| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
| 21 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | ALI-OAD (02-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (07-02-10), پاکستانی (08-02-10), یاسر عمران مرزا (14-02-10), یحیٰی (07-02-10), منتظمین (07-02-10), محمدمبشرعلی (04-03-10), محمدخلیل (07-03-10), محمدعدنان (08-02-10), مرزا عامر (01-09-10), اچھا بچہ (07-02-10), ابو عمار (07-02-10), احمد نذیر (12-08-11), احمد بلال (01-09-10), بزم خیال (08-02-10), حیدر (14-02-10), خرم شہزاد خرم (17-03-10), راجہ اکرام (07-02-10), شاہ جی 90 (07-02-10), عدنان دانی (07-02-10), عروج (14-11-10) |
|
|
#46 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
چھٹا حصہ اُس نے اگلو کمپنی سے جلد نوکری چھوڑ دی۔ انگلش بسکٹ فیکڑی کے باہر "بھرتی" کا بینر لگا ہو اتھا، وہ بھی لائن میں کھڑا ہو گیا۔ فیکڑی کی جانب سے دیئے جانے والے لیٹر کے مطابق یہ نوکری صرف 88 دن کے لیئے تھی اور ۸۸ دن کے بعد از خود ٓپ کی نوکری ختم ہوجائے گی۔ دوسرے لوگوں نے تو شاید یہ پڑھا بھی نا ہو لیکن وہ انگلش پڑھ سکتا تھا۔ فیکڑی کا ماحول بہت خراب تھا، کام کرنے والوں کی اکثریت پنجاب اور فرنٹئیر سے آئے ہوئے اِن پڑھ لوگوں پر مشتمل تھی، یہ لوگ قریبی ہی بسی ہوئی ایک کالونی (قیوم آباد) میں رہتے تھے۔ ورکرز سپر وائزر البتہ پڑھے لکھے تھے مگر اکثر یت بے راہروی کا شکار تھی۔ فیکٹری میں داخلے کے پہلے ہی روز اُس کی ملاقات اپنے محلے کے خالد بھائی سے ہوئی۔ تم یہاں کیا کررہے ہو؟ اُنہوں نے حیرت سے پوچھا! میں آج ہی یہاں آیا ہوں وہ حسب معمول ممیایا۔ میں تمھارے ابو سے بات کروں گا، خالد بھائی بولے، وہ شاید کسی بات سے پریشان تھے! فیکٹری کی جانب سے تنخواہ 555 روپے ملتی تھی اور ساتھ ہیمہنے کے آخر میں محض پندہ روپے میں کے کوپن کے عیوض تین کلو ٹوٹے ہوئے بسکٹ ملتے تھے، یہ بسکٹ فیکٹری کے باہر کھڑے ہوئے ٹھیلے والے 70 روپے فی تھیلی کے حساب سے خرید لیتے تھے۔ کام کرنے کے دوران اُسے معلوم ہوگیا کہ یہاں پر نووارد ورکروں کے ساتھ ناشائستہ حرکتیں کی جاتی ہیں۔ کچھ دنوں کے بعد اُسے "C" شفٹ میں کام کرنے کے لیئے کہا گیا۔ اُس رات تقریبا ۱یک بجے لائٹ چلی گئی۔ ہر طرف ایک بھگدڑ سی مچھ کئی اُسی اندھیرے میں ایک ہاتھ نے اُسے چلینے والی بیلٹ کے نیچے کھینچ لیا۔ خاموش! ایک انجانی سی آواز نے سرگوشی میں کہا! اُس کا نام پیران شاہ تھا! لائٹ آنے پر اُس نے دیکھا کہ ایک انتہائی حسین نوجوان تھا اُس کے ساتھ بیلٹ کے نیچے دُبکا بیٹھا ہے، یہ پیران شاہ تھا، اُس کا تعلق ہزارے سے تھا۔ اسکول کے بعد کسی شخص سے دوستی کی ابتداءتھی۔ کچھ دن خالد بھائی گھر پر موجود تھے، وہ ناجانے اُس کے والد سے کیا کچھ کہہ رہے تھے،۔ تم اُس فیکٹری میں نہیں جاؤ گے،خالد بھائی کے جانے کے بعد اُس کے والد نے اپنا حکم سُنایا! مگر ابو! اُس نے ممیانے کی کوشش کی مگر بے سود رہی۔ ۔ ۔ کچھ دنوں بعد خالد بھائی خود اُس کے گھر آئے اور اُسے دوسرے دن فیکٹری ساتھ چلنے کو کہا ، انگلش بسکٹ فیکری( جو کے 'Peek Freans' کے نام سے بھی کچھ برانڈ بناتی تھی) نے"ویفرز" بنانے کا پلانٹ لگایاتھا۔اُسے خالد بھائی اپنے ساتھ "ویفرز" ڈیپارٹمنٹ میں لے گئے۔ یہ مکمل طور پر "ائرکنڈیشنڈ" جگہ تھی۔ اُس نے جلد ہی اُس پلانٹ کی سب سے اہم مشین (کریمنگ) چلانا سیکھ لی تھی۔ وہ جلد ہی کنفرم ہوگیا، کمپنی کی جانب سے ملنے والی اشیاءمیں ایک لاکر، وردی، اور چھوٹی موٹی ضروری اشیاءتھیں۔ اپنے کم عمری کے باوجود اپنی طرز گفتگو اور اطوار کی وجہ سے وہ جلد ہی دیگر ورکروں میں مقبول ہوگیا، اس کی ایک بڑی وجہ اُس کا ایک مشین آپریٹر کی حثیت سے کام کرنااور کچھ ظفر بھائی کی وجہ سے بھی اُسے عزت ملی ہوئی تھی، اکثر لوگ اُسے ظفر بھائی کا چھوٹابھائی سمجھتے تھے۔ پیران شاہ کی دوستی نے اُسے ویفر ڈیپارٹمنٹ سے دوبارہ جنرل ڈیپارٹمنٹ میں جانے پر مجبور کردیا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا پھر ایک دن ایک بڑا واقعہ رونما ہوا! Last edited by shafresha; 08-03-10 at 01:55 PM. |
|
|
|
|
|
#47 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایک مکمل سیلف میڈ انسان کے خد و خال واضح ہو رہے ہیں
بھیا اب تو بے چینی سے مزید کا انتظار ہے جلدی سے اگلا حصہ نکالئیے |
|
|
|
|
|
#51 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,462
شکریہ: 10,462
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں پہلے اس دہاگے پہ نہیںآیا۔ آج پہلی بار آیا ہوں تو پورے صفحآت تبصروںسمیت مکمل پڑہ لئے ہیں۔
شافریشہ بھائی بہت ہی پیارا انداز تحریر ہے۔ بہت سادہ،رواں اور ہمہ وقت قاری کی توجہ پکڑے رکھنے والا۔ آپ اکاونٹنٹہیںلیکن آپکی تحاریر ۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ (یہی الفاظ ملے ہیں تعریف کے لئے ) جب میں نے یہ لائن پڑہی جس میں وہ لائبریرئن سے کتابیںصاف کرنے کی اجازت مانگ رہاتھا تو مجھے لگا یہ لڑکا "بل گیٹس " ہے۔ اس کے بارے میںبھی پڑہا تھا کہ انکا تعلق بھی لائبریری سے رہا ہے بچپن میں۔ |
|
|
|
|
|
#52 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,495
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم!
پلیز مزید بھی لکھیے ۔ آج کافی دنوں بعد پاکنیٹ پر آنا ہوا اس کی وجہ لیپ ٹاک کی خرابی تھی آج لیپ ٹاک کو ٹھیک کروایا اور ارادہ کیا کہ خاموشی سے بس پڑھوں گا لاگ ان نہیں کروں گا مگر میری طرح تحریر ادھوری چھوڑ جانے کی آپ کی عادت نہیں مجھے لاگ ان ھونے پر مجبور کردیا ہے ۔ پلیز مزید لکھیے Last edited by رضی; 19-06-11 at 02:07 AM. |
|
|
|
|
|
#54 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بھائی فُرصت ملتے ہی اسے مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
دراصل میںخود کچھ لکھنے کی صلاحیت نہیںرکھتا، البتہ قلم چاہے تو مجھ سے لکھوا لیتا ہے!!! |
|
|
|
|
|
#55 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,036
کمائي: 75,124
شکریہ: 49,970
10,101 مراسلہ میں 31,935 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#56 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,836
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاھد بھیا اللہ نے آپ کو بہت بڑی نعمت سے نوازا ھے یعنی لکھنے کا سلیقہ۔ یہ قرض ھؤا کرتاھےاس کا دھیان ر کھیے گا۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔ |
|
|
|
|
|
#57 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ٹن کر دیا جی اس کہانی نے.......................
![]() تعریف کیا کروں اب، سمجھ نہیں ارہی....... اس کو مکمل کریں جناب!ورنہ یہ تو ویسی ہی بات ہوئی جیسے ہم میں سے ایک شرارتی کزن عمران سیریز کے اخری صفحات پھاڑ دیتا تھا .......... اور کبھی کبھی تو انجام سے پہلے ہی نتیجہ لکھ دیتا تھا!!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد : "وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة، أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة" |
|
|
|
|
|
#58 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,514
کمائي: 95,886
شکریہ: 8,877
3,846 مراسلہ میں 12,777 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لو كر لو گل
ميں نے آج ہي اس كہاني كا پہلا حصہ پڑھا تو آخر ميں لكھا تھا جاري ہے۔۔۔۔ سوچا كہ اگلي پوسٹ ميں ہو گا۔۔۔۔ مگر وہاں لكھا تھا ۔۔۔ چھٹہ حصہ۔۔۔۔ مجھے تعجب ہوا كہ كہ بقيہ حصے كہاں گے۔۔۔كہاني كي دلچسپي كي بدولت ميں نے ان گم شدہ حصوں كو تلاش كرنے كے بجائےچھٹہ حصہ ہي پڑہنا شروع كر ديا كہ چلو يہاں سے آگے ديكھتےہيں كيا ہوا۔۔۔۔ ليكن جب وہ ختم ہوا تو معلوم ہوا كہ كہاني ابھي تك مكمل نہيںہے۔۔۔۔اور ساتھ دھاگے كے صفحات پر نظر پڑي تو ديكھا كہ ميں صفحہ نمبر 4 كا مطالعہ كر رہا ہوں۔۔۔۔ بس پھر كيا تھا كس كو كوسوں اور كس كو روؤں سمجھنہيں آ رہا تھا اور اب كہاني كا يہ انجام معلوم كر كر كے ابھي يہ نا مكمل بھي ہے اور شافي بھائي كا قلم نہ جانے كب ان سے لكھوائے گا۔۔۔۔بيچ كے ميرے گم شدہ حصوںكے مطالعہ كي ہمت ہي ٹوٹگئي۔۔۔۔۔ شافي بھائي مكمل كيجئے تا كہ تشنگي ختم ہو۔ اللہ تعالي زور قلم ميں اور اضافہ كرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمين
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔ |
|
|
|
|
|
#59 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,836
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھیا کہانی مکمل کردیں بڑی مہربانی ھو گی۔ دراصل اس میں سیکھنے کی کئی باتیں ھیں۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, idiots, فن, کلاس, کارنامے, پڑی, ڈانٹ, لوگ, نظر, موبائل, معلوم, اشعار, بچوں, ثبوت, جواب, خان, خبر, دیکھو, سودا, شخص, عمرو, عالم, عامر, غریب, صفحہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Idiots on the computer | ابو عمار | گپ شپ | 4 | 17-10-10 11:33 AM |