واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم

اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔

بلا عنوان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-09, 10:53 AM   #1
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بلا عنوان

بلا عنوان

اسلام و علیکم!
تپتی دھوپ میں عفت مآب بیبیوں کو آٹا کے‌حصول کی دوڑ میں مصروف دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے
لمبی لمبی لائینں،دھکم پیل،پولیس کا لاٹھی چارج مخص ایک ڈیڑھ سو روپے کی بچت کی‌خاطر
یہ ساری صعوبتیں برداشت کرنا ان شریف زادیوں کےلئے کیسے ممکن ہوتا ہو گا
ہو سکتا ہے ان میں سے بعض پردہدار خواتین نے اس قسم کے ماحول کو دیکھا ہی نہ ہو خاوند روزی کی تلاش میں نکلا اور مجبورا خاتون کو لمبی قطار مین لگ کر آٹا گھرلانا پڑا
ٹی وی سکرین پر ایک ایسا منظر دیکھا جس سے کم از کم اس روز کا چین چھن گیا
ایک نوجوان بچی جس نے آٹا خریدنے کی نیت و ارادے سے گھر سے باہر قدم رکھا۔
قطار میں کھڑی ہوئی دھکم پیل میں اسکے ہاتھ سے رقم گر گئی اب وہ جھک کر تلاش بھی کر سکتی تھی کچلے جانے کا امکان تھا
بلک بلک کر رو رہی تھی
چند روپوں کی بچت کرنے والا گھرانہ اپنی اصل رقم سے بھی کھو بیٹھا
خدا جانے اسے وہ رقم ملی یا نہ ملی اگر وہ گمشدہ رقم نہ مل سکی ہو گی تو کم سے کم اس روز اس گھر میں ضرور فاقے نے‌ڈیرے ڈالے ہوں گے
............................

اسی طرح مردوں کی لمبی لمبی قطاریں ہوتی ہیں جو بیچارے اپنے روزی دھندے کو چھوڑ کر آئے ہوتے ہیں وہ ایسے مجبور لوگ ہوتے ہین جو اپنی‌خواتین کو بھی اس مقصد کےلئے گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دے سکتے
سفید پوش معزز شہری مارکیٹ سے مہنگا آٹا خرید لیتا ہے مگر ایسی رسوا کن قطاروں میں کھڑے ہونا گوارا نہیں کرتا قوم کو کن بھول بھلیوں میں ڈال دیا گیا ہے؟
قوم کو منزل مقصود سے دور کر دینے والی کن راہوں پر چھوڑ دیا گیا ہے؟
قوم کو ناکردہ گناہوں کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟
کیا ’’سیاستدانوں،وڈیروں ،صنعت کاروں اور بیورو کریٹس کے گھرانے کا کوئی ’’ معزز ‘‘ فرد ایسی ذلیل اور رسوا کر دینے والی لائینوں میں کھڑا ہونا پسند کرے گا ؟
عوام کے صبر کا امتحان کب تک لیا جاتا رہے گا؟
حکمران الٹا ثواب بھی لے رہے ہیں ، اشتہاروں کے زریعے یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ ہم نے عوام پر بہت بڑا احسان کر دیا ہے
احسانات کی اس فہرست میں ان حکمرانوں کی طرف سے خفیہ پیغام یہ بھی ہوتا ہے کہ ان احسانات کا بدلہ انتخابات میں اتارنا نہ بھولنا
حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ سستا آٹا اور سستی چینی دے کر ہم عوام کو زیر بار کر رہے ہیں
حالانکہ ایک لاوا ہے جو آہستہ آہستہ پک رہا ہے جب ابلے گا تو سب کو بھسم کر دے کے رکھ دے گا
آٹا ایسی بنیادی‌ضرورت ہے جو مفت فراہم کی جانی چاہیئے جیسا کہ اکثر ملکوں میں انتہائی ارزاں قیمت پر عام مہیا کیا جاتا ہے مگر پاکستانی ایسی بدقسمت قوم ہے کہ جہاں کے کاشتکار بھی گندم اگانے اور فروخت کرنے کے بعد آٹا اور چینی کےلئے ان صنعت کاروں کا محتاج نظر‌آتا ہے
زخیرہ اندوزوں کے وارے نیارے ہو جاتےہیں
ماہ رمضان کا ایسا مہینہ جو اللہ کریم کی رحمتوں سے بھرا ہوتا ہے جس میں اللہ کریم نے دنیا جہاں کی نعمتیں اپنے پیارے حبیب کی امت کےلئے عطا کی ہوتی ہیں وہ بابرکت مہینہ بزنس کےلئے ان ظالموں لٹیروں کےلئے بہترین انتخاب ہے رمضان میں اربوں روپے کا منافع کمانے کے بعد شکرانےادا کرنے کےلئے یہ لٹیرے حج کو جاتے ہیں عمرہ ادا کرتے ہیں ان ظالموں کو حیا بھی نہین آتی کہ خدا کی مخلوق کو لوٹنے کے بعد اس خدا کے گھر میں کس منہ سے داخل ہو رہے ہین شاید دلوں پر تالے اور مہریں لگ چکی ہیں
خداوند کریم نے انکی رسی دراز کر رکھی ہے ڈھیل دی ہوئی ہے مگر جب مہلت ختم ہو گی ڈھیل کے دن اختتام پذیر ہوں گے اس ذات حق کا غیض و غضب بیدار ہو گا تو پھر ایک دیدہ عبرت چاہے جو انکا حشر دیکھے
..........................................

دوستوں گزشتہ روز پاک نیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سنئیر لکھاری سے گفتگو ہوئی تو ان سے پوچھا کہ انکی کوئی تحریر پاک نیٹ پر نظر نہیں‌‌ آ رہی تو انہوں نے مایوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب دل نہیں کرتا کیا کرنا ہے لکھ کر جب کسی کو اثر ہی نہیں کسی کے کان پر جوں تک تو رینگتی نہیں ‌حالانکہ کچھ عرصہ قبل میری انہی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دل کی آواز کو قلم کے سپرد کر دیتے ہیں تاہم اب نہیں انہوں نے کہا میں لکھوں کس کےلئے اور میرا کہنا ہے کہ اپنے دل کی آواز کو اگر ہم اپنے اندر رکھ لیں تو ہم اپنے حق کا اپنے قلم کی حرمت کا اپنے قلم کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں
اس قابل احترام رکن سے درخواست ہے کہ امید پر دنیا قائم ہے
اللہ کریم نے ہمیں لکھنے کی طاقت بخشی ہے تو ہم اسکا استعمال کریں نہ کہ مایوس ہو کر گھر بیٹھ جائیں،
مذکورہ تحریر پاک نیٹ کے اس رکن کے نام کی جاتی ہے

Last edited by ایس اے نقوی; 27-10-09 at 11:20 AM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-09), یاسر عمران مرزا (27-10-09), نیلم خان (27-10-09), نورالدین (08-10-10), ملک بھائی (28-10-09), مسافر ہوں یارو (31-10-09), معظم (28-10-09), ابن جلال (29-10-09), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (27-10-09), رضی (28-10-09), عامرشہزاد (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 12:31 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام انجم بھیا
بہت خوب بہت ہی خوب بلکہ بہت بہت بہت ہی خوب
میری جانب سے دلی مبارکباد قبول فرمائیے۔

اور اس بھائی کو بھی اتنی اچھی تحریر پڑھنے کے بعد دوبارہ میدان میں آجا چاہیے، اگر آپ میرے نام اتنی اچھی تحریر کرتے تو میں سارا دن بیٹھ کر لکھتا رہنا۔
ویسے وہ ہیں کون ذرا مجھے پی ایم کرنا۔۔۔ میں بھی دیکھوں کیا مایوسی ہے ہمارے بھائی کو

ویسے میں شاعر تو نہیں ہوں، لیکن اک آفس کے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا، شعر و شاعری کا موضوع تھا
تو مجھ سے اقبال کی ایک خوبصورت نظم کا حلیہ بگڑ گیا۔
روح اقبال سے انتہائی معذرت کے ساتھ

تو نے پوچھی ہے روٹی کی قیمت مجھ سے
حق تجھے میری طرح صاحب اولاد کرے
ہے وہی تیرے زمانے کا خادم اعلی
جو 100 روپے میں بندہ گھر سے باہر کرے۔

ایک بار پھر بہترین تحریر پر مبارکباد
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-09), مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (27-10-09), حیدر (08-10-10)
پرانا 27-10-09, 08:27 PM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,047
شکریہ: 8,654
3,901 مراسلہ میں 11,174 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت عمدہ تحریر ہے، بہت شکریہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (27-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (30-10-09)
پرانا 28-10-09, 01:40 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,047
شکریہ: 8,654
3,901 مراسلہ میں 11,174 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایس اے نقوی بھائی، تھوڑی سے معذرت، میں بھرپور تبصرہ نہیں کر سکا۔۔۔۔
بلاشبہ میرے ملک پاکستان کے حالات انتہائی ابتر ہیں، ایسا کیا جا رہا ہے یا کرایا جا رہا ہے، اس میں بیرونی ہاتھ ہیں یا ہماری اپنی لاپروائیاں اور کوتاہیاں یا خالق حقیقی کی کوئی ناراضگی
بہرحال اس کو سدھارنے کے لیے ہمیں سخت محنت درکار ہے، ہمیں ذاتی مفادات کو پیچھے چھوڑنا ہو گا، ایسی کون سے برائی نہیں جو ہم نے اختیار نہیں کی، سچ کہوں تو میں خود بھی اکثر مایوس ہو جاتا ہوں، لیکن ایسے نہیں چلے گا۔۔۔۔۔
ہم سب چاہے کسی بھی انداز میں کوشش کریں، ہمیں یہ کوشش جاری رکھنی ہو گی، چاہے ہم لکھاری ہیں یا ایک مزدور یا ایک سرکاری افسر
اگر ہم ہی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے تو ہمارے ملک کا کیا بنے گا۔۔۔۔ میری گزارش ہے ان لکھاری بھائی سے کہ وہ مایوس نہ ہوں اور بہتری کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں، آپ کے لکھنے سے ہمیں بھی حوصلہ ملے گا اور ہم بھی آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں گے۔۔۔ بہت شکریہ
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (29-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (30-10-09)
پرانا 28-10-09, 10:03 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 47
کمائي: 754
شکریہ: 60
32 مراسلہ میں 68 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے میرے پیارے اللہ اس لاوے کو جلد از جلد نکال اور جلا اُن سب سفید پوشوں کے گھروں کو تاکہ اُنہیں‌بھی کچھ تو احساس ہو کہ کیا بویا تھا ہم نے ؟؟؟؟
محمد عمران نیازی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عمران نیازی کا شکریہ ادا کیا
مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (29-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (30-10-09)
پرانا 29-10-09, 04:02 PM   #6
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,151
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انجم بھائی بہت اچھی تحریر لکھی ہے آپ نے
بھائی جن لوگوں کو آپ نے غیرت دلانے کی کوشش کی ہے
ان کو غیرت نہیں‌آنے والی کیونکہ ان لوگوں کے ضمیر اور دل دونوں مردہ ہوچکے ہیں۔
اور اب تو ان لوگوں کی ہدایت کےلئے بھی دعا کرنے کو دل نہیں کرتا
بس ایک ہی بدعا نکلتی ہے ایسے لوگوں کےلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور بھائی جس بھائی کے نام آپ نے تحریر کی ہے میں بھی ان سے گزارش کروں گا کہ وہ یوں حوصلہ نہ ہاریں انشاء اللہ اللہ عزوجل خیر کرے گا
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-09), مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (30-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (30-10-09)
پرانا 29-10-09, 06:17 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,751
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام سید انجم جی

آپ کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔
میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا زندگی اور امید پہ کچھ لکھوں گی مگر کیا لکھوں ؟؟
مجھے تو صرف موت نظر آرھی ھے کہیں بے بسی ھے کہیں بے حسی ۔۔۔
کچھ لکھنے کو دل نہیں کر رھا ڈر اور وحشت کے اس ماحول میں میرا قلم کچھ لکھ نہیں پا رھا
میں مانتی ھوں بہادر وہ نہیں ھوتا جو خوشی میں خوش ھو بلکہ بہادر وہ ھوتا ھے جو مشکل وقت کا زندہ دلی سے مقابلہ کرے
دعا کریں موت سے پہلے جو موت کی خاموشی مجھ پہ چھائ ھے وہ دور ھو جائے

اللہ پاک آپ کو ھمیشہ خوش رکھے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

http://pak.net/%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D...57/#post233754
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-09), محمدعدنان (29-10-09), مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (29-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (30-10-09)
پرانا 29-10-09, 07:57 PM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام و علیکم!
تمام احباب کا شکریہ کہ انہوں نے بھرپور انداز میں اپنے خیالات لکھے اور عدنان بھائی آپ کی بات کافی حد تک ٹھیک ہے مگر عدنان بھائی ہمارا کام ہے لکھتے رہنے اور ہم لکھتے رہیں گے ہو اس امید پر کہ کبھی نہ کبھی تو کہیں کوئی ہلچل ہو گی
اور haya جی آپ کی تحریر ابھی پڑھتا ہوں پھر اس پر جواب دوں گا
شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-10-10), محمدعدنان (29-10-09), مسافر ہوں یارو (31-10-09), حیدر (08-10-10)
پرانا 29-10-09, 09:07 PM   #9
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,151
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ایس اے نقوی مراسلہ دیکھیں
اسلام و علیکم!
تمام احباب کا شکریہ کہ انہوں نے بھرپور انداز میں اپنے خیالات لکھے اور عدنان بھائی آپ کی بات کافی حد تک ٹھیک ہے مگر عدنان بھائی ہمارا کام ہے لکھتے رہنے اور ہم لکھتے رہیں گے ہو اس امید پر کہ کبھی نہ کبھی تو کہیں کوئی ہلچل ہو گی
اور haya جی آپ کی تحریر ابھی پڑھتا ہوں پھر اس پر جواب دوں گا
شکریہ
محترم شاہ جی آپ کی بات بھی بالکل ٹھیک ہے کہ لکھتے رہنا چاہئیے شاید کہ کسی کے دل پہ بات اثر کرجائے

لیکن بھیا آپ بھی جانتے ہیں کہ آجکل مہنگائی کا عفریت منہ پھاڑے کھڑا ہے اور ہر کسی کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (29-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (30-10-09)
پرانا 30-10-09, 05:15 PM   #10
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,387
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
محترم شاہ جی آپ کی بات بھی بالکل ٹھیک ہے کہ لکھتے رہنا چاہئیے شاید کہ کسی کے دل پہ بات اثر کرجائے

لیکن بھیا آپ بھی جانتے ہیں کہ آجکل مہنگائی کا عفریت منہ پھاڑے کھڑا ہے اور ہر کسی کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے
بیشک مہنگائی کا دور دورا ہے ہر کسی کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے،لیکن ایسی بھی بات نہیں کہ کوئی سنتا نہیں سنتا ہر کوئی ہیں لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عمل کرنے کو کئی تیا ر نہیں ہرکوئی یہ دیکھکرلاپروائی کرجا تا کہ اگر اس کو پرواہ نہیں تو ہم کیوں کرے”اللہ کرے کہ یہ کیوں کا لفظ ہی ہماری زندگی سے نکل جائے“آمین:میرے خیال میں ہمیںسب سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا چاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معذرت :دماغ میں‌تو بہت کچھ چل رہا ہے اور لکنا بی چاہتا ہوں لیکن لائٹ بند ہونے والی ہیں۔اس لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی میری اس لکھاری ممبر سے گذارش ہے کہ وہ بھی یہ سوچ کر لکھنا نہ چھوڑے کہ کوئی سنتا نہیں ،ہوسکتا ہے کہ سننے والا آپ کی بھی سنتا ہو اور کسی ہو موقع کی تلاش میں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کرے اس کی یہ تلاش بہت جلد ختم ہو ۔۔۔۔آمین
رانا امر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رانا امر کا شکریہ ادا کیا
مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (30-10-09), حیدر (08-10-10)
پرانا 30-10-09, 05:39 PM   #11
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

[QUOTE=Haya 786;233755]سلام سید انجم جی
آپ کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔
میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا زندگی اور امید پہ کچھ لکھوں گی مگر کیا لکھوں ؟؟

شکریہ haya جی آپ کا کہ آپ نے وعدہ وفا کیا اور کیا لکھوں کا جواب یہ ہے کہ لکھنے کو بہت کچھ ہے مگر چونکہ آپ ہمت ہار چکی ہیں اسلئے آپ کو کچھ نظر نہیں آ رہا سوائے مایوسی کے اور مایوس لوگ کچھ لکھ ہی نہیں سکتے سعدیہ صاحبہ لکھنے کےلئے ہمت کی ضرورت ہے آنکھ کی ضرورت ہے جو معاشرے میں ہونے والے ظلم کو دیکھتی ہے اور آنکھ دماغ کو مجبور کرتی لکھنے کےلئے اور آپ ہمت ہی چھوڑ چکی ہیں آپکو سب کچھ نظر آتا ہے مگر آپ دیکھنا نہیں چاہتی
سعدیہ‌صاحبہ ظلم نے آخر کار مٹ ہی جانا ہے اور آپ کیوں ظالموں کے ساتھ ملنا چاہتی ہیں آپ کو اللہ کریم نے وہ چیز عطا کی ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہے آج بہت سے کالم نگار پیسے لے کر لکھتے ہیں اور جو لکھتے ہین وہ آپ بھی جانتی ہو اور آپ تو بلامعاوضہ لکھتی ہو خدا کے‌خوف سے لکھتی ہو آپ کو کیا ہو گیا کہ آپ لکھنا چھوڑ بیٹھی
سعدیہ صاحبہ یا تو ظلم کو برداشت کرنا سیکھ لو خود پر ظلم ہوتا رہے چپ چاپ سہتی جائو
اگر نہیں تو پھر میدان میں آئو
ضروری نہیں کہ آپ لکھو گی تو معاشرہ بدل جائے گا ایوانوں میں ہلچل مچ جائے گی مگر آپ ظلم کے خلاف آواز تو اٹھائو اور کسی کا نہیں آپ کا ضمیر تو مطمئین ہو
...................................معذرت غصہ میں بہت کچھ کہہ گیا....................................

مجھے تو صرف موت نظر آرھی ھے کہیں بے بسی ھے کہیں بے حسی ۔۔۔
موت نظر نہیں آ رہی آپ خود کو موت کے سپرد کر دینا چاہتی ہیں آپ سمجھتی ہیں کہ آپ حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ایک وقت آئے گا جب اسی طرح مایوسی میں آپ خود کو زمین پر گرا دو گی مگر یہ یاد رکھنا کہ لوگ نہیں دیکھتے کہ انکے پیروں تلے کون مسلا جا رہا ہے انہوں نے آپ کو مسل کر گزر جانا ہے اس لئے خود کو اس طرح کا بنائو کہ ہر طرح کے‌حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت ہو
.................................................. .................................................. ............
کچھ لکھنے کو دل نہیں کر رھا ڈر اور وحشت کے اس ماحول میں میرا قلم کچھ لکھ نہیں پا رھا
میں مانتی ھوں بہادر وہ نہیں ھوتا جو خوشی میں خوش ھو بلکہ بہادر وہ ھوتا ھے جو مشکل وقت کا زندہ دلی سے مقابلہ کرے
دعا کریں موت سے پہلے جو موت کی خاموشی مجھ پہ چھائ ھے وہ دور ھو جائے
لکھنے کو دل تب کرتا ہے جب انسان جاگ رہا ہو اور وحشت تو ہر جگہ پر طاری ہے آنکھیں بند کر کے محسوس کرو کہ آپ ایک ایسے مقام پر ہو جہاں ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں اور آپ تنہا ہو ان لاشوں کو اٹھانے والا کوئی نہیں اور آپ انکو کفن پہنا سکتی ہو تو آپ انکو کفن پہنائو گی یا انکو کفن پہنانے کےلئے یا زخمیوں کو طبی امداد دینے کی کوشش کرو گی کسی کو بلانے کےلئے بھاگ دوڑ کرو گی یا اس وحشت زدہ ماحول کا حصہ بن کر خود کو انہیں لاشوں زخمیوں کی طرح محسوس کرو گی
اگر مانتی ہین تو پھر ہمت کیوں چھوڑتی ہیں
سعدیہ صاحبہ خود کو اس طرح کا مضبوط بنائو کہ لوگ آپ کو یاد کریں نہ کہ یہ کہین کہ لکھاری تھی مگر بزدل تھی
ہمت والی تھی مگر ہمت چھوڑ بیٹھی تھی
امید ہے سعدیہ صاحبہ آپ کو میری باتیں ناگوار نہیں گزریں گی۔
اور مجھے خوشی ہو گی اگر آپ ان باتوں کا تفصیلی جواب دیں گے
.................................................. ................................................
اللہ پاک آپ کو ھمیشہ خوش رکھے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
آمین الہی آمین
یہ ہی دعا آپ کے ساتھ ہے اور دوسروں کےلئے ہے
شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
Haya 786 (02-11-09), نیلم خان (15-10-10), مسافر ہوں یارو (31-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (31-10-09), راجہ اکرام (30-10-09)
پرانا 30-10-09, 05:50 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,246
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم بھائی
آپ نے مخاطب تو حیا جی کو کیا ہے پر سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے
میں تو آپ کو صرف صحافی سمجھتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ تو
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (30-10-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (31-10-09)
پرانا 30-10-09, 08:00 PM   #13
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
انجم بھائی
آپ نے مخاطب تو حیا جی کو کیا ہے پر سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے
میں تو آپ کو صرف صحافی سمجھتا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ تو
مطلب کہ سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ارے بھائی جو کچھ حیا صاحبہ کو کہا ہے وہ میرا سیاسی بیان ہے
ویسے راجا صاحب انسان کے پاس دو راستے ہوتے ہیں ایک اچھائی کا ایک برائی کا
اور اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اسکو عقل عطا کی ہے
اب اسکی مرضی کہ وہ اچھائی کا راستہ اپناتا ہے یا برائی کا
اکرام بھائی
سعدیہ صاھبہ کے پاس لکھنے کو قلم ہے اور وہ اس کا درست استعمال کریں تو بہت کچھ حاصل کر سکتی ہیں اگر وہ استعمال نہیں کریں گی تو قلم کا کیا فائدہ
میرے تو دستخط ہی یہ ہیں کہ
ہو نہ ہو یہ کوئی سچ بولنے والا ہے قتیل
جس کے ہاتھ مین قلم اور پائوں میں زنجیریں ہیں
بھائی میں نے کئی ایسے حادثات کی رپورٹنگ کی ہے کہ دل ہل جاتا ہے آنکھ سے آنسو نکلنے کو بے چین ہوتے ہین مچلتے ہیں مگر اگر ہم وہاں رونے لگ جائیں تو دنیا کو کیسے بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے ہم لوگ کس طرح لٹ رہے ہیں ہمارے اپنے ہمیں دونوں ہاتھوں سے نوچنے مین لگے ہیں
اور ہم خاموش تماشائی بنے لٹتے جا رہے ہیں منتظمین نے پاکستانی عوام کو ایک پلیٹ فارم دیا جس کا نام پاک نیٹ رکھا گیا اور آج ہم لوگ دیگر اختلافات سے ہٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں جیسے ہم ایک ہی چھت تلے رہتے ہیں ایک ہی گھر میں پلے بڑھے ہیں
اکرام بھائی جی اگر ہم پاک نیٹ پر ایک رہنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تو کیا ہم ملک خداداد جس کی‌خاطر کئی مائوں بہنوں کی عصمتیں لٹ گئی بزرگوں ،جوانوں نے خون کی ندیاں بہا دی اور خود بھی اس ندی کا حصہ بن گئے کم سن بچوں کو کرپانوں سے چیر ڈالا گیا
اور ان قربانیوں کے بعد ہم کو پاکستان ملا
میں ہم لوگ ایک ہو کر رہنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے کیوں ہم لوگوں کے زہنوں میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ ملک میں حکومت ہو تو پیپلز پارٹی کی یا نواز شریف کی یا دگیر سیاسی جماعتوں کی آج ہم کو اپنی سیاسی پارٹی اچھی لگتی ہے چاہے وہ دوسروں کے ساتھ کیسا بھی سلوک کر رہی ہے افسوس ہے اس قوم پر کہ اس قوم کو ہمیشہ جانے والا حکمران بعد میں اچھا لگتا ہے اقتدار میں ہم اس کو برا کہتے ہیں
جب میں یہ الفاظ لکھ رہا تھا تو ایک فون آیا کہ میری موٹر سائیکل کو پولیس نے پکر لیا ہے اور انہوں نے مجھ سے 100 روپے لئے ہیں میرے پوچھنے پر کہ کیوں لئے ہیں کیا تہمارے پاس موٹرسائیکل کے کاغذات نہین تھے بولا کہ نہیں
تو بھائی اگر تم نے کاغذات ہی نہیں رکھے اور‌ خود کو بچانے کےلئے پیسے دیئے ہیں تو مجھے کیا کہتے ہو پہلے اپنی کاغذات مکمل کرو پھر شکایت کرنا
مطلب کہ ہم لوگ خود برے ہیں مگر الزام ہمیشہ دوسروں کو دیں گے
بات شروع ہوئی تھی سعدیہ صاحبہ سے
تو اکرام صاحب ان کے پاس ایک ایسی طاقت ہے جو بہت کم لوگوں کو میسر ہوتی ہے اگر وہ اسکا استعمال کرنا چھوڑ دیں گی تو انکی طاقت کا کیا فائدہ کیا حاصل انکے لکھاری ہونے کا
وہ بھی دوسروں کی طرح بیٹھ کر یا ہماری طرح خود کو کوستی رہیں
اللہ اللہ خیر سلہ
یا پھر خود کو حالات کے سپرد کردیں سعدیہ صاحبہ سے انتہائی معذرت کہ آپ پر بہت غصہ ہے مجھے اس لئے ایسا لکھنے پر مجبور ہوں اب جلدی سے کچھ ایسا لکھو کہ میں الفاظ بدلنے پر مجبور ہو جائوں)

بھائی مولا علی علیہ اسلام سے کسی نے پوچھا کہ یا علی اگر کسی شخص کو ساتھ دیواروں میں چنوا دیا جائے تو وہ کیسے زندہ رہے گا
مولا علی علیہ السلام نے پوچھا کہ کیوں وہ زندہ کیسے نہیں رہ سکتا وہ بولا کہ وہ تو مر جائے گا نہ اسکو کھانا ملنا ہے نہ ہوا نہ پانی
تو مولا علی علیہ السلام نے پوچھا کہ اسکی جان کون نکالے گا وہ بولا کہ موت کا فرشتہ
تو مولا علی علیہ السلام نے جواب دیا کہ جو اللہ وہاں موت کا فرشتہ بیجھنے پر قادر ہے اگر اسے اس شخص کو زندہ رکھنا مقصود ہوا تو وہاں رزق کا فرشتہ بھی بیجھ سکتا ہے

Last edited by ایس اے نقوی; 30-10-09 at 08:14 PM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-10-10), مسافر ہوں یارو (31-10-09), احمد بلال (09-10-10), حیدر (08-10-10), رانا امر (31-10-09)
پرانا 31-10-09, 03:36 PM   #14

شاہ جی لکھنے میں آپ بھی ماشاءاللہ کسی سے کم نیہں
Attached Thumbnails
raaz_pg_39-71-jpg  
رانا امر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رانا امر کا شکریہ ادا کیا
مسافر ہوں یارو (31-10-09), ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-10-10)
پرانا 31-10-09, 07:41 PM   #15
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 6
کمائي: 233
شکریہ: 81
6 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی لکھنے میں آپ بھی ماشاءاللہ کسی سے کم نیہں
مسافر ہوں یارو آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مسافر ہوں یارو کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (01-11-09), حیدر (08-10-10)
جواب

Tags
color, کوشش, کوششوں, پیارے, پاکستان, قدم, چین, ممکن, معذرت, اللہ, اسلام, بہترین, بھائی, تلاش, تحریر, جلد, خون, خواتین, دل, روتا, شاعری, شعر, شعر و شاعری, عنوان, عمدہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger