واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > انٹرویوز




فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-12-09, 09:38 PM   #16
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,476
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے فواد میرے زہن بھی بہت ٹھیک نہیں تھا آپ کے بارے میں لیکن ابھی کچھ اندازہ ہو رہا ہے جس طرح سے آپ نے باتیں کی ہیں۔

سوال۔ امریکہ پاکستان سے ہر بات منوا لیتا ہے۔ کیا وہ حکومت پاکستان سے یہ بات نہیں منوا سکتا کہ پاکستان اپنے عوام کے بارے میں کچھ سوچے Law and Order قائم کرے ہر کسی کو اس کا حق ملے؟
کیا اس سلسلے میں آپ کچھ کر سکتے ہو؟
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-12-09, 10:52 PM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : معظم مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم!

کچھ شر پسندوں نے یہ افواہ اڑائی ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے حملے میں امریکی ساخت اسلحہ تھا اور وہ لوگ تربیت یافتہ تھے، اور وہ انتہائی سخت سیکیورٹی والے علاقے میں اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ اور بم لے کر داخل ہو گئے۔اور اتنی انسانی جانوں کا ضیاع عمل میں آیا۔
اس پر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی کیا رائے ہے؟
ميں نے يہ بحث کافی فورمز پر ديکھی ہے کہ کچھ طالبان جنگجو ايسے ہتھيار استعمال کرتے ہوۓ ہلاک يا گرفتار ہوۓ ہيں جن پر "ميڈ ان امريکہ" کا ليبل لگا ہوا تھا۔ کچھ ايسی تصاوير بھی انٹرنيٹ پر موجود ہيں جن ميں طالبان امريکی ساخت کے اسلحے کے ساتھ کھڑے ہيں۔ کچھ دوست ان تصاوير کو "ناقابل ترديد" ثبوت قرار دے کر اس دليل کے طور پر استعمال کرتے ہيں کہ امريکی اور نيٹو افواج براہراست پاکستان ميں طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہی ہيں۔ کچھ تجزيہ نگار اس حقیقت کو نظرانداز کر ديتے ہيں کہ طالبان عمومی طور پر اے – کے 47 اور آر –پی – جی 7 استعمال کرتے ہیں جو کہ امريکی ہھتيار نہيں ہيں۔

اس دليل کی غير منطقی حيثيت دو پہلوؤں سے ظاہر ہے۔ پہلی بات تو ہے کہ امريکہ اپنی ہی افواج کو براہراست خطرے ميں ڈالنے کے ليے ان دشمنوں کی مدد کيوں کرے گا؟ دوسرے انتہائ دشوار معاشی حالات ميں امريکی حکومت پاکستان کو دی جانے والی امداد کے ضمن ميں اپنے کئ بلين ڈالرز کيوں ضائع کرے گی؟

جہاں تک طالبان کے ہاتھوں ميں امريکی اسلحے کا سوال ہے تو اس ضمن ميں يہ ويڈيو پيش ہے۔ اس ويڈيو ميں 32:50 منٹ پر پاکستانی طالبان کے نۓ ليڈر حکيم مسعود ايک پريس کانفرنس ميں شرکت کے ليے امريکی افواج کی مخصوص کار ہمر يا ہموی ميں بيٹھ کر آتے ہيں۔ يہ کار اس گروہ نے نيٹو کے قافلے پر حملے کے بعد چھينی تھی۔

Dispatches - Pakistan's Taliban Generation - Friends Korner

اب اگر کوئ طالبان ليڈر کی ہموی چلاتے ہوۓ تصوير انٹرنيٹ پر پوسٹ کر دے تو کيا اس کا يہ مطلب نکلتا ہے کہ امريکہ اپنے دشمنوں کو براہراست ٹرانسپورٹ اور فوجی سازوسامان بھی فراہم کر رہا ہے؟ اسی طرح اگر طالبان پاکستان فوج سے چھينا ہوا ہتھيار استعمال کريں تو کيا اس کا يہ مطلب ہے کہ پاکستانی فوج ان کی مدد کر رہی ہے؟


ميں يہ واضح کر دوں کہ امريکی حکومت اور اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانہ پاکستان ميں ہونے والے حاليہ دھماکوں پر محض خاموش تماشائ نہيں ہے۔ امريکی حکومت ہر ممکن طريقے سے پاکستان کی حکومت کی مدد اور سپورٹ کر رہی ہے تا کہ معاملات کو معمول پر لايا جا سکے۔

يہ نشاندہی بھی ضروری ہے کہ پاکستان کے کچھ مذہبی اور سياسی گروپوں کے برعکس، اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے نے ان حملوں کی پرزور مذمت کی ہے اور تمام ميڈيا کے اداروں کو اس ضمن ميں باقاعدہ پريس ريليز جاری کی ہيں۔ آپ يہ پريس ريليز ان ويب لنکس پر پڑھ سکتے ہيں۔

http://www.keepandshare.com/doc/view...d=1622121&da=y

http://www.keepandshare.com/doc/view...d=1622122&da=y

http://www.keepandshare.com/doc/view...d=1622123&da=y

http://www.keepandshare.com/doc/view...d=1622124&da=y


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (18-12-09), نورالدین (07-09-10), اویسی (11-08-10)
پرانا 23-12-09, 09:07 AM   #18
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ سوالات کی نوعیت اس طرح کی ہوتی جا رہی ہے جیسے یہ فواد صاحب کا انٹرویو نہیں بلکہ وہ جوابدہ ہو رہے ہوں۔ اب یہ پروگرام آہستہ آہستہ "فواد صاحب سے ایک سوال" جیسا بنتا جا رہا ہے۔ براہ کرم جن کو امریکہ سے متعلق کوئی سوالات ہوں وہ الگ سے ٹاپک میں پوچھ لیں۔ امید ہے آپ لوگ میرا مقصد سمجھ گئے ہوں گے
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (07-09-10), اویسی (11-08-10), رضی (31-03-10), عبدالقدوس (12-08-10)
پرانا 23-12-09, 09:09 AM   #19
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,215
شکریہ: 50,011
10,107 مراسلہ میں 31,957 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فواد صاحب آپ نے فرمایا کہ حال ہی میں آپ نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔ اگر کوئی حرج نہ ہو تو کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اس دورے کی نوعیت خاندانی تھی یا سرکاری؟ آپ نے اس دورے میں کیا دیکھا اور کیا سیکھا؟
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (07-09-10), اویسی (11-08-10)
پرانا 22-02-10, 09:02 PM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
فواد صاحب آپ نے فرمایا کہ حال ہی میں آپ نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔ اگر کوئی حرج نہ ہو تو کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اس دورے کی نوعیت خاندانی تھی یا سرکاری؟ آپ نے اس دورے میں کیا دیکھا اور کیا سیکھا؟

سب سے پہلے تو جواب دينے ميں تاخير کے لیے معذرت۔ میں نے جنوری 2009 میں پاکستان کا دورہ کيا تھا۔ اس دورے کی اصل وجہ ايک رشتہ دار کی شادی کی تقريب تھی۔ اس دورے میں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور جانے کا اتفاق ہوا اور بہت سے پرانے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات کا موقع بھی ملا۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ حاليہ برسوں کے واقعات کے نتيجے میں پاکستانی معاشرے میں بے شمار تبديلياں آ چکی ہيں جنھيں معاشرے کے ہر طبقے ميں محسوس کيا جا سکتا ہے اور اس کے نتائج مجموعی سوچ پر بھی عياں ہيں۔

مجھے اچھی طرح سے ياد ہے کہ ايک زمانے میں پاکستان ميں صرف ايک سرکاری ٹی وی چينل ہوتا تھا جو عمومی طور پر پاکستان کے عوام کے لیے تفريح طبع اور معلومات اور خبروں کا واحد ذريعہ تھا۔ اپنے دورے کے دوران مجھے پہلی مرتبہ پاکستانی عوام اور خاص طور پر نوجوانوں پر اس "ميڈيا انقلاب" کے اثرات پرکھنے کا موقع ملا جس کا اکثر ذکر کيا جاتا ہے۔

میں نے پاکستانی معاشرے ميں بڑھتے ہوۓ امريکہ مخالف جذبات کو بھی واضح محسوس کيا۔ شادی کی تقريب کے دوران ميں نے اپنے ايک کزن کو بے نظير بٹھو کے قتل کے حوالے سے سی – آئ – اے سے منسوب سازشی کہانيوں کے بارے میں بات چيت کرتے ہوۓ بھی سنا۔ بعد ميں جب ميں نے اس سے پوچھا کہ اس نے يہ راۓ کيسے قائم کی تو اس نے مجھے بتايا کہ گزشتہ رات اس نے جيو ٹی وی پر ڈاکٹر شاہد مسعود کا پروگرام "ميرے مطابق" ديکھا تھا۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ آزادی راۓ کا حق اور معلومات تک رسائ ہر شخص کے بنيادی حقوق میں شامل ہے اور اس ضمن میں ميڈيا ايک راۓ، مجموعی تاثر اور سوچ استوار کرنے میں کليدی کردار ادا کرتا ہے۔ ليکن اس کے ساتھ صحافت کے بنيادی اصولوں کی پاسداری اور مقبوليت کے گراف ميں اضافے کے لیے "عوامی گيلری" کو مشتعل کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ اس ضمن میں پاکستانی ميڈيا کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔

اس ميں کوئ شک نہيں کہ پاکستان ميں اپنے دورے کے دوران مجھے يہ احساس ہوا کہ سالہا سال کی سياسی ناہمواری، غلط فہميوں اور روابط کی کمی کے سبب پاکستانی عوام اور امريکہ کے درميان ايک واضح خليج ہے اور يہ خيالات ميں نے اپنے ان رشتہ داروں اور دوستوں ميں بھی محسوس کيے جو کبھی امريکہ کے بارے ميں اچھی راۓ رکھتے تھے۔ ليکن اس حقیقت کو سمجھنے کے بعد ميرے اس يقين اور عزم کو بھی تقويت ملی کہ ڈائيلاگ، بات چيت، برداشت اور متعلقہ معاملات پر دو طرفہ بحث ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Fawad کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (07-09-10), اویسی (11-08-10), حسنین ایوب (23-02-10), عبدالقدوس (12-08-10)
پرانا 01-03-10, 10:42 PM   #21
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,377
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فواد صاحب پچھلے دنوں میری نظر سے امریکی فوجیوں کا افغانستان میں ایک جنسی سکینڈل گزرا۔ کیا کیفیت ہوئی کچھ نہیں بتا سکتا۔ آپ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں بحثیت مسلمان۔
__________________
خوشخبری!
تفسیر ابن کثیر کی سی ڈی کو بالکل مفت حاصل کیجئے،
http://pak.net/%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%DB%81-%D9%88-%D8%AA%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1-6-7253/
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (11-08-10), اویسی (11-08-10)
پرانا 22-03-10, 08:30 PM   #22
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مسٹر رائٹ مراسلہ دیکھیں
فواد صاحب پچھلے دنوں میری نظر سے امریکی فوجیوں کا افغانستان میں ایک جنسی سکینڈل گزرا۔ کیا کیفیت ہوئی کچھ نہیں بتا سکتا۔ آپ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں بحثیت مسلمان۔

پاکستانی ميڈيا اور فورمز پر ايک دليل جو ميں نے اکثر پڑھی ہے وہ يہ ہے کہ امريکی ميڈيا اور امريکی معاشرہ دانستہ کسی مسلمان کی جانب سے کیے گۓ کسی غلط اقدام کی تشہير کرتے ہيں اور پھر اس کی بنياد پر پوری مسلم امہ يا پاکستانی قوم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ يہ دليل مجموعی طور پر امريکی قوم کے جذبات اور خيالات سے مطابقت نہيں رکھتی۔ ليکن اہم بات يہ ہے کہ کسی بھی انسانی گروہ، معاشرے يا قوم کے بارے ميں ايک اجتماعی راۓ قائم کرنے کے لیے جو اصول اور پيمانے وضع جاتے ہيں ان کا اطلاق بغير کسی تفريق کے سب پر يکساں ہونا چاہيے۔

اگر کسی مسلمان يا پاکستانی کے کسی اقدام پر پوری ملت اسلاميہ اور پوری پاکستانی قوم کے بارے ميں راۓ قائم کرنا غلط ہے تو پھر اس پيمانے کے مطابق کچھ امريکی شہريوں کے قابل شرم اور قابل مذمت اقدامات کی بنياد پر پوری امريکی حکومت يا بحثيت ملک امريکہ پر تنقيد کرنا بھی درست نہيں ہے۔

آپ نے افغانستان میں جس واقعے کا ذکر کيا ہے اس پر امريکی حکومت نے کسی قسم کا پردہ ڈالنے کی کوشش نہيں کی تھی۔ امريکی وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے اس واقعے پر فوری طور پر اپنے غم وغصے کا اظہار کيا تھا اور اس کی شديد الفاظ ميں مذمت کی تھی۔ انھيں جيسے ہی اس واقعے کی خبر دی گئ، انھوں نے تمام متعلقہ ايجينسيوں کو فوری ايکشن کا حکم ديا۔ اسی طرح امريکی سفير ايکن بيری نے بھی تمام تر دستياب وسائل اس واقعے کی تحقيقات پر مامور کر ديے۔ اس تحقيق اور تفتيش کے عمل کے دوران قريب 60 افراد سے تفصيلی پوچھ کچھ کی گئ۔

امريکی حکام نے کسی بھی موقع پر اس واقعے ميں ملوث افراد کی طرف داری يا ان کے اقدامات کا دفاع نہيں کيا۔ اس تفتيش کے نتيجے ميں بے شمار افراد کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے۔ جہاں تک امريکی انتظاميہ کا سوال ہے تو اس واقعے کے حوالے سے ان کا موقف بالکل واضح تھا۔

"ہر وہ شخص جو اس واقعے ميں ملوث ہے جن کی نشاندہی ان تصاوير ميں کی گئ ہے، وہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ ميں ملازمت کا اہل نہيں ہے اور اسے نوکری سے فوری طور پر نکال ديا جاۓ گا۔ يہ طرز عمل ہمارے اقدار سے مطابقت نہيں رکھتا۔ يہ اقدامات ان شرائط اور ضوابط کے بھی خلاف ہيں جن کی تفصيل ان ملازمين کے کنٹريکٹ ميں موجود ہے۔ ہمارے نقطہ نظر سے ہر وہ شخص جس نے اس عمل ميں حصہ ليا، يا اس کی حمايت کی، اس نے کسی بھی طريقے سے امريکہ کے مفادات اور سوچ کی کوئ خدمت نہيں کی"۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (12-08-10)
پرانا 31-03-10, 09:45 PM   #23
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,377
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں آپ کے جواب کے پہلے دو پیروں سے 1000 فیصد متفق ہوں مگر آپ نے میری پوسٹ دھیان سے نہیں پڑھی میں نے تو نہ ہی پوری امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور نہ ہی بحثیت ملک امریکہ کو۔ رائٹ؟
میں نے تو صرف واقعہ کا ذکر کر کے رائے مانگی تھی۔
شاید آپ نے تصویریں دیکھیں تھی میرے پاس اس کی پوری فوٹیج دستیاب ہے۔ بہرحال
میں امریکہ کے فوری ایکشن اور انصاف کی بھی تعریف کروں گا کہ متعلقہ افراد کو نوکری سے نکال دیا۔ مگر
کیا خالی نوکری سے نکالنا یہ اس عورت کے ساتھ مکمل انصاف ہے؟
کیا امریکہ نے آئندہ اس قسم کے واقعات کے نہ ہونے کے لئے ٹھوس اقدامات یا حکمت
عملی وضع کی؟اور
کیا متعلقہ افراد کو نوکری سے نکالنے کے بعد کورٹ میں مقدمات کا سامنا کر کے امریکی سٹیٹ کے قوانین کے مطابق قرار واقعی سزا ملی؟ اور
کیا اگر اسی طرح کا واقعہ کسی امریکن خاتون (خدانخواستہ کے ساتھ چند مسلمان کرتے تو کیا امریکہ کا ردعمل یہی ہوتا؟ کہ ان کو امریکی نوکری سے نکال دیتے؟

آپ کے جواب اور قیمتی وقت کا میں مشکور ہوں۔
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-04-10, 06:20 PM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مسٹر رائٹ مراسلہ دیکھیں
میں آپ کے جواب کے پہلے دو پیروں سے 1000 فیصد متفق ہوں مگر آپ نے میری پوسٹ دھیان سے نہیں پڑھی میں نے تو نہ ہی پوری امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور نہ ہی بحثیت ملک امریکہ کو۔ رائٹ؟
میں نے تو صرف واقعہ کا ذکر کر کے رائے مانگی تھی۔
شاید آپ نے تصویریں دیکھیں تھی میرے پاس اس کی پوری فوٹیج دستیاب ہے۔
افغانستان ميں کچھ ماہ قبل امريکی سفارت خانے سے منسلک کچھ پرائيوٹ کانٹريکٹرز کے حوالے سے ايسی تصاوير منظر عام پر آئ تھيں جن وہ شراب پی کر گل غپاڑہ کرتے دکھائ ديے۔ جب آپ نے افغانستان ميں جنسی سکينڈل سے متعلق سوال کيا تو ميری توجہ انھی پرائيوٹ کانٹريکٹرز سے متعلق تصاوير کی جانب تھی اور ميرا جواب اسی تناظر میں تھا۔

جہاں تک امريکی فوجيوں کے جنسی سکينڈل اور زيادتی کے حوالے سے تصاوير اور ويڈيو فوٹيج کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں افغانستان ميں نہيں بلکہ عراق ميں ايک سکينڈل منظر عام پر آيا تھا۔ اس حوالے سے ميں مختلف فورم پر جواب دے چکا ہوں جو يہاں بھی پيش کر رہا ہوں۔

امريکی فوجيوں کی عراقی خواتين کے ساتھ زيادتی کی جو تصاوير استعمال کی گئ ہيں، وہ بالکل جعلی ہيں۔ يہ تصاوير دراصل ہنگری کی ايک "پورن" ويب سائٹ سے لی گئ ہيں۔ ان تصاوير کو پراپيگنڈہ کے مقاصد کے لیے عربی ويب سائٹ البصرہ ڈاٹ نيٹ اور تنزانيہ کی ايک ويب سائٹ نے استعمال کيا تھا جس کا انتظام فرانس ميں "کميٹی فار دا ڈيفينس آف صدام حسين" نامی تنظيم کے ہاتھوں ميں تھا۔

تنزانيہ کی اس ويب سائٹ نے يہ دعوی کيا تھا کہ يہ تصاوير بغير سنسر کے حقيقی واقعات پر مبنی ہيں اور البصرہ ڈاٹ نيٹ نے ان تصاوير کو "ابو غريب جيل کی تصاوير" کے عنوان سے شائع کيا اور يہ بھی دعوی کيا کہ انھیں يہ تصاوير ای ميل کے ذريعے موصول ہوئ ہيں۔

جب يہ تصاوير پہلی مرتبہ منظر عام پر آئ تھيں تو ان کی حقيقت جاننے کے لیے باقاعدہ تحقيق کی گئ تھی اور اس وقت يہ حققیت سامنے آئ کہ يہ تصاوير دراصل ہنگری کی ايک "پورن" ويب سائٹ "سيکس ان وار" سے لی گئی تھيں۔ اس کے علاوہ اس ويب سائٹ سے منسلک ايک امريکی ويب سائٹ "عراق بيبز" پر بھی يہ تصاوير استعمال کی گئ تھيں۔

"عراق بيبز" نامی ويب سائٹ اپريل 2003 ميں منظر عام پر آئ تھی اور يہ ويب سائٹ ہاپ باٹم ميں مکنيو اينٹرپرائز نامی ايک کمپنی کی روح رواں لنڈا مکينيو کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

تحقيقات کے دوران لنڈا مکينيو نے تسليم کيا کہ مذکورہ ويب سائٹ انھی کے زير انتظام ہے اور گو کہ وہ ان تصاوير کی موجودگی سے باخبر تھيں ليکن انھيں اس بات کا علم نہيں تھا کہ ان تصاوير کو امريکی مخالف پراپيگنڈہ کے لیے استعمال کيا جا رہا ہے۔

ہنگری کی ويب سائٹ "سيکس ان وار" مئ 2003 میں منظر عام پر آئ تھی اور يہ ويب سائٹ بدھا پيسٹ ہنگری ميں ايکٹو اسٹوڈيو کے – ايف – ٹی کے روح رواں اينڈريا مارچنٹ کے نام پر رجسٹرڈ کی گئ تھی۔

جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا کہ دنيا کی کوئ بھی فوج يہ دعوی نہيں کر سکتی کہ طے شدہ قواعد وضوابط اور انسانی حقوق کی پاسداری کے ضمن ميں ان کا ريکارڈ مکمل صاف اور شفاف ہے۔ ليکن فوج سميت امريکی حکومت کا ہر ادارہ احتساب اور نظم وضبط کے ايک مضبوط نظام کا تابع ہے۔ کسی بھی واقعے کی رپورٹ کے حوالے سے مضبوط شواہد کی روشنی ميں جامع تحقيق کی جاتی ہے اور گناہ کاروں کو قانون کے مطابق سزا بھی دی جاتی ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
Fawad آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (07-09-10)
پرانا 26-04-10, 07:35 PM   #25
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,377
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں تصاویر کی بات نہیں کر رہا ایک ویڈیو کی بات کر رہا ہوں۔
سوری سر

سوال چنا جواب گندم
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-04-10, 07:36 PM   #26
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,377
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں تصاویر کی بات نہیں کر رہا ایک ویڈیو کی بات کر رہا ہوں۔
سوری سر

سوال چنا جواب گندم
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 10-08-10, 08:50 PM   #27
Senior Member
 
مشال خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Kuwait
مراسلات: 388
کمائي: 6,315
شکریہ: 292
268 مراسلہ میں 802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مشال خان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مشال خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
القاعدہ کی سائبر کمانڈو ٹیم بہتر کام کررہی ہے ۔ وہ مسلمانوں‌کے جذبات بھڑکانے اور امریکہ کو ہر قسم کا الزام دینے میں آگے آگے ہے۔ مسلمانوں پر اس القاعدہ کے پراپیگنڈہ کا اثر زیادہ ہورہا ہے۔ اس کے برعکس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ صرف اداد و شمار اور حقائق تک محدود رہ جاتا ہے۔
مججھے تو فاروق صاحب بھی ان ہی میں سے لگتے ہیں۔ خیرمیں آپ کو بتاتا ہو کہ فواد صاحب اپکو کہاں کہاں نظر آئنگے، اور یہ جس پروپیگینڈہ مہم پر ہی، اسکا بھی ڈیٹیل میں ذکر کرونگا۔ پہلے وہ سائٹس جو ساری پاکستان کی پبلک کمیونٹی سایٹس ہیں۔
پاکستان کی آواز – پاکستان کے فورمز|
Fawad
FriendsKorner - Pakistani Media Forum - Pakistan
[url=http://www.blackwaterpk.tk]blackwaterpk.tk[/url
www.forum.hamsab.net › Pakistan Community › Current Affairs
www.makepakistanbetter.com/why_how_what_userR.asp?...Fawad_-_Digital_Outreach_Team_US_State_Dept
www.geopakistani.com/forums/showthread.php?... - United States
اور اسطرح کی اور ہزاروں پاکستانی کمیونٹی ویب سایٹس جہاں اپکو فواد صاحب انہی گھسی پٹی باتوں اور تجزیوں کے ساتھ نظر آینگے۔ اپ گوگل میں جا کرfawad digital outreach team لکھ دیں، ساری سائٹس اپکے سامنے ہونگی۔ اب یہ ڈیجیٹل اوٹ ریچ ٹیم صرف اردو زبان میں امریکن پروپیگنڈا نہیں کرتی بلکہ عرب بھی ان سے محفوظ نہیں ہے۔ ملاحظہ کریں۔
http://sabbah.biz/mt/archives/2007/03/29/the-us-state-departments-digital-outreach-team-watching-arab-blogs/
اورfriendscorner.com
پر شائع شدہ ایک مراسلہ
AFTER ELECTRONIC MEDIA THEY ARE HERE
Well, now it is official!
I wanted to post about this a week ago, but the technical problems kept me away from doing my daily business – blogging – which seems to be disturbing the U.S. State Department to a level that forced them to form a team to fight blogs speaking the truth about them and representing what you don't see on CNN and Fox, such as my blog and many other blogs around the Arab world. We are now officially tracked, monitored and harassed by a special team from the U.S. State Department calling themselves the "Digital Outreach Team."
Before going to that, let me share with you this:
A friend of mine republished here my previous post about 'U.S. Department of State Watching Sabbah's Blog,' and shared a couple of interesting comments that followed the post.
The first comment reads:

Having worked at the State Department in technical support I can tell you that many of the people who work there drool on their keyboards. The help desk gets at least two or three calls a month to fix the broken cup holder attached to the PC. Many are not God's most intelligent children, as you have documented so well here.
You might imagine the Department of State attracts only the best and brightest, which is true for the diplomatic types, but they are a small percentage of "the team" and they require many support services which are usually performed by the equivalent of Quasimodo. Most of the people who work for the State are not diplomats, but you already knew that.
Unfortunately these same people have an Internet connection through the same fire wall as the secretary of state. So I wouldn't make too much out of it. The guy probably works in the motor pool.
It does make a good story though and makes one wonder if lightening bolts have reached this moron's office yet from the real public affairs (propaganda) people.

Second comment reads:

I called Mr. Blaschke. He no longer works in that office. His new number is (202) 453-8398.
Three times he refused to answer when I asked him if his official role is to represent the United States government. He just wanted to know what I thought he said that isn't factual. I didn't want to kibitz with him about his statements, I wanted to know if it's his job. Three times he refused to answer.
Does the U.S. government pay people to interact with bloggers? He said yes. And he also claims to work for public affairs (PR). I think that's a lie because he refused to answer my first question about his role before I asked him whether there is an official program. A good PR person wouldn't start a rhetorical war with a U.S. citizen in the opening round – you'd hope. Maybe they're scraping the bottom.
He said his comments to Sabbah were not "cleared" which means he's just some ******* with an opinion and not an official government spokesperson.
I think he's lying about his offical role and he may also be lying about whether the government funds (on the books) "public diplomacy" in the blog-os-fear.
If he was official he wouldn't have been so evasive.
BTW I do think they monitor the blogs, but they'd never admit it. By law the State Department cannot fund public information efforts (propoganda) for use on the people of the United States. They can tell all the lies they want overseas, but they're not supposed to play 1984 here.
So if this guy really is being paid to "correct" the blogosfear then there's a major scoop here.
If he's just some guy with an opinion then the real Department of State needs to know about it.

Interesting! More comments on my post can be found here.
Now, back to the official statement of US State Department, Karen Hughes, the State Department's undersecretary for public diplomacy and public affairs, hired a half-dozen Arabic speakers to surf international blogs and post messages that counter "propa- ganda and rumors with facts, and now Urdu speaking" she said. An interview with her here clearly shows that Bush diplomat hopes programs prevent further 'anti-Americanism from taking root.'
It's also why her office loaned the latest crop of State Department exchange students mini-camcorders. The students recorded their American experiences and will post the videos to YouTube.
"There's an information explosion, and we're competing for attention and credibility in the midst of that explosion," Hughes said. President Bush asked Hughes, one his closest advisers before she decided to return to Austin in 2002, to come back to Washington 18 months ago to help revive a national image battered by the Iraq war. The Middle East is a huge part of her portfolio….
"I believe it is vital to our national security," Hughes said. "We are never going to win the war against terror in the long run as long as little boys and little girls around the world grow up hating or being taught to hate America."
… We are working to make our exchanges more strategic. We're inviting more people who have wide circles of influence – clerics – we've brought clerics over from Jordan and from Saudi Arabia, and teachers, journalists – because again the media has such an impact.
Is TV still the main outreach? Even beyond the Internet?
We just a few weeks ago, for the first time, engaged in Arabic on blogs. We have what's called here a "digital outreach team" . . . that is actively going on the Arabic blogs and responding to misinformation and disinformation and propaganda and rumors with facts. And we're very above board that it's the digital outreach team of the State Department.
How many people are on the team?
I think it's about four or five, and they're supervised by a foreign service officer. And they are all Arabic speakers that do that. Then we have one young man in the rapid response center who goes on the Web sites and monitors and watches and surfs. . . .
You asked me about measuring success. I saw a proverb . . . that talked about "planting a tree under whose shade you would not sit." In many ways, I feel like that's what I'm doing. Most of my work, public diplomacy work, is really long-term work.
More about Arabic birds working for USDOS monitoring Arabic Net chats here.
So, watch your back, and you can easily know who is who and what is what. Not only comments by the "Digital Outreach Breach Team," but by blogs run by them and forum threads to spread there lies.

The State Department team "recently began a thread" on egyptiantalks.org, asking, "Will violence end in Iraq if U.S. forces withdraw?" In another online engagement described by Curtin, participants challenged "accusations that the U.S. military is engaged in widespread rape of men and women in Iraq." A team member explained, "I stated that, when there have been cases of misconduct by U.S. soldiers against Iraqi civilians, a legal process has been implemented. I also said allegations that such misconduct is widespread are untrue and unproven."

Maybe referring to the famous argument between me and the ignorant USDOS staff here :-) Poor man could not even convince himself or answer the basic questions we asked when all of this started!!!
It is inevitable to note that we could have saved everyone from this pain, if and only if, USA treat all with same scale of justice. It is unfortunate that millions are spent on such a stupid project called "Digital Outreach Team," and billions are spent on such a stupid war they are running in Iraq and other billions supporting the racist state of Israel and its occupation of Palestine.

Last edited by مشال خان; 10-08-10 at 09:52 PM.
مشال خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مشال خان کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (05-02-11), محمد عاصم (11-08-10), مرزا عامر (30-08-10), راجہ اکرام (12-08-10)
پرانا 11-08-10, 07:16 AM   #28
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,754
شکریہ: 6,463
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

حقیقت کے بارے میں‌بتانا ضروری ہے۔ میرا تعلق کسی بھی حکومتی یا غیر حکومتی ادارے سے نہیں۔ میرے خیالات میرے اپنے خیالات ہیں۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
Nasiwise (11-08-10), کنعان (11-08-10), محمدخلیل (11-08-10), مرزا عامر (30-08-10), اویسی (11-08-10), عبدالقدوس (12-08-10), عدنان دانی (30-08-10)
پرانا 11-08-10, 02:08 PM   #29
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,080
کمائي: 110,096
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مشال خان مراسلہ دیکھیں
مججھے تو فاروق صاحب بھی ان ہی میں سے لگتے ہیں۔ خیرمیں آپ کو بتاتا ہو کہ فواد صاحب اپکو کہاں کہاں نظر آئنگے، اور یہ جس پروپیگینڈہ مہم پر ہی، اسکا بھی ڈیٹیل میں ذکر کرونگا۔ پہلے وہ سائٹس جو ساری پاکستان کی پبلک کمیونٹی سایٹس ہیں۔
السلام علیکم جناب مشال خان

آپ اپنی توانائیاں فواد صاحب صاحب کو سرچ/انکوائری پر لگا رہے ہیں تو بھائی فارمز کی دنیا میں تمام سینئرز ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ فواد صاحب کی ہر پوسٹ میں انہوں نے اپنی ڈپارٹمنٹ کا نام لکھا ہوا ھے تو وہ اسی کے لئے کام کرتے ہیں وہ کام کیا ہیں وہ بھی انہوں نےہر فارمز میں بتائے ہوئے ہیں۔

ہر سینئر ممبر جو کسی شعبہ سے منسلک ھے یا پرائیویٹ مشاغل، ہر فارم میں متحرک ہوتے ہیں۔ آپ اپنے بارے میں بتائیں یا کچھ ایسی مفید باتیں شیئر کریں جس سے ہمیں آپ سے کچھ سیکھنے کو ملے۔ شکریہ!

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (11-08-10), محمدخلیل (11-08-10), مرزا عامر (30-08-10), اویسی (11-08-10), عبدالقدوس (12-08-10)
پرانا 11-08-10, 08:19 PM   #30
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,754
شکریہ: 6,463
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک اہم سبق یاد کیجئے ۔۔۔۔ زندگی ساری حیاتی، پھولوں‌کی سیج نہیں‌ہوگی۔ یہاں اختلافات بھی ہوں گے اور نظریات کا فرق بھی۔ جب آپ کسی سے بات کرتے ہیں تو گویا بات شروع کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ آپ نے اور اس نے ایک ایگریمنٹ کرلیا ہے ۔ وہ ایگریمنٹ یہ ہے کہ آپ دونوں کم از کم ایک بات پر متفق ہیں۔ وہ ایک با ت یہ ہے کہ آپ دونوں کے نظریات اور خیالات میں فرق ہے۔ ورنہ بات چیت کی ضرورت ہی کیا تھی؟ یہ وہ واحد وجہ ہے جس کے لئے ہم سب ایسے پبلک فورمز پر آتے ہیں اور دنیا سے بات چیت کرکے اپنے خیالات و احساسات میں توازان پیدا کرتے ہیں۔ جس طرح جنگ "سوچوں" سے شروع ہوتی ہے ، اسی طرح "امن " "سوچوں" کے توازن سے پیدا ہوتا ہے۔

رہ گئی طالبان یا مجرمان وظالمان کی بات ۔۔۔۔ تو مجھے کوئی یہ سمجھائے کہ اس کی اپنی پرائیویٹ انٹیلیجنس اتنی زبردست ہے کہ پاکستان کی حکومت، پاکستان کی فوج، آئی ایس ائی ، سب کے سب آپ کی ذاتی انٹیلی جنس کے آگے صفر نظر آتے ہیں؟ اس ساری حکومت کو، ساری اسٹیبلشمنٹ‌کو، ساری پارلیمنٹ کو، سارے ججوں کو، ساری فوج کی ہائی کمان کو یہ طالبان ، ظالماناور ان کے ساتھی ظالمان اور مجرمان نظر آتے ہیں ، القاعدہ کے بھائی نظر آتے ہیں۔ پاکستان پر نظریاتی اور جنگی حملے کے مجرم اور ایک صرف آپ ہیں جو ڈاکٹر شاہد مسعود اور حامد میر جیسے شڑک چھاپ خبریں بیچنے والوں کی اطلاعات درست معلوم ہوتی ہیں۔

بھائی اگر ساری فوج اتنی گھامڑ ہے، آئی ایس ائی اتنی گھامڑ ہے۔ حکومت اور پارلیمنٹ‌اتنہ بے وقوف ہے۔ اور اسٹیبلشمنٹ اس قسم کی ہے کہ درست اور غلط کی نشاندہی کر نہیں‌سکتی تو یہ ہندوستان ڈرتا کس بات سے ہے؟ ہندوستان کو تو پاکستان کی طرف سے بے فکر ہوجانا چاہئیے۔ کچھ تو منطقی بات کیجئے۔ جب یہی سوال میں پوچھتا ہوں تو اس کا جواب ہوتا ہے میں بھی کسی دشمن کا ایجنٹ‌ہوں۔ جب کہ ان ظالمان کے جرائم سے اخبار بھرے پڑے ہیں۔

اگر یہ سب آپ کے اور چند ملاؤں کے خیال میں بلیک یا وہایٹ واٹر کا شعبدہ ہے تو آپ اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ فواد صاحب کی شماریات ہوں یا میری نکتہ چینی۔ ضرورت ہے کچھ سوچنے کی۔ امریکہ پاکستان میں کسی قسم کی بد امنی نہیں چاہتا۔ بلکہ ہر طرح سے ان جنگجو عناصر اور مفسد یعنی دساد کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے پاکستان کی مدد کرتا ہے۔ یہی حقیقت دنیا بھر کی اطلاعات، سٹیٹ‌ڈپارٹمنٹ‌کی شماریات اور حکومت اور افواج پاکستان کی اطلاعات سے مطابقت رکھتی ہے۔

پاکستان میں افواج پاکستان کے علاوہ کسی کو بھی ہتھیار اٹھانے کے حق نہیں۔ صرف ہتھیاروں کا موجود ہونا ہی ، کلاشنکوف اور آر پی جی 7 کی موجودگی ہی ایسا بھیانک جرم ہے جس کی سزا موت ہے۔ آپ اس سے کیوں‌متفق نہیں کہ زمیں میں فساد کی سزا موت ہے۔ یہ کسی قسم کا جہاد نہیں کہ حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے ٹکر لی جائے۔

معذرت خواہ ہوں کہ فواد صاب کے انٹرویو‌میں یہ سب کچھ لکھا۔ لیکن الزامات کی وجہ سے یہ آف ٹاپک نہیں۔

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 11-08-10 at 08:27 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (11-08-10), نورالدین (07-09-10), عبدالقدوس (12-08-10), عدنان دانی (30-08-10)
جواب

Tags
digital, email, fawad, فورم, کوشش, گوگل, پوسٹ, پاکستان, پاکستانی, ویب, مکمل, ممکن, الزام, امریکہ, اردو, اردو فورمز, تلاش, تصاویر, جواب, جلد, دل, زمانہ, شخص, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مجرم كون عوام يا پوليس شمشاد احمد تعلیم و تربیت 9 21-02-11 02:21 PM
امريکی شہريوں کی جانب سے ايس – ايم – ايس کے ذريعے سيلاب ذدگان کی امداد Fawad خبریں 45 11-08-10 06:58 AM
اسلام پر چاليس اعتراضات کے عقلی و نقلی جواب از ڈاکٹر ذاکر نائیک ابن آدم کتاب گھر 6 24-07-10 01:38 PM
رمضان ميں شيطان قيد كر دينے كے باوجود جمائى آنا، اور ٹيلى ويژن پر حرام تصاوير نشر كرنا چیتا چالباز جادو کا اسلامی علاج 2 01-01-09 10:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger