واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


"سلینگیات” اردو کی اوّلین عوامی بولی لغت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-02-08, 07:14 PM   #1
Member
اجنبی
 
Hashims's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 54
کمائي: 1,591
شکریہ: 0
27 مراسلہ میں 61 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default "سلینگیات” اردو کی اوّلین عوامی بولی لغت

"سلینگیات” اردو کی اوّلین عوامی بولی لغت

تنبیہ: اس ”عوامی“ مضمون کو تحریر کرنے میں ”اوّلین اردو سلینگ لغت“ کے” کارتوسوں“سے بھرپور چاندماری اور” چھپائی“ کی گئی ہے۔

کسی زبان کا خمیرحقیقت میں ان ہی اجزاء (تحتی، عوامی بولی) کی یک جائی سے اٹھتاہے۔

ڈاکٹرفرمان فتح پوری

در اصل سلینگ بے تکلفی کی زبان ہے۔ یہ جذبات اور احساسات کا عوامی انداز میں اظہار ہے، بلکہ یہ عوامی شاعری ہے، اور عوامی کا عامیانہ ہونا ضروری نہیں۔

ڈاکٹر عبدالرﺅف پاریکھ

۔۔۔۔۔

جب ہماری درخواست پرمطلوبہ پنّی پیک کتاب موصول ہوئی تو ہمیں اس کے لشکارے دیکھتے ہی محسوس ہوگیا کہ یہ تو ایک بمباٹ اور وکھری کتاب ہے۔ اس کی ورق گردانی کرتے ہوئے دھمال ڈالنے کا دل چاہنے لگا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایٹم بم کی طرح، یہ اردو زبان کی سلینگیات میں پہلا دھماکہ ہے۔ اور یہ کوئی اڑنگ بڑنگ چیز نہیں، اور نہ ہی اندھی میں کیا ہوا کام ہے۔ یہ ایک نہایت ہی عرق ریزی ، عمیق اور وسیع مشاہدہ سے لبریز عوامی بولی کی لغت ہے ۔ جسے ہم ”سلینگیات” کا نام بھی دے سکتے ہیں۔ اس کارنامہ کا سہرا کسی ماجھے ساجھے، چپڑقناتی یا کسی امکے ڈھمکے کے سر نہیں، بلکہ ہمارے محترم ڈاکٹر رﺅف پاریکھ کے سر سجا ہے۔ محترم اردو لغت بورڈ کے مدیر اعلیٰ رہے ہیں، جو ڈاکٹرفرمان فتح پوری کی مشاورت سے قومی اہمیت کا یہ ادارہ سنبھالے ہوئے ہیں۔ ماشااللہ،یہ مقام بابائے اردو مولوی عبدالحق مرحوم کی جانشینی کا ہے۔ یہ ادارہ پاکستانیت کی بنیاد کے ایک اہم ستون اردو زبان کے ذخیرہء الفاظ کے بارے میں خاموشی سے ایسے ہی کام کر رہا ہے، جیسے ہماری کہوٹہ لیباریٹری اور میزائل کارخانے۔ اس سے پہلے جناب عبدا لرﺅف پاریکھ صاحب “اردو نثر میں مزاح نگاری (سیاسی اور سماجی پس منظر)” کے عنوان سے ایک مقالہ لکھنے کی پاداش میں جامعہ کراچی کی کچہری سے ڈاکٹر کی ڈگری اپنے نام جاری کراچکے ہیں۔ اور یہ ڈگری کسی دھانگا دھینگی سے نہیں بلکہ بڑی مغزماری، اور ایک محنت اور لگن سے عمدہ تحقیقی کام کرنے کے عوض ملی ہے۔
ہم اس سلینگیات کے بارے میں نہ توکوئی بنڈل ماررہے، اور نہ ہی کوئی گولی بازی کررہے ہیں۔ یہ واقعی ایک پپّو کتاب ہے۔ تاہم اس امر کا امکان ہے کہ اردو ادب کی بچّہ پارٹی اسے پڑھ کر شورڈالے، اور ہمارے بہت سے نقاد اسے دیکھ کر بھنّوٹ ہوجائیں، اور ان کی چنڈال چوکڑی پنگے بازی کی غرض سے پنچایتیں کرے۔ بلکہ ہوسکتا ہے کہ وہ لال پیلے ہوکر اس کتاب کے خلاف بھی ڈگریاں جاری کرانے کی کوششیں شروع کردے اور اسے لغت کے بجائے لغویات کا نام دے۔ تاہم ایسی تمام پنگائیاں ان کے بھوندو پن کی غمّاز ہوں گی۔
ہمارے من موجی ڈاکٹر صاحب نے یہ سلینگیات اپنی مشہوری، یا اپنی پتنگ اونچی اڑانے کے لیے تحریر نہیں کی۔ بلکہ ان کے اس بیبے کام سے اردو زبان کی گڈّی نوشیرواں بن کر آسمان کو چھوئے گی۔ یہ ہتھیلی پر سرسوں جمانے والا نہیں بلکہ ایک حیاتی کا کام ہے، جو پاریکھ صاحب نے پھوئیاں پھوئیاں کرتے کر چھوڑا ہے۔ اس دھان پان اللہ لوک باوا نے یہ ایک بڑا ہی وزنی پتھراٹھایا ہے۔ اس لغت میں درج عوامی الفاظ اور ان کے لیے کیے جانے والے مشاہدہ، سماعت ، کن سوئیوں، اور قرائت شاقہ سے اخذ کی جانے والی اسناد سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ اردو ادب کے اس میمن صوفی چیتے نے(جسے اس کی اپنی کمیونٹی میں “فخراپلیٹا” بھی کہا جاتاہے) کتنی اونگی بونگی سے آفاقی تحریروں تک مطالعہ کیا ہوگا، کتنی بسوں میں دھکے کھائے، کیفے ڈی پھونسوں، باکڑاہوٹلوں اور ڈھابوں میں کتنی آرجار کی ہے، کتنا لمبا پانی اور کڑک چائے پی ہے، کتنا چکن گھٹالااور انڈہ گریبی چکھی ہے، تب کہیں جاکر اس لغت کے تن میں جان پڑی ہے۔
سکہ بند اردو لغتوں کی پخ، یہ لغت فی الحال آنہ لائبریریوں میں ملے گی اورنا کہیں سے پھوکٹ میں ۔ فضلی بک سپر مارکیٹ کے باہمت اور پرجوش جوان ساجد رحمٰن فضلی نے اسے نہایت ہی کم قیمت میں اور عوامی انداز میں ٹشن سے پیش کیا ہے، اور آپ اسے صرف ۱۹۰ روپے میں خریدسکتے ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں کہ ہماری طرح آپ بھی اس سلینگیات کو حاصل کرکے محظوظ ہوں، اور چاہیں تو اس میں مندرج عوامی زبان کے چٹخارے لینے کے لیے اس قسم کے مضامین تحریرکریں ۔

چلیں، کہ اب اس سے پہلے کہ ہمارے گھر کی باجی آکرایک سو ایک ویں مرتبہ یہ شعر سنائے: ۔۔۔

لگے منہ بھی چڑھانے، دیتے دیتے گالیاں صاحب

زباں بگڑی تو بگڑی تھی، خبر لیجئے دہن بگڑا

۔
اور پھر وہ ہم سے سردی گرمی ،کھڑپینچ کرے، پرچی کاٹے اور ہمارا تھوبڑا اور جان خطرے میں پڑجائے، بہتر یہی ہے کہ ہم پتلی گلی سے کلٹی ہوجائیں۔ اپن کی خاطرآپ بھی فی الحال نکل لیں اور اپنا فوٹوگم کرالیں۔ یار زندہ، صحبت باقی ۔

Last edited by Hashims; 13-02-08 at 07:55 PM.
Hashims آف لائن ہے   Reply With Quote
Hashims کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (14-02-08)
پرانا 14-02-08, 07:28 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: "سلینگیات” اردو کی اوّلین عوامی بولی لغت

بہت ہی شاندار تحریر ہے۔ یہ وہ سب کچھ ہے جو اج کے معاشرے میں بولا جا رہا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 14-02-08, 07:58 AM   #3
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: "سلینگیات” اردو کی اوّلین عوامی بولی لغت

زبر دست ہے بھئ !
بہت اچھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, images, کراچی, مزاح, ایٹم بم, اردو, اردو لغت, اعلیٰ, تحریر, خلاف, خان, خبر, دھماکہ, دل, درخواست, شاندار, شاعری, شعر, صوفی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عورتوں کا خسارہ "حدیث" sahj مطالعہ حدیث 25 29-01-12 09:59 PM
"ہرتیسری عورت اور پانچویں مرد کی ہڈیاں کھوکھلی" جاویداسد خبریں 0 14-11-10 01:48 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
محکمہ "عوام "مارتا ہے ،افسر تنصیبا ت اڑ اتے ہیں جاویداسد خبریں 10 29-08-10 05:04 PM
ماں، مامتا اور عورت "کچھ تصاویر" shafresha گپ شپ 6 26-04-09 12:04 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger