| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حضرت واثلہ بن اسقع 'جو اونٹوں کی تجارت کرتے تھے، کے پاس ایک آدمی آیا ارو اس نے ان سے ایک اونٹ 300 درہم کے عوض خریدا اور چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد حضرت واثلہ کو اپنی ایک غلطی کا احساس ہوا اور وہ دیوانہ وار بازاروں اور گلیوں میں اس آدمی کو تلاش کرنے لگے۔ بہت دیر کے بعد وہ آدمی ملا تو اس سے پوچھا کہ اس نے اونٹ کس مقصد کے لیے خریدا ہے؟ اس آدمی نے تعجب سے پوچھا کہ آپ کیوں پوچھ رہے ہیں۔ حضرت واثلہ نے فرمایا کہ بھائی اگر تو آپ نے یہ اونٹ ذبح کرنے کے لیے خریدا ہے تو پھر کوئی بات نہیں۔ لیکن اگر سواری کے لیے خریدا ہےتو میں آپکو بتانا بھول گیا کہ اس کے ایک پاؤں میں سوراخ ہے۔ خریدار نے کہا کہ جناب میں سواری کے لیے ہی خریدا ہے۔ اس پر صحابی نے اسے کہا کہ ایسا کرو پھر اس کی قیمت سو درہم کم ہے۔ خریدار تعجب سے بولا کہ اس طرح تو آپ نے اپنا نقصان خود ہی کر لیا۔ حضرت واثلہ نے فرمایا کہ بھائی اس نقصان کا کیا ہے یہ تو پھر پورا ہو جائے گا لیکن اگر ایمان کی دولت لٹ گئی تو سمجھو سب کچھ لٹ گیا۔
آج ہمارے معاشرے کی زبوں حالی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے خیر خواہ بننے کے بجائے ایک دوسرے کے بد خواہ بنے ہوئے ہیں۔ اور اخلاقی دیوالیہ پن کی اس انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں کہ ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ اگر دوسرے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے تو کم از کم اسے فائدہ بھی نہ پہنچنے دیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شخص دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگا ہوا ہے گویا کہ وہ اسکا مسلمان بھائی نہیں بلکہ دشمن ہو کافر ہو۔جبکہ اسلام کو کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کی ترغیب دیتا ہے۔ آپ کسی الیکٹریشن ،پلمبر، کاریگر کے پاس جائیے وہ معاوضہ بقدر محنت وصول کرنے کے بجائے آپکی لا علمی ، مجبوری، نا تجربہ کاری اور مصروفیت کے مطابق وصول کرے گا۔ اگر ٹوٹی ہوئی ایک تار بھی جوڑنی ہے تو آپ کے سامنے دس نقص نکال کر آپکو ٹھیک ٹھاک خرچہ بتائے گا اور پھر ایک دو دن کا وقت لے گا تاکہ آپ یہ سمجھیں کہ واقعی لمبا کام ہے۔اس طرح جو کام 50 روپے میں ہو سکتا ہے اس کے 500 روپے وصول کرے گا۔اور ساتھ ہی آپکا وقت بھی ضائع کرے گا۔ اسی طرح آپ دکاندار سے کہیے کہ مجھے اچھی چیز چاہیے خواہ وہ مہنگی ہی کیوں نہ ہو ' اس کے باوجود وہ آپکو گھٹیا چیز مہنگے داموں پکڑا دے گا۔جبکہ اس دو نمبر چیز کو "بہترین" بھی قرار دے گا۔ آپ اپنی گاڑی یا موٹر سائکل کھڑی کر دیجیے ۔آپکے مسلمان بھائی اس میں سے پٹرول چوری کر لیں گے۔،پارٹس کھول کر لے جائیں گے ورنہ کم از کم گاڑی پرسکریچ اور موٹر سائکل کی سیٹ ضرورپھاڑ جائیں گے۔۔ کسی سرکاری دفتر میں بغیر رشوت کے فائل جمع کروا دیں۔آپکی فائل ہی گم ہو جائے گی۔اور جب تک اس کے نیچے پہیے نہیں لگتے تب تک نہ وہ برآمد ہو گی اور نہ ہی آگے چلے گی۔ آپ ہزاروں روپے خرچ کے کے اپنے گھر پر رنگ کروائیں۔دوسرے دن گھر کی بیرونی دیوار پر کسی نہ کسی تنظیم کے حق میں یا مخالفت میں نعرے ضرور لکھے ہوں گے۔ آپ صاف کپڑے پہن کر مسجد جا رہے ہوں یا دفتر یا کہیں اور ۔ ۔ ۔کسی کھڑکی سے آنے والی پان کی پچکاری آپکے کپڑوں کا ستیا ناس پھیر دے گی۔اگر یہ پان کے بجائے پانی ہوتا تب بھی کم شرمناک بات نہ ہوتی کہ آپ نے ایک شریف انسان کے اوپر تھوک دیا۔ آم ،کیلے یا دیگر پھل کے چھلکے سڑک پر پھینک دیتے ہیں ۔اب یہ گزرنے والوں کی قسمت کی ان کی ٹانگ ٹوٹتی ہے یا ہاتھ۔ گاڑی اس طرح کھڑی کرتے ہیں کہ دوسروں کے لیے راستہ ہی نہ بچے۔ گاڑی ایسے چلائیں گے کہ جیسے پوری سڑک پر ایک ہی شخص کی اجارہ داری ہے۔ کسی کی گاڑٰی خراب ہو جائے تو اسکی مدد کرنے کے بجائے اسکا مذاق اڑاتے گزر جائیں گے۔ حتیٰ کہ اگر کوئی شخص ہم سے مشورہ مانگتا ہے تو ہم اسکو مشورہ بھی ٹھیک نہیں دیتے کہ کہیں اس کا فائدہ نہ ہو جائے۔ (مفتی ابو ہریرہ محی الدین۔ روزنامہ امت کراچی) اب بھی نہ بدلے تو مٹ جاؤ گے اے پاکستان والو تمہــاری داسـتان بھـی نـہ ہوگـی داستـانوں مـیں |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہماری اخلاقی سوچ اس قدر گھٹیا ہو چکی ہے کہ جب میں لاہور میں سویٹس کا بزنس کیا کرتا تھا تو میرے ایک ورکر نے کہا کہ سر بزنس کرائسس میں ہے تو ایسے میں ہمکو خرچے کم کرنا چاہییں۔اور اس مقصد کے لیے ہم کو مٹھائی کے ڈبے کے اندر فلانے کاغذ کے بجائے فلانا کاغذ رکھنا چاہیے جو قیمت میں سستا بھی ہے۔ میرا پارٹنر ۔ ۔ ۔ (اختر بھائی کی ہدایت پر الفاظ نکال دیے گئے)۔ ۔ ۔ تقیریباََ قبر میں پاؤں لٹکائے ہوئے اس نے اس ورکر سے پوچھا کہ تم فلانے کاغز کی بات کر رہے ہو نا۔ تو ورکر نے کہا کہ جی ہاں سر۔ اس پر اس نے کہا کہ بالکل ٹھیک ہے اب سے وہی کاغذ استعمال ہوگا۔اور مجھے کہا کہ "پتر" ایک تو سستا بھی ہے اور دوسرا وزنی بھی ۔ اس طرح وزن میں کم مٹھائی جائے گی۔ یہ سن کر میرا میٹر گھوم گیا اور میں کہا کہ انکل کچھھ خدا کا خوف کریں ۔ ۔ ۔ ناپ تول میں کمی کے سلسلہ میں ویسے ہی قوموں پر عذاب آ چکے ہیں۔ آپ کو یہی طریقہ سوجھا منافع بڑھانے کا؟ کہنے لگے "پتر" چونی چونی اکھٹی کر کے ہی اربوں روپے جمع ہوتے ہیں۔ جب میں نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو ۔ ۔ ۔ میرے ساتھ جو بیتی لاہور میں ۔ ۔ ۔ وہ میں جانتا ہوں یا میرا خدا جانتا ہے۔
اور آپ سوچ کا گھٹیا پن کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہیں کہ کاغذ تبدیل کرنے سے ایک کلو میں پڑنے والا وزن کا فرق محض 3 سے 5 گرام کا تھا۔ ۔ ہماری ایک دن کی سیل ایک ہزار کلو گرام تک تھی۔ ایک ہزار کلو گرام میں پڑنے والا فرق محض چند سو گرام تھا۔ جو اگر پیسوں میں تبدیل کیا جائے تو محض چند روپے اور اگر پورے دن کی سیل کا اندازہ کیا جائے تو یہ ڈنڈی مارکہ پیسے پوری سل کا ہزارواں حصہ بھی نہیں بنتے تھے۔ یعنی ہم گاہک کی جیب سے ایک ایک پیسا نکال لینا چاہتے ہیں۔ ہم 5 گرام کی ڈنڈی مارنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ نہ جانے ہم اللہ کو مانتے بھی ہیں کہ نہیں۔ "اور وہ دھوکا دیتے ہیں اللہ کو لیکن وہ نہیں دھوکا دے سکتے ۔ ۔ ۔ مگر اپنی ہی جانوں کو" ۔ Last edited by حیدر; 05-09-09 at 04:05 PM. وجہ: اختر بھائی کی ہدایت پر الفاظ نکال دیے گئے |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
روزنامہ امت کراچی
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی بدرالزمان اگر آپکا پارٹنر بغیر داڑھی کہ ھوتا تو آپ کبھی نہ لکھتے کہ میرا پارٹنر ۔۔۔۔۔۔بغیر داڑھی والا۔۔۔۔
بھائی میرے داڑھی رکھنے سے چوری کا کیا تعلق؟ چوری کرنا داڑھی کے ساتھ جتنا غلط ھے بغیر داڑھی کے ساتھ بھی اتنا ھے غلط ھے ہم مسلمانوںکو ایسے واقعات کا زکر کرتے ھوئے خیال رکھنا چاھئیے کہ کہیں ہم کسی اسلامی شعار کا مزاک اڑانے کے یا تحکیر کرنے کہ مرتکب تو نہیں ھو رہے (بدر بھائی مائینڈ نہ کیجیئے گا) Last edited by shafresha; 08-09-09 at 01:04 AM. وجہ: ختم شدہ الفاظ کا حوالہ تھا! |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (05-09-09), یاسر عمران مرزا (10-10-09), احمد بلال (27-10-09), حیدر (05-09-09), سحر (05-09-09) |
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی اپنے دونوں مراسلے الگ الگ سرورق کے لیے پیش کریں۔
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ارے نہیں اختر بھائی برا منانےوالی کیا بات ہے۔ اللہ کی مہربانی سے میں بھی داڑھی والا ہو گیا ہوں ۔ اسی لیے جانتا ہوں کہ میری کوئی بھی غلط حرکت براہ راست مقدس ہستیوں پر کیچڑ اچھالنے کا سبب بنتی ہے تو کوشش کرتا ہوں کہ ایسی حرکت نہ کروں جس سے ان مقدس ہستیوں کا مضحکہ بن سکے تو جس طرح چوری کرنا ہر کسی کے لیے برا ہے لیکن ایک مسلمان اگر چوری کرے تو زیادہ برا ہے۔اسی طرح اگر چہرہ نبی سے مطابقت کرنے والا شخص چوری کرےتو وہ زیادہ ہی برا ہوتا ہے اور براہ راست نبی کی ذات پر کیچڑ ڈالنے کا سبب بنتا ہے۔ امید ہے آپ میرا اشارہ سمجھ گئے ہوں گے۔۔ ویسے انشا اللہ میں آئیندہ محتاط رہوں گا. میں نے وہ الفاظ اس پوسٹ میں سے نکال دئے ہیں۔ میرے لیے دعا کیجیے گا،
Last edited by حیدر; 05-09-09 at 04:07 PM. وجہ: Proof |
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
اور اللہ ہم سب مسلمانوں کو ویسا بنالے جیسا اللہ کو پسند ھے |
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,124
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسی طرح کا ایک واقعہ میں بھی کوٹ کرتا ہوں
ابوظہبی میں مدینہ زید میں میں جہاں سے بال کٹواتا تھا اس کا نام امجد تھا لاہور کا رہائشی تھا بہت اچھا اس کا کاروبار تھا اور بہت پرانا بھی تھا اس کو اس کے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ گوشت کی دوکان ڈال لو اس میں بہت فائدہ ھے میرے دو گھر ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ رہ رہا ہوں ایک گھر میں کود رہتا ہوں اور ایک کرائے پر لے کے کرائے پر دیا ہوا ھے۔ خیر امجد صاحب کو ان کے دوست نے نائی کا کام چھڑوا کر گوشت کی دوکان ڈلوا دی اور اب امجد صاحب نائی سے کسائی بن گئے پھر ہم نے امجد صاحب سے گوشت لینا شروع کر دیا۔ کچھ عرصہ بعد امجد صاحب نے کہا کہ حالات بہت برے ہیں اور یہ گوشت کا کام میں بہت نقصاں ھے اور ہو سکتا ھے میں یہ بھی چھوڑ دوں اب امجد صاحب کو اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ یہ کام میں پیچے سے گوشت 7 درھم کلو ملتا ھے اور ہم نے 8 روپے کلو بیچنا ہوتا ھے اب دکان ڈالنے سے پہلے دوست نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اس گوشت میں ملاوٹ کرنے سے فائدہ ہوتا ھے جب دکان ڈالی تو اس نے پھر میری دکان میں آ کے مجھے کام سیکھایا کہ 7 روہے گوشت ملے گا اور 2 روپے کلو اونٹ کا گوشت ملے گا اونٹ کے گوشت کی بھی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں پہلے ہی کاٹ لینی ھے اور جب کوئی بھی بکڑے کا گوشت لے تو ساتھ میں اونٹ کا گوشت بھی ڈالنا ھے تھوڑا تھوڑا کر کے قیمہ میں بھی اور گائے کے گوشت میں بھی اونٹ کا گوشت استعمال کرنا ھے۔ خیر یہ تو بڑی الجھن میں پڑھ گیا شروع شروع میں ایسا ہی کرتا گیا مگر اب میرا زمیر نہیں گوارا کرتا اور میں اونٹ کا گوشت نہیں استعمال کرتا۔ تو اسی طرح امجد صاحب کے سر پر قرض چڑھ گیا اور دکان چھوڑنی پڑی اور پھر کچھ دن کسی کے پاس نائی کا کام کیا اور اسی طرح گوشت کا ویزہ بھی ختم ہو گیا اور ابوظہبی کو خیر آباد کرنا پڑا اب امجد صاحب پاکستان میں ٹھیکہ داری کر رہے ہیں۔ اور یہ واقعی سچ ھے کہ اس سے گوشت میں ملاوٹ نہیں ہوئی اور اسطرح اسے اللہ نے بچا لیا زندگی ھے تو بندہ کہیں بھی کام کر کے حلال رزق کما سکتا ھے۔ اس سے اس کا ذمیر تو متمعن ھے۔
__________________
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
الیکٹریشن والی بات بہت حد تک ٹھیک کہی، سعودی عرب میں بہت سے لوگ ائر کنڈیشن مرمت کا کام کرتے ہیں اور اس طرح کی ڈنڈی اکثر ماری جاتی ہے، ہماری کمپنی کا کنٹریکٹ ایک پاکستانی سے ہے، اسے جب بھی اے سی کی مرمت کی لیے بلایا جاتا ہے وہ فورا کہتا ہے کہ اس کی مکمل صفائی ہو گی جس کا بل 250 ریال بنتا ہے۔ اسے اگر کوئی کہے کہ بھائی پہلے چیک تو کر لو تو وہ فورا کہتا ہے بھائی صاحب مجھے اندازہ ہے اس اے سی کا
اسی طرح میرے بڑے بھائی کے بیشتر دوست بھی اے سی کا کام کرتے ہیں، بھائی کہتے ہیں کہ ایک صاحب کہتے ہیں اے سی کے کام میں کوئی بچت نہیں، میرے بھائی نے کہا، کہ بقیہ لوگ تو بہت کما رہے ہیں، تو وہ صاحب کہتے ہیں، بھائی جس طرح کما رہے ہیں نہ اس طرح میرا کمانے کو دل نہیں کرتا، اپنے بچوں کو حرام نہیں کھلانا چاہتا، اے سی کے کام میں بچت تبھی ہے جب گاہک کے ساتھ دھوکہ کیا جائے، اے سی میں گیس ہو نہ ہو، گیس بھرنے کا بل ڈالا جائے، صفائی، جالیوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے، چھوٹی سی پرابلم کو خود بڑا بتا کر ہی پیسہ کمایا جا سکتا ہے ورنہ اے سی کے کام میں کوئی بچت نہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ایک ہی پوسٹ دو مرتبہ ہو گئی، سوری
|
|
|
|
|
|
#11 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جس طرح کنعان بھائی نے گوشت بیچنے والے کا واقعہ بیان کیا تو اسی سلسلہ میں پاکستان میں ماری جانے والی ڈنڈی یاد آ گئی۔
پاکستانی گوشت فروش خاص کر مرغی بیچنے والے ۔ ۔ ۔ ۔گوشت کو کچھ دیر پانی میں پڑا رہنے دیتے ہیں۔ اس وجہ سے پانی گوشت کے مساموں میں داخل ہو جاتا ہے اور گوشت کا وزن اچھا خاصہ بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح دکاندار پانی کو گوشت/چکن کے ریٹ پر فروخت کرتا ہے |
|
|
|
|
|
#13 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,124
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بدر الزمان بھائی یقین کرو ابھی وقت نہیں کہ اپنی زندگی کے کچھ پہلو لکھوں مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ جو اللہ کے دئے ہوئے پر راضی ہوتے ہیں اور ہر وقت اس کا شکر ادا کرتے ہیں تو ان کو ان کی زندگی میں اللہ تعالی ایک وقت وہ مقام بھی عطا کرتا ھے کہ ان کو چوٹی پر بٹھا دیتا ھے۔ اور جو ناشکرے ہوتے ہیں اور ڈندیاں مارتے ہیں تو ان کی ساری زندگی حسرت پوری نہیں ہوتی۔ والسلام |
|
|
|
|
|
#14 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
پچھلے دنوں کراچی کے ایک اور فراڈ کا بھی چرچا رہا تھا جس کے مطابق کراچی میں ایک گروہ بکرے اور گائے ذبح کرنے کے بعد پانی کی موٹر کے ذریعے ہائی پریشر پائپ کے ذریعے گوشت میں پانی کی ملاوٹ کرتا ہے۔ آج کل صدر ایمپریس مارکیٹ میںانڈیا سے درآمد کردہ "بون لیس" گوشت بھی فروخت ہو رہا ہے جس کا معیار اچھا نہیں ہے۔ واللہ اعلم! |
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,124
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مرغی کے گوشت پر ایک اور بھی انفارمیشن ھے
جب آپ پاکستان میں مرغی کا گوشت لینے جائیں تو اگر وہ آپکے سامنے مرغی ذبح کرے تو ٹھیک ھے اگر وہاں پر پہلے سے مرغی کا گوشت پڑا ہوا ہو تو وہ مرغی حلال نہیں ہوتا بلکہ جو مرغیاں مر جاتی ہیں وہ ان کا گوشت بھی اسی طرح بیچ دیتے ہیں اور ہر پولٹری فارم میں روزانہ مرغیاں بہت تعداد میں مرتی ہیں جسے وہ پھینکتے ہیں بلکہ اسی طرح گوشت میں تھوڑا تھوڑا گوشت ڈال کے بیچ دیتے ہیں اس کا طریقہ کار یہ ہوتا ھے کہ مثلاً آپ نے ایک مرغی کٹائی اور اس کا گوشت سوا کلو نکلا یا کچھ اسطرح تو وہ آپ کے ساتھ باتیں کر کے سامنے پڑا ہوا گوشت بھی ڈال کے کہے گا سرکار ڈیر کلو یا 2 کلو کر دوں مثلاً گوشت 300 کا بنتا ھے تو وہ کہے گا آپ میرے بھائی ہو 280 دے دو |
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | احمد بلال (27-10-09) |
![]() |
| Tags |
| کوشش, کراچی, پاکستان, نظر, مسجد, آدمی, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, بہترین, بھائی, تلاش, تحریر, حسن, خدا, داڑھی, راستہ, شخص, علمی, عذاب, عرصہ, غلطی, صاف, صحابی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پیر راجہ اکرام سے دوسری ملاقات | عبداللہ آدم | گپ شپ | 71 | 26-10-11 08:39 AM |
| ہمارے فورمز کے دوسرے 500 مضامین بھیجنے والے | منتظمین | خاص آفرز اور اعلانات | 20 | 30-12-10 11:29 PM |
| بلا اجازت دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو | عبداللہ حیدر | خاندانی زندگی | 3 | 21-04-09 09:39 AM |
| سانحہ کارساز:انکوائری ٹریبونل میں سیکیورٹی پلان پیش،دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے مقدمے کی سماعت ملتوی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-12-07 09:44 AM |