واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اکیسویں صدی, پہلی دہائی خدا حافظ!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-12-09, 01:52 AM   #1
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 443
کمائي: 13,856
شکریہ: 339
363 مراسلہ میں 1,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اکیسویں صدی, پہلی دہائی خدا حافظ!!!

اکیسویں صدی, پہلی دہائی خدا حافظ!!!

تحریروتحقیق: محمد الطاف گوہر
صدیاں اپنے ساتھ وہ سب کچھ سمیٹ کر لے جاتی ہیں جنکا اکثر تصور بھی کرنا محال ہوتا ہے ؛ وقت بہت ظالم ہے جوکسی کا بھی انتظار نہیں کرتا ؛جبکہ انسان زندگی کے ماہ و سال اسکے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے گزارتا ہے اور اگر ذرا سی بھی چوک ہو جائے تو یہ انسان کو پچھاڑ دیتا ہے اور ا پنی چال چلتا ہو ا قدموں کے نشان چھوڑتا چلا جاتا ہے ۔افراد جب شعوری بالیدگی کے عمل سے گزر کر حالات سے پنجہ آزمائی پر اتر آئے تو پہلی بار انہیں وقت کی لاثانی قوت کا اندازہ ہوا۔احمق ہے وہ فرد جو وقت کی لامحدود طاقت کو نہیں سمجھتا اور اسکے ضیاع کا تدارک نہیں کرتا ؛ جو لمحہ گزر گیا اسکی واپسی نہیں مگر ان لمحات میں وقت کو اسی طرح محفوظ کیا جا سکتا ہے کہ اپنی ذہنی اور جسمانی قوتوں کا مصرف کسی مقصد کی نہج پر ڈالا جائے۔ زندگی کے اعلی مقاصد اور انکی تکمیل میں محویت ایسے محرکات ہیں جو نہ صرف صدیوں کے سفر ایام میں تبدیل کر دیتے ہیں بلکہ بعض اوقات وقت کو بھی پچھاڑ دیتے ہیں ۔
عظیم ہیں وہ افراد جو انسانیت پر زندگی کو آشکار کرکے اپنا احسان مند بنا دیتے ہیں؛ جو خود پسندی کے فریب سے کہیں دور صدیوں کو سمیٹ کر عظمت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہوتے ہیں جبکہ دوسرے اسکی گرد بھی نہیں پا سکتے اور مدتوں بعد جب انکا قید کیا ہوا وقت آشکار ہونا شروع ہوتا ہے تو انکے قدموں کے نشان بھی مٹ رہے ہوتے ہیں ۔
خیرو شر کے جنگ و جدل ؛ فنا اور بقا کی آنچ ؛کبھی علم و دانش کے ڈھیر اور کبھی آلات جدید کا انبار یہ سب انسانی ذہن کا کمال ہے کہ تسخیر انفس و آفاق پر گامزن ہے۔دنیا کو کبھی جسمانی قوت نے زیر کیا اور کبھی دولت کی ؛ اور کبھی انڈسٹری کی اور کبھی معلومات کی مگر آج علم دنیا کا مقدر بن گیا ہے۔ یہ بات تو واضع ہو چکی کہ اب انڈسٹری اور صنعت کسی نئی راہ پر گامزن نہیں کہ جسکا ایندھن زر تھا بلکہ آج کا دور معلومات کی بہتی رو کا ایک سیلاب ہے جسے آپ اطلاعاتی معاشرہ کہ سکتے ہیں جبکہ اسکا ایندھن علم ہے۔ آج کا دور تہذیبوں کے ادغام کا دور ہے معلومات کا ایک سیلاب امڈ آیا ہے جبکہ اس عہد کی طاقت صرف علم کے مرہون منت ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہماری زندگیوں کو کنٹرول کرنے والی طاقت نے کئی روپ بدلے ، ابتدائی زمانے میں طاقت صرف جسمانی قو ت کا نام تھا ،اور زیادہ طاقت ور اور تیز رفتار شخص نہ صرف اپنی زندگی بلکہ اردگرد موجود دوسرے لوگوں کی زندگیوں پہ بھی اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اسی طرح تہذیبی ارتقا کے ساتھ ساتھ طاقت وراثت کے نتیجے میں حاصل ہونے لگی۔ اپنے جا ہ و جلال کے باعث بادشاہ واضح اختیارات کے ساتھ حکمرانی کرنے لگا جبکہ شاہی قرابت دار اپنی قربت کے باعث طاقت حاصل کر سکتے تھے۔ پھر اچانک زمانے نے جست بھری ، عہد نے پلٹا کھایا اور صنعتی دور کی ابتداء ہوئی اور سرمایہ طاقت بن گیا جبکہ سرمایہ جن کی پہنچ میں تھا وہ صنعتی عمل کے باعث دوسروں پر قابض ہونے لگے مگر کب تک؟
البتہ آج بھی ان عوامل سے چشم پوشی نہیں کی جا سکتی کہ سرمائے کا ہونا نہ ہونے سے بہتر ہے ، جسمانی توانائی کا ہونا بہرحال یقیناً بہتر ہے ، تا ہم ، آج طاقت کا عظیم سرچشمہ صرف اور صرف علم ہے۔ ارتقاء کا دھارا اب کسی اور طرف گامزن ہے۔اس اطلاعاتی معاشرے کی ترجیحات اب کسی بھی طرح سے دقیانوسی نہیں رہیں۔آج اگر طاقت کا بہاو ملاحظہ کرنا ہو تو ذرہ آنکھوں سے تفریحات کی پٹی اتار کر دیکھئے کہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی دنیا میں اب طاقت کا توازن کیا ہے اور اسکا تعین کیسے کریں؟ ان حقائق سے کنارہ کشی کسی بھی طرح سے مزید دیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ جہاں اقوام عالم کے نوجوان دنیا کی طاقت کے مرا کز ہیں وہاں ہم اپنی قوم کے نوجوان کو کیا دے رہے ہیں؛ اور ہمارے نوجوان کہاں کھڑے ہیں ؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج طاقت کی کنجی تک رسائی ہم سب کے بس میں ہے۔ اگر آپ وسطی زمانہ میں بادشاہ نہ ہوتے تو آپکو بادشاہ بننے کیلئے بے پناہ تگ و دو کرنا پڑتی ، صنعتی انقلاب کے آغاز میں ، اگر آپ کے پاس زبردست سرمایہ نہ ہوتا تو آپ کے راستے کی رکاوٹیں آپ کی کامیابی کا راستہ مسد ور کر دیتیں۔ لیکن چند نوجوان آج ایک ایسی کارپوریشن کو جنم دے سکتے ہیں جو پوری دینا کو ہی بدل ڈالے۔ جدید دنیا میں اطلاعات، انفارمیشن بادشاہوں کی چیز ہے۔ مختلف علوم تک رسائی کے باعث آج کا نوجوان نہ صرف اپنا آپ بلکہ پوری دنیا تک بدل کر رکھ سکتا ہے مگر یہ سب کچھ اسکی تربیت پہ منحصر ہے۔ زر صنعتی سماج کا ایندھن تھا مگر اب اطلاتی معاشرے میں یہ ایندھن یا طاقت صرف اور صرف علم ہے ؛اکیسویں صدی میں انفارمیشن کا طوفان امڈ آیا ہے ؛ اسکا ناقابل تصور بہاو دنیا کو علم کے گہوارے کیطرف دھکیل رہا ہے۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
علم سے بڑھ کر کوئی چیز ہے تو وہ عمل ہے ؛ کیونکہ کائنات کا ذرہ ذرہ ایک حرکت و ارتعاش کے رو پر چل رہا ہے ؛ کائنات کی ہر شے کی زندگی سے آشنائی فقط متحرک رہنے میں ورنہ موت؛ دیدہ دل وا کیجیے اور جس طرف بھی نظر دوڑائیں زمین پر یا آفاق میں قدرت کی ہر شے ایک دعوت عمل دیتی نظر آئے گی ؛ عمل سے ہی نتائج پیدا ہوتے ہیں ۔ موثر عمل کی اہمیت پہچاننے والے فرد کے ہاتھ میں آنے سے پہلے ؛ علم محض ایک امکانی قوت رہتا ہے ؛ جبکہ قوت کی اصل تعریف عمل کرنے کی صلاحیت ہے۔

Last edited by گوہر; 16-01-10 at 09:44 PM.
گوہر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-12-09), منتظمین (20-12-09), راجہ اکرام (20-12-09)
پرانا 20-12-09, 03:57 AM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک
ثبات اک تغیر کو ہے زمانے میں

بہت خوب گوہر بھائی
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (20-12-09)
پرانا 20-12-09, 11:04 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
گوہر (20-12-09), نیلم خان (20-12-09)
پرانا 20-12-09, 02:38 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,306
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت تحریر ۔
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (20-12-09)
پرانا 20-12-09, 05:14 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 41
کمائي: 980
شکریہ: 1,356
26 مراسلہ میں 81 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

:::::ہم آپ کی تعریف کرتے ہیں آپ نے اچھا لکھا ہے:::::
سفر زندگی کا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سفر زندگی کا کا شکریہ ادا کیا گیا
گوہر (20-12-09)
جواب

Tags
کنٹرول, کمال, قید, نظر, معاشرہ, آج, خود پسندی, خدا, ذرا, رفتار, راستہ, زندگی, زمانہ, سفر, سال, شخص, ظالم, عہد, علم, عالم, عظمت, صلاحیت, صنعت, صدی, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انیسویں ترمیم منظور قاسم شاہ خبریں 0 22-12-10 11:24 PM
اردو زبان کے مسائل اور اکیسویں صدی از شہزاد احمد شہزاد عدنان دانی اپکے کالم 7 23-01-10 02:30 PM
اکیسویں صدی کا طلسم کدہ گوہر خبریں 8 16-01-10 08:59 PM
بیسویں صدی کی سب سے بڑی قزّاقی فیصل ناصر عمومی بحث 0 30-01-09 05:01 AM
اکیسویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اتحاد مسلم ! طاھر دلچسپ اور عجیب 0 22-05-08 12:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger