| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
ابلیس کا اعتراف تو نے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب اس گھڑی مجھ کو تو اک آنکھ نہ بھایا یارب اسی لئے میں نے سر اپنا نہ جھکایا یا رب لیکن اب پلٹی ہے کچھ ایسی یہ کایا یا رب عقلمندی ہے اسی میںکہ میں توبہ کرلوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں ابتدا تھی بہت نرم طبیعت اس کی قلب و جاں پاک تھے ، شفاف تھی طینت اس کی پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشا کرلوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں بھر دیا تو نے بھلا کونسا فتنہ اس میں پکتا رہتا ہے ہمیشہ کوئی لاوا اس میں ایک اک سانس ہے اب صورت شعلہ اس میں آگ موجود تھی کیا مجھ سے بھی زیادہ اس میں اپنا آتشکدہ ذات ہی ٹھنڈا کرلوں؟ سوچتا ہوںکہ اب انسان کو سجدہ کرلوں اب تو یہ خون کے بھی رشتوں سے اکڑ جاتا ہے باپ سے ، بھائی سے ، بیٹے سے بھی لڑ جاتا ہے جب کبھی طیش میں ہتھے سے اکھڑ جاتا ہے خود مرے شر کا توازن بھی بگڑ جاتا ہے اب تو لازم ہے کہ میں خود کو ہی سیدھا کرلوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کرلوں کچھ جھجکتا ہے ، نہ ڈرتا ہے ، نہ شرماتا ہے نت نئی فتنہ گری روز یہ دکھلاتا ہے اب یہ ظالم مرے بہکاوے میں کب آتا ہے میں برا سوچتا رہ جاتا، یہ کر جاتا ہے کیا اب اس کی مریدی کا ارادہ کرلوں ؟ سوچتا ہوں کہ انسان کو سجدہ کرلوں کچھ نہ سمجھا تھا ترے علم کا میں نے مطلب کچھ نہ سمجھا تھا "انسان" کا اصلی مطلب پناہ مانگتا ہوں تیری میں اس کے شر سے تھا میں صرف گھمنڈی، یہ اصل شیطاں ہے دے ہدایت مجھے، بچا انساں کے شر سے دے مجھے ہمت کہ انسان کو سجدہ کرلوں یہ بنا شاعر کے نام کے ملی، کسی کو "شیطان کے ترجمان" کا پتہ ہو تو یہاںلکھ دے ، عنایت ہوگی۔
__________________
فاروق سرور خان ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف Last edited by فاروق سرورخان; 16-11-09 at 02:07 PM. |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا | rabab (02-07-10), Real_Light (16-11-09), فیصل ناصر (22-08-10), کنعان (16-11-09), ھارون اعظم (20-11-09), ملک بھائی (18-11-09), منتظمین (16-11-09), محمدخلیل (16-11-09), Wahid Mahmood (18-11-09), ایس اے نقوی (16-11-09), حیدر Rehan (16-11-09), سحر (16-11-09), طارق راحیل (30-03-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
الفاظ اور سوچ میں علامہ اقبال کی جھلک آرہی ہے ۔ نہی تو ان کےکسی فین کی ہوگی
|
|
|
|
| حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا | ایس اے نقوی (16-11-09) |
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,123
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
السلام علیکم فاروق بھائی صاحب یہ لیں ان کا نام حاضر ھے ہندوستان سے معروف مزاح نگار جناب "طالب خوندمیری" اپنی نظم شیطان "ابلیس کا اعتراف" میں بہت کچھ کہتے ہیں، مثلا کہ اب تو کہتا ہوں کہ انسان کو سجدہ کرلوں۔۔۔۔۔۔ طالب خوندمیری صاحب حیدرآباد دکن انڈیا کے مزاخیہ شاعر کا کلام ہندوستان میں اردو کی نصاب کی کُتب میں بھی شامل ہے۔ ابلیس کا اعتراف:- تونے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب اس گھڑی مجھ کو تو اک آنکھ بھایا یا رب والسلام
__________________
|
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (17-11-09), گوندل (19-11-09), ملک بھائی (18-11-09), Wahid Mahmood (18-11-09), عدنان دانی (08-07-10) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,123
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
لولز ! ایسی کوئی بات نہیں اس پر آپ کو مزید معلومات دے دیتا ہوں طالب خوند میری طالب جوند میری یہ دو نام اسی شاعر کی طرف جا رہے ہیں ایک اھل تشیع کی ویب سائٹ میں ایک نام ھے جن سے بہت سی احادیث وارد ہیں جسے ایسطرح کال کیا گیا ھے۔ طالب خوند میر رضی اللہ تعالی اس سے پتہ چلتا ھے طالب خود میر رضی اللہ تعالی کوئی صحابی بھی تھے۔ واللہ اعلم |
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | Wahid Mahmood (18-11-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 464
کمائي: 15,915
شکریہ: 282
372 مراسلہ میں 1,170 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اہل سنت اس بات پر متفق ہیں کہ "علیہ السلام" انبیا کے لیے" رضی اللہ عنہ" صحابہ کے لیے اور "رحمہ اللہ" یا "رحمۃ اللہ علیہ"دیگر بزرگان کے لیے استعمال کیا جائے۔ لیکن اہل تشیع اس فرق کو ملحوظ نہیں رکھتے اس لیے آپ کو یہ شبہ ہوا کہ یہ صحابی ہیں۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کلام, پاک, ویب, مزاح, اللہ, انسان, اردو, بھائی, خون, ظالم, علامہ, عنایت, صحابہ, صحابی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میں سوچتا ہوں بیٹھ کے بغور ان دنوں | جواد رضا خان جامی | جواد رضا خان جامی | 4 | 09-06-10 06:22 PM |
| سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-04-08 03:58 AM |
| رسول بخش بروہی کیس: 10 پولیس اہلکاروں کی ضمانت پر رہائی کا حکم | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 09:52 AM |
| اسلام آباد: سکولوں کے بچوں کا خاموش مظاہرہ پولیس نے لاٹھیوں اور تھپڑوں کی بارش کردی | محمدعدنان | خبریں | 0 | 13-11-07 09:48 AM |
| مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک | پاکستانی | خبریں | 0 | 16-09-07 01:56 PM |