واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > انٹرویوز




ایک نشست گوہر صاحب کے ساتھ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-03-10, 11:35 AM   #16
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

3۔ اپنی فیملی کے بارے میں کچھ بتائیں
میرا کنبہ والدین کے علاوہ ، ایک عدد بھائی اور پانچ بہنوں پر مشتمل ہے البتہ سب کے سب شادی شدہ ہیں
4۔ آپ کے والد کیا کرتے ہیں
میرے والد صاحب ایک گورنمٹ آفیسر تھے مگر اب ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں
5۔ آپ کتنے بہن بھائی ہیں
6۔ گھر میں آپ سے کون سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور آپ کس کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں
یوں تو گھر میں سب لوگ ہی پیار کرنے والے ہیں مگر میری بیٹی "ہما الطاف گوہر " مجھے سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں اور بھی اسے میں سب سے عزیز رکھتا ہوں ، ہما کا انٹرویو تو آپ اسی تھریڈ پر ملاحظہ کر چکے ہیں ۔
ہما کو میں نے پہلی بار اس وقت "دریافت" کیا جب مجھے پہلی بار اپنی شریک حیات کو دیکھنے کا موقع ملا۔ شادی سے پہلے میں نے اپنی بیوی کو نہیں دیکھا تھا اور شادی کے بعد جب پہلی بار دیکھا تو تصور میں ایک بے نام سا خاکہ "دریافت "‌ہوا، جسے بعد میں "ہما" کے نام سے پکارا جانے لگا۔
حقیقت میں ہما میرے گھر میں اللہ کا ایک تحفہ ہے ، اس بچے کی عادات دوسروں سے بالکل مختلف ہیں، مجھے کوئی بھی تکلیف ہو تو یہ بیمار ہو جاتی ہے ۔ اور میری زندگی کا عکس پر حال میں اس پر پڑتا رہتا ہے۔ با برکت اتنا کہ جہاں اس کے قدم لگتے ہیں وہاں اللہ کا فضل ہو جاتا ہے۔
روزانہ جب کام سے واپسی گھر پر جاؤں کھانا کھا کر آرام کرنے یا سونے کی جلدی ہوتی ہے مگر ہما اسی انتظار میں ہوتی ہے کہ کب اسے بات کرنے کا موقع ملے۔
"پاپا" کیا آپ سوئے تو نہیں ، کیوں ؟ " اللہ کی باتیں کرنی ہیں" اور پھر حیران کن باتیں سننے کو ملتی ہیں جو کہ بڑے لوگ بھی کم ہی جانتے ہوں۔ اور یہی بات اسکی مجھے سب سے اچھی لگتی ہے۔

Last edited by گوہر; 10-03-10 at 11:39 AM.
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), فیصل ناصر (10-03-10), محمدعدنان (10-03-10), ابو عمار (11-03-10), ابن جلال (11-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), رضی (14-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10), عبداللہ حیدر (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 11:50 AM   #17
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

7۔ آپ کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں
گوشت مرغ کا ہو یا بکرے کا دونوں ہی بہت پسند ہیں

8۔ آپ کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے
اپنے لباس کے معاملے میں خاکی اور کالا مگر دیکھنے میں گلابی یا پنک ، اور دل کو سب سے زیادہ بھانے ولا زمین کا رنگ "سبزہ" ، چہروں کو " مسکراہٹ" کے اور "پاکستان کو "‌امن " کے رنگوں میں دیکھنا پسند کرتا ہوں ۔

9۔ آپ کو کیا چیز نا پسند ہے
مجھے صرف بناوٹی چہرے ، دھوکا باز لوگ ، مطلبی اور دوسروں کی ٹانگیں کھنچنے والے ،اوروں کی راہوں میں کانٹے بچھانے والے لوگوں سے نفرت ہے۔
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), فیصل ناصر (10-03-10), محمدعدنان (10-03-10), ابو عمار (11-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), رضی (14-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10), عبداللہ حیدر (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 01:54 PM   #18
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

10۔ آپ کو کس بات پر غصہ آتا ہے
معاملاتِ زندگی میں ہر جھوٹے، مکار اور دھوکا دینے والے فرد پر مجھے بہت غصہ آتا ہے جب وہ اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھتے ہوئے چالاکی دکھا رہا ہوتا ہے۔

11۔ آپ کا بہترین دوست کون ہے
کمپیوٹر اور انٹر نیٹ آنے سے پہلے میری دوستی کچھ عجب سی روش پر تھی۔
بچپن میں کھیل کود سے ، نوجوانی اور کالج کی تعلیم کے دوران کتابوں سے اس کے بعد جب پاکستان میں کمپیوٹر پیدا ہوا اس سے اور اسکی اولاد انٹر نیٹ سے جو تا حال قائم ہے ۔معاملاتِ روزگار اور ذمہ داریوں کو نبھانے کی خاطر وقت نہیں ملا کہ لوگوں سے دوستی کی جائے لہذا، اس شعبہ میں میں اپنے آپ کو ابھی ادھورا سمجھتا ہوں ۔


12۔ آپ کی اپنے دوستوں سے کیاایکسپیکٹیشنز ہیں
چند ایک افراد جو کاروباری حوالے سے ، لکھنے کے حوالے سے اور انٹرنیٹ حوالے سے دوست ہیں ان سے
صرف یہی امید ہے کہ انصاف پسندی سے ان روابط کو جن کی بنیاد پر ایک تعلق قائم ہے اسے نبھائیں گے اور اپنے قیمتی وقت سے چند لمحات نکال کر ان مراسم کی بھی آبیاری کریں گے جو انکی عدم توجہی کے باعث کہیں اپنی نشوونما نہ کھو جائیں۔

13۔ اگر آپ کو کسی کی کوئی تجویز یا کوئی عمل پسند نہ آئے تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا ہے کیا اپنی منوا تے ہیں یا اگلے کے ساتھ متفق ہو جاتے ہیں
ہر اچھی بات کو جو چاہے دوسرے کی مرضی کی ہو یا میری مرضی کی اس پر قائم رہنا مجھے اچھا لگتا ہے اور ہر اس بات کو جو دوسروں کیلئے یا اپنے لیئے نقصان دہ ہو اس چھوڑنا یا اس پر بطور ردعمل نا پسندیدگی کا اظہار کرنا اپنا حق سمجھتا ہوں۔
جہاں تک اپنی بات منوانے کا تعلق ہے تو جو مجھے حقیقتاً صحیح لگے اسے دلائل کے ساتھ پیش کرتا ہوں جو کہ تقریباً مانی بھی جاتی ہے

Last edited by گوہر; 10-03-10 at 10:30 PM.
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), ھارون اعظم (10-03-10), ابو عمار (14-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 02:44 PM   #19
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,147
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ زبردست ماشاء اللہ گوہر بھائی بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر اللہ عزوجل آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے
آمین
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), گوہر (10-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 10:08 PM   #20
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,476
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کمال کے جوابات ہے اور سوالات بھی۔۔۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), گوہر (10-03-10), محمدعدنان (12-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 10:19 PM   #21
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

14۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں ۔کیا تعلیم ہے آپ کی
میری تعلیم جو پایہ تکمیل کو پہنچی اس میں ؛
قرآن مجید با ترجمہ پڑھا ہے
ایم ایس سی کمپیوٹر سائنز
پوسٹ گریجویشن کمپیوٹر ہارڈ وئیر
ایم ایس سی سائیکالوجی
اور اب پی ایچ ڈی کے مقالے لکھ رہا ہوں ، مائنڈ سائنز کے تناسب سے تحقیق چل رہی ہے
جبکہ نامکمل تعلیم
درس نظامی
ایم اسی سی میتھمیٹکس

14۔ بنیادی تعلیم کہاں سے حاصل کی
میٹرک تک اسکول کی تعلیم گورنمنٹ پراجیکٹ ہائی اسکول منگلا ڈیم سے حاصل کی اسکے بعد جہلم کا رخ کیا کیونکہ نزدیک ترین جگہ کالج میرپور یا پھر جہلم تھا ، اور اگر میرپور جاتا تو بقایا تعلیم آزاد کشمیر کے حوالے سے ہوتی لہذا جہلم کا رخ کیا۔

15۔ تعلیم کے مختلف مراحل کے بارے میں بتائیں
تعلیم کے مراحل کو میں چار حصوں میں منقسم کرونگا؛
1- اسکول کا دور
2- کالج کا دور
3- اپنی ذات کو اور زندگی کو دریافت کرنے کا دور
4- اور یونیورسٹی کا

اسکول کے دور میں میری تعلیم مزید دو ابواب پر مشتمل ہے
پہلے حصہ میں ایک نہایت ہونہار اور ذہین طالبعلم ، پہلی جماعت سے لیکر پنجم تک صرف "فسٹ" آنے کی سوچ ، جبکہ پہلی پوزیشن کے علاوہ کوئی کمپرومائز نہیں اور میتھ میں صرف سو میں سے سو نمبر بھی ضروری ۔ اسکے علاوہ کلاس کا مانیٹر بھی -------
دوسرا دور ایک حادثاتی نوعیت کی اہمیت کا حامل ہے اور ایک رد عمل کے اظہار کے طور پر سامنے آیا----
واقعہ یوں ہے کہ جماعت پنجم میں ہماری جماعت کے استاد اللہ دتہ صاحب جنکی وجہ سے میری اردو زبان پر گرفت ہوئی ، انہوں نے وظیفہ کے امتحان میں جانے سے پہلے سلیکٹڈ طلبا کا امتحان لیا جس میں مجھے زندگی میں پہلی بار میتھ میں صفر نمبر ملے جو کہ میرے لیئے ناقابل برداشت تھے ، میں نے اپنا پیپر اپنے استاد کو دوبارہ چیک کرنے کو کہا کیونکہ ہر سوال کا جواب تو کتاب کے مطابق صحیح تھا لہذا میرے پورے نمبر بنتے تھے۔
ٹیچر کے پاس احتجاجاً میں نے پیپر ،گھر دکھانے کی بجائے ، واپس دے دیا کہ مجھے اعتراض ہے کہ میرے سو میں سے سو نمبر پورے بنتے ہیں مگر آپ صفر دے رہے ہیں۔
اللہ دتہ صاحب نے کہا کہ جواب چاہے ٹھیک ہے مگر سوال حال کرنے کا طریقہ جو انہوں نے سکھایا ہے وہ مختلف ہے لہذا ان سوالات کے کوئی نمبر نہیں ملیں گے۔ جبکہ میر ا موقف تھا کہ یہ طریقہ مجھے میرے والد نے سکھایا ہے البتہ یہ چھٹی کلاس کی کتابوں کے مطابق ہے لہذا ٹیچر والے طریقہ کار بہتر ہے ۔
بحر حال ٹیچر نے میری بات نہیں‌مانی اور اسکے ردعمل کے طور پر میں نے کہا کہ اب نہ تو میں کلاس کا مانیٹر ہوں اور نہ ہی مجھے وظیفہ کے امتحان میں جانا ہے ۔ اب میرا کلاس ٹیچر اس بات پر آگ بگولا ہو گیا اور "مولا بخش" کو حاضر کرکے میرے ہاتھوں پر ضربیں لگانی شروع کر دیں اور ساتھ ساتھ یہ الفاظ بھی کہ "دیکھتا ہوں کہ تم کیسے اسکالرشپ کے امتحان کیلئے نہیں جاتے" ، پہلے آٹھ دس ڈنڈے کھانے کے بعد میرے ہاتھ سن ہو گئے اور اسکے بعد تقریباً چالیس سے بھی زیادہ ضربیں لگانے کے بعد وہ ہار کر چلے گئے اور میں نے اپنا بستہ اٹھایا اور " بیک بینچ کے طلبا" کے ساتھ اپنی نشست بنا لی۔
سلسلہ تعلیم تو جاری رہا مگر پڑھائی سے دلچسپی ختم ہو گئی اور البتہ بغیر محنت کے بھی اچھے نمبروں میں پاس ہوتا ہوا آگے بڑھتا رہا جبکہ " بیک بنیچ کی نشست والا " تواتر گریجویشن کے درمیاں ٹوٹا جب دوبارہ اپنی سوچ کو بدل کر دلچسپی سے پڑھنا شروع کیا البتہ اب ٹاپ پوزیشن تو مل گئی مگر پہلے والی تسلسل سے پڑھنے کی عادت نہ بن سکی۔

Last edited by گوہر; 10-03-10 at 10:32 PM.
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), محمدخلیل (10-03-10), محمدعدنان (11-03-10), ابو عمار (14-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10), عبداللہ حیدر (10-03-10)
پرانا 10-03-10, 10:54 PM   #22
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کالج کا دور
زندگی کی کتاب میں اگر "کالج کی تعلیم" کا باب (چیپٹر( کھو لیں تو یہ ایک ایسے عہد و دور کی نشاندہی کرتا ہے جیسے پودوں کی نرم و نازک شاخوں سے منسلک کونپلیں جب کھل رہی ہوتی ہیں اور صبا بطور استقبال انکی کمر میں ہاتھ ڈالے مہک کے جھولے جھولا رہی ہوتی ہے۔ اس عہد میں انسان زندگی کے بحر بیکراں سے باہر نکل کر اپنے ذات کے احساس تک پہنچتا ہے اور اپنی شناخت کو دنیا کے جنگل سے علیحدہ تلاش کرتا ہے ۔
مجھے تعلیم سے زیادہ "علم" کی تلاش نے اپنے پیار میں الجھا کے رکھ دیا اور کالج میں چھٹی ہونے کے بعد لائبریری میں زیادہ وقت گزرتا ، ویسے اسی عہد میں " پیار " جیسے جذبے سے شناسائی بھی ہوئی ۔ سرسبز و شاداب باغات کے علاوہ نہر اور دریا کنارے گھنٹوں بیٹھے رہنے کی عادت بھی بن گئی ۔
میری تحریر " ایک بار دیکھا ہے بار بار دیکھنے کی خواہش ہے" جو کہ اب میری کتاب میں مکمل ایک باب کی شکل میں شامل ہے اسکی واردات بھی اسی زمانے کی ہے۔
اور اپنی کچھ یادگار نشستوں کو میں نے گوگل میپ پر بھی لکھ چھوڑا کہ ہو سکتا ہے کہ میرا محبوب جو مجھے اس وقت تنہا چھوڑ کر چلا گیا تھا ، میرے قدموں کے نشان انٹر نیٹ پر تلاش کرتا مجھ تک پہنچ جائے؟
آپ بھی میرے ماضی کی نشست میں میری ہمراہی کر سکتے ہیں جو کہ نیچے دیے گئے دو لنکس کے باعث ممکن ہے
Mr. Muhammad Altaf Gohar , Memorandum 1970-87
Wikimapia - Let's describe the whole world!

Last edited by گوہر; 11-03-10 at 12:33 AM.
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), ابو عمار (14-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10)
پرانا 10-03-10, 11:55 PM   #23
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

گوہر بھائی
کمال کا لکھتے ہیں آپ
اور نقشوں کی مدد سے نشاندہی کر کے جو کچھہ آپ نے لکھا
اس کے پس منظر کو میں ایسے محسوس کر سکتا ہوں گویا کہ اس وقت میں بھی آپ کے ساتھہ تھا
کیوں کہ کچھہ ایسی ہی کہانی ہماری بھی ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), گوہر (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10)
پرانا 11-03-10, 12:23 AM   #24
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپنی ذات کو اور زندگی کو دریافت کرنے کا دور
یہ باب میری زندگی کیلئے ایک " ٹرنگ پوائنٹ" کی حیثیت رکھتا ہے ،جبکہ یہ وہ دور ہے جب میں "مشاہدات اور عجائبات ِ زندگی " سے شنا سا ہوا اور " حیرت" میں کھو گیا۔ سلسلہ تعلیم تقریباً عارضی طور پر منقطع ہو گیا جبکہ یہ دور " پیار کی اٹھان " کا دور بھی تھا۔ البتہ اگر ایک طرف " پیار " اپنے جوبن پر تھا تو دوسری طرف " مظاہر قدرت" میں دلچسپی نے بھی مجھے اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔
اسی دور میں سنگ و خشت ، ہریالی، باد نسیم و باد صبا ، برگ و پتے، گل ، فضائیں، گھٹائیں اور بہتے پانی سے دوستی ہوئی اور انکی "زبان" سمجھنے لگا جسکا تذکرہ میری کتاب " لذتِ آشنائی " میں جا بجا نظر آئے گا۔
جو بات مجھے موج مستی کی لہر میں مگن پانی کی اٹھان نے مجھے بتائی اسے میں نے "لذتِ آشنائی" میں سمو دیا ، جو راز مجھے ابر نے بتایا ، ٹھنڈی یخ ہواؤں نے بتایا اور جو ترانہ سبزے نے گایا وہ آج میں " لذتِ آشنائی" میں آشکار کر چکا ہوں ۔
اسی دور میں مجھے نایاب لمحے قید کرنے کا موقع ملا جسے میں بار بار یاد کرتا ہوں ، اسی دور کو میں نہ معلوم کتنی کتابوں میں سمو دونگا۔
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), ابو عمار (14-03-10), بزم خیال (11-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (11-03-10)
پرانا 11-03-10, 01:00 AM   #25
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یونیورسٹی کا دور
اگر زندگی کی فلم کو "ری وائنڈ" کرکے اور "ٹائم لائن " کو ابواب میں منقسم کیا جائے تو ایک باب سلسلہ تعلیم کے جوبن کا بھی ہے جو " یونیورسٹی " کے مقام پر ٹھہرتا ہے ۔ اس چیپٹر کے اگر اوراق پلٹیں تو کچھ ایسی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں کہ بار بار انکی طرف دل للچاتا ہے اور کبھی تو اچک کر انکو تھام لینے کو آو تو اک سراب کی طرح مہمل ہوجاتی ہیں ، مگر ان یادوں کو لمحات کے جن آبگینوں میں سموچا جاتا ہے وہ امر ہو چکے ہیں ۔ اس دور میں زندگی اک نئی اٹھان سے روشنا ش ہوتی ہے ، اگر ایک طرف دوستوں کے چمن ہیں تو دوسری طرف مستقبل کے سہانے سپنے بھی ۔
میرا وقت دوران تعلیم " پنجاب یونی یونیورسٹی " ہاسٹل نمبر 18 کے کمرہ نمبر 209 میں بھی گزرا جبکہ 206 اور 207 میں جرنلزم سے منسلک طلبا مقیم تھے ، 207 میں " طاہر سرور میر " اور اسکے مہمان " ببو برال اور سہیل احمد" جبکہ " 208 میں ظ میم منہاس ، اکرم رہتے تھے مگر ہمارے پڑوس میں " عمران الحق چوہان" جو کہ ایک انتہائی خوبصورت لکھاری اور شاعر بھی تھے انکا بسیرا تھا۔
اکثر ادبی و سیاسی نشستیں 208 میں ہوتیں جن میں " حامد میر" اور چند اور دوست اور مقیم بشمول ہوتے ۔ ببوبرال کے لطیفے اتنے شاندار کہ ہنسی کے فوارے چھوٹ جاتے ۔ اس بچارے کو قبض کی بھی شکائت رہتی اور سر سے بال بھی گرتے جا رہے تھے۔ میں نے اسے "ٹنڈ" کروانے کا مشورہ دیا جو نہ صرف اسکے بالوں کے گرنے حل بن گیا بلکہ اس کا " مونو گرام " بھی ثابت ہوا۔
ایک شخصیت جسکا اگر یہاں تذکرہ نہ کیا تو انصاف نہیں ہو گا اور وہ شخصیت ہمارا گوجرانوالہ کا دوست " روح الامین ناطق" ، جسکے سامنے کسی کو بولنے سے پلے سوچنا پڑتا تھا کہ "ناطق" صاحب کے سامنے بولنا ناممکن ہے مگر میری ہر نشست کے بعد اسکے ایک ہی الفاظ ہوتے " مزا آ گیا کہ بحث کا کچھ حاصل بھی ہوا" کیونکہ میں اس سے بحث کرنے سے پہلے چند ایک اصول وضع کر لیتا کہ " ہر بات دلائل کی روشنی میں ہوگی اور ہر صحیح بات دونوں کو بغیر کسی چوں چراں کے ماننی پڑے گی " ، لہذا ہماری بحث ہر بار کسی نتیجے پر ختم ہوتی ۔
مجھے کیرم کھیلنے کا بھی شوق تھا لہذا جب اپنی نشست پر بیٹھ جاتا تو لوگ آتے اور جاتے رہتے مگر مجھے ہرانے والے بہت کمیاب ہوئے۔ اسی طرح رات کو ایک دو بجے کی نشست کی اپنی موج تھی ۔ تعلیم اور تفریح کا اگر امتزاج دیکھنا ہے تو " یونیورسٹی اور ہاسٹل " کی زندگی کا باب کھول لیں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔

Last edited by گوہر; 11-03-10 at 01:24 AM.
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), ابو عمار (14-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 11-03-10, 12:53 PM   #26
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,147
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گوہر بھائی ماشاء اللہ بہت عمدگی سے لکھ رہے ہیں۔ مزا آگیا آپ کے بارے میں جان کر
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (14-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 11-03-10, 07:33 PM   #27
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یونیورسٹی کے دوستوں کو میں اپنے ماضی کے تناظر میں دیکھا ہے وگرنہ
طاہر سرور میر --- ایکسپریس کے کالم نویس ہیں
حامد میر-------- جیو ٹی وی کے معروف پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان ہیں
ببو برال ------- مشہورِ زمانہ کامیڈین
سہیل احمد------ مشہورِ زمانہ کامیڈین اور آج کل "دنیا" ٹی وی کے ایک معروف پروگرام میں جلوہ افروز ہیں
اسی طرح ہمارے حلقہ کے دوست و احباب یونیورسٹی دور سے اب تک زندگی کی خوبصورت اٹھان پر گامزن ہیں
اور امید ہے کہ اپنا سلسلہ کامیابیوں کی راہوں پر چلائے رکھیں گے۔
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), محمدعدنان (12-03-10), بزم خیال (14-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 11-03-10, 08:04 PM   #28
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 442
کمائي: 13,845
شکریہ: 339
362 مراسلہ میں 1,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

16۔تعلیمی دور میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہوا یا سب بہترین ہے
سلسلہ تعلیم کے دوران نقل مکانی اور بہت سی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور جوں جوں برداشت بڑھی تکالیف کم ہوتی گئیں مگر مطمع نظر ہمیشہ شاندار کامیابی اور بلندی؛
منزل کی راہ میں کیوں بھٹکتا ہے راہی
اتنا عظیم ہو جا کہ منزل تجھے پکارے

17۔ آپ کس طرح کے طالب علم رہے۔
بطور طالب علم میں اپنے آپ کو ایک میانہ رو قسم کا طالب علم سمجھتا ہوں ، کیونکہ مختلف ادوار سے گزرنے میں ہر نشیب و فراز پر درمیانی کیفیت پر رہا ہوں

18۔ اپنے اساتذہ اکرام کے بارے میں کچھ بتائیں اور کن سے متاثر ہیں
مجھے جو بھی استاد ملے ہیں بفضل ربی اچھے ملے مگر آئیڈیل قسم کے اساتذہ سے بہت کم پالا پڑا ، کیونکہ آج کی میری سوچ کے مطابق اس شعبہ میں وہی لوگ آتے ہیں جو کسی "آئیڈیل شعبہ " سے منسلک نہیں ہو سکتے ، لہذا وہ اپلائیڈ بھی نہیں‌ہو تے بلکہ صرف " ماہر"‌ہوتے ہیں ، سی کے باعث وہ اچھے ٹیچر تو ہوتے ہیں مگر کسی بھی طرح کسی شعبہ جیسے ڈاکٹر، انجینئر کیطرح آئیڈیل نہیں ہو سکتے۔
حالانکہ ایک استاد کی محنت کے باعث ان تمام شعبہ زندگی میں چہل پہل نظر آتی ہے

19) آپ کتنی زبانیں بآسانی بول لیتے اور سمجھ لیتے ہیں؟کون کونسی
مجھے اردو، پنجابی ، انگلش زبان پر عبور حاصل ہے مگر عربی ، فارسی کسی حد تک جانتا ہوں

۔20آپ فالتو وقت میں کیا کرتے ہیں؟
پہلی بات تو مجھے فالتو وقت ملتا نہیں البتہ اگر مل جائے تو آرام کرنا پسند کرونگا جو کہ اس تیز رفتار زندگی میں ممکن نظر نہیں آتا۔

21) جب غصہ آتا ہے تو کیسا برتاو کرتے ہیں ؟
غصہ کم آتا ہے اور اگر آئے تو جلد ختم ہو جاتا ہے ، جبکہ دوسروں کے بارے میں الفاظ کا چناو سخت ہوجاتا ہے جو کہ دوسرا بآسانی سمجھ سکتا ہے۔

22) جھوٹ زیادہ بولتے ہیں یا صرف سچ ؟
ہمیشہ سچ بولنے کی کوشش کرتا ہوں ، جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے اور میرا لب و لہجہ جھوٹ بولتے ہوئے میرا ساتھ نہیں دیتا بلکہ الجھن کا شکار ہو جاتا ہوں ۔
گوہر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), محمدعدنان (12-03-10), ابو عمار (14-03-10), بزم خیال (14-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 12-03-10, 09:36 AM   #29
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,147
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

گوہر بھائی بہت اچھا لگ رہا ہے آپ کے بارے میں‌جان کر
آپ کا بہت شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-03-10), گوہر (12-03-10), بزم خیال (14-03-10), راجہ اکرام (12-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 12-03-10, 10:31 AM   #30
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
گوہر بھائی مزا آگیا پڑھ کر
خاص طور پر آپ کا علمی سفر جو درس نظامی، ریاسی، کمپیوٹر اور پھر نفسیات کے بعد خود شناسی تک پر محیط ہے واقعی شاندار ہے۔۔ اس سے یقینا زندگی کو مختلف زاویوں سے دیکھنے ، سمجھنے اور پھر اس کا اظہار کرنے میں مدد ملتی ہے جس کی جھلک آپ کی تحاریر میں نمایاں ہوتی ہے۔


اللہ اپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-03-10), گوہر (12-03-10), محمدعدنان (12-03-10), بزم خیال (14-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
جواب

Tags
color, کیسا, گھر, پیارے, پاک, پسند, پسندیدہ, آج, انٹرویو, انٹرنیٹ, بہترین, بول, تعلیم, تعارف, جھوٹ, جواب, حال, دوست, دنیا, زندگی, شہر, علم, غصہ, صلح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکی لیکس کے ڈرون حملے جاری، دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان پر بھی بمبارمنٹ، پول کھلنے لگے جاویداسد خبریں 1 01-12-10 02:59 PM
افغانستان: فوجی کارروائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور ترقیاتی کام کی بھی ضرورت ہے: ہلری کلنٹن راجہ اکرام خبریں 1 01-02-10 06:25 PM
ہلاکو خان کے ساتھ ایک نشست - ایس نیر ابو عمار اپکے کالم 0 08-01-10 06:33 PM
میرے ہاتھ میں تیرا ہاتھ شیراز احمد شاعری اور مصوری 1 15-07-09 01:04 PM
::: بھارت کے ہاتھوں شکست نے ہیروز کو زیر کردیا،لاہور ایئر پورٹ پر کرکٹرز کے ساتھ مداحوں کی بے رخی ::: ابو کاشان خبریں 0 15-12-07 12:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger