|
|
#31 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
23) کوئی ایسا واقعہ بتائیں جو آپکی زندگی میں بہت اہم ہو جیسے کوئی ناقابل فراموش ؟
میری زندگی جابجا اہم واقعات سے بھری پڑی ہے اور انہی کی بدولت آج میں یہاں ایک لکھاری کی حیثیت سے آپکے سامنے موجود ہوں، جبکہ وہ لمحات جو میں محفوظ کر چکا انکو آشکار کرنے کو لکھتا ہوں اور جو محفوظ ہو رہے ہیں وہ آئندہ کی تحاریر میں پروتا رہو نگا۔ البتہ وہ کردار جو میرے لیئے امر ہو چکے انکو میں نے اپنی تصنیف "لذتِ آشنائی" میں سمو دیا ہے ۔ 24۔ زندگی کا کوئی خوشگوار لمحہ زندگی کو جس نظر سے میں دیکھتا ہوں اسکے سارے لمحے خوشگوار ہیں ، اگر آپ بھی چاہیں تو انہی رنگوں کے عدسے استعمال کرکے دنیا کو دیکھ سکتے ہیں مگر وہ عدسے آپکو " لذتِ آشنائی" میں ملیں گے۔ بدحال ، پریشان، متفکر، دربدر کی ٹھوکریں کھانے والے اور بے قرار لمحے میرے پاس آکر اپنا وجود کھو دیتے ہیں جیسے وہ کوئی پانی پر بلبلہ ہیں اور اپنے آبگینوں میں خوشیاں ، مسرتیں ، پیار اور کامیابی کے گیت سجا کر واپس جاتے ہیں ۔ Last edited by گوہر; 12-03-10 at 01:02 PM. |
|
|
|
|
|
#32 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,203
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی نشست جا رہی ہے۔ جناب گوہر صاحب کے ساتھ
اور گوہر صاحب کے بارے میں سب کچھ جان کر تھوڑا جانا ہے اور بہت کچھ جاننے کی خواہش ہے بلکہ انجان ہی رہے
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی) Visit My Blog http://www.homeopathypakistan.blogspot.com |
|
|
|
|
|
#33 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
25۔مستقبل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں
مستقبل کو میں مندرجہ ذیل سیاق و سباق میں دیکھتا ہوں 1۔ قومی تناظر میں 2۔ بین الاقوامی تناظر میں 3- ذاتی اور شخصی تناظر میں 4۔ خاندانی اور معاشی تناظر میں ہمارے ملکی حالات جس طرف کو جار ہے ہیں اور جن معاملات میں ہم الجھے ہوئے ہیں اسکے اثرات نہ صرف قومی نوعیت کے ہیں بلکہ ہر فرد واحد بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ لہذا اگر میں کہوں کی میرا قومی مستقبل بہت شاندار ہے تو یہ بات صرف ریت کی دیوار پرلکھی جا سکتی ہو جو حقیقت کی دھوپ کے سامنے چند لمحوں میں ڈھیر ہوجائے۔ بین الاقوامی تناظر میں بحیثیت ہم ایک ناکام قوم کی شکل میں اجتماعی وجود رکھتے ہیں ، اور جب کبھی پاکستان کا تذکرہ ہوتا ہے تو ساتھ چند اضافی الفاظ سونے ہر سہاگہ کا کام کرتے نظر آتے ہیں ، جسے آپ میڈیا پر بآسانی ملاحظہ فرمائیں سکتے ہیں ۔ اور اسکے باعث ہمارا انفرادی وجود بھی گومگو کیفیت کا شکار ہے ۔ ذاتی اور شخصی تناظر میں ایک انتہائی شاندار مستقبل کی امید ہے ، کیونکہ حالات چاہے جیسے ہی کیوں نہ ہوں انسان کو اپنی ذات میں مکمل ہونے اور رہنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہے، زندگی وہی کچھ ہماری طرف واپس بجھوا تی ہے جیسا ہم اسکے بارے میں امید اور گمان رکھتے ہیں اور اگر معاملہ یقینی ہو تو نتائج سے کون انکار کر سکتا ہے ۔ خاندانی اور سماجی پہلو کا انحصار رشتوں کے تقدس اور قدروں پر ہوتا ہے البتہ ذمہ داریاں بھی اپنا ایک علیحدہ وجود رکھتی ہیں کہ ہر وہ کام جو دوسروں نے آپکے ذمہ لگایا ہو اسے پورا کرنا ۔ اسی طرح معاشی تناظر میں معاملات نشیب و فراز سے گزرتے ہیں لہذا ہر حال میں اچھے مستقبل کیلئے کو شاں رہنا بہت ضروری ہے لہذا میں اپنی ذمہ داریوں کو اولین فرصت میں نبھانے کی کوشش کرتا ہوں مگر " پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ " والا فلسفہ میری نظر میں غلط ہے بلکہ ہر رات کی بغل میں ایک روشن سورج چھپا ہے اور ممکنات کی نئی راہیں بوسیدگی سے ترو تازگی کیطرف لیجانے میں پیش پیش ہیں، نئی دنیائیں تلاش کریں ۔ 26۔ تقدیر پر یقین کرتے ہیں اور کس حد تک تقدیر پر سو فیصد یقین ہے مگر اس نقطہ نظر کو میں " جیسا بوؤ گے ، ویسا کاٹو گے" انداز سے دیکھتا ہوں ۔ اللہ تعالٰی قادر مطلق ہے اور جو چاہے وہی ہوتا ہے مگر اسکی سنت کو بھی سمجھنا چاہئے جیسے " سیب کی گھٹلی لگا کر آم کے درخت کی دعائیں مانگی جائیں " تو کیا خیال ہے ہمارا واسطہ اس سنت خداوندی سے ہو گا جو کہ چڑھتے سورج کی طرح عیاں ہے ۔ جبکہ اللہ کیلئے کچھ مشکل نہیں جو چاہے وہ کر سکتا ہے ۔ اللہ کا علم بندے کے تصور سے بالا تر ہے لہذا اگر اللہ نے ہر وہ بات جو انسان نے ساری زندگی میں کرنی ہے، وقت سے پہلے لکھ دی ہیں تو کہاں ہماری Freedom of choice متائثر ہوتی ہے؟ البتہ یہ ممکن ہے کہ بری تقدیر سے اچھی تقدیر کی سیڑھی دعا، صدقہ اور خیرات بنے، ۔ ہمیشہ اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھنا اور "رے رب دا نا" والی بات زندگی میں آسانی لاتی ہے۔ تدبیر کبھی بھی تقدیر کو ختم نہیں کر ستکی اور نہ ہی سنت خداوندی ہر اثرانداز ہو سکتی ہے مگر یہ ایک ایسا عمل بھی ہے کہ جیسے تیز دھوپ یا بارش میں اپنے آپ کو چھتری تان کر بچایا جا سکے ، اور اس عمل کی بے حد شکلیں ہم اپنی زندگی میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ Last edited by گوہر; 12-03-10 at 03:28 PM. |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (12-03-10), ڈاکٹرنور (13-03-10), بزم خیال (14-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10) |
|
|
#34 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
27۔ کوئی ایسا کام جسے کرنے پر شرمندگی ہوئی ہو
یہ کبھی بھی ممکن نہیں ہو ا کہ انسان ہر کام کرنے کے بعد اسے کے نتائج بھی اپنی مرضی کے حاصل کر سکے۔ کئی بار شرمندگی یا پچھتاوئے سے بھی پالا پڑتا ہے ۔ البتہ میری زندگی میں ایسے معاملات ضرور ہوئے مگر عمر کے اس حصے میں جب شعور بالیدہ نہ تھا ، نتائج کی سمجھ نہیں آتی تھی اور عرصہ دراز سے اب ایسے معاملات واسطہ نہیں پڑا۔ 28۔ سادہ ہیں یا بہت فیشن ایبل بہت ہی سادہ ، فیشن نام کی کوئی چیز نہیں صرف مناسب لباس اور ضرورت کی اشیا تک محدود 29۔ جھگڑالو ہیں یا صلح پسند انتہائی امن پسند ، دوسروں کی بھی صلح کروانے میں پیش پیش، کسی سے لڑائی جھگڑا بھی ہوجائے تو زیادہ سے زیادہ اگلے روز خود ہی معزرت کر لیتا ہوں ۔ البتہ اگر کوئی ناراضگی رکھنا چاہے تو پھر زیادہ پیچھے نہیں بھاگتا۔ 30۔ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے لکھنے کی طرف متوجہ ہوں ، مگر اس شعبہ میں روزگار کا معاملہ مختلف ہے یہاں اخبارات مفت کے کالم چاہتے ہیں اور صرف واہ واہ سے چولہا جلاو ، اچھا بھلا بزنس خراب کیا اور لکھاری بنا رہا مذید ایسے ہی معاملات رہے تو لکھنا چھوڑ دونگا ، کیونکہ اس پر وقت لگانے سے بچوں کا دودھ نہیں آتا اور نہ ہی فیسیں ادا ہو سکتی ہیں۔ مائنڈ سائنسز کی تعلیم مکمل کرکے ہو سکتا ہے ایک پرفیشنل زندگی گزاروں ۔ 31۔ آج کل کیا ہو رہا ہے ملک کے حالات بہتر ہوں تو کوئی کاروبار کرے، آج کل صرف گزارا ہو رہا ہے ، میری کتاب مارکیٹ میں آنے کے بعد ممکن ہے کوئی نئی دنیا دریافت ہو ، حالانکہ کتاب کسی بھی بزنس کو سامنے رکھ نہیں لکھی ، صرف ایک تشنگی تھی جو اس راہ پر لے آئی۔ 32۔زندگی سے کوئی گلہ زندگی سے گلہ کبھی نہیں کیا 33۔مستقبل میں خود کو کہاں دیکھتے ہیں خواب نہیں دیکھتا اور نہ ہی تصور کرتا ہوں ، کیونکہ ہر تصور پھر حقیقت میں ڈھل جاتا ہے۔ 34۔شادی ھوئی ہے یا نہیں اگر نہیں تو شادی کب کرنے کا ارادہ ہے ایک ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ میں آئے ہوئے مہمان ویٹنگ روم میں بیٹھے ہوئے تھے ، میرے ساتھ ہی ایک معروف نجومی تشریف فرما تھے ، اچانک میرا ہاتھ پکڑ کر جناب نے بہت سی باتیں بتلائیں ، جن میں سے انکے مطابق بہت سی شادیاں متوقع ہیں ، حالانکہ ابھی تک صرف ایک ہی شادی کی ہے اورمعلوم نہیں---- 35۔ کیا امید کرتےہیں آپ اپنے شریک حیات کے بارے میں شادی کے معاملے میں انسان کو اپنی مرضی بھی کرنی چاہے ، حالانکہ میں نے گھر والوں کی مرضی سے شادی کی مگر محسوس کرتا ہوں کہ شادی کے معاملے میں خوبصورتی کوئی معیار نہیں ، مجھے جو شریک حیات ملی اپنے کالج میں سب سے زیادہ خوبصورت وہی تھی اور مجھے پسند بھی کرتی تھی ۔ 36۔ گھر والوں کی مرضی سے کریں گے یا اپنی مرضی سے اب تو یہ معاملہ رک چکا ہے ختم نہیں ہوا ، اب اگر کرونگا تو اپنی مرضی کرونگا--- امید ہے کہ آپ کے تمام سوالات کا جواب مل چکا ہوگا ، اگر مذید بھی کوئی سوال ہو تو میں حاضر ہوں ۔۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#35 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
اوہ میں سمجھا آپ باقاعدہ گوہر صاحب سے انٹرویو لینے گئے، یہ انٹرویو تو کچھ بے مزہ ہے
|
|
|
|
|
|
#36 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گوہر صاحب
اسلام و علیکم شادی کے بارے میں آخری سوال کا جواب بھابی کو دکھائیں اور پھر رد عمل خود بھی دیکھیں اور ہمیں بھی بتائیں |
|
|
|
|
|
#37 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
کمائي: 14,486
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#38 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
گوہر بھائی باز آ جائیں
ویسے بھی ہمارے خیال میں تو انصاف ایک سے زیادہ کے ساتھہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہو جاتا ہے |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کیسا, گھر, پیارے, پاک, پسند, پسندیدہ, آج, انٹرویو, انٹرنیٹ, بہترین, بول, تعلیم, تعارف, جھوٹ, جواب, حال, دوست, دنیا, زندگی, شہر, علم, غصہ, صلح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے | جاویداسد | خبریں | 1 | 01-12-10 01:59 PM |
| افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن | راجہ اکرام | خبریں | 1 | 01-02-10 05:25 PM |
| ہلاکو خان کے ساتھ ایک نشست - ایس نیر | ابو عمار | اپکے کالم | 0 | 08-01-10 05:33 PM |
| میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ | شیراز احمد | شاعری اور مصوری | 1 | 15-07-09 12:04 PM |
| ::: بھارت کے ہاتھوں شکست نے ہیروز کو زیر کردیا،لاہور ایئر پورٹ پر کرکٹرز کے ساتھ مداحوں کی بے رخی ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 14-12-07 11:15 PM |