واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


آہ کیا یہی سب کچھ دیکھنے کو رہ گیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-03-08, 11:24 AM   #1
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,142
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,430 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آہ کیا یہی سب کچھ دیکھنے کو رہ گیا ہے؟

آہ کیا یہی سب کچھ دیکھنے کو رہ گیا ہے؟

سلام،

صبح کا وقت تھا اور اخبارات پڑھتے ہوئے مختلف خبریں میرے سامنے سے گزر رہی تھیں کہ ایک خبر پر نظر ٹھر گئی، وہ خبر کیا تھی ایک بچی کی تصویر تھی جس کا سر ایک گاڑی کے شیشے سے باہر جھکا ہوا تھا اور خون اس گاڑی کی شیشوں پر لگا ہوا تھا۔اسکے ہاتھوں میں اور کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا اور تصویر کے نیچے خبر کچھ اسطرح تھی "اسرائلی حملہ میں ہلاک ہونے والی بچی"۔ یہ بکھرے ہوئے خون میں لتھڑے بال، یہ مٹی اور خون میں اٹا چہرہ، یہ ویران آنکھیں، اُف خدا کی پناہ، کیا میں ایسا ہونے دیتا؟ کیا میں اسے اسطرح مرنے دیتا؟ سوال بہت مگر جواب ایک بھی نہیں ؔآخر بوجھل دل کے ساتھ اخبار بند کردیا اور آنکھیں بند کرکے نہ معلوم کہاں کھو گیا۔

صبح کا وقت تھا اور اخبارات پڑھتے ہوئے مختلف خبریں میرے سامنے سے گزر رہی تھیں کہ ایک خبر پر نظر ٹھر گئی، وہ خبر کیا تھی ایک بچی کی تصویر تھی جس کی آنکھوں میں آنسو تھے، اور اسکے پیچھے ایک ٹینک کھڑا تھا اور ساتھ میں کچھ امریکی فوجی بھی تھے، اور تصویر کے نیچے لکھا ہواتھا "بغداد میں امریکی فوجیوں کی کاروائی کے دوران ایک بچی سڑک پر کھڑی رو رہی ہے"۔ یہ برہنہ سر، بکھرے ہوئے بال، آنکھوں میں آنسو، یہ اداس چہرہ میں لرز کر رہ گیا۔میرے سامنے میری اپنی چھوٹی بہن کی تصویر آگئی کہ اگر وہ اس طرح روتی تو کیا میں برداشت کرتا؟ کیا میں اسکے بالوں کو بکھرنے دیتا، کیا میں اسکے سر پر سے چادر کو ہٹنے دیتا؟ کیا اس کے چہری کی اداسی مجھ سے دیکھی جاتی؟ نجانے کتنے سوال میرے ذہن میں گھوم رہے تھے مگر جواب ایک بھی نہیں آخر بوجھل دل کے ساتھ اخبار بند کیا اور آنکھیں بند کرکے نہ معلوم کہاں کھو گیا۔

صبح کا وقت تھا اور اخبارات پڑھتے ہوئے مختلف خبریں میرے سامنے سے گزر رہی تھیں کہ ایک خبر پر نظر ٹھر گئی، وہ خبر کیا تھی ایک تصویر تھی ، ایک بچہ اپنی ماں کو اپنے سامنے دم توڑتا ہوا دیکھ رہا تھا، اسکی ماں کا حجاب خون سے سرخ تھا اور وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر ابلتے ہو خون کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی تھی جس میں اسکا بچہ بھی اسکا ساتھ دے رہا تھا،مکمل برقہ میں موجود اس عورت کا ایک ہاتھ سینے پر اور ایک اپنے بچے کے چہرے پر تھا اور وہ اپنے بچے کے چہرے کی طرف دیکھ رہی تھی اور بچہ رو رہا تھا۔تصویر کے نیچے خبر کچھ اسطرح تھی" لبنان پر اسرائلی بمباری کے نتیجے میں ایک قریب المرگ عورت اپنے بچے کو دلاسہ دیتے ہوئے"۔

آہ کیا یہی سب کچھ دیکھنے کو رہ گیا ہے؟

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-03-08, 06:07 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آہ کیا یہی سب کچھ دیکھنے کو رہ گیا ہے؟

ذرا فواد بھائی سے پوچھیں ایسا کیوں ہے۔ امریکہ کیا سپورٹ کرتا ہے؟
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, ماں, معلوم, امریکہ, بھائی, تصویر, جواب, خون, خدا, دل, عورت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger