واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ساری زمین پر حکومت، خلافت فی الارض اللہ ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-12-09, 10:49 AM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,754
شکریہ: 6,463
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ساری زمین پر حکومت؟

صاحبو اور احبابو، السلام علیکم

ان نکات کو لکھنے سے پہلے ہی میں‌یہ عرض کردینا چاہتا ہوں‌کہ یہاں آنے والا ہر ایک مذہبی سیاست کا گماشتہ صرف مجھ پر توجہ دے گا، مجھ سے جرح کرے گا کہ میں‌نے جو لکھا غلط ہے۔ مخلصانہ استدعا یہ ہے کہ آپ کو جو بھی غلط نطر آئے نظر انداز کرتے جائیے۔ اس کی جگہ کیا درست ہے وہ درست عطا فرمائیے۔

ساری دنیا پر حکومت و اقتدار، کوئی نیا نظریہ نہیں‌ہے۔ کبھی سکندر دنیا فتح کرنے نکلا اور کبھی پیٹر دی گریٹ۔ یوروپی اقوام ہی نہیں، ایشیاء کی تمام قوموں میں کبھی چنگیز خان ملتا ہے تو کبھی مسلم فاتحین۔ سب لوگوں نے اپنے اپنے طریقہ سے حملے (‌جی ہاں حملے) کئے اور تمام دنیا کو فتح کرنے کی کوشش کی۔ ان تمام فاتحین میں ایک دھاگہ مشترک ہے وہ ہیں جنگیں۔

جنگیں مسلم فاتحین نے بھی لڑیں اور بڑے بڑے علاقہ فتح کئے۔ لیکن تھوڑے ہی عرصہ میں یہ بین الاقوامی اور بیں البرِاعظمی فتوحات ختم ہوجاتی ہیں، ان ممالک کا شیرازہ بکھر جاتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے۔

پھر یہ ہوتا ہے کہ کچھ قومیں باوجود اپنی کوشش کے پستیوں کے مکیں بن جاتی ہیں۔

اس انتہائی محنت کے ساتھ، لاکھوں لوگوں کا خون بہا کر لڑی جانی والی جنگوں کا "سواد" ، فاتحین قومیں بہت تھوڑا عرصے ہی اٹھا پاتی ہیں۔ کیا فتوحات کی ناکامیوں میں بدل جانے کی کوئی معقول وجہ ہے؟

مسلمانوں کی پستی کے بارے میں لگ بھگ سو سال پہلے ایک نقیب یہی پکار ،شکوہ اور جواب شکوہ کی شکل میں دے کر چلا گیا۔

آج مسلمانوں کی جو حالت زار ہے وہ اتنی خراب ہے کہ خود مسلمانوں کو بھی اس کا اندازہ نہیں۔ تاریکیوں کے جس اندھیرے کنویں میں مسلمان غرق ہے ، اس کی تہہ سے تو ابھی پانی کی سطح بھی دور ہے، منڈیر تک پہنچنا تو بہت دور کی بات ہے ۔

اس کے برعکس دنیا کا ایک ملک --- امریکہ --- آج ایسا ہے کہ عروج کی ان منزلوں پر ہے جہاں سے کنویں کی منڈیر کیا ، کنواں بھی نظر نہیں‌آتا۔ دنیا بھر میں‌ایک ہزار سے زائید چھاؤنیاں، مستعد افواج، بہترین معیشیت، امن و امان کی اعلی مثال، مالیاتی ترقی کی اوج ثریا پر مقیم یہ قوم خود ایک حلیم طبع قوم ہے کہ چھوٹے چھوٹے ممالک کو کچھ نا کچھ امداد دیتی رہتی ہے۔ آج دنیا کو یونی پولر کہا جاتا ہے کہ سارا اثر و نفوذ امریکہ کے ہاتھ میں‌ہے۔ روس و چین بھی امریکہ کے سامنے ہاتھ جوڑتے نظر آتے ہیں۔ آپ متفق ہوں یا نا ہوں، جو حقیقت سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ امریکہ کی اقوام عالم میں کیا قدر و قیمت ہے؟ اس کا نظام ایک مظبوط نظام ہے۔

اس ترقی، اس عروج کے پیچھے راز کیا ہے؟ ایسا کیوں ہے کہ اللہ کی ساری زمین کا یہ اقتدار، آج امریکہ کے ہاتھ میں کیوں‌ہے؟ وہ کون لوگ ہیں جو اس اقتدار پر بیٹھے ہیں، وہ کون سے اصول ہیں جن پر یہ قوم کاربند ہے؟

جب ہم اس کا جواب اللہ کی کتاب قرآن مجید میں‌تلاش کرتے ہیں تو زمین پر اللہ کا خلیفہ بننے کے معیار واضح طور پر نظر آتے ہیں۔

اللہ تعالی زمین کے اقتدار ، کا وعدہ فرماتے ہیں :
24:55 وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُم فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ

وعدہ فرمایا ہے اللہ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے تم میں سے اور کیے اُنہوں نے اچھے عمل کہ ضرور خلیفہ بنائے گا ان کو زمین میں جس طرح خلیفہ بنایا تھا اس نے ان لوگوں کو جو ان سے پہلے تھے اور ضرور قائم کردے گا مضبوط بُنیادوں پر اُن کے لیے اُن کے اس دین کو جسے پسند کرلیا ہے اللہ نے ان کے لیے اور ضرور بدل دے گا ان کی حالتِ خوف کو امن سے۔ بس وہ میری عبادت کرتے رہیں اور نہ شریک بنائیں میرے ساتھ کسی کو اور جو کفر کرے گا اس کے بعد تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں۔

جب مسلم اقوام یہ سوال کرتی ہیں‌کہ آج کے دور میں زمین میں مظبوط بنیادوں پر قائم اقتدار کن لوگوں کا ہے تو جواب یہ نہیں ملتا۔۔۔۔ کہ مسلم کا!
تو کیا مسلم اپنے کسی عمل کی وجہ سے فاسقوں میں شمار ہورہے ہیں؟
کیا یاس کی وجہ ِ شرک ہے؟
کیا مسلماں آج من حیث القوم شرک کا شکار ہیں؟
کیا مسلمانوں نے اللہ کی عبادت چھوڑ کر اب انسانوں کو سجدہ شروع کردیا ہے؟
کیا اللہ کی کتاب کو چھوڑ کر انسانوں کی کتب کی پیروی شروع کردی ہے؟‌
کیا وقت کے ساتھ ساتھ توحید و شرک کا تصور مدغم ہوگیا ہے؟
کیا رسول عربی کی سنت میں اتنی ملاوٹ کردی گئی ہے کہ توحید اور شرک کا تصور ہی مٹ گیا ہے؟

یا پھر اللہ تعالی کے وعدے کو اتفاقیہ سمجھا جائے ؟ یعنی نعوذ باللہ، کیا اللہ تعالی نے ایک جھوٹا وعدہ کیا تھا؟

مزید دیکھنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ وعدہ کوئی نیا وعدہ نہیں ہے۔۔۔۔ یہ وعدہ تو آدم علیہ السلام کی تخلیق سے پہلے کا ہے کہ مقصد تحلیق ہی یہی تھا۔

2:30 وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلاَئِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُّفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لاَ تَعْلَمُونَ
اور (وہ وقت یاد کریں) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں، انہوں نے عرض کیا: کیا تُو زمین میں کسی ایسے شخص کو (نائب) بنائے گا جو اس میں فساد انگیزی کرے گا اور خونریزی کرے گا؟ حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور (ہمہ وقت) پاکیزگی بیان کرتے ہیں، (اللہ نے) فرمایا: میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

غور کیجئے کہ زمیں میں‌خلافت، اللہ تعالی کی طرف سے عطا ہوتی ہے۔
6:165 وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلاَئِفَ الْأَرْضِ وَرَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَاتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ إِنَّ رَبَّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
اور وہی ہے جس نے تم کو زمین میں نائب بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض پر درجات میں بلند کیا تاکہ وہ ان (چیزوں) میں تمہیں آزمائے جو اس نے تمہیں (امانتاً) عطا کر رکھی ہیں۔ بیشک آپ کا رب (عذاب کے حق داروں کو) جلد سزا دینے والا ہے اور بیشک وہ (مغفرت کے امیدواروں کو) بڑا بخشنے والا اور بے حد رحم فرمانے والا ہے

تو یہ ایک اتفاقیہ وعدہ نہیں بلکہ انسان کا مقصدِ تخلیق ہے۔ مزید دیکھتے ہیں کہ کیا اللہ تعالی کی یہ سنت تبدیل ہوئی یا اس میں کوئی تحویل آئی؟ اللہ تعالی قرآن حکیم میں ، اپنے زبور میں کئے ہوئے وعدے کو قرآن حکیم میں دہراتا ہے۔ یہ وعدہ زبور میں‌بھی موجود ہے۔

21:105 وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّالِحُونَ
اور بلا شبہ ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد یہ لکھ دیا تھا کہ زمین کے وارث صرف میرے نیکو کار بندے ہوں گے

کیا اللہ تعالی کہ یہ وعدہ سچا ہے؟ ( نعوذ باللہ) یا پھر مسلم آج نیکو کار نہیں؟

6:133 وَرَبُّكَ الْغَنِيُّ ذُو الرَّحْمَةِ إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَسْتَخْلِفْ مِن بَعْدِكُم مَّا يَشَاءُ كَمَآ أَنشَأَكُم مِّن ذُرِّيَّةِ قَوْمٍ آخَرِينَ
اور آپ کا رب بے نیاز ہے، (بڑی) رحمت والا ہے، اگر چاہے تو تمہیں نابود کر دے اور تمہارے بعد جسے چاہے (تمہارا) جانشین بنا دے جیسا کہ اس نے دوسرے لوگوں کی اولاد سے تم کو پیدا فرمایا ہے

یہ آیات مسلم کو سوچنے کے لئے مزید نکات فراہم کرتی ہیں کہ وہ کیا وجوہات ہیں کہ آج مسلمان قوم دنیا کی پست ترین قوم ہے۔ غور کیجئے تو ایک طویل لسٹ ہے ان قرآنی آیات کی جن کی مسلم قوم صریح خلاف ورزی کررہی ہے۔ آج اساتذہ اسلام --- زیر ناف مسائیل ---- میں‌اس قدر کھو گئے ہیں کہ وہ آنکھ اٹھا کر افق کی طرف دیکھنے کے بھی لائق نہیں۔ آپس کی فرقہ بندی سے نجات نہیں ملتی۔ ایک دوسرے پر کیچڑ‌ اچھالنے سے وقت نہیں‌ ملتا۔ تو اس طرف توجہ کے لئے وقت کہاں سے لائیں۔

آئیے دیکھتے ہیں پہلے گیارہ نکات جن پر مسلمان آج عمل نہیں کرتا۔ ان میں‌سے ہر نکتہ کا بنیادی اصول قرآن حکیم کی کسی آیت کا اختصار ہے۔ مقصد ان نکات کا ایک بنیادی سوچ فراہم کرنا ہے۔ ایک صحت مندانہ بحث‌کو جنم دینا ہے کہ مسلماں کو اپنا لائحہ عمل کیا بنانا چاہئیے۔ کہ زمین میں اقتدار مسلمان کا حق ہو۔

"اسلام" یعنی سلامتی کی حالت میں جینے کا ، حکومت کرنے کا، عدل کرنے کا ، انسانی حقوق مآپنے کا کیا طریقہ و پیمانہ ہوگا۔

اللہ تعالی نے فرمایا
1۔ اے لوگو ۔۔۔۔ کیا جواب دیامسلمان نے، اللہ کے فرمان کے مطابق عوام کی جمہوری حکومت کو کافر کون قرار دیتا ہے؟
2۔ متحد رہو،----------- کیا اتحاد ہے مسلمان میں، آج 60 ریاستوں میں اور 777 فرقوں میں‌ کون بٹا ہے؟
3۔ لوگوں‌سے مساوات کرو۔۔۔۔ کیا مساوات ہے مسلمان میں؟ ( کیا مسلم ممالک میں ملکیت خریدنے کا حق، کاروبار کرنے کا حق مساوی ہے؟)
4۔ غلامی ختم کرو ۔۔۔۔ کیا ختم کردی مسلمان نے؟ ( مسلم ممالک میں غلامی کیا ختم ہوگئی؟)
5۔ فلاحی ریاست قائم کرو ۔۔۔۔ کیا قائم کرلی مسلمان نے؟ ( امریکہ کے فلاحی نظام کے بارے میں آپ نے کبھی کچھ پڑھا ہے)
6۔ عدل کیا کرو ۔۔۔۔ کیا نظام عدل قائم کرلیا مسلمان نے؟ ( کمزور کو دبانا عدل ؟؟؟؟ٌ)
7۔ ٹیکس دیا کرو تاکہ معیشیت فروغ پائے۔۔۔۔۔ کیا نظام زکواۃ قائم کردیا مسلمان نے۔ (مناسب ٹیکس سسٹم اور زکواۃ‌ پر مسلمان کے اختلافات ختم ہوگئے کیا؟)
8۔ مل کر مشاورت سے باہمی فیصلہ کرو۔۔۔۔ کیا مشاورتی نظام قائم کرلیا مسلمان نے۔ ( کہاں‌ہے وہ بااختیار مجلس شوری ، جس کے گن گائے جاتے ہیں؟؟)
9۔ ملکیت کی حفاظت کرو۔۔۔۔ کیا حفاظتی نظام ہے مسلمان کے پاس؟ (سارے عالم اسلام کی پولیس دیکھ لو۔ کیا بیٹیاں جدہ سے دمام بے خطر بھیج سکتے ہیں؟؟؟؟ امریکہ کی بیٹیاں ‌محفوظ، نیویارک سے سان فرانسسکو تک روز جاتی ہیں)
10۔ ایک دوسرے کی عزت کی حفاظت کرو ۔۔۔۔۔ مسلمان عورتوں کی آبرو نہیں رکھی تو دوسروں کی کیا رکھئے گا؟ (بازاروں میں ہونے والی واہیات حرکات، کیا امریکہ میں‌پائی جاتی ہیں یا سعودی عرب اور پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں ؟)

مزید 12 سے 999 تک نکات ابھی نہیں لکھ رہا۔ ان نکات پر توجہ دینے کی کوشش کیجئے۔ امریکہ یا مسلمان کی برائی مقصود نہیں۔ مسلمان کی کمزوری نمایان کرنا مقصود ہے کہ مسلمان ان کمزوریوں کا تدارک کرسکے۔

اب اس روشنی میں بتائیے کہ کس ملک میں اللہ تعالی کی کتاب کے اصولوں کے مطابق نظام قائم ہے؟


دعاؤں میں یاد رکھئے ۔ خلوص کے ساتھ۔
والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 27-12-09 at 01:45 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-12-09), نیلم خان (16-12-09), منتظمین (16-12-09), حیدر (26-12-09), حیدر Rehan (27-12-09), حسنین ایوب (27-12-09)
پرانا 29-12-09, 09:57 PM   #16
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,225
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,959 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ہاں سہیل بھائی میرا خلیفۃ اللہ فی الارض سے مراد محض دنیاوی حکومت ہے نہ کہ اللہ کا پسندیدہ نظام
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-12-09, 12:14 AM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
جی ہاں سہیل بھائی میرا خلیفۃ اللہ فی الارض سے مراد محض دنیاوی حکومت ہے نہ کہ اللہ کا پسندیدہ نظام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بدر بھائی ،
محض دنیاوی حکومت والوں کو ، یا دنیاوی قوت و شوکت والوں کو خلیفۃ اللہ فی الارض نہیں کہا جا سکتا ، وضاحت سابقہ مراسلے میں کر چکا ہوں ، امید ہے آپ اپنے بھائی کی گذارش کو یاد رکھیں گے ، و السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (31-12-09)
پرانا 17-02-10, 06:49 PM   #18
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,642
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لازمی ہی نہیں کہ اگر آج ایک گروہ میں یہ صفات پائی بھی جاتی ہیں تو کل ہر صورت خلافت فی الارض اسے دے ہی دی جائے گی،بلکہ اللہ اہل ایمان کو کئی مراحل مثلاً ہجرت،جہاد اور ابتلاوں کی بھٹی سے کندن کر کے نکالتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ دیکھ لیں کہ طالبان کو اللہ نے پہلے بھی خلافت فی الارض عطا فرمائی اور اب پھر انہوں نے حق پر مسلسل استقامت دکھائی تو اب پھر ساری دنیا ایک طرف ہے پر پلڑا کس کا بھاری ہے ِِِِِِِِِِِِِِِِِِِ۔۔۔۔۔؟
رہی یہ بات کہ کفار کو خلافت فی الارض کیوں ملتی ہے تو جب اس خلافت کے صحیح حقدار اپنی ذمی داریوں کو پورا نہیں کرتے تو اللہ سزا کے طور پر ان پر کفار کو مسلط فرما دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نا کہ کفار اس خلافت کے حقدار بننے کی وجہ سے زمین میں تمکین حاصل کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک سادہ سی آیت سے معاملہ سمجھ میں آ جاتا ہے کہ(جآء الحق و زھق الباطل ان الباطل کان زھوقا))اب جب حق آے گا تو باطل دفع ہو جائے گالیکن اگر حق ھی نہ ((آئے)) جیسا کہ اسے آنا چاہیے یا دوسرے لفظوں میں حق کے علم کو کما حقہ تھامنے والے ہی نہ ہوں تو باطل نے تو پھر رہنا ہی ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبب کچھ اور ہے جس کو تو خود سمجھتا ہے
زوال بندہ مومن کا بے زری سے نہیں
اورفاروق بھائی امریکہ کی خدائی کی باتیں کرنے والے بھی اب اس کی درماندگی کا رونا رو رہے ہیں تو آپ کس طرح اسے چڑھتا سورج قرار دینے پر مصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔
((مشرق سے ابھرتے ہوے سورج کو ذرا دیکھ))اور یہ سورج سوایے اسلام کو اور کوئی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان شاءاللہ
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (20-02-10), راجہ اکرام (17-02-10), عبداللہ حیدر (17-02-10)
پرانا 17-02-10, 07:05 PM   #19
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,642
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ابھی پوسٹ کی تھی غاعب ھو گئ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-02-10, 09:35 PM   #20
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبد اللہ آدم بھائی آپ کی پوسٹ موجود ہے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-02-10, 12:00 PM   #21
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,642
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,843 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غلط فھمی ھو گئی تھی بھائی،نیا ہوں نا۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (21-02-10), راجہ اکرام (18-02-10)
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پسند, قرآن, قرآن حکیم, قرآنی, چین, نظر, مجید, آدمی, ایمان, اللہ, امریکہ, اسلام, بہترین, توحید, جواب, جلد, خان, سیاست, شخص, عبادت, عزت, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 04:44 AM
ذات، خلیل جبران زارا اردو ادب سے اقتباسات 0 27-01-11 11:54 AM
کرپشن اور فرائض سے غفلت، جاپانی فضائیہ کے سربراہ برطرف گلاب خان خبریں 5 19-12-10 03:20 AM
عشق ،محبت، اپنا پن سیپ گانے 1 16-12-10 03:18 AM
محبت، محبت، محبت، کیا ہے یہ محبت؟؟؟ ابو کاشان گپ شپ 13 04-04-08 09:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger