واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


یہ بہنیں ہمیں چھوڑ کر چلی کیوں‌جاتی ہیں‌

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-09, 02:23 AM  
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,878
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,786 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default یہ بہنیں ہمیں چھوڑ کر چلی کیوں‌جاتی ہیں‌

یہ بہن اور بھائی کا رشتہ اللہ میاں نے کیسا بنایا ہے۔ ہم اپنی بہنوں سے لڑتے بھی ہیں اور ان سے پیار بھی بہت کرتے ہیں‌۔
جب ہم قریب ہوتے ہیں تو ہمیں احساس نہیں‌ہوتا لیکن جب یہی بہنیں ہم سے دور ہو جاتی ہیں تو تب پتا چلتا ہے کہ ہم کس قدر تنہا ہو گئے ہیں ۔
آج میری بہن کی رخصتی تھی ۔ وہ روتی ہوئی اس گھر سے چلی گئی ، اور میں جو اس کی آنکھہ میں ایک آنسو نہیں دیکھہ سکتا تھا ، اپنے ہاتھوں اسے ڈولی میں بٹھا آیا ۔ پیار تو سب بہن بھائیوں میں ہوتا ہے لیکن ہم میں شروع سے کچھہ زیادہ ہی پیار تھا ۔ وہ جب 6th میں پہنچی تو میں اسے سکول چھوڑنے جاتا اور لے کر آتا ، سکول سے واپسی پر وہ جب تک پورے دن کی روداد مجھے سنا نہ لیتی اسے چین نہیں آتا تھا ۔ ہمارا یہی معمول اس کے ایم اے کر لینے تک برقرار رہا ۔ میں کبھی اس کی سہیلیوں سے نہیں‌ملا تھا لیکن سبھی کو ایسے جانتا تھا کہ ان کی عادات تک کا مجھے علم ہوتا تھا ، وہ ہر بات میں مجھہ سے مشورہ کیا کرتی ۔
کیا کیا بتائوں ، یادوں کا ایک ہجوم ہے ، اور ایک کے بعد ایک یاد خنجر کی طرح دل پر ایک گہری لکیر کھینچتی ہوئی گزر رہی ہے ۔
آج جب وہ جا رہی تھی تو امی ، ابو ، میرا چھوٹا بھائی ، میری بیوی ، باقی خاندان والے ، سبھی رو رہے تھے ۔ لیکن میں نہیں‌رویا ، بڑے صبر کےساتھہ میں نے اس روتی بلکتی گڑیا کو رخصت کیا ۔ گھر واپس آئے تو بھی میں سب کے ساتھہ ہنس بول رہا تھا ، اور جب سب مہمان چلے گئے ، میں اپنے کمرے میں اکیلا رہ گیا تو ، ایسے لگا جیسے میری زندگی میرا ساتھہ چھوڑ‌گئی ہو ، اسے گڑیوں کا شوق تھا اور اب بھی وہ گھر کی ڈیکوریشن کے لیے بہت سی باربی ڈولز اور دیگر ایسی چیزیں لائی تھی ، ہمارے کمرے کی سجاوٹ میری بیگم اور وہ مل کر کرتی تھیں ، اس کی تصویریں ، اس کی گڑیاں اور اس کا ننھا سا پرس جو اس نے میرے ساتھہ جا کر بڑے شوق سے لیا تھا ۔ وہ سبھی چیزیں ہمارے کمرے میں موجود ہیں نہیں ہے تو بس وہ ، کل مہندی کا فنکشن تھا میں نے کیمرہ چارجنگ کے لیے لگایا ، دو گھنٹے بعد دیکھا تو کیمرے کا سوچ نکلا ہوا تھا اور اس کی جگہ موبائل کا چارجر لگا تھا ، میں نے ناراض ہوتے ہوے کہا کہ اب مزے کرنا اس بیٹری سے صرف 20 منٹ کی ریکارڈنگ ہو سکتی ہے ۔ بولی بھائی میری غلطی ہے ، میں نے اپنا موبائل چارجر لگایا تھا ، میرے غصے کو دیکھہ کر اس نے وہی کہا جو ہمیشہ کہا کرتی تھی بھائی غلطی ہو گئی، معاف کر دیں ۔ میں حسب معمول ہنس دیا ۔ تب تک پتا نہیں کیوں‌میرا دل اس حقیقت کو نہیں مانتا تھا کہ کل یہ ہم سے جدا ہو جائے گی ۔
اس وقت سے اب تک چار گھنٹے ہو گئے مجھے روتے ہوے ، آنسو اب بھی میرا کہا نہیں مان رہے بہتے چلے جا رہے ہیں ۔ پھر مجھے خیال آیا کہ میرا بھی ایک خاندان ہے جہاں میں کھل کر رو سکتا ہوں ، اپنا دکھہ درد بانٹ‌سکتا ہوں ۔
میری آپ سب سے ایک التجا ہے ۔ آپ جو میرے بھائی ، بہنیں ہیں ، وہ آپ کی بھی بہن تھی ۔
اپنی اس بہن کے لیے دل کی گہرائیوں سے دعا کیجئیے ۔

اللہ اسے ہمیشہ سکھی رکھے ۔
اس گھر میں اس پر کوئی پریشانی نہ آئے ۔
اے اللہ اس کا شوہر اور دیگر سسرال والے اس کے حق میں نیک ثابت ہوں ۔
وہ جو معصوم ہے ، اسے دنیا کے چھل فریب کا کوئی پتا نہیں ۔ اللہ اسے اپنی حفظ و امان میں رکھنا ۔

کی بورڈ بار بار دھندلا جاتا ہے ۔ الفاظ غلط لکھے جاتے ہیں اور مٹا کر دوبارہ لکھہ رہا ہوں ۔
ایک روتے ہوے بھائی کی التجا سمجھہ کر اسے دعا دینا مت بھولئیے گا ۔
آپ کا بھائی
معظم شاہ
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
30 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
Arabian (02-07-09), shafresha (02-07-09), فرحان دانش (09-07-09), نیلم خان (20-12-09), منتظمین (02-07-09), ماسٹر مقسود (04-08-09), مباح (02-07-09), محمد عدنان عباسی (24-08-09), محمدعدنان (02-07-09), مزمل فاروق (02-07-09), مسٹر شیف (04-03-10), معظم (02-07-09), wajee (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ام غزل (07-08-09), ابو عمار (02-07-09), ابن جلال (02-07-09), ابرارحسین (02-07-09), بزم خیال (03-07-09), حسین بٹ (15-07-09), خرم شہزاد خرم (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), سیپ (10-09-09), سحر (02-07-09), شیراز احمد (09-07-09), طارق راحیل (03-07-09), عبداللہ حیدر (02-07-09), عدنان دانی (21-12-09)
کمائي نے شاہ جی 90 کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-09-09 کنعان ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ 100
پرانا 02-07-09, 09:40 AM   #16
Senior Member
مقبول
 
اکرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: راجن پور۔کوٹ مٹھن
مراسلات: 124
کمائي: 2,353
شکریہ: 130
73 مراسلہ میں 137 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ تعالٰی سے دعا ہےکہ ہماری بہنوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہمیشہ خوش رکھے۔ اس موقع پر مجھے یہ گانا یاد آگیا ہےجسے سُنتے ہی آنکھوں میں آنسووں آجاتے ہیں۔
بابل دا ویڑا چھڈ کے ہو کے مجبور چلی
گُڈیاں پٹولے چھڈکے ویراں توں دُور چلی

اس گانے کا ربط یہ ہے اگر آپ سننا چاہتے ہیں تو
YouTube - BABUL DA VEHRA CHHAD KE - GUDA GUDI
اکرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اکرم کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (03-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 09:40 AM   #17
Senior Member
مقبول
 
اکرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: راجن پور۔کوٹ مٹھن
مراسلات: 124
کمائي: 2,353
شکریہ: 130
73 مراسلہ میں 137 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ تعالٰی سے دعا ہےکہ ہماری بہنوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہمیشہ خوش رکھے۔ اس موقع پر مجھے یہ گانا یاد آگیا ہےجسے سُنتے ہی آنکھوں میں آنسووں آجاتے ہیں۔
بابل دا ویڑا چھڈ کے ہو کے مجبور چلی
گُڈیاں پٹولے چھڈکے ویراں توں دُور چلی

اس گانے کا ربط یہ ہے اگر آپ سننا چاہتے ہیں تو
YouTube - BABUL DA VEHRA CHHAD KE - GUDA GUDI

Last edited by اکرم; 02-07-09 at 09:46 AM.
اکرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے اکرم کا شکریہ ادا کیا
مباح (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 10:15 AM   #18
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 5,959
شکریہ: 762
206 مراسلہ میں 543 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یااللہ بیٹیوں دیتے ہو تو انکو تقدیر بھی اچھے دینا کیونکہ مالک بیٹیوں کا دکھ ماں باپ کی کمر توڑ کر رکھ دیتا ہے انکو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتا ہے یہ دعا اکثر میری امی کیا کرتی تھی اللہ ہر بیٹی کو ایک اچھی بہن ایک اچھی بیٹی ایک اچھی بہو اور ایک اچھی بیوی اور ایک اچھی ماں بننے کی توفیق دے انہیں زندگی کی آزمائشوں میں ثابت قدم رکھے اور زندگی کی تکلیفوں میں صابر رکھے آمین۔
یااللہ میری پیاری لاڈو رانی بہن کے تکلیفیں دور کر مالک اس کی گود میں اولاد کے پھول کھلا دے یارب اسے صبر دے زندگی کی آزمائشوں میں حالات سے لڑنے کی قوت دے آمین۔ تمام بھائی اور بہنوں سے دعا کی اپیل کرتا ہوں کہ اللہ ہر بے اولاد بہن کی جھولی بھر دے یہ بہت سخت آزمائش ہے!
والسّلام مباح
مباح آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مباح کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 10:40 AM   #19
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,746
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,833 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ جی یہ تو زندگی کا ایک ایسا مرحلہ ہے کہ جسے ہر باپ اور ہر بھائی کو ہمت کے ساتھ گزارنا ہے۔ بلکہ میں تو اس بات کو اس angle سے دیکھتا ہوں کہ ہم بھی تو کسی کی بہن یا کسی کی بیٹی اپنے گھر بیاہ کر لاتے ہیں اور اس کے باپ/بھائی پر بھی تو کیا کیا گزری ہوگی۔ تو میں یہ سوچتا ہوں کہ ہم اپنے گھر لائی ہوئی کسی کی بیٹی/بہن کو خوش رکھیں اللہ ہماری بیٹی/بہن کو اپنے گھروں میں خوش رکھے گا، انشااللہ۔

میں شاید بات کو کہاں سے کہاں لے گیا۔

میری دعا ہے کہ اللہ میری اس بہن کو بلکہ تمام بہنوں بیٹیوں کو سدا خوش رکھیں، سکھی رکھیں، آباد رکھیں، اللہ انکی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدل دیں، تمام پریشانیوں کو سکون میں بدل دیں ۔ آمین۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
مباح (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), سحر (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 10:40 AM   #20
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,746
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,833 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ جی یہ تو زندگی کا ایک ایسا مرحلہ ہے کہ جسے ہر باپ اور ہر بھائی کو ہمت کے ساتھ گزارنا ہے۔ بلکہ میں تو اس بات کو اس angle سے دیکھتا ہوں کہ ہم بھی تو کسی کی بہن یا کسی کی بیٹی اپنے گھر بیاہ کر لاتے ہیں اور اس کے باپ/بھائی پر بھی تو کیا کیا گزری ہوگی۔ تو میں یہ سوچتا ہوں کہ ہم اپنے گھر لائی ہوئی کسی کی بیٹی/بہن کو خوش رکھیں اللہ ہماری بیٹی/بہن کو اپنے گھروں میں خوش رکھے گا، انشااللہ۔

میں شاید بات کو کہاں سے کہاں لے گیا۔

میری دعا ہے کہ اللہ میری اس بہن کو بلکہ تمام بہنوں بیٹیوں کو سدا خوش رکھیں، سکھی رکھیں، آباد رکھیں، اللہ انکی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدل دیں، تمام پریشانیوں کو سکون میں بدل دیں ۔ آمین۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 11:31 AM   #21
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,556
شکریہ: 20,498
4,943 مراسلہ میں 14,619 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام و علیکم
معظم بھائی بہنیں خدا کا تحفہ ہوتی ہیں بہن سے متعلق میں کیا لکھوں کہ بہن ہی بھائیوں کا سب کچھ ہوتی ہے بھائیوں کا فخر بھی بہنیں ہیں
بہن دکھ سکھ کی ساتھی ہے
بہن آپ کے رازوں کی امین ہے
بہن آپ کی شرارتوں کی ساتھی ہے
بہن
بہن ہے
اللہ ہماری اس بہن کو اپنے گھر میں ہمیشہ آباد رکھے شاد رکھے آمین الہی آمین
اللہ انکو زندگی کی تمام خوشیاں نصیب فرمائے آمین الہی آمین
اللہ انکو کوئی گم نہ دے آمین الہی آمین
اللہ ان کی تمام حاجات اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین الہی آمین
اللہ ان کو زندگی کی تمام آسائیشیں نصیب کرے آمین الہی آمین
اللہ ان کو زندگی کے ہر کام میں کامیاب کرے آمین الہی آمین
اللہ انکو اپنی پناہ میں رکھے آمین الہی آمین
اللہ انکو اپنے خزانوں میں سے عطا کرے آمین الہی آمین
اللہ ان دونوں کو خوش رکھے
اللہ سے دعا ہے کہ یا اللہ فورم کے اس بھائی معظم شاہ کی ہمشیرہ محترمہ جو کہ ہم سب کی اپنی بہن ہے کےلئے کی گئی تمام دعائوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منطور فرمائے آمین الہی آمین
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
اکرم (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ابو عمار (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 11:32 AM   #22
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,556
شکریہ: 20,498
4,943 مراسلہ میں 14,619 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رازی کےلئے
رازی کسی پوسٹ میں میں نے کہا تھا کہ جہاں لکھنا بہت ضروری ہو گا وہاں لکھوں گا چونکہ یہاں معاملہ بہن کا تھا اس لئے لکھا کیونکہ بہن ہمیشہ بھائیوں کےلئے دعا گو رہتی ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (02-07-09), راجہ اکرام (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 02:02 PM   #23
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,862
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آنکھوں سے بے اختیار آنسو گرپڑے ۔ اپنی بہنا یاد آگئی ۔

اللہ پاک آپ کی بہن کو ہمیشہ خوش رکھے ۔ آمین
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
اکرم (02-07-09), ام طلحہ (02-07-09), ابو عمار (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 03:29 PM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,743
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,112 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام بھائ

یہ پڑھ کر دل کی عجیب حالت ھورھی ھے
دل سے دعا ھے آپ کی بہن کو ویسی ھی محبت ملے جیسی اسی ماں باپ کےگھر میں ملتی رھی ھے
اس کی کوتائیوں اور نادانیوں کو ایسے ھی محبت سے سب نظر انداز کرتے رہیں جیسے ماں باپ کے گھر میں سب کیا کرتے تھے
ایک دو جگہ آپ نے کافی جذباتی ھو کر لکھا ھے آپ کی بہن آپ سے بچھڑ گئ
وہ بچھڑی نہیں بلکہ اپنے گھر کی ھوگئ
دعا ھے اس کا گھر دنیا میں جنت کا نمونہ بنے اور اسے وہی سکون اور راحت ملے جو جنت کے لوگوں کا مقدر ھے
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
اکرم (02-07-09), ابو عمار (02-07-09), ابن جلال (02-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (03-07-09)
پرانا 02-07-09, 04:12 PM   #25
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,381
کمائي: 260,630
شکریہ: 51,026
7,436 مراسلہ میں 21,630 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ صاحب سلام،
میری تین بہنوں کی شادی ہوچکی ہے، مگر بدقسمتی سے تینوں کے حالات کوئی اتنے خوشگوار نہیں ہیں۔ میں‌اپنی بہنوں‌کے ساتھ تمام بھائیوں کی بہنوں کے لیے دُعا کرتا ہوں کے اللہ عزوجل سب کو اپنے خاندوں کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہنے اور تمام عمر ہنسی خوشی زندگی گذارنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
اکرم (02-07-09), ایس اے نقوی (02-07-09), ام طلحہ (06-07-09), رضی (02-07-09), شاہ جی 90 (03-07-09)
پرانا 02-07-09, 07:50 PM   #26
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,878
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,786 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
اپنی اور آپ کی اس بہن کے لیے ہم انہی الفاظ کےساتھ دعا کرتے ہیں جن کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنی پیاری بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا اور اپنے محبوب صحابی علی رضی اللہ عنہ کی شادی کے موقع پر دعا فرمائی تھی۔
اللهم بارك فيهما ، وبارك لهما في بنائهما
رواه ابن سعد والطبراني في " الكبير " بسند حسن . و ذکرہ الشیخ الالبانی فی الآداب الزفاف ص 101

بارك الله لك ، وبارك الله عليك ، وجمع بينكما في خير
رواه سعيد بن منصور وكذا أبو داود ، والترمذي و ذکرہ الشیخ الالبانی فی "آداب الزفاف"
عبداللہ حیدر بھائی ، بہت بہت شکریہ ، اس سے بہتر دعا کون سی ہو سکتی ہے ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (02-07-09), رضی (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 10:38 PM   #27
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,878
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,786 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
معظم شاہ بھائی
سلام مسنون
یقین کریں یہ تحریر پڑھ کر نہ جانے کیوں دل دکھی سا ہو گیا اور آنکھوں میں بے اختیار آنسو آنے لگے۔ یقین مانئے کئی سال ہو گئے ہیں مجھے روئے ہوئے۔ در اصل بہن اور بھائی کا رشتہ ہی ایسا ہے جدائی کا تصور ہی رلا دیتا ہے۔
اللہ ہماری بہن کو ڈھیروں خوشیاں دے اور ہمیشہ سکھی رکھے۔ اور تمام بہنوں کے نصیب اچھے ہوں،
خدا کرے کہ اس کا پل پل خوشیوں‌بھرا ہو آمین۔
اکرام بھائی ، اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ، اتنی ڈھیر ساری دعائوں‌کے لیئے بہت بہت شکریہ
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 10:53 PM   #28
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,583
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی عمدہ تحریر شاہ جی اللہ سے دعا ہے جہاں بھی آپ کی بہن ہے خوش رہے آمین
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-07-09, 11:25 PM   #29
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,878
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,786 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
ارے بھائی یہ کیا؟
ایسے موقعوں پر اداس تھوڑی ہوتے ہیں۔خوش ہوتے ہیں کہ اللہ نے اس ذمہ داری میں سرخرو کیا۔ نبیوں نے بھی بیٹیاں رخصت کی ہیں۔ کون روک سکا ہے آج تک؟اللہ تعالیٰ اسے لاکھوں کروڑوں اربوں بلکہ ان گنت خوشیاں دے۔ اس شادی کو دونوں کے لئے مبارک بنادے ۔غم کا سایہ بھی اس کے قریب نہ آئے۔اداسی چھوڑ دیں۔ شادی کے بعد جب وہ اسی طرح ہنستی کھلکھلاتی آپ کے پاس آیا کرے گی تو میں بتا نہیں سکتی آپکے دل کو کتنا سکون ملے گا۔ اب ولیمے میں اسے یہ اداس صورت دکھا کر مت ملئے گایہ والی نہیں یہ والی
بہنا، اس کے سامنے تو میں کل بھی ہنس رہا تھا ، اور آج بھی ہنستے ہوے ملا ہوں ، بلکہ واپسی پر اس سے گلے ملتے ہوے امی اور میری بیگم رو رہی تھیں ، تو میں نے ان کو بھی ہنسی مزاق میں ہی وہاں سے نکال لانے کی کوشش کی ،
ایک مزے کی بات بتائوں مجھہ سے زیادہ دوستی اس کی اپنی بھابی سے تھی وہ انہیں آپی کہتی ہے ، اور انجان خواتین روئیے کی بنیاد پر ہمیشہ انہیں بہنیں سمجھتی تھیں‌ ۔
آپ کی باتوں نے تو میرا حوصلہ بڑھا دیا ، ورنہ ہماری تو وہی مثال تھی
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوے
رو پڑا وہ آپ مجھہ کو حوصلہ دیتے ہوے

میں اپنی بیگم کو تسلی دے رہا ہوتا ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں اور وہ مجھے تسلی دینے لگتی ہیں تو ہنستے ہوے بھی ان کی آنکھیں‌بھیگ جاتی ہیں ۔
اتنی بہت سی دعائوں کے لیے شکریہ اللہ تعالی آپ کو بھی ڈھیروں خوشیاں‌عطا فرمائے اور کبھی کوئی غم آپ کے قریب بھی نہ آئے ، آمین ثم آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (06-07-09), رضی (02-07-09)
پرانا 02-07-09, 11:33 PM   #30
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,878
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,786 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اکرم مراسلہ دیکھیں
اللہ تعالٰی سے دعا ہےکہ ہماری بہنوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہمیشہ خوش رکھے۔ اس موقع پر مجھے یہ گانا یاد آگیا ہےجسے سُنتے ہی آنکھوں میں آنسووں آجاتے ہیں۔
بابل دا ویڑا چھڈ کے ہو کے مجبور چلی
گُڈیاں پٹولے چھڈکے ویراں توں دُور چلی

اس گانے کا ربط یہ ہے اگر آپ سننا چاہتے ہیں تو
YouTube - BABUL DA VEHRA CHHAD KE - GUDA GUDI
پیارے بھائی ، یہ شاید اس لمحے کا خوف تھا ،جو کل میں نے جھیلا ،میں کبھی بھی اس قسم کے گانے پورے نہیں سن پایا ، تھوڑا سا سن کر ہی برداشت جواب دے جاتی ہے ، دل پھٹنے لگتا ہے اور میں اسے بند کر دیتا ہوں اور اب بھی یہی ہوا ہے ۔ اتنے اچھے گانے اور دعا کے لیے بہت بہت شکریہ ۔
اللہ تعالی ہماری بہنوں کو ہمیشہ اپنی حفظ‌ وامان میں رکھے ، آمین ثم آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (02-07-09)
جواب

Tags
arabic, color, com, کمر, گانے, پاک, نظر, موقع, ماں, محبت, آج, اللہ, بھائی, تحریر, حسن, خوش, خرم, دُعا, دل, دعا, زندگی, سال, عدنان, غم, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ولیوں‌ کو کوئی غم اور خوف نہیں‌ ہوتا عبداللہ حیدر توحید 3 29-07-10 11:05 PM
زندگی میں‌ شادی کرنا بہت ضروری ہے ۔پوچھو کیوں‌۔۔۔ The Great قہقہے ہی قہقے 3 18-10-09 09:53 AM
چھوٹی گھڑی کیوں‌نہیں‌پہنتے وسیم قہقہے ہی قہقے 0 23-01-09 03:59 PM
دُعائیں کیوں‌قبول نہیں‌ہوتیں؟ میاں شاہد علوم حدیث 7 04-08-08 05:55 PM
بنکوں‌کا سودی جال: خوشیوں‌میں‌دفنایا دُکھ میاں شاہد عمومی بحث 0 16-05-08 11:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger