واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


یوم پاکستان تجدید عہد کا دن۔۔۔۔۔!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-03-10, 03:42 PM  
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default یوم پاکستان تجدید عہد کا دن۔۔۔۔۔!!!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کر تے ہیں

وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کا معیار بدلتا جاتا ہے ۔۔۔ اور پہلے سے کہیں گر بھی جاتا ہے ۔۔۔ اب اس ملی نغمے کو ہی لیجئے جو بچپن میں ہم اکثر یوم آزادی ، یوم پاکستان یا کسی بھی قومی دن کے موقعے پر گنگنایا کرتے تھے ۔۔۔ اور اس جیسے اور دوسرے پر مغز حب الوطنی کا جذبہ لیے دلوں کو گرما دینے والے ملی نغمات ٹی وی اور ریڈیو سے نشر کیے جاتے تھے اور تعلیمی اداروں میں تقریبات میں ایک عزم کے ساتھ کہ ہم اپنے پاک وطن کو حقیقی معنوں میں سجائیں گے ، سنواریں گے اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔۔۔ گائے جاتے تھے ۔۔
وقت بدلتا رہا ۔۔۔ ملی نغموں کا معیار بھی بدلتا گیا ۔۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب جنہیں قومی ترانے کہا جاتا ہے اسے قومی کہنا قوم کی توہین ہو گی اس میں قوم کے لیے کوئی پیغام نام کی چیز تو ہوتی نہیں شاعری کا کچھ پتا نہیں ہوتا ہاں۔۔ ایک بے ہنگم سا شور شرابہ اور اچھل کود ہی رہ گیا ہے جو مغرب سے مستعار لیا گیا ہے جو ولولوں کو تازہ و جوان کرنے کے بجائے بہا کر کسی دوسری ہی سمت لے جاتا ہے۔۔جس کے بعد نہ کوئی وعدہ یاد رہتا ہے نہ اس سے تجدید کا خیال کبھی چھو کر گزرتا ہے۔
ہو سکتا ہے اس بات پر کسی کو مجھ سے اختلاف ہو جائے ۔۔۔ لیکن اپنا اپنا مشاہدہ اور نقطہءنظر ہے ۔

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کر تے ہیں

یہ وہ عہد تھا جو ہم ہر سال ،سال میں تین چار مواقعوں پر تو ضرور ہی کیا کرتے تھے ۔۔اور اس انتظار میں رہتے کہ شاید اس سال نہیں تو اگلے سال ، اگلے سال نہیں تو اس سے اگلے سال ضرور ہمارا یہ عہد وفا ہو گا اور اس میں جو جو اقرار اور عزم ہم کیا کرتے تھے وہ ان شاءاللہ پایہءتکمیل کو پہنچے گا ۔
اسی طرح ماہ سال کا سفر جاری رہا ، دن پر لگا کر اڑتے گئے اور آج ہم 2010میں بیٹھے ہیں ۔۔
لیکن ذرا نظر گھما کر دیکھیں تو واضح ہو جائے گا آج اور کل کا فرق یعنی ۔۔۔۔ معیار کا بتدریج گرتے چلے جانا ۔۔۔
کل پاکستان جس حال میں بھی تھا ،بہتر تھا ۔۔۔ آج جہاں کھڑا ہے یہ سوچ کر بدن پر کانٹے آجاتے ہیں کہ کیا حدا نحوستہ آنے والا وقت اس سے بھی وحشت ناک ، خوف ناک ہوگا ۔۔ اللہ نہ کرے ۔۔
23مارچ یوم پاکستان جس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی اور دو ٹوک الفاظ میں فیصلہ ہوا کہ اب بحیثیت مسلمان ہندو تہذیب کے ساتھ ملاپ کسی صورت ممکن نہیں مسلمان اپنا ایک علیحدہ اسلامی تشخص رکھتے ہیں جس کی بناءپر اب ہندو ریاست میں مسلمانوں کا رہنا ناقابل برداشت ہے
یعنی پاکستان کی بنیاد ہی کلمہ لا الہ اللہ لا بنا ۔۔
اب تو سجانے ، سنوارنے سے زیادہ بڑا سوال پاکستان کو بچانے کا ہے ۔۔

قائد اعظم نے فرمایا :
پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا ۔

پاکستان ان شا ءاللہ قائم رہے گا ۔۔۔ لیکن کس صورت میں ؟ آج ہمارے حکمرانوں نے جس طرح پاکستان کا سودا اس کے اسلامی اقدار کو بیچ کر کیا ۔۔ کیا اس صورت میں ؟کہ پاکستان سے آج اسلام کا نام مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ؟
کیونکہ ہم اب جن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں انھیں ہم سے سب سے بڑا ڈر ، خوف ہی اسلام کی وجہ سے نہیں ہے ؟
ہم مادر پدر آزاد زندگی ، شتر بے مہار کی طرح گزاریں تو انھیں ہم سے کوئی شکایت نہیں ہوگی ۔۔ ہاں جہاں ذرا بھی اسلامی رمق نظر آئی فورا ڈو مور کا مطالبہ ہو گیا ۔۔

ہندوستان کے ایک رہنما جسونت سنگھ کہتے ہیں :
آج قائد اعظم زندہ ہوتے تو پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوتی ۔

یہ رونا ہی بےکار ہے کہ یہ ہوتاتو یہ ہوجاتا ۔یہ نہیں تو ایسا بھی نہیں ۔
کیونکہ قائد اعظم اپنے حصے کا کام کر گئے ۔۔ ہمیں ہی قدر نہیں۔۔
لیکن اس میں ایک پیغام ضرور پوشیدہ ہے کہ جناح نہ سہی جناح جیسے کھرے اور مضبوط کردار کے حامل لیڈر اگر آج بھی ہمیں میسر آجائیں تو پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو جائے ۔۔
یقینا وہ ہم ہی میں سے ہوں گے ۔۔ تو ہمیں جائزہ لینا چاہیئے کہ کیا ہم اپنے آپ کو اس کے اہل ثابت کر رہے ہیں ۔۔ہم ایک طرف اپنی تقریروں اور تحریروں سے جس بات کی اہمیت کو اجاگر کر ہے ہوتے ہیں دوسری طرف اپنے طرز عمل سے اس کی نفی کررہے ہوتے ہیں
ہم ایک ایسی قوم بن گئے ہیں جس میں برداشت ، تہذیب ، اخلاق سب کچھ ختم ہو چکا ہے ۔۔بنیادی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ۔۔ اسلامی اخلاقیات تو ناپید ہے بالکل ۔۔۔
جس کلمے کی بنیاد پر آزادی حاصل کی آج خود اس کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔۔ پھر سے ساری دیواریں پاٹ کر ہندوستان سے یکجہتی کی باتیں ہمارے دانشور کر رہے ہیں ۔۔
جہاں سے چلے تھے پھر واپسی کا سفر وہیں ہے ۔۔ کیا ہمارے بزرگوں سے علیحدہ ملک کے لیے جدوجہد کوئی غلطی تھی ؟
جو اب ہم اس کا ازالہ کرہے ہیں ؟

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں


اس وعدے کے دھجیاں بکھر گئیں ۔۔۔ بنگلہ دیش کی صورت میں ، تمام صوبوں کے آپس میں اختلافات کی صورت میں ، عوام کی لسانیت کی صورت میں ، غیر ملکیوں کے پاکستان پر قبضے کے صورت میں ، ایٹمی پروگروام تک امریکہ کی پہنچ کی صورت میں ، قتل غارت گری ، نفرت ، عداوت کی صورت میں ، افراتفری کی صورت میں ، صرف اپنے حق کی بات کرنے کی صورت میں ، اپنے لوگوں کے سودے اور ان پر بمباری کی صورت میں ، کشمیر سے دسبترداری کی صورت میں ، ہندوستان سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی صورت میں غرض اپنی بنیادوں کلمہ اور آزدی کے غلط مفہوم کی صورت میں ۔

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں

ہم کیا وعدہ کرتے ہیں ؟ جبکہ ہمیں اپنی وہ حیثیت قبول ہی نہیں جو ایک مسلمان کی ہونی چاہیئے ۔۔
ہم نام کے مسلمان ہیں کام ہمارے غیروں جیسے ۔ ۔۔ہم پاکستانی کہلاتے ہیں لیکن ہمارے عمل ہمارے ہندوستانی ہونے کی چغلی کھا رہے ہیں ۔
لیکن آج اگر تجدید عہد کا دن ایک بار پھر ہمارے سامنے ہے تو ہم پھر بھی خوش نصیب ہیں کہ ایک موقع اور ہمیں مل رہا ہے ۔۔
اس موقع کو اب ہاتھ سے جانے نہ دیں اور ہم سب یہاں عہد کریں کہ
اپنے اسی معیار پر واپس آنے کی کوشش کریں گے جس سے کفار پر لرزا طاری ہوتا تھا ۔۔
ہم پاکستان کو اپنے کردار کی سچائی سے ، پوری لگن اور خلوص سے ، دیانتداری سے ، آپس کی محبت سے ، ایک اسلامی ، فلاحی ،خوشحال ، امن پسند ، غیروں کی غلامی سے آزاد ریاست اور مملکت بنائیں گے ۔۔۔ ان شاءاللہ

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ، اے روح قائد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جب ہم چلے تھے ایک نصب العین لے کر اللہ کے نام پر سرزمین کے حصول کے لیے تو اللہ نے مدد فرمائی تھی آج بھی اگر پلٹ جائیں تو یقینا اللہ پلٹنے والوں کو پسند کرتا ہے وہ آج بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑے گا ۔۔۔

اِنۡ يَّنۡصُرۡكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَـكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ يَّخۡذُلۡكُمۡ فَمَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِه ط وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏
﴿۱۶۰﴾ (ال- عمران )

اللہ تمھاری مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب آنے والی نہیں ، اور وہ تمھیں چھوڑ دے تو اس کے بعدکون ہے جو تمھاری مدد کر سکتا ہے ، پس جو سچے مومن ہیں ان کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیئے ۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (29-03-10), sahj (13-03-10), ھارون اعظم (13-03-10), ام طلحہ (15-03-10), بزم خیال (25-03-10), راجہ اکرام (13-03-10), رضی (13-03-10), سحر (15-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10), عامرشہزاد (14-03-10), عارف اقبال (22-03-10)
پرانا 14-03-10, 02:55 AM   #16
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ جی کیا مبہم گفتگو فرما رہے ہیں
ہم کم عقلوں کی سمجھہ میں نہیں آئے گی
مکرمی کی بجائے محترمہ کہ دیا کریں
کیا خیال ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (15-03-10)
پرانا 14-03-10, 02:59 AM   #17
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی آپ کہتے ہیں تو سوچنا پڑے گا ۔۔
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (14-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 09:45 AM   #18
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی کی تجویز بالکل ٹھیک ہے۔ ویسے نام کے ساتھ جی لگانے سے نامعلوم کیوں مجھے انڈیا کا رنگ جھلکتا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ امیت جی، رانی جی، راہول جی وغیرہ کہ رہے ہوتے ہیں۔ خود مجھے تو جی کے ساتھ پکارا جانا بالکل اچھا نہیں لگتا بنسبت ام طلحہ بہن کے۔ میری ذاتی رائے ہے، بیشک اتفاق نہ کریں۔
اوہو آپ بھائی بھی بحث میں الجھا کر کہاں لے گئے۔ میں تو ارحم کی تحریر پڑھنے آئی تھی۔واہ ارحم بہت ہی بہترین تحریر ہے۔ آپ واقعی پاک نیٹ کیلئے بہترین اضافہ ثابت ہو رہی ہیں۔اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 01:15 PM   #19
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,159
شکریہ: 9,674
7,365 مراسلہ میں 22,056 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ 23 مارچ کے دن یا پھر آگے پیچھے کے لیے شیڈول کرنے کا کہ دیں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:30 PM   #20
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,064
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
شاہ جی کی تجویز بالکل ٹھیک ہے۔ ویسے نام کے ساتھ جی لگانے سے نامعلوم کیوں مجھے انڈیا کا رنگ جھلکتا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ امیت جی، رانی جی، راہول جی وغیرہ کہ رہے ہوتے ہیں۔ خود مجھے تو جی کے ساتھ پکارا جانا بالکل اچھا نہیں لگتا بنسبت ام طلحہ بہن کے۔ میری ذاتی رائے ہے، بیشک اتفاق نہ کریں۔
ام طلحہ میں آپ سے متفق ہوں کہ یہ نام کے ساتھ جی مجھے بھی اچھا نہیں لگتا ۔
اور بہن سے ذیادہ اچھا بہنا لگتا ہے مجھے ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (16-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:30 PM   #21
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,246
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کر تے ہیں
طارق راحیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:45 PM   #22
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے میرے خیال میں جی کا انڈیا سے کوئی تعلق نہیں
لوگ مجھے راجہ جی کہتے ہیں تو یا میں معظم بھائی کو شاہ جی کہتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ عموما کہا جاتا ہے تو کیا ہم سارے انڈین ہیں
نو ووووووووووو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آئی ایم راجہ پاکستانی

یہ تو اپنائیت ہے ، احترم ہے اس لئے ایسا کہا جاتا ہے۔
مثلا ۔۔۔۔ بچے اپنی امی جان کو کہتے ہیں
امی جی ۔۔۔۔۔ اممیییییییییی جیییییی
تو کیا یہ سارے بچے انڈین ہیں

جہاں تک بہن کہنے کا تعلق ہے تو سارے مسلمان آپس میں بہن بھائی ہیں، لیکن
بہن یا کچھ اور کہنے سے قبل میں ذرا عمر کا لحاظ رکھتا ہوں
جس کا مجھے پتہ ہے کہ مجھ سے 5 یا 8 سال بڑی ہیں وہ تو بہن یا بہنا ہو گئی۔۔

پر جس کی عمر کا ہی بتہ نہ ہو، ہو سکتا ہے وہ خالہ جان ہوں تو پھرررررررررررر

کوئی غصہ نہ کرے ورنہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:46 PM   #23
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,064
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارحم آپ بہت اچھا لکھتی ہیں
اللہ آپ کو خوش رکھے اور ہمت دے
آمین
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:47 PM   #24
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,064
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارحم آپ بہت اچھا لکھتی ہیں
اللہ آپ کو خوش رکھے اور ہمت دے
آمین
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
ARHAM (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:53 PM   #25
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,064
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی
بہن کہنے کے لیے عمر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔
بہنیں 15 سال بڑی بھی ہوسکتی ہیں ۔
شکریہ
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 03:53 PM   #26
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,064
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی
بہن کہنے کے لیے عمر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔
بہنیں 15 سال بڑی بھی ہوسکتی ہیں ۔
شکریہ
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 15-03-10, 04:27 PM   #27
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور اگر 15 سال سے بھی زیادہ بڑی ہوں تو
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 06:34 PM   #28
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,064
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

15 سال سے بڑی ہوں یا 25 سال سے ، آپ کسی کو خالہ جان نہیں کہہ سکتے ہیں ۔
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 08:25 PM   #29
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بات کہاں سے کہاں نکل گئی ۔۔؟؟
معزز ارکان پاک نیٹ ۔۔!
میں بیک وقت سب کی پوسٹ کا جواب ایک ہی مراسلہ میں دینا چاہوں گی ۔۔ اس لیے اس طرح مخاطب کیا ۔۔
اصل میں ہر ایک کا اپنا اپنا نداز ہوتا ہے مخاطب کرنے کا ۔ اس لیے میں نےکسی پر اعتراض نہیں کیا
گو کہ مجھے بھی یہ" جی" کہنا اچھا نہیں کیونکہ جب ہمارے پاس " محترم / محترمہ / جناب " وغیرہ جیسےخوبصورت الفاظ مخاطب کرنے کے لیے ہیں تو کیا ضرورت ہے دوسرے کی زبان اپنانے کی ۔
میں نے اپنا تھریڈ کے شروع میں جو بات رکھی وہ یہی تھی معیار کےبدل جانے کی ۔
اس لیے شاید اردو زبان کا معیار بھی بدل گیا ہے ۔۔
مسئلہ یہ نہیں کی کسی کی زبان بولنے سے انگریز یا انڈین ہو ہوگئے ۔۔ لیکن جب ہمارے پاس اپنے الفاظ ہیں تو انھیں بدل دینا مناسب نہیں لگتا ۔۔(جبکہ یہ بھی حقیقت ہے اردو زبان میں عربی، فارسی۔ ترکی اور ہندی کے الفاظ شامل ہیں )
لیکن بہرحال سب کا اپنا اپنا انداز اور خلوص ہے ۔۔
رہی بات بہن / بہنا کی تو سچی بات ہے کہ مجھے بہن/بہنا / آپی / آپا سے زیادہ نام سے پکارنا اچھا لگتا ہے اس لیے عام حالات میں میں یہ تکلف رکھتی ہی نہیں ہو ں ( ہو سکتا ہے کسی کو بدتمیزی لگے )لیکن آئندہ کوشش کروں گی کہ بہنا ہی کہوں
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (16-03-10), راجہ اکرام (15-03-10), سحر (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 08:29 PM   #30
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمر کا تو آپ کی بھی کچھ نہیں پتا ۔۔ یہ اصول آپ صرف اپنے لیے ہی کیوں رکھنا چاہتے ہیں ۔۔
ہو سکتا ہے آپ بھی کسی کے چچا جان کہلانے کے قابل ہوں ۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
جہاں تک بہن کہنے کا تعلق ہے تو سارے مسلمان آپس میں بہن بھائی ہیں، لیکن
بہن یا کچھ اور کہنے سے قبل میں ذرا عمر کا لحاظ رکھتا ہوں
جس کا مجھے پتہ ہے کہ مجھ سے 5 یا 8 سال بڑی ہیں وہ تو بہن یا بہنا ہو گئی۔۔

پر جس کی عمر کا ہی بتہ نہ ہو، ہو سکتا ہے وہ خالہ جان ہوں تو پھرررررررررررر

کوئی غصہ نہ کرے ورنہ
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (16-03-10), راجہ اکرام (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10)
جواب

Tags
color, green, ہندو, پاکستان, پاکستانی, پسند, وفا, نفرت, ممکن, محبت, آج, اللہ, امریکہ, اسلامی, بچپن, زندگی, سفر, سودا, سال, شور, شاعری, عہد, عمران, صوبوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کا کلچرل کنفیوژن منتظمین میرا پاکستان 1 15-01-10 08:44 PM
یوم آزادی پاکستان اورہم۔ جاویداقبال 14اگست 0 30-09-09 12:37 PM
آئی سی ایل: پاکستان الیون نے ورلڈ الیون کونو وکٹ سے ہرادیا champion_pakistani کرکٹ 0 11-04-08 07:02 AM
پاکستان ایک نیوکلیئر پاور عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 05:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger