لوگ یزید کے شخصی کردار کو بہت نمایاں کر کے پیش کرتے ہیں جس سے یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی ہے وہ تغیر جسے روکنے کے لیے امام عالی مقام کھڑے ہو گئے تھے،بس یہ تھا کہ ایک بُرا آدمی برسر اقتدار آ گیا تھا۔ لیکن یزید کی سیرت و کردار کا جو بُرے سے بُرا تصور بھی پیش کر دیا جائے اُسے جوں کا توں مان لینے کے بعد بھی یہ بات قابل تسلیم نہیں ہے کہ اگر نظام صحیح بنیادوں پر قائم ہو تو محض ایک بُرے آدمی کا برسر اقتدار آ جانا کوئی ایسی بڑی بات ہو سکتی ہے جس پر امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا دانا و زیرک اور علم شریعت میں گہری نطر رکھنے والا شخص بے صبر ہو جائے۔ اس لیے یہ شخصی معاملہ بھی وہ اصلی تغیر نہیں جس نے امام عالی مقام کو بے چین کیا۔

تاریخ کے بغور مطالعہ سے جو چیز واضح طور پر ہمارے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ یزید کی ولی عہدی اور پھر اسکی تخت نشینی سے در اصل جس خرابی کی ابتدا ہو رہی تھی وہ اسلامی ریاست کے دستور ،اس کے مزاج اور اس کے مقصد کی تبدیلی تھی۔ اس تبدیلی کے پورے نتائج اگرچہ اس وقت سامنے نہ آئے تھے لیکن اس صاحب نظر آدمی گاڑی کا رخ تبدیل ہوتے ہی یہ جان سکتا ہے کہ اب اسکا راستہ بدل رہا ہے اور جس راہ پر یہ مڑ رہی ہے وہ آخر کار اسے کہاں لے جائے گا۔ یہی رخ کی تبدیلی تھی جسے امام نے دیکھا اور گاڑی کو پھر سے صحیح پٹڑی پر ڈالنے کے لیے اپنی جان لڑا دینے کا فیصلہ کیا۔

اس چیز کو ٹھیک ٹھیک سمجھنے کے لیے ہمیں سمجھنا پڑے گا کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اور خلفا راشدین کی سربراہی میں ریاست کا جو نظام چلتا رہا تھا اس کے دستور کی بنیادی خصوصیات کیا تھیں اور یزید کی ولی عہدی سے مسلمانوں میں جس دوسرے نطام ریاست کا آغاز ہوا اس کے اندر کیا خصوصیات بعد کے خلفا یا امرا و بادشاہوں میں نمودار ہوئیں۔ اسی تقابل سے ہم یہ جان سکتے ہیں یہ گاڑی پہلے کس لائن پر چل رہی تھی اور اس نقطہ انحراف پر پہنچ کر آگے وہ کس لائن پر چل پڑی۔اسی تقابل سے ہم یہ بھی سمجھ سکتے ہیں کہ جس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اور سیدہ فاطمہ اور حضرت علی کی آغوش میں تربیت پائی تھی اور جس نے صحابہ کی بہترین سوسائٹی میں بچپن سے بڑھاپے تک کی منزلیں طے کی تھیں ،وہ کیوں اس نقطہ انحراف کے سامنے آتے ہی گاری کو نئی لائن پر جانے سے روکنے کے لیے کھڑا ہو گیا ،اور کیوں اس نے اس بات کی بھی پروا نہ کی کہ اس زوردار گاڑی کا رخ موڑنے کے لیے اس کے آگے کھرے ہو جانے کا کیا انجام ہو گا۔
امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کونسی تبدیلیوں کے آثار دیکھے؟
اسلامی ریاست کی اولین خصوصیت یہ تھی کہ اس میں صرف زبان سے ہی کہا جاتا تھا بلکہ سچے دل سے یہ مانا بھی جاتا تھا اور عملی رویہ سے اس عقیدہ و یقین کا پورا ثبوت بھی دیا جاتا تھا کہ ملک خدا کا ہے، باشندے خدا کی رعیت ہیں، اور حکومت اس رعیت کے معاملے میں خدا کے سامنے جواب دہ ہے۔ حکومت اس رعیت کی مالک نہیں، اور رعیت اسکی غلام نہیں ۔ لیکن یزید کی ولی عہدی سے جس انسانی بادشاہی کا مسلمانوں میں آغاز ہوا اس میں خدا کی بادشاہی کا تصور صرف زبانی تھا۔عملاً اس نے وہی نظریہ اختیار کیا جو ہمیشہ سے ہر انسانی بادشاہ کا رہا ہے یعنی ملک بادشاہ کا ، رعیت کی جان ،مال آبرو ہر چیز کا مالک بادشاہ ہے۔ خدا کا قانون اگر نافذ ہوگا تو عوام پر ،بادشاہ اس سے مستثنیٰ ہے۔

2۔اسلامی ریاست کا مقصد خدا کی زمین میں ان نیکیوں کا قائم کرنا اور فروغ دینا تھا جو خدا کو محبوب ہیں۔ ان برائیوں کو مٹانا اور دبانا مقصود تھا جو خدا کو ناپسند ہیں۔مگر انسانی بادشاہت کا راستہ اختیار کرنے کے بعد حکومت کا مقصد فتح ممالک، تسخیر خلائق اور عیش دنیا کے سوا کچھ نہ رہا۔ان کے ہاتھوں بھلائیاں کم پھیلیں اور برائیوں نے زیادہ فروغ پایا۔حد یہ کہ ان لوگوں نے اپنے مفاد کی خاطر اسلام کی اشاعت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھی کوششیں کیں۔جس کی بد ترین مثال بنو امیہ کے دور میں نو مسلموں پر جزیہ لگانے کی صورت میں طاہر ہوئی۔

3۔دستور اسلامی کا سنگ بنیاد یہ تھا کہ حکومت لوگوں کی آزادانہ مرضی سے قائم ہو۔کوئی شخص اپنی کوشش سے اقتدار حاصل نہ کرے بلکہ لوگ اپنے مشورےسے بہت آدمی کو چن کر اقتدار اسکے سپرد کر دیں۔بیعت حاصل ہونے میں آدمی کی اپنی کسی کوشش یا سازش کا دخل نہ ہو۔لوگ بیعت کرنے یا نہ کرنے میں ازاد ہوں۔جب تک کسی آڈمی کو بیعت حاصل نہ ہو وہ اقتدار میں نہ ائے اور جب سب لوگوں کا اعتبار اس سے اتھ جائے تو اقتدار سے چمٹا نہ رہے۔خلفائے راشدین میں سے ہر ایک اسی قاعدے سے بر سر اقتدار آیا۔ لیکن یزید کی ولی عہدی نے اس قاعدے کو الٹ دیا۔اس سے خآندانوں کی موروثی بادشاہتوں کا وہ سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد سے آج تک پھر مسلمانوں کو انتخابی خلافت کی طرف پلٹنا نصیب نہ ہوا۔اب حکمران طاقت سے بر سر اقتدار آنے لگے، طاقت اور اقتدار سے بیعت حاصل کی جانے لگی، اسی جبری بیعت کو کالعدم قرار دیے جانے پر خلیفہ منصور کے زمانے میں امام مالک کی پیتھ پر کوڑے بھی برسائے گئے اور ان کے ہاتھ شانوں سے اکھڑوا دئیے گئے۔

4۔ایک اہم ترین قاعدہ یہ بھی تھا کہ حکومت مشورے سے کی جائے اور مشورہ ان لوگوں سے کیا جائے جن کے علم ،تقویٰ اور اصابت رائے پر لوگوں کو اعتبار و اعتماد ہو۔ لیکن شاہی دور کا آغاز ہوتے ہی شورائی دور کا اختتام ہوا۔ بادشاہ اپنی مرضی سے فیسلے کرنے لگے۔

5۔اسلامی دستور کا ایک اہم پہلو یہ بھی تھا کہ لوگوں کو اظہار رائے کی پوری آزادی تھی۔لوگون کے ضمیر اور انکی زبانیں آزاد ہوں، وہ ہر غلط کام پر بڑے سے برے آدمی کو ٹوک سکیں اور حق بات برملا کر سکیں۔لیکن بادشاہی کے دور کا آغاز ہوتے ہی ضمیروں پر قفل چڑھا دئیے گئے، منہ بند کر دئیے گئے۔اب قاعدہ یہ ہو گیا کہ منہ کھولنا ہے تو تعریف کے لیے کھولو ورنہ چپ رہو۔اگر تم باز نہیں رہ سکتے تو قید یا قتل کے لیے تیار رہو۔یہ پالیسی رفتہ رفتہ مسلمانوں کو کم ہمت، بزدل اور مصلحت پرست بناتی چلی گئی۔خطرہ مول لے کر حق بات کہنے والے کم ہوتے گئے۔

6۔ایک اور اسؤل یہ تھا کہ خلیفہ اور اس کی حکومت خدا اور خلق دونوں کے سامنے جواب دہ ہے۔جہاں تک خدا کے سامنے جواب دہ ہونے کا تعلق تھا تو اس کے شدید احساس سے خلفائے راشدین پر دن رات کا چین آرام حرام ہو گیا تھا۔ اور جہاں تک خلق کے سامنے جواب دہی کا تعلق تھا تو وہ ہر وقت،ہر جگہ اپنے آپکو عوام کے سامنےجواب دہ سمجھتے تھے۔لیکن یزید کے حکومت کے آتے ہی جواب دہی کا تصور ختم ہو گیا۔ خقل میں سے کونسا مائی کا لال تھا جو ان سے جواب طلب کر سکتا؟وہ اپنی قوم کے فاتح تھے۔مفتوحوں کے سامنے کون جواب دہ ہوتا ہے۔وہ طاقت سے بر سر اقتدار ائے تھے اور انکا نعرہ تھا کہ جس میں طاقت ہو وہ ہم سے اقتدار چھین لے


مزید اصول یہ تھے کہ بیت المال خدا کا مال اور خلق کی امانت ہے۔ اس پر خلیفہ یا حکمران کا کوئی حق نہیں اور یہ کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔سبھی کے لیے ایک ہی قانون ہے۔لیکن بادشاہی کے دور میں ان دونوں اصولوں کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ بادشاہ بیت المال کو اپنا خزانہ سمجھ کر صرف کرنے لگے اور قانون تو انکے گھر کی باندی بن گیا۔

یہ تھے وہ تغیرات جو اسلامی خلافت کو خاندانی بادشاہت میں تبدیل کرنے سے رونما ہو رہے تھے۔یزید کی ولی عہدی ان تغیرات کا نقطہ آغاز تھی اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد حکومت میں وہ سب خرابیاں نمو دار ہو گئیں جو اوپر بیان کی گئی ہیں۔چناچہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا زیرک، دانا آدمی خرابی کا ظہور ہونے سے قبل ہی بھانپ گیا کہ کیا خرابیاں ہونے والی ہیں اس پر امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ صبر نہ کر سکے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ جو بد تر سے بد تر نتائج بھی انہیں ایک مضبوط جمی جمائی حکومت کے خلاف اتھنے میں بھگتنے پڑیں، ان کا خطرہ مول لے کر انہیں اس غلط انقلاب کو روکنا چاہیے۔اس کوشش کا جو انجام ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔لیکن امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ اسلامی ریاست کی بنیادی خصوصیات وہ بیش قیمت سرمایہ ہیں جسے بچانے کے لیے ایک مومن اپنا سر بھی دے دے اور اپنے بال بچوں کو بھی کٹوا بیتھے تو اس مقصد کے مقابلے میں یہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔ کسی کا جی چاہے تو اسے حقارت کے ساتھ سیاسی کام کہہ لے مگر حسین ابن علی کی نگاہ میں تو یہ سراسر ایک دینی کام تھا ،اسی لیے انہوں نے اس کام میں جان دینے کو شہادت سمجھ کر جان دی۔ (ماخوذ از سید ابو الاعلی مودودی)

Last edited by حیدر; 27-12-09 at 10:56 PM.
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-12-09), فاروق سرورخان (28-12-09), کنعان (28-12-09), گوہر (29-12-09), یاسر عمران مرزا (28-12-09), نیلم خان (31-12-09), منتظمین (28-12-09), ایس اے نقوی (29-12-09), ابرارحسین (28-12-09), بزم خیال (28-12-09), رانا امر (28-12-09), راجہ اکرام (27-12-09), رضی (02-01-10), سحر (27-12-09)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
29-12-09 ایس اے نقوی شہادت امام حسین 150
پرانا 28-12-09, 01:09 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
بدر بھائی اتنی اچھی تحریر پر میری جانب سے ہدیہ تبریک قبول کیجئے۔ اللہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔۔ آمین
بالکل درست بات لکھی ہے، یہی وہ وجوہات ہیں جن کو سیدنا حسین علیہ السلام نے بھانپ لیا تھا اور ان کی روک تھام کے لئے وہ قربانی دی کہ تاریخ مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
یہ موقع جہاں ایک طرف غم اور دکھ کا ہے وہیں یہ بھی وقت کی ضرورت ہے کہ اس واقعے کا اصل سبق سمجھیں اور ان اصولوں کے لئے جان دینے کی تیاری کریں اور حوصلہ پیدا کریں

ایک بار پھر مبارکباد قبول کیجئے۔
اللہ جزائے خیر دے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (28-12-09), ایس اے نقوی (29-12-09), بزم خیال (28-12-09), حیدر (28-12-09), رانا امر (28-12-09), سحر (28-12-09)
پرانا 28-12-09, 11:05 AM   #3
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ جناب ، عمدہ تحریر ہم سے شئر کرنے کا
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-12-09), راجہ اکرام (28-12-09)
پرانا 28-12-09, 11:16 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,809
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شہادت حسین کے بعد سے ہی مسلم حکومت ، مشاورتی بیعت شدہ ریاست سے ، فرد واحد کی موروثی حکومت میں تبدیل ہوگئی۔

شہادت حسین کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ دم توڑنے والی مسلم مشاورتی بیعت شدہ ریاست ، قیام پاکستان تک منظر عام پر نہیں‌ آئی۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-12-09), رانا امر (28-12-09)
پرانا 28-12-09, 03:16 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
شہادت حسین کے بعد سے ہی مسلم حکومت ، مشاورتی بیعت شدہ ریاست سے ، فرد واحد کی موروثی حکومت میں تبدیل ہوگئی۔

شہادت حسین کے ساتھ ساتھ آہستہ آہستہ دم توڑنے والی مسلم مشاورتی بیعت شدہ ریاست ، قیام پاکستان تک منظر عام پر نہیں‌ آئی۔
اور قیام پاکستان کے ساتھ ہی ایک بار پھر خلافت راشدہ کا نظام شروع ہو گیا۔۔۔ سبحان اللہ
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-12-09), رانا امر (28-12-09)
پرانا 28-12-09, 03:29 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (29-12-09), حیدر (28-12-09), رانا امر (28-12-09), راجہ اکرام (28-12-09)
پرانا 28-12-09, 06:49 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس تحریر کو آج ہی سرورق کی زینت بنایاجائے تو بہتر ہوگا۔۔۔شکریہ
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (29-12-09), حیدر (28-12-09)
پرانا 28-12-09, 07:19 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی اور فاروق چا چا کبھی آپ لوگ الگ الگ ٹاپک میں موجودہ نظام کے بارے میں تو بیان کریں کہ یہ کیسا نظام ہے۔کیا یہ وہی نظام ہے جس کو بچانے کے لیے امام حسین نکلے تھے یا کہ یہ وہ نظام ہے جس کے خلاف امام حسین اٹھ کھڑے ہوئے تھے؟ یاد رہے میں نظام کی بات کر رہاں ہوں قوانین کی نہیں۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (29-12-09), راجہ اکرام (28-12-09)
پرانا 28-12-09, 07:29 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
راجہ بھائی اور فاروق چا چا کبھی آپ لوگ الگ الگ ٹاپک میں موجودہ نظام کے بارے میں تو بیان کریں کہ یہ کیسا نظام ہے۔کیا یہ وہی نظام ہے جس کو بچانے کے لیے امام حسین نکلے تھے یا کہ یہ وہ نظام ہے جس کے خلاف امام حسین اٹھ کھڑے ہوئے تھے؟ یاد رہے میں نظام کی بات کر رہاں ہوں قوانین کی نہیں۔
بدر بھائی
اگر مذکورہ بالا تحریر جو آپ نے پیش کی ہے اس کو دیکھ کر پاکستان کے نظام کا جائزہ لیں تو ’’دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی‘‘ ہو جائے گا۔
فاروق صاحب پارلیمنٹ کو مجلس مشاورت اور منتخب نمائندوں کو صاحب حل و عقد سمجھتے ہیں، ان کے نزدیک ان لوگوں کے اہل ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ منتخب ہو کر آئے ہیں۔
جبکہ ان لوگوں کے انتخاب کی صورتحال سے ہر پاکستانی بخوبی آگاہ ہے، اور اسلام میں اہلیت کی جو شرط ہے اس پر یہ منتخب نمائندے کس حد تک پورے اترتے ہیں اس سے بھی سب واقف ہیں۔

اب جب کہ ہماری سوچ میں بعد المشرقین ہے تو اس موضوع پر بات کرنے کا فائدہ مجھے نظر نہیں آتا۔
باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں

و السلام
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 28-12-09, 07:39 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باوجود اس کے کہ لوگوں کی سوچوں میں مشرق اور مغرب کا فاصلہ ہوتا ہے اس کے باوجود کم از کم ایک چیز میں تمام لوگ مشترک ضرور ہوے ہیں ۔وہ چیز یہ ہے کہ در حقیقت سبھی ایک ہی چیز کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔ صرف اندازِ فکر جدا جدا ہوتا ہے۔ ذہنی ہم آہنگی شاذ و نادر ہی پائی جاتی ہے۔ یہی اختلاف سوچوں کے دوازے وا کرتا ہے اور ترقی و بہتری کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔تو کیوں نہ اختلاف کیا جائے یعنی سوچا جائے؟
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (29-12-09), ایس اے نقوی (29-12-09), راجہ اکرام (29-12-09)
پرانا 29-12-09, 01:50 AM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوسری مشترکہ بات یہ ہے کہ ہر ایک کے دل میں درد بھی ایک ہی چیز کا ہے۔ اور یہ دو مشترکا اقدار ہمیں ایک لڑی میں پرونے کے لیے کافی ہیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (29-12-09), حیدر (29-12-09), راجہ اکرام (29-12-09), سحر (29-12-09)
پرانا 29-12-09, 01:28 PM   #12
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,593
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,625 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی آپ کو اس تحریر پر 1000 پوائینٹس ارسال کئے جاتے ہیں
اگر سسٹم نے ساتھ دیا تو کیونکہ ابھی تک پوائینٹ دینے میں مجھے دقت کا سامنا ہے شکریہ

انتہائی معذرت آپکے 850 پوائینٹ ادھار رہے انشاءاللہ سسٹم کی بہتری کے ساتھ ہی ادا کر دیئے جائیں گے شکریہ

Last edited by ایس اے نقوی; 29-12-09 at 01:34 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (29-12-09), سفر زندگی کا (31-12-09)
پرانا 29-12-09, 03:35 PM   #13
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

Salam how r u - لب تلک آنے تو دو۔۔۔۔۔


اقتباس:
کیا آپ اپنا لنک دیے بغیر رہ نہیں سکتے بھائی جان۔۔

اپنا لُچ لازمی تلنا ہوتا ہے ہر پوسٹ میں
ایڈمن نوٹ

Last edited by محمدخلیل; 29-12-09 at 09:49 PM.
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-12-09, 09:41 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نقوی بھائی آپ لوگوں کا دو کلمات کہہ دینا ہی میرے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔پوائنٹس دے کر مجھے شرمندہ نہ کیا کریں
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ابن حسن (12-01-10), راجہ اکرام (29-12-09)
پرانا 29-12-09, 11:54 PM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی
اگر زیادہ شرمندگی محسوس ہو‌ تو مجھے بھیج کر شرمندگی کم کر لیا کریں
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن حسن (12-01-10)
جواب

Tags
فرض, قرآن, لوگ, چین, آج, آدمی, اللہ, امیر, اسلامی, بہترین, بچپن, بچوں, بادشاہت, تاج, جواب, خون, دستور, رات, راستہ, سودا, سال, عزیز, غم, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خواجہ الطاف حسین حالی مختصر تعارف میاں شاہد الطاف حسین حالی 2 17-10-10 12:22 PM
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ wajee دلچسپ اسلامی تاریخی واقعات 41 13-10-10 05:57 PM
میکسیکو : طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ابن جلال خبریں 0 18-10-08 04:09 PM
فلپائن:سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 03:51 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger