واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم

اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔

یہ بہنیں ہمیں چھوڑ کر چلی کیوں‌جاتی ہیں‌

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-09, 02:23 AM  
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default یہ بہنیں ہمیں چھوڑ کر چلی کیوں‌جاتی ہیں‌

یہ بہن اور بھائی کا رشتہ اللہ میاں نے کیسا بنایا ہے۔ ہم اپنی بہنوں سے لڑتے بھی ہیں اور ان سے پیار بھی بہت کرتے ہیں‌۔
جب ہم قریب ہوتے ہیں تو ہمیں احساس نہیں‌ہوتا لیکن جب یہی بہنیں ہم سے دور ہو جاتی ہیں تو تب پتا چلتا ہے کہ ہم کس قدر تنہا ہو گئے ہیں ۔
آج میری بہن کی رخصتی تھی ۔ وہ روتی ہوئی اس گھر سے چلی گئی ، اور میں جو اس کی آنکھہ میں ایک آنسو نہیں دیکھہ سکتا تھا ، اپنے ہاتھوں اسے ڈولی میں بٹھا آیا ۔ پیار تو سب بہن بھائیوں میں ہوتا ہے لیکن ہم میں شروع سے کچھہ زیادہ ہی پیار تھا ۔ وہ جب 6th میں پہنچی تو میں اسے سکول چھوڑنے جاتا اور لے کر آتا ، سکول سے واپسی پر وہ جب تک پورے دن کی روداد مجھے سنا نہ لیتی اسے چین نہیں آتا تھا ۔ ہمارا یہی معمول اس کے ایم اے کر لینے تک برقرار رہا ۔ میں کبھی اس کی سہیلیوں سے نہیں‌ملا تھا لیکن سبھی کو ایسے جانتا تھا کہ ان کی عادات تک کا مجھے علم ہوتا تھا ، وہ ہر بات میں مجھہ سے مشورہ کیا کرتی ۔
کیا کیا بتائوں ، یادوں کا ایک ہجوم ہے ، اور ایک کے بعد ایک یاد خنجر کی طرح دل پر ایک گہری لکیر کھینچتی ہوئی گزر رہی ہے ۔
آج جب وہ جا رہی تھی تو امی ، ابو ، میرا چھوٹا بھائی ، میری بیوی ، باقی خاندان والے ، سبھی رو رہے تھے ۔ لیکن میں نہیں‌رویا ، بڑے صبر کےساتھہ میں نے اس روتی بلکتی گڑیا کو رخصت کیا ۔ گھر واپس آئے تو بھی میں سب کے ساتھہ ہنس بول رہا تھا ، اور جب سب مہمان چلے گئے ، میں اپنے کمرے میں اکیلا رہ گیا تو ، ایسے لگا جیسے میری زندگی میرا ساتھہ چھوڑ‌گئی ہو ، اسے گڑیوں کا شوق تھا اور اب بھی وہ گھر کی ڈیکوریشن کے لیے بہت سی باربی ڈولز اور دیگر ایسی چیزیں لائی تھی ، ہمارے کمرے کی سجاوٹ میری بیگم اور وہ مل کر کرتی تھیں ، اس کی تصویریں ، اس کی گڑیاں اور اس کا ننھا سا پرس جو اس نے میرے ساتھہ جا کر بڑے شوق سے لیا تھا ۔ وہ سبھی چیزیں ہمارے کمرے میں موجود ہیں نہیں ہے تو بس وہ ، کل مہندی کا فنکشن تھا میں نے کیمرہ چارجنگ کے لیے لگایا ، دو گھنٹے بعد دیکھا تو کیمرے کا سوچ نکلا ہوا تھا اور اس کی جگہ موبائل کا چارجر لگا تھا ، میں نے ناراض ہوتے ہوے کہا کہ اب مزے کرنا اس بیٹری سے صرف 20 منٹ کی ریکارڈنگ ہو سکتی ہے ۔ بولی بھائی میری غلطی ہے ، میں نے اپنا موبائل چارجر لگایا تھا ، میرے غصے کو دیکھہ کر اس نے وہی کہا جو ہمیشہ کہا کرتی تھی بھائی غلطی ہو گئی، معاف کر دیں ۔ میں حسب معمول ہنس دیا ۔ تب تک پتا نہیں کیوں‌میرا دل اس حقیقت کو نہیں مانتا تھا کہ کل یہ ہم سے جدا ہو جائے گی ۔
اس وقت سے اب تک چار گھنٹے ہو گئے مجھے روتے ہوے ، آنسو اب بھی میرا کہا نہیں مان رہے بہتے چلے جا رہے ہیں ۔ پھر مجھے خیال آیا کہ میرا بھی ایک خاندان ہے جہاں میں کھل کر رو سکتا ہوں ، اپنا دکھہ درد بانٹ‌سکتا ہوں ۔
میری آپ سب سے ایک التجا ہے ۔ آپ جو میرے بھائی ، بہنیں ہیں ، وہ آپ کی بھی بہن تھی ۔
اپنی اس بہن کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا کیجئیے ۔

اللہ اسے ہمیشہ سکھی رکھے ۔
اس گھر میں اس پر کوئی پریشانی نہ آئے ۔
اے اللہ اس کا شوہر اور دیگر سسرال والے اس کے حق میں نیک ثابت ہوں ۔
وہ جو معصوم ہے ، اسے دنیا کے چھل فریب کا کوئی پتا نہیں ۔ اللہ اسے اپنی حفظ و امان میں رکھنا ۔

کی بورڈ بار بار دھندلا جاتا ہے ۔ الفاظ غلط لکھے جاتے ہیں اور مٹا کر دوبارہ لکھہ رہا ہوں ۔
ایک روتے ہوے بھائی کی التجا سمجھہ کر اسے دعا دینا مت بھولئیے گا ۔
آپ کا بھائی
معظم شاہ
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
30 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
Arabian (02-07-09), shafresha (02-07-09), فرحان دانش (09-07-09), نیلم خان (20-12-09), منتظمین (02-07-09), ماسٹر مقسود (04-08-09), مباح (02-07-09), محمد عدنان عباسی (24-08-09), محمدعدنان (02-07-09), مزمل فاروق (02-07-09), مسٹر شیف (04-03-10), معظم (02-07-09), wajee (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), ابن جلال (02-07-09), ابرارحسین (02-07-09), بزم خیال (03-07-09), حسین بٹ (15-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), سیپ (10-09-09), سحر (02-07-09), شیراز احمد (09-07-09), طارق راحیل (03-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09), عدنان دانی (21-12-09)
کمائي نے شاہ جی 90 کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-09-09 کنعان ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ 100
پرانا 06-07-09, 04:54 PM   #46
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
شاہ صاحب سلام،
میری تین بہنوں کی شادی ہوچکی ہے، مگر بدقسمتی سے تینوں کے حالات کوئی اتنے خوشگوار نہیں ہیں۔ میں‌اپنی بہنوں‌کے ساتھ تمام بھائیوں کی بہنوں کے لیے دُعا کرتا ہوں کے اللہ عزوجل سب کو اپنے خاندوں کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہنے اور تمام عمر ہنسی خوشی زندگی گذارنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ انکے حالات بھی بہتر کرے۔اللہ ہر باپ اور بھائی کو بہنوں بیٹیوں کے غم سے محفوظ رکھے۔ اللہ سب کی بہنوں کو اپنے گھروں میں خوش رکھے۔ دل چھوٹا نہ کریں دعا کیا کریں۔ اسکے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ انشاءللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-07-09), ایس اے نقوی (07-09-09), ام غزل (07-08-09), راجہ اکرام (07-09-09), رضی (06-07-09)
پرانا 08-07-09, 06:30 PM   #47
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سد ید مسعو د مراسلہ دیکھیں
کچھ خواب سہانے یاد آئے
کچھ اپنے بیگانے یاد آئے

وہ میرا بچپن ماں اور باپ
وہ سارے زمانے یاد آئے

کیا یاد دلایا شاہ جی نے
سب درد پرانے یاد آئے

وہ بہن سے لڑنا بچپن میں
پھر بھولے فسانے یاد آئے

خدا آپکی بہین کو خوش و آباد رکھے

سدید مسعود
بہت شکریہ سدید بھائی اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے ، آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (09-07-09), راجہ اکرام (07-09-09)
پرانا 09-07-09, 01:29 PM   #48
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,354
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہنیں ہمیں چھوڑ کر چلی اس لئے ‌جاتی ہیں‌ کیوں کہ

دستور دنیا کا ہم سب کو نہبانا ہے
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (07-09-09), شاہ جی 90 (09-07-09)
پرانا 13-07-09, 02:57 PM   #49
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 189
کمائي: 5,392
شکریہ: 47
168 مراسلہ میں 485 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب شاہ جی؛

سوال یہ نہیں ھے کہ کوئی ھمیں کیوں چھوڑ کر چلا جاتا ھے سوال یہ ھے کہ ھمیں کسی سے اسقدر پیار کیوں ھوتا ھے کہ ھم اسکی جدائی برداشت نہیں کر سکتے ۔ اس عالم ھست و بود میں کئی لوگ ھمیں چھوڑ جاتے ھیں مگر دکھ نہیں ھوتا مگر جونہی ھمارا کوئی پیارا داغ مفارقت دیتا ھے تو دل فگار ھوجاتا ھے محبت ایک خواھش رکھتی ھے اور وہ خواھش ھے فریق ثانی سے نہ بچھڑنے کی مگر جونہی وہ خواہش مرتی ھے انسان رنجیدہ ھو جاتا ھے اور عجیب بات ھے کہ بعض لوگ ساری زندگی اس اداسی سے باھر نہیں آ سکتے اور بعض کچھ عرصہ بعد جینے کے قابل ھو جاتے ھیں اور بس ایک کسک اور درد باقی رہ جاتا ھے،۔ میرا شعر ھے کہ

درد قایم ھے مگر زندہ ھوں
وہ تو کہتا تھا کہ مر جاو گے

مجھے امید ھے کہ آپ اس اداسی سے جلدی باھر آ جائیں گے لیکن خلا اور درد ساری زندگی رھے گا ۔

وہ دن تو اس کے ساتھ گئے بس یادیں باقی رھتی ھیں
وہ چہرہ باقی رھتا ھے وہ باتیں باقی رھتی ھیں

سد ید مسعود
سد ید مسعو د آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سد ید مسعو د کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (07-09-09), راجہ اکرام (07-09-09), رضی (13-07-09), شاہ جی 90 (14-07-09)
کمائي نے سد ید مسعو د کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
07-09-09 ایس اے نقوی بس ایک کسک اور درد باقی رہ جاتا ھے،۔ 30
پرانا 14-07-09, 07:37 PM   #50
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سد ید مسعو د مراسلہ دیکھیں
جناب شاہ جی؛

سوال یہ نہیں ھے کہ کوئی ھمیں کیوں چھوڑ کر چلا جاتا ھے سوال یہ ھے کہ ھمیں کسی سے اسقدر پیار کیوں ھوتا ھے کہ ھم اسکی جدائی برداشت نہیں کر سکتے ۔ اس عالم ھست و بود میں کئی لوگ ھمیں چھوڑ جاتے ھیں مگر دکھ نہیں ھوتا مگر جونہی ھمارا کوئی پیارا داغ مفارقت دیتا ھے تو دل فگار ھوجاتا ھے محبت ایک خواھش رکھتی ھے اور وہ خواھش ھے فریق ثانی سے نہ بچھڑنے کی مگر جونہی وہ خواہش مرتی ھے انسان رنجیدہ ھو جاتا ھے اور عجیب بات ھے کہ بعض لوگ ساری زندگی اس اداسی سے باھر نہیں آ سکتے اور بعض کچھ عرصہ بعد جینے کے قابل ھو جاتے ھیں اور بس ایک کسک اور درد باقی رہ جاتا ھے،۔ میرا شعر ھے کہ

درد قایم ھے مگر زندہ ھوں
وہ تو کہتا تھا کہ مر جاو گے

مجھے امید ھے کہ آپ اس اداسی سے جلدی باھر آ جائیں گے لیکن خلا اور درد ساری زندگی رھے گا ۔

وہ دن تو اس کے ساتھ گئے بس یادیں باقی رھتی ھیں
وہ چہرہ باقی رھتا ھے وہ باتیں باقی رھتی ھیں

سد ید مسعود
سدید بھائی ، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں میں آپ کا شکریہ کس طرح ادا کروں
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ خوش و خرم اور اپنی حفظ و امان میں رکھے ، آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (14-07-09)
پرانا 07-09-09, 03:53 AM   #51
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,036
شکریہ: 8,651
3,901 مراسلہ میں 11,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دعا ہے کہ
اللہ اسے ہمیشہ سکھی رکھے ۔
اس گھر میں اس پر کوئی پریشانی نہ آئے ۔
اے اللہ اس کا شوہر اور دیگر سسرال والے اس کے حق میں نیک ثابت ہوں ۔
وہ جو معصوم ہے ، اسے دنیا کے چھل فریب کا کوئی پتا نہیں ۔ اللہ اسے اپنی حفظ و امان میں رکھنا ۔

مجھے نہیں پتا آپ کون ہیں، کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن آپ کی تحریر میں جذبات کی شدت نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں اس دعا میں حصہ دار بنوں، میری اصل میں کوئی بہن نہیں ہے، ہماری والدہ صاحبہ کو بھی ایک بیٹی کی بہت تمنا تھی اور مجھے بہن کی، تاہم اللہ تعالی نے ہماری یہ خواہش ادھوری رکھی، خیر آپ غم نہ کریں، اپنی بہن کے لیے دعا کریں، شادی کے بعد سسرال میں ایڈجسٹ ہونا کچھ مشکل ہوتا ہے، آپ اس کی رہنمائی کرتے رہیں اور میری بھی دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکی بہن کو خوشیاں عطا فرمائے ، آمین
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (07-09-09), راجہ اکرام (07-09-09), شاہ جی 90 (07-09-09)
کمائي نے یاسر عمران مرزا کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
07-09-09 ایس اے نقوی اللہ تعالی آپکی بہن کو خوشیاں عطا فرمائے ، آمین 30
پرانا 07-09-09, 04:04 AM   #52
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا یاسر عمران مراسلہ دیکھیں
دعا ہے کہ
اللہ اسے ہمیشہ سکھی رکھے ۔
اس گھر میں اس پر کوئی پریشانی نہ آئے ۔
اے اللہ اس کا شوہر اور دیگر سسرال والے اس کے حق میں نیک ثابت ہوں ۔
وہ جو معصوم ہے ، اسے دنیا کے چھل فریب کا کوئی پتا نہیں ۔ اللہ اسے اپنی حفظ و امان میں رکھنا ۔

مجھے نہیں پتا آپ کون ہیں، کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن آپ کی تحریر میں جذبات کی شدت نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں اس دعا میں حصہ دار بنوں، میری اصل میں کوئی بہن نہیں ہے، ہماری والدہ صاحبہ کو بھی ایک بیٹی کی بہت تمنا تھی اور مجھے بہن کی، تاہم اللہ تعالی نے ہماری یہ خواہش ادھوری رکھی، خیر آپ غم نہ کریں، اپنی بہن کے لیے دعا کریں، شادی کے بعد سسرال میں ایڈجسٹ ہونا کچھ مشکل ہوتا ہے، آپ اس کی رہنمائی کرتے رہیں اور میری بھی دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکی بہن کو خوشیاں عطا فرمائے ، آمین
یاسر بھائی اسلام و علیکم
بہت شکریہ دعائوں کے لئیے اور آپ سب بہن بھائیوں‌کی دعائیں ہیں کہ وہ اپنے گھر میں بہت خوش ہے ۔ اس کے سسرال والے الحمد للہ اس کے ساتھہ بہت اچھے ہیں اور وہ جب بھی گھر واپس آتی ہیں اپنے سسرال کی تعریفیں ہی کرتی ہیں ۔
اور آپ نے یہ کیسے کہا کہ آپ کی بہن کوئی نہیں آپ میرے بھائی ہیں اور میری بہن آپ کی بھی بہن ہیں ، پھر جتنے خلوص سے آپ نے اتنی ڈھیر ساری دعائیں دی ہیں ایسے تو ایک بھائی ہی اپنی بہن کو دعا دے سکتا ہے ، کسی اور میں اتنا خلوص کہاں ۔
پاک نیٹ پر ہم سب بھائی بہنوں کی طرح رہتے ہیں اور میں بہت خوش نصیب ہوں‌کہ یہاں مجھے بہت سے دوست ، بھائی ، اور بہت اچھی اور پیاری بہنیں ملی ہیں ، انشاللہ آپ نے پاک نیٹ جوائن کر لیا ہے آپ کو بہنوں اور بھائیون‌کی کمی محسوس نہیں ہو گی ۔
واسلام
آپ کا بڑا بھائی
معظم شاہ
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (07-09-09), ام طلحہ (18-12-09), راجہ اکرام (07-09-09)
پرانا 10-09-09, 05:58 PM   #53
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,139
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (11-09-09), شاہ جی 90 (11-09-09)
پرانا 12-12-09, 07:17 PM   #54
Senior Member
 
قیصرجی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Islamabad
عمر: 26
مراسلات: 326
کمائي: 6,087
شکریہ: 2
155 مراسلہ میں 369 بارشکریہ ادا کیا گیا
قیصرجی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں قیصرجی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھا ئی جان یہ اللہ کا نظام ہے اور صدیوں سے ایسے ہی چلتا آ رہا ہے۔ ہر بہن کو آخر اپنا گھر چھوڑ کر پیا کے گھر جانا ہی ہوتا ہے۔
قیصرجی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
قیصرجی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (12-12-09)
پرانا 12-12-09, 07:21 PM   #55
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام قیصر جی
بڑے عرصے بعد چکر لگایا ہے
کیسے حالات ہیں اور کیسی گزر رہی ہے زندگی ؟
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-12-09, 09:15 PM   #56
Senior Member
 
قیصرجی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Islamabad
عمر: 26
مراسلات: 326
کمائي: 6,087
شکریہ: 2
155 مراسلہ میں 369 بارشکریہ ادا کیا گیا
قیصرجی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں قیصرجی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Smile

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
سلام قیصر جی
بڑے عرصے بعد چکر لگایا ہے
کیسے حالات ہیں اور کیسی گزر رہی ہے زندگی ؟
راجہ جی، سب سے پھلے پڑھائی باقی سب کام بعد میں، میرا کورس ورک مکمل ہو گیا ہے، اور آج کل میں ریسرچ ورک کر رہا ہوں بس اسی لئیے میں کافی عرصے بعد آیا ہوں۔
کچھ اچھے تھریڈز تھے سوچا پاک نیٹ پے پوسٹ کردوں۔

Last edited by قیصرجی; 12-12-09 at 09:19 PM.
قیصرجی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
قیصرجی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (12-12-09)
پرانا 12-12-09, 09:47 PM   #57
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : قیصرجی مراسلہ دیکھیں
راجہ جی، سب سے پھلے پڑھائی باقی سب کام بعد میں، میرا کورس ورک مکمل ہو گیا ہے، اور آج کل میں ریسرچ ورک کر رہا ہوں بس اسی لئیے میں کافی عرصے بعد آیا ہوں۔
کچھ اچھے تھریڈز تھے سوچا پاک نیٹ پے پوسٹ کردوں۔
زبردست قیصر بھائی
پڑھائی واقعی پہلے اور یہ ہے بھی ایسی کہ تھوڑا ادھر ادھر ہوا گئے کام سے

محنت سے پڑھیں
ویسے کیا پڑھ رہے ہیں؟ِ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 10:10 AM   #58
Senior Member
 
قیصرجی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Islamabad
عمر: 26
مراسلات: 326
کمائي: 6,087
شکریہ: 2
155 مراسلہ میں 369 بارشکریہ ادا کیا گیا
قیصرجی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں قیصرجی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Smile

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
زبردست قیصر بھائی
پڑھائی واقعی پہلے اور یہ ہے بھی ایسی کہ تھوڑا ادھر ادھر ہوا گئے کام سے

محنت سے پڑھیں
ویسے کیا پڑھ رہے ہیں؟ِ
راجہ جی لگتا ہے آپ نے تعارف والے سیکشن میں میرا تعارف والا تھرڈ نہیں پڑھا۔
جناب میں ایم فِل کر رہا ہوں الیکڑونکس انجینرنگ میں، اور اس سے پہلے میں نے بی ایس کیا تھا کمپیوٹر سائنسز میں۔
قیصرجی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 11:21 AM   #59
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاء اللہ قیصر جی
آپ تو صاحب علم شخص ہیں، خوب محنت کیجئے
میں نے واقعی آپ کا تعارف نہیں دیکھا تھا۔

اللہ آپ کو کامیاب کرے ۔۔ آمین
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-12-09, 06:10 PM   #60
Senior Member
 
قیصرجی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Islamabad
عمر: 26
مراسلات: 326
کمائي: 6,087
شکریہ: 2
155 مراسلہ میں 369 بارشکریہ ادا کیا گیا
قیصرجی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں قیصرجی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
ماشاء اللہ قیصر جی
آپ تو صاحب علم شخص ہیں، خوب محنت کیجئے
میں نے واقعی آپ کا تعارف نہیں دیکھا تھا۔

اللہ آپ کو کامیاب کرے ۔۔ آمین
شکریہ جناب بس آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
قیصرجی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
قیصرجی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (21-12-09)
جواب

Tags
arabic, color, com, کمر, گانے, پاک, نظر, موقع, ماں, محبت, آج, اللہ, بھائی, تحریر, حسن, خوش, خرم, دُعا, دل, دعا, زندگی, سال, عدنان, غم, صحابی

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ولیوں‌ کو کوئی غم اور خوف نہیں‌ ہوتا عبداللہ حیدر توحید 3 29-07-10 11:05 PM
زندگی میں‌ شادی کرنا بہت ضروری ہے ۔پوچھو کیوں‌۔۔۔ The Great قہقہے ہی قہقے 3 18-10-09 09:53 AM
چھوٹی گھڑی کیوں‌نہیں‌پہنتے وسیم قہقہے ہی قہقے 0 23-01-09 03:59 PM
دُعائیں کیوں‌قبول نہیں‌ہوتیں؟ میاں شاہد علوم حدیث 7 04-08-08 05:55 PM
بنکوں‌کا سودی جال: خوشیوں‌میں‌دفنایا دُکھ میاں شاہد عمومی بحث 0 16-05-08 11:52 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger