واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم

اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔

جستجو: انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 09-02-08, 08:09 PM   #1
Member
اجنبی
 
Hashims's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 54
کمائي: 1,591
شکریہ: 0
27 مراسلہ میں 61 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جستجو: انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو

جستجو: انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو

جستجو:

انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو

ہمارے کرکٹر حضرات وہ واحد پروفیشنلز ہیں جو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف وعدے وعید کے بل بوتہ پر پیسہ کماتے ہیں۔ میچ ہرائیں، یا غلطی سے جتائیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ایک لیڈر کی جو صفات اور اقدار ہونی چاہئیں وہ ان میں ناپید ہیں۔ ہمارے موجودہ کرکٹ کیپٹن صاحب سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی یہ چھکا لگا دیتے ہیں کہ ہم جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ جب یہ حضرت ابتداء ہی غلط کریں گے، اور اہداف و مقاصد کے لیے عزم کا اظہار نہیں کریں گے تو دیگر ٹیم کے ارکان کو کس طرح بڑھاوا دیں گے؟ چنانچہ اس پس منظر میں شعیب ملک کا یہ بیان خاصہ معنی خیز اور سمجھ میں آنے والا ہے کہ بھئی، ہندوستانی لڑکی، عائشہ صدیقی، سے صرف شادی کا وعدہ ہی تو کیا تھا، کوئی شرعی شادی تو نہیں کی تھی۔ گویا کہ وعدے تو ہوتے ہی کچے ہیں۔ یہ ایک شرمناک صورت حال ہے۔ ایک مثالی نظم و ضبط کے ماحول میں ایسے بیانات کی قوم کو شدید مذمت کرنی چاہیے، اور اس معاملہ کا فیصلہ ہونے تک شعیب ملک کو خود ہی ٹیم کی رہنمائی سے گریز کرنا چاہیے۔ فی الحال تو یہ صاف لگ رہا ہے کہ شعیب ملک گگلی پہ گگلی پھینک رہے ہیں اور وہ گیندیں ہندوستانی صدیقی خاندان کو سمجھ نہیں آرہی ہیں۔ دیکھیں، آخر میں ایکشن ری پلے اور میچ ریفری کیا فیصلہ دیتے ہیں۔ خواتین و حضرات، چونکہ یہ میچ اس وقت فسادات٫ مذکورہ کی وجہ سے ملتوی ہے، ہم فی الحال آپ کو مرکزی صفحہ پرجانے اور گھومنے پھرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

دوستو، ہم ابھی پاکستانی کرکٹ پر یہ سطور لکھ پڑھ کر فارغ ہی ہوئے تھے کہ ہم پی ٹی وی دیکھ بیٹھے۔ پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے پی ٹی وی کے ایک مذاکراتی پروگرام، سلیم صافی کے ساتھ، میں جمعہ، فروری ۸، ۲۰۰۸ کو یہ استدلال پیش کیا کہ ٹیم ممبران غیرملکی کوچ کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ اور یہ کہ پاکستانی کوچ سفارش اور تعصبات کے چکر میں پڑ جاتے ہیں۔ اگر یہ دلیل مان لی جائے تو نہ صرف تمامتر پی سی بی، بشمول چیئرمین، بلکہ ٹیم بھی غیرملکیوں پر مشتمل ہونی چاہیے۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستانیوں پر کسی بھی معاملہ میں اعتبار کرنا دشوار امر ہے۔ تو اگر اس استدلال کو تجزیہ کے ساتھ معاشرہ کے تمام طبقات پر منطبق کردیا جائے تو پاکستان کے تمام مسائل کا حل یہی ہے کہ یہاں غیرملکیوں کو لا بسایا جائے۔ ابن٫ انشاء تو یہ کہہ کر ہی چل بسے کہ یہ وہ پاکستان ہے جہاں پاکستانی قوم کے علاوہ تمام قومیت کے لوگ ہنستے بستے ہیں۔۔۔ اور پاکستانی روتے دھوتے ہیں۔ واقعی کتنا کڑوا سچ ہے یہ۔ اب آپ اپنی رائے اس بارے میں ہمیں بتائیں۔ اور جب تک ہم ستم ظریف ابن انشاء مرحوم کا یہ مصرعہ گنگناتے ہیں : ۔۔۔
انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو ۔۔۔ اس شہر میں جی کا لگانا کیا

جاتے جاتے ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ انشاء جی کوشاعری کے مقابلہ میں برسوں پہلے ہی کرکٹ کوچنگ جیسے پرکشش اورذمہ داریوں سے مبرا، محفوظ پیشہ کا خیال کیسے آگیا تھا ! ۔

Last edited by Hashims; 09-02-08 at 08:16 PM.
Hashims آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے Hashims کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (10-02-08), شازل (10-02-08)
پرانا 10-02-08, 04:23 AM   #2
Senior Member
 
شازل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 406
کمائي: 3,666
شکریہ: 59
164 مراسلہ میں 374 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جستجو: انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو

زبردست آرٹیکل ہے مزا آگیا
شازل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-02-08, 06:26 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جستجو: انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Hashims مراسلہ دیکھیں
جستجو:

انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو

ہمارے کرکٹر حضرات وہ واحد پروفیشنلز ہیں جو اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف وعدے وعید کے بل بوتہ پر پیسہ کماتے ہیں۔ میچ ہرائیں، یا غلطی سے جتائیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
ایک لیڈر کی جو صفات اور اقدار ہونی چاہئیں وہ ان میں ناپید ہیں۔ ہمارے موجودہ کرکٹ کیپٹن صاحب سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی یہ چھکا لگا دیتے ہیں کہ ہم جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتے۔ جب یہ حضرت ابتداء ہی غلط کریں گے، اور اہداف و مقاصد کے لیے عزم کا اظہار نہیں کریں گے تو دیگر ٹیم کے ارکان کو کس طرح بڑھاوا دیں گے؟ چنانچہ اس پس منظر میں شعیب ملک کا یہ بیان خاصہ معنی خیز اور سمجھ میں آنے والا ہے کہ بھئی، ہندوستانی لڑکی، عائشہ صدیقی، سے صرف شادی کا وعدہ ہی تو کیا تھا، کوئی شرعی شادی تو نہیں کی تھی۔ گویا کہ وعدے تو ہوتے ہی کچے ہیں۔ یہ ایک شرمناک صورت حال ہے۔ ایک مثالی نظم و ضبط کے ماحول میں ایسے بیانات کی قوم کو شدید مذمت کرنی چاہیے، اور اس معاملہ کا فیصلہ ہونے تک شعیب ملک کو خود ہی ٹیم کی رہنمائی سے گریز کرنا چاہیے۔ فی الحال تو یہ صاف لگ رہا ہے کہ شعیب ملک گگلی پہ گگلی پھینک رہے ہیں اور وہ گیندیں ہندوستانی صدیقی خاندان کو سمجھ نہیں آرہی ہیں۔ دیکھیں، آخر میں ایکشن ری پلے اور میچ ریفری کیا فیصلہ دیتے ہیں۔ خواتین و حضرات، چونکہ یہ میچ اس وقت فسادات٫ مذکورہ کی وجہ سے ملتوی ہے، ہم فی الحال آپ کو مرکزی صفحہ پرجانے اور گھومنے پھرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

دوستو، ہم ابھی پاکستانی کرکٹ پر یہ سطور لکھ پڑھ کر فارغ ہی ہوئے تھے کہ ہم پی ٹی وی دیکھ بیٹھے۔ پی سی بی کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے پی ٹی وی کے ایک مذاکراتی پروگرام، سلیم صافی کے ساتھ، میں جمعہ، فروری ۸، ۲۰۰۸ کو یہ استدلال پیش کیا کہ ٹیم ممبران غیرملکی کوچ کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ اور یہ کہ پاکستانی کوچ سفارش اور تعصبات کے چکر میں پڑ جاتے ہیں۔ اگر یہ دلیل مان لی جائے تو نہ صرف تمامتر پی سی بی، بشمول چیئرمین، بلکہ ٹیم بھی غیرملکیوں پر مشتمل ہونی چاہیے۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستانیوں پر کسی بھی معاملہ میں اعتبار کرنا دشوار امر ہے۔ تو اگر اس استدلال کو تجزیہ کے ساتھ معاشرہ کے تمام طبقات پر منطبق کردیا جائے تو پاکستان کے تمام مسائل کا حل یہی ہے کہ یہاں غیرملکیوں کو لا بسایا جائے۔ ابن٫ انشاء تو یہ کہہ کر ہی چل بسے کہ یہ وہ پاکستان ہے جہاں پاکستانی قوم کے علاوہ تمام قومیت کے لوگ ہنستے بستے ہیں۔۔۔ اور پاکستانی روتے دھوتے ہیں۔ واقعی کتنا کڑوا سچ ہے یہ۔ اب آپ اپنی رائے اس بارے میں ہمیں بتائیں۔ اور جب تک ہم ستم ظریف ابن انشاء مرحوم کا یہ مصرعہ گنگناتے ہیں : ۔۔۔
انشاء جی اٹھو، اب "کوچ" کرو ۔۔۔ اس شہر میں جی کا لگانا کیا

جاتے جاتے ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ انشاء جی کوشاعری کے مقابلہ میں برسوں پہلے ہی کرکٹ کوچنگ جیسے پرکشش اورذمہ داریوں سے مبرا، محفوظ پیشہ کا خیال کیسے آگیا تھا ! ۔
اپ نے بہت ہی اچھا آرٹیکل پیش کیا ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ سب سے زیادہ نااہل اس وقت کرکٹ ٹیم کے کرتے دھرتے ہیں۔ پلیرز تو پھر بھی کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جو آفیشلز ہیں ان سے جلد سے جلد جان چھڑا لینا ہی مناسب ہے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, contact, cricket, images, پاکستانی, لوگ, موجودہ, مقابلہ, مسائل, معاشرہ, الزام, جواب, جلد, حل, حال, حضرات, خواتین, شہر, صفات, صفحہ, صاف, صافی, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 08:37 PM
سہر ے والوں نے"خوشی" کیلئے تین "جنا زے "تیار کردیے جاویداسد خبریں 1 11-11-10 04:27 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
کراچی میں پولیس کا "ناکے پہ ناکہ "اور ڈاکو ں کا "ڈاکے پہ ڈاکہ"جاری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 06:38 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger