| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
|
شادی ایک ایسا بندھن ہے جو کہ انسان کو ذہنی پختگی اور پاکیزگی کی زندگی گزار میں مدد دیتا ہے اور انسان اپنی شخصیت کی تکمیل اپنے جیون ساتھی سے مل کر ہی کر پاتا ہے ۔ میاں بیوی کا رشتہ بڑا پاک اور برکتوں والا ہوتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے سے محبت کرے تو بھی رضا خداوندی حاصل ہوتی ہے ۔ کتنی ایسی برائیاں ہیں جن سے انسان خود کو بچا لیتا ہے صرف ایک نکاح کے بندھن سے ۔ دین اسلام عورت و مرد کے جذبات کو مقدم رکھتا ہے اور محبت کا جو فطری جذبہ ہر انسان میں موجود ہوتا ہے اسلام ا س کی تکمیل چاہتا ہے اسی لیے قرآن اور سنت میں شادی کو بڑا اہم اور ضروری عنصر قرار دیا ہے ۔ اب رہی بات کہ شادی کرنا اسلام میں مشکل ہے یا کہ ہمارے معاشرے میں تو اس کا جواب بڑا آسان ہے کہ ہمارے معاشرتی رسوم و رواج نے اس رشتے کی راہ میں بے پناہ رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں ۔ ایک جوان لڑکی یا لڑکا جب جوانی کی حدود میں قدم رکھتا ہے تو اس کے اندر بہت جذبات پیدا ہوتے ہیں اور اس وقت ان کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنا چاہیے۔
اسلام نے تو اس کا حل دے دیا کہ نکاح کے سادہ بندھن میں باندھ لو مگر جب معاشرے کے پاس یہ معاملہ آیا تو اس چھوٹے سے اورآسان کام کو اتنا مشکل بنا دیا کہ جو کام دنوں میں ہونے والا تھا اسے سال لگ گئے لڑکی والے جہیز جمع کرتے رہے اور لڑکے والے اچھی نوکریوں اور گھر بار کے چکروں میں پڑ گئے اس کا نقصان کیا ہوا کہ جوان دلوں کے جذبات رفتہ رفتہ ماند پڑنے لگے یا اور بہت سی خرابیاں پیدا ہوگئی جن کا علم صرف یا تو لڑکی کو ہوتا ہے یا پھر لڑکے کو ۔ والدین ان باتوں سے ناآشنا ہوتے ہیں ۔ زندگی کے نہایت اہم سال اس مسئلے کے حل کے لیے صرف ہوجاتے ہیں اور وہی وقت جو برباد ہوتا ہے اس میں نجانے کتنے تعمیری کام ہوتے ہیں جن کو وہ کرسکتے تھے مگر ذہنی الجھنوں اور پریشانیوں کی وجہ سے نا کرپائے ۔ پھر خدا خدا کرکے جب شادی ہوئی بھی تو کیا حاصل شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے جو قرض و ادھار لیا تھا وہ بھی چکانا ہے۔ اس طرح میاں بیوی کے جو شروع کے حسین پل جو کہ خوشیوں کے دن ہوتے ہیں وہ ان معاشی پریشانیوں میں کٹ جاتے ہیں بعض جوڑے تو ان مشکلات میں خود کو سنبھال لیتے ہیں لیکن بعض ایسا نہیں کرپاتے کیوں کہ ہر مرد وفادار نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر عورت وفا کرسکتی ہے غرض غیر اسلامی طرز زندگی گو کہ ہمارے لیے وقتی خوشی تو لاتی ہے لیکن وہ خوشی زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکتی کیوں کہ اس کی بنیادیں کمزور ہوتی ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ اپنی اولاد کے ساتھ ظلم نہ کرے بلکہ سادہ اسلامی اصولوں کو اپنائیں اگر اتنی استطاعت ہے کہ دھوم دھام سے شادی کرسکیں تو اسلام جائز کاموں سے نہیں روکتا لیکن اگر اس کی استطاعت نہیں تو پھر صرف چند رسموں اور فضولیات کی تکمیل کے لیے اپنی اولاد کی خوشیوں کا گلا مت گھونٹیں اسی میں ہمارا اور ہمارے معاشرے کا بھلا ہوگا ۔ نہیں تو پھر آج کے دور میں برائیوں کے راستے ہزار کھلے ہیں تباہیوں کے منہ کھلے ہیں اور گناہ ، ذلت کی زندگی میں دب کر ہم سب تباہ و برباد ہوجائیں گے۔ |
|
|
|
| S_S_G_Commando کا شکریہ ادا کیا گیا | یحیٰی (08-06-08) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سلام،
ماشاءاللہ، وسلام |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 583
کمائي: 3,606
شکریہ: 194
226 مراسلہ میں 384 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم!
بھائی عمدہ شیئرنگ ہے۔مزید ایسی اچھی اچھی شئرنگ کا انتظار رہے گا۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Hyderabad/Karachi
عمر: 27
مراسلات: 615
کمائي: 10,774
شکریہ: 1,318
152 مراسلہ میں 208 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب بات شئیر کی آپ نے۔
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,562
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب جناب کیا بات ہے آپ کی اچھی باتیں لکھی ہیںآپ نے بہت شکریہ
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,944
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھا لکھا ھے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| قرآن, لڑکی, محبت, آج, انسان, اسلام, اسلامی, جواب, حل, رشتے, زندگی, سال, عورت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|