| اسلام اور مغربی دنیا اسلام مغرب تک پہنچ چکا ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ہر طرف اسلام کا دور دورہ ہو گا، اس سکشن میں ہم مغربی ممالک میں اسلام کے مطالق ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
اسلام کو اپنی صفائی کی کوئی ضرورت نہیں
بعض ایسے متکلمینِ اسلام بھی پائے جاتے ہیں جو لوگوں کے سامنے اسلام کو اس حیثیت سے پیش کرتے ہیں کہ گویا اسلام کا ایک ملزم ہے اور وہ اس کے وکیلِ صفائی ہیں۔ وہ اسلام کی صفائی اور دفاع جس طریقہ سے کرتے ہیں وہ کچھ اس طرح کا ہے کہ“نظامِ حاضر نے فلاں اور فلاں کام کیے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اسلام نے یہ کام کر کے نہیں دکھائے ، مگر صاحبو! اسلام تو ان کاموں کو پہلے کر چکا ہے جنہیں موجودہ تہذیب 14 سو سال بعد کر رہی ہے " کیا گھٹیا دفاع ہے اور کیا بھونڈی صفائی ہے !! ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ہم جس اسلام کے علمبردار ہیں اس میں کوئی ایسا پہلو نہیں ہے جو ہمارے لیے کسی شرمندگی یا احساسِ کہتری کا موجب ہو یا جس کی صفائی کی ہمیں ضرورت ہو، اور نہ اس کے اندر کوئی ایسا نقص ہے جس کی وجہ سے ہم اُسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے کسی طرح کی ریشہ دوانی کی ضرورت محسوس کریں۔ یا اُس کی اصلیت کے تقاضا کے تحت ڈنکے کی چوٹ اُس کا اعلان کرنے کی بجائے طرح طرح کی نقابیں ڈال کر اُسے پیش کریں۔ دراصل یہ روگ مغرب اور مشرق میں پھیلے ہوئے جاہلیت زدہ نظاموں سے رُوحانی اور نفسیاتی شکست کھا جانے کی وجہ سے بعض “مسلمانوں“ کو لاحق ہوگیا ہے اور وہ انسانی قوانین کے اندر ایسے پہلو تلاش کرنے میں لگے رہتے ہیں جن سے وہ اسلام کی موافقت اور تائید کر سکیں، یا وہ کافروں کے کارناموں کے اندر ان باتوں کی ٹوہ کرتے رہتے ہیں جن سے یہ دلیل فراہم کر سکیں کہ اسلام نے بھی یہ کام کر دکھائے ہیں۔ جو شخص اسلام اور اس کی تعلیمات کی صفائی کی ضرورت محسوس کرتا ہے یا معذرت خواہانہ ذہنیت رکھتا ہے تو ایسا شخص ہرگز اسلام کی صحیح نمائندگی نہیں کرسکتا، بلکہ یہ وہ بیوقوف دوست ہے جو خود تو اس بودی اور کھوکھلی جاہلیت سے مرعوب و مغلوب ہوچکا ہے ، جو تضاد سے بھری ہوئی ہے اور نقائص سے جس کا جسم داغ داغ ہے مگر وہ کم کوش بایں ہمہ اُلٹا جاہلیت کے لیے جواز فراہم کرتا ہے ۔ یہ حضرات اسلام کے دشمن ہیں اور اسلام کی خدمت کے بجائے اُسے ضعف پہنچاتے ہیں۔ بلکہ دوسروں کو بھی مجبور کرتے ہیں کہ وہ ان کی ژاژخائیوں کا سدِباب کریں۔ ان کی باتیں سُن کر یُوں محسوس ہوتا ہے کہ اسلام مجرموں کے کٹہرے میں کھڑا ہے اور اپنا دفاع کرنے پر اپنے آپ کو مجبور پاتا ہے ! (جادہ و منزل) |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (07-03-10), فیصل ناصر (08-03-10), کنعان (08-03-10), ھارون اعظم (08-03-10), محمد عاصم (21-06-10), سحر (09-03-10), ضِرار Derar (10-05-10), طاھر (09-03-10), عبداللہ آدم (25-03-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,904
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ آپ کو جزائے خیر دے بہترین موضوع پر قلم اٹھایا ہے
|
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ حیدر (08-03-10) |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
یہ شائد سید قطب شہید کی کتاب کا اقتباس ہے؟
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
بہترین کوشش ہے۔ امید ہے آپ مزید بھی شئیر کریں گے۔ سید قطب کی تصانیف آج کے نوجوان نسل کے لئے رہنمائی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
|
|
|
|
| ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ آدم (25-05-10) |
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
السلام علیکم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے علاوہ ہر شخص کے قول میں صواب و خطا کا احتمال ہو سکتا ہے اس لیے سید قطب رحمۃ اللہ علیہ کے تمام نظریات سے اتفاق یا اختلاف کرنا مشکل ہے۔ان کی وہ تحریریں پڑھے اور سمجھے جانے کے زیادہ لائق ہیں جن پر کوئی علمی اعتراض نہیں ہے اور جن میں وہ اسلام کا دفاع پوری قوت سے کرتے نظر آتے ہیں۔ مثلًا المعالم فی الطریق (جادہ و منزل) میں "لا الٰہ الا اللہ منھج الحیاۃ" کے نام سے جو باب ہے اس کے بارے میں امام البانیؒ نے کہا تھا: "اس میں علم و نور جھلکتا ہے"۔ جبکہ دوسری جانب ان کی وہ کتابیں بھی موجود ہیں جن پر محققین اور علماء نے زبردست تنقید کی ہے اور دلائل کے ساتھ ان کے موقف کو غلط ثابت کیا ہے۔ مثلا "العدالۃ الاجتماعیۃ فی الاسلام" وغیرہ۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
آپ سے متفق ہوں۔ بیشک سید قطب بھی انسان ہیں۔ ان سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔ ہمیں عقیدت کے نام پر کسی کی غلطیوں کا دفاع نہیں کرنا چاہیئے۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا | shafresha (10-05-10), عبداللہ حیدر (09-03-10) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,736
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
عبداللہ حیدر صاحب آپ بھی اپنے چچا کی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ مشکل مشکل باتین لکھتے ہو جناب آپ لوگ ذرا خیال رکھا کرو کچھ میرے جیسے ماٹھی اردو والے بھی ہوتے ہین
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا | shafresha (10-05-10), عبداللہ حیدر (13-05-10) |
|
|
#9 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ضِرار بھائی ، ہم چچا بھتیجا پنجابی میں بھی بات کرتے ہیں ، آپ کی اردو اگر ماٹھی ہے تو پنجابی میں بات کر سکتے ہیں ![]() ![]() ![]() جی آیاں نُوں پائی جان، تہاڈی اِک فرمایش تھوڑی جےای پوری کیتی اے ، ٹیم ملے تے ذرا """ اینوں """ پڑھ لینا ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,736
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
پنجابی لکھنا تو اردو سے بھی اوکھا کام ہے جناب آپ چاچا بھتیجا ہی ہاتھ پولا کر لو تو چنگی گل ہے
|
|
|
|
|
| ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ آدم (25-05-10) |
![]() |
| Tags |
| ہوتا, کوئی, کریں۔, کرتے, پہلے, قوانین, موجودہ, مجرموں, معذرت, اپنے, اسلام, بھری, تقاضا, تلاش, جانے, حضرات, خود, خدمت, دوست, سال, سامنے, شخص, ضرورت, علمبردار, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|