واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ایرانی ایٹمی پروگرام اور اسرائیلی ہرزہ سرائیاں,,,,کارزار…انور غازی ( آخری قسط)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 09:19 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ایرانی ایٹمی پروگرام اور اسرائیلی ہرزہ سرائیاں,,,,کارزار…انور غازی ( آخری قسط)

ایرانی ایٹمی پروگرام اور اسرائیلی ہرزہ سرائیاں,,,,کارزار…انور غازی ( آخری قسط)

ایرانی ایٹمی پروگرام اور اسرائیلی ہرزہ سرائیاں,,,,کارزار…انور غازی ( آخری قسط)



قارئین! آپ ”انصاف “کے علمبردار امریکا کی ہٹ دھرمی کی تاریخ پڑھتے جائیں اورسوچتے جائیں۔ اپریل 1982ء ہی میں مسجدِ اقصیٰ پر حملے کے خلاف 4 ممالک نے قرارداد پیش کی۔ اس قرارداد کو 14 ووٹ ملے مخالف کوئی نہیں تھا لیکن 20 اپریل 1982ء کو امریکا نے اسے بھی ویٹو کردیا۔ جون 1982ء میں لبنان کے ایشو پر اسپین نے قرارداد پیش کی۔ 14 ممالک نے اس قرارداد کی حمایت کی، صرف ایک ملک مخالف تھا لیکن امریکا نے 8 جون 1982ء کو اسے بھی ویٹو کردیا۔ اگست 1982ء میں سوویت یونین نے لبنان ایشو پر قرارداد پیش کی۔ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 11 ارکان نے روس کی حمایت کی اور اس قرارداد کی مخالفت میں 3 ووٹ پڑے۔ امریکا نے 6 اگست 1982ء کو اسے بھی ویٹو کردیا۔ اگست 1983ء میں 20 ممالک نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی۔ 13 ممالک نے فلسطینیوں اور ایک ملک نے اسرائیل کی حمایت کی۔ 2 اگست 1983ء کو امریکا نے اسے بھی ویٹو کردیا۔ 1983ء میں سلامتی کونسل نے مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودیوں کی آباد کاری کے منصوبے کی مخالفت کی۔ امریکا نے اس سے احتجاج کو کارروائی کا حصہ ہی نہیں بننے دیا۔ اسی طرح بالترتیب 6 ستمبر 1984ء، 13 ستمبر 1985ء، 12 مارچ 1985ء، 30 جنوری 1986ء، 17 جنوری 1986ء، 6 فروری 1986ء، 18 جنوری 1988ء، 10 مئی 1988ء، 14 دسمبر 1988ء، 17 فروری 1989ء، 9 جون 1989ء، 7 نومبر 1989ء، 31 مئی 1989ء، 31 مئی 1990ء، 17 مئی 1995ء، 7 مارچ 1997ء، 21 مارچ 1997ء، 27 مارچ 2001ء، 15 دسمبر 2001ء، 20 دسمبر 2002ء، 16 ستمبر 2003ء، 14 اکتوبر 2003ء کو امریکا نے اسرائیل کے حق میں ویٹو پاور استعمال کی۔ مارچ 2004ء میں ایریل شیرون کے حکم پر شیخ احمد یاسین کو میزائل حملے میں شہید کردیا گیا۔ سلامتی کونسل نے اس کھلی جارحیت کا نوٹس لیا۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 ارکان نے اسرائیل کی اس کارروائی کو ظلم قرار دیا۔ امریکا نے اسے بھی ویٹو کردیا۔ جولائی اور 11 نومبر 2006ء کو بھی غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کے لیے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہوئی لیکن حسبِ عادت امریکا نے اسے بھی ویٹو کردیا اور خونخوار اسرائیل کی بے جا حمایت کا یہ ظالمانہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان میں سے بعض قراردادیں تو وہ ہیں جنہیں امریکا نے خود ویٹو کیا اور پوری دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی قاعدے قانون کا پابند نہیں۔ ”وہ جنگل کا بادشاہ ہے، انڈے دے یا بچے!“ پچیس تیس ایسے مواقع بھی ہیں جب اسرائیل نے عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی کی۔ جب معاملہ سلامتی کونسل کے نوٹس میں آیا۔ سلامتی کونسل کے ارکان کا اجلاس بلایا گیا اور ارکان نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تو امریکا نے اس فیصلے کے خلاف ویٹو کرکے اسرائیل کو سفارتی فتح دلائی۔ امریکا کی یہ سینہ زوری اسرائیل تک محدود نہیں بلکہ جو بھی بات صدر بش اور اس کی پالیسی کے خلاف ہوتی ہے اسے ویٹو کرنا اپنا اوّلین فرض سمجھتا ہے۔ اسی ہفتے کی خبر ہے امریکی ایوان نمایندگان نے سی آئی اے کی جانب سے واٹربورڈنگ سمیت دیگر پرتشدد طریقوں کے استعمال پر پابندی کے لیے بل منظور کرلیا ہے۔ سی آئی اے کے خلاف یہ بل اب سینیٹ کی منظوری کے بعد صدر بش کے پاس بھیجا جائے گا۔ بل کی منظوری کی صورت میں اسرائیل کی جانب سے شام کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملے کے بارے میں سینیٹ اور ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کو مکمل معلومات فراہم کیے جانے تک انٹیلی جنس بجٹ کا 70 فیصد حصہ بھی روک دیا جائے گا۔ ادھر وائٹ ہاوٴس نے دھمکی دی ہے کہ صدر بش مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے پرتشدد طریقوں کے استعمال پر پابندی کے بل کو ویٹو کردیں گے۔ خیر! بات ہورہی تھی اسرائیل کے خلاف منظور ہونے والی قراردادوں کو ویٹو کرنے کی۔ تاریخ بتاتی ہے اسرائیل دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے خلاف نہ صرف اقوامِ متحدہ میں سب سے زیادہ قراردادیں پیش ہوئیں بلکہ اس کے خلاف سب سے زیادہ قراردادیں منظور بھی ہوئیں۔ لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف منظور ہونے والی قراردادوں پر آج تک اس نے عمل نہیں کیا۔ ہر بار اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کی ان قراردادوں کو جوتے کی نوک پر رکھا۔ اسرائیل کی یہ جرأت اس لیے ہے کہ اس کا پشت پناہ امریکا ہے جو دنیا بھر سے دہشت گردی ختم کرنے کا بظاہر دعویٰ کررہا ہے لیکن حقیقت میں دہشت گردوں کے سرپرستوں کا کردار ادا کررہا ہے۔ امریکا کا ”انصاف“ تو ملاحظہ کیجیے! ایک طرف وہ صرف شک کی بنیاد پر افغانستان وعراق کو روند ڈالتا ہے، اس کی اینٹ سے اینٹ بجادیتا ہے۔ ابھی ان سے فارغ نہیں ہوا اور ایران پر شب خون کے لیے مختلف حیلے بہانے گھڑ رہا ہے تو دوسری طرف اس کا ”لے پالک“ اسرائیل ببانگِ دھل عالمِ اسلام کو للکارتے ہو ئے دعوت ِمبارزت دے رہا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسرائیل کے پاس آج بھی 260 ایٹم بم ہیں جو جنونی اسرائیلوں کے ہاتھ میں ہیں۔ اس سے امن کے عالمی علمبرداروں کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں سب کو خوف، تحفظات اور تشویش ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم ”ایہود اولمرٹ“ تک کہہ رہے ہیں کہ ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت اور اس کے خلاف مزید پابندیوں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اب آپ ہی انصاف سے بتائیں کہ دنیا کا سب سے بڑا خون آشام کون ہے؟ اور اس وقت مظلوم ترین طبقہ کون سا ہے؟
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 19-12-07, 10:06 AM   #2
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,156
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ایرانی ایٹمی پروگرام اور اسرائیلی ہرزہ سرائیاں,,,,کارزار…انور غازی ( آخری قسط)

بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پاکستان, وزیراعظم, مکمل, آج, ایٹم بم, اقوام متحدہ, احتجاج, اسلام, حکم, خلاف, خبر, شام, غزہ, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایٹمی طاقت پاکستان سے امتیازی سلوک گلاب خان اپکے کالم 0 16-12-10 06:11 AM
امریکی افواج پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر کے ایٹمی قوت سے جنگ کا خطرہ مول لے رہی ہیں ‘ امریکی ابن جلال خبریں 1 20-09-08 01:32 AM
ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،امر یکی صدارتی امیدوار سیاست چمکانے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں،دفتر خارجہ ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 12:16 PM
چیٹنگ بازی ملک بھائی گپ شپ 21 02-12-07 12:10 AM
ایران کا ” جرم “ تیل کی دولت یا ایٹمی ہتھیار؟,,,,انور غازی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger