واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بلا عنوان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-09, 10:53 AM  
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بلا عنوان

اسلام و علیکم!
تپتی دھوپ میں عفت مآب بیبیوں کو آٹا کے‌حصول کی دوڑ میں مصروف دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے
لمبی لمبی لائینں،دھکم پیل،پولیس کا لاٹھی چارج مخص ایک ڈیڑھ سو روپے کی بچت کی‌خاطر
یہ ساری صعوبتیں برداشت کرنا ان شریف زادیوں کےلئے کیسے ممکن ہوتا ہو گا
ہو سکتا ہے ان میں سے بعض پردہدار خواتین نے اس قسم کے ماحول کو دیکھا ہی نہ ہو خاوند روزی کی تلاش میں نکلا اور مجبورا خاتون کو لمبی قطار مین لگ کر آٹا گھرلانا پڑا
ٹی وی سکرین پر ایک ایسا منظر دیکھا جس سے کم از کم اس روز کا چین چھن گیا
ایک نوجوان بچی جس نے آٹا خریدنے کی نیت و ارادے سے گھر سے باہر قدم رکھا۔
قطار میں کھڑی ہوئی دھکم پیل میں اسکے ہاتھ سے رقم گر گئی اب وہ جھک کر تلاش بھی کر سکتی تھی کچلے جانے کا امکان تھا
بلک بلک کر رو رہی تھی
چند روپوں کی بچت کرنے والا گھرانہ اپنی اصل رقم سے بھی کھو بیٹھا
خدا جانے اسے وہ رقم ملی یا نہ ملی اگر وہ گمشدہ رقم نہ مل سکی ہو گی تو کم سے کم اس روز اس گھر میں ضرور فاقے نے‌ڈیرے ڈالے ہوں گے
............................

اسی طرح مردوں کی لمبی لمبی قطاریں ہوتی ہیں جو بیچارے اپنے روزی دھندے کو چھوڑ کر آئے ہوتے ہیں وہ ایسے مجبور لوگ ہوتے ہین جو اپنی‌خواتین کو بھی اس مقصد کےلئے گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دے سکتے
سفید پوش معزز شہری مارکیٹ سے مہنگا آٹا خرید لیتا ہے مگر ایسی رسوا کن قطاروں میں کھڑے ہونا گوارا نہیں کرتا قوم کو کن بھول بھلیوں میں ڈال دیا گیا ہے؟
قوم کو منزل مقصود سے دور کر دینے والی کن راہوں پر چھوڑ دیا گیا ہے؟
قوم کو ناکردہ گناہوں کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟
کیا ’’سیاستدانوں،وڈیروں ،صنعت کاروں اور بیورو کریٹس کے گھرانے کا کوئی ’’ معزز ‘‘ فرد ایسی ذلیل اور رسوا کر دینے والی لائینوں میں کھڑا ہونا پسند کرے گا ؟
عوام کے صبر کا امتحان کب تک لیا جاتا رہے گا؟
حکمران الٹا ثواب بھی لے رہے ہیں ، اشتہاروں کے زریعے یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ ہم نے عوام پر بہت بڑا احسان کر دیا ہے
احسانات کی اس فہرست میں ان حکمرانوں کی طرف سے خفیہ پیغام یہ بھی ہوتا ہے کہ ان احسانات کا بدلہ انتخابات میں اتارنا نہ بھولنا
حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ سستا آٹا اور سستی چینی دے کر ہم عوام کو زیر بار کر رہے ہیں
حالانکہ ایک لاوا ہے جو آہستہ آہستہ پک رہا ہے جب ابلے گا تو سب کو بھسم کر دے کے رکھ دے گا
آٹا ایسی بنیادی‌ضرورت ہے جو مفت فراہم کی جانی چاہیئے جیسا کہ اکثر ملکوں میں انتہائی ارزاں قیمت پر عام مہیا کیا جاتا ہے مگر پاکستانی ایسی بدقسمت قوم ہے کہ جہاں کے کاشتکار بھی گندم اگانے اور فروخت کرنے کے بعد آٹا اور چینی کےلئے ان صنعت کاروں کا محتاج نظر‌آتا ہے
زخیرہ اندوزوں کے وارے نیارے ہو جاتےہیں
ماہ رمضان کا ایسا مہینہ جو اللہ کریم کی رحمتوں سے بھرا ہوتا ہے جس میں اللہ کریم نے دنیا جہاں کی نعمتیں اپنے پیارے حبیب کی امت کےلئے عطا کی ہوتی ہیں وہ بابرکت مہینہ بزنس کےلئے ان ظالموں لٹیروں کےلئے بہترین انتخاب ہے رمضان میں اربوں روپے کا منافع کمانے کے بعد شکرانےادا کرنے کےلئے یہ لٹیرے حج کو جاتے ہیں عمرہ ادا کرتے ہیں ان ظالموں کو حیا بھی نہین آتی کہ خدا کی مخلوق کو لوٹنے کے بعد اس خدا کے گھر میں کس منہ سے داخل ہو رہے ہین شاید دلوں پر تالے اور مہریں لگ چکی ہیں
خداوند کریم نے انکی رسی دراز کر رکھی ہے ڈھیل دی ہوئی ہے مگر جب مہلت ختم ہو گی ڈھیل کے دن اختتام پذیر ہوں گے اس ذات حق کا غیض و غضب بیدار ہو گا تو پھر ایک دیدہ عبرت چاہے جو انکا حشر دیکھے
..........................................


دوستوں گزشتہ روز پاک نیٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سنئیر لکھاری سے گفتگو ہوئی تو ان سے پوچھا کہ انکی کوئی تحریر پاک نیٹ پر نظر نہیں‌‌ آ رہی تو انہوں نے مایوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب دل نہیں کرتا کیا کرنا ہے لکھ کر جب کسی کو اثر ہی نہیں کسی کے کان پر جوں تک تو رینگتی نہیں ‌حالانکہ کچھ عرصہ قبل میری انہی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دل کی آواز کو قلم کے سپرد کر دیتے ہیں تاہم اب نہیں انہوں نے کہا میں لکھوں کس کےلئے اور میرا کہنا ہے کہ اپنے دل کی آواز کو اگر ہم اپنے اندر رکھ لیں تو ہم اپنے حق کا اپنے قلم کی حرمت کا اپنے قلم کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں
اس قابل احترام رکن سے درخواست ہے کہ امید پر دنیا قائم ہے
اللہ کریم نے ہمیں لکھنے کی طاقت بخشی ہے تو ہم اسکا استعمال کریں نہ کہ مایوس ہو کر گھر بیٹھ جائیں،
مذکورہ تحریر پاک نیٹ کے اس رکن کے نام کی جاتی ہے

Last edited by ایس اے نقوی; 27-10-09 at 11:20 AM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-10-09), یاسر عمران مرزا (27-10-09), نیلم خان (27-10-09), نورالدین (08-10-10), ملک بھائی (28-10-09), مسافر ہوں یارو (31-10-09), معظم (28-10-09), ابن جلال (29-10-09), احمد بلال (08-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (27-10-09), رضی (28-10-09), عامرشہزاد (28-10-09)
پرانا 02-11-09, 02:41 AM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,751
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام سید انجم جی

پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان کے حالات کے بارے میں کافی مایوسی تھی - بچپن سے کچھ ایسی عادت ھے کوئ کہانی جس کا ھیپی اینڈ کا نہ توپڑھ کر سارا دن روتی رھتی ھوں میں کسی کو روتا ھوا مرتا ھوا نہیں دیکھ سکتی پچھلے ایک ماہ سے خبریں بھی نہیں دیکھ رھی تھی نہ کچھ لکھ رھی تھی - مگر کبوتر کی طرح کب تک رہ سکتی ھوں میرے ملک کے لوگ مر رھے ھیں کیا ان نے مرنے پہ آنسو نہیں بہا سکتی دو لفظ نہیں کہہ سکتی آنسو اللہ کی رحمت ھیں پتھر آنسو نہیں بہاتے جس دل میں رحم ھو وہاں اللہ رھتا ھے
انجم جی اپنی دنیا مین مگن رہ کر مجھے لگنے لگا ھے شاید میں پتھر بن رھی ھوں میرے اندر کا انسان مر رھا ھے آج خبریں پڑھیں مرنے والوں کے لیے بہت دعا کی - اللہ نے مجھے ایسا دل دیا ھے جو دوسروں کے دکھ کو محسوس کر سکتا ھے میری فطرت ایسی ھے اپنی فطرت کے خلاف چل کر میں کسی کا نہین صرف اپنا نقصان کر رھی ھوں
ان شاءاللہ میں لکھتی رھوں گی
دعاؤں میں یاد رکھیں
شکریہ
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (02-11-09), ایس اے نقوی (02-11-09), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09)
پرانا 02-11-09, 10:03 AM   #17
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

صبح بخیر دوستوں
اسلام و علیکم!
شکریہ Haya جی آپ کا کوشش کرتا ہوں کہ آپ کے مراسلے کے جواب میں کوئی تحریر لکھ سکوں کوئی کہانی بنا سکوں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-10-10), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09)
پرانا 02-11-09, 11:26 AM   #18
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اپنے پاکستان چلیں(سعدیہ صاحبہ کےلئے) - پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-10-10), حیدر (08-10-10), رانا امر (04-11-09)
پرانا 08-10-10, 03:39 PM   #19
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,571
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,621 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترم اراکین آج پاک نیٹ کی ایک رکن سعدیہ صاحبہ بہت یاد آئیں کیونکہ انکے ساتھ بحث ہوتی رہتی تھی اور اب وہ پاک نیٹ پر نہیں آتیں
اور آج مجھے بحث کرنے کےلئے کوئی نہیں مل رہا
جس پر پرانی تحرریں دیکھتے دیکھتے سعدیہ صاحبہ کے لئے لکھی جانے والی تحریر بھی سامنے آئی تو بے اختیار دل چاہا کہ انکے ساتھ بحث کروں مگر یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ سعدیہ صاحبہ سے بحث ہو
ایک بار پھر سعدیہ صاحبہ کے نام مذکورہ تحریر کرتے ہوئے آپ اراکین سے امید کروں گا کہ اس کو آگے بڑھائیں
بے شک موجودہ وقت میں پاک نیٹ پر صرف گپ شپ رہ گئی ہے بحث ختم ہو چکی ہے جس سے عام اراکین فائدہ حاصل کرتے تھے
آپکا شکریہ
اللہ نگہبان
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-10-10), حیدر (08-10-10), راجہ اکرام (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 04:01 PM   #20
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم انجم بھائی
کیا حال ہیں اور کیسے گذر رہے ہیں ایام حیات مستعار
آپ نے ٹھیک کہا کہ گپ شپ ہی چل رہی ہے لیکن بحث والے میدان میں بھی بڑی گرما گرم بحثیں ہو رہی ہیں۔

کوئی میدان خالی نہیں ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (22-10-10), حیدر (08-10-10)
جواب

Tags
color, کوشش, کوششوں, پیارے, پاکستان, قدم, چین, ممکن, معذرت, اللہ, اسلام, بہترین, بھائی, تلاش, تحریر, جلد, خون, خواتین, دل, روتا, شاعری, شعر, شعر و شاعری, عنوان, عمدہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger