واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


::::::: یہ ذریعہ رزق حلال نہیں (2)::::::: سگریٹ ، تمباکو ، وغیرہ کی خرید و فروخت :::::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-03-10, 12:05 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb ::::::: یہ ذریعہ رزق حلال نہیں (2)::::::: سگریٹ ، تمباکو ، وغیرہ کی خرید و فروخت :::::::

::::::: یہ ذریعہ رزق حلال نہیں (2)::::::: سگریٹ ، تمباکو ، وغیرہ کی خرید و فروخت :::::::

::::::: یہ ذریعہ رزق حلال نہیں (2)::::::: سگریٹ ، تمباکو ، وغیرہ کی خرید و فروخت :::::::
الحَمدُ لِلَّہِ وَحدَہُ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیٰ مَن لا نَبِيَّ وَ لا مَعصُومَ بَعدَہُ ، وَ عَلیٰ آلہِ وَ ازوَاجِہِ وَ اصَحَابِہِ وَ مَن تَبعَھُم باِحسَانٍ اِلیٰ یَومِ الدِین،
خالص اور حقیقی تعریف اکیلے اللہ کے لیے ہے ، اور اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو محمد پر جِنکے بعد کوئی نبی اور معصوم نہیں ، اور اُن صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر ، اور مقدس بیگمات پر اور تمام اصحاب پر اور جو اُن سب کی ٹھیک طرح سے مکمل پیروی کریں اُن سب پر ،
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ،
اللہ سُبحانہ و تعالیٰ اِیمان والوں کو پُکار کر حُکم دیتا ہے ،
((((( یَا اَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا کُلُوا مِن طَیِّبَاتِ مَا رَزَقنَاکُم وَاشکُرُوا لِلّہِ اِن کُنتُم اِیَّاہُ تَعبُدُونَ ::: اے اِیمان لانے والو ہم نے جو پاک (حلال )رزق تُمہیں دِیا ہے اُس میں سے کھاؤ اور اللہ کا شُکر ادا کرو اگر واقعتا تُم لوگ صرف اُسی کی عِبادت کرتے ہو ( تو تب ہی ایسا کرو گے) ))))) سورت البقرۃ / آیت ١٧٢ ،
::::::: سگریٹ ، تمباکو ، وغیرہ کی خرید و فروخت ::: اِن میں سے خاص طور پر سگریٹ تو ایسی چیز ہے جِس کے استعمال میں مندرجہ ذیل پانچ حرام کام اکھٹے ہوتے ہیں ،
::::: (1) اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنا ::::: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے (
(((( وَاَنفِقُوا فِی سَبِیلِ اللّہِ وَلاَ تُلقُوا بِاَیْدِیکُم اِلَی التَّہلُکَۃِ وَاَحسِنُوَا اِنَّ اللّہَ یُحِبُّ المُحسِنِینَ ::: اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اورخود کو ہلاکت میں مت ڈالو اور اچھے کام کرو بے شک اللہ تعالیٰ اچھائی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ))))) سورت البقرۃ /آیت ١٩٥ ،
ہر شخص یہ جانتا ہے کہ سگریٹ نوشی میں انسان کی جان کی ہلاکت ہی ہلاکت ہے ایک معمولی سا بھی فائدہ یا صحت مندی نہیں ،
::::: (2) فضول خرچی :::::
ایسا کام جس میں کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں ، نہ دُنیا کا اور نہ ہی دِین کا اور نہ ہی آخرت کا ، اُس میں خرچ کرنا، اللہ کی راہ میں خرچ کرنا ہر گِز نہیں ، بلکہ اللہ کے حُکم میں کے خِلاف خرچ کرنا اللہ اور اِیمان والوں کے دُشمن شیطان کی راہ میں خرچ کرنا ہے ، اور ہر وہ کام جو اللہ کے حُکم کے خِلاف ہے حرام ہے ، تو اِس آیت کی روشنی میں سگریٹ نوشی کرنے والے دو حرام کاموں کا شکار ہوتے ہیں
للہ سُبحانہُ و تعالیٰ کا فرمان ہے ((((( اِنَّ المُبَذِّرِینَ کَانُوا اِخوَانَ الشَّیَاطِینِ وَکَانَ الشَّیطَانُ لِرَبِّہِ کَفُوراً ::: بے شک فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں اور بے شک شیطان اپنے رب کا کفر کرنے والا ہے ))))) سورت بنی اِسرائیل (الاِسراء ) /آیت ٢٧ ،
یعنی فضول کرچی کرنا شیطان کے سیکھائے ہوئے کاموں میں سے ہے اور ایسا کرنے والے اُس کے بھائی ہیں کیونکہ وہ اُس کی بات پر عمل کرتے ہیں ، اور جِس طرح شیطان اپنے رب کا کفر کرتا ہے یعنی نافرمانی کرتا ہے اِسی طرح اُسکی بات پر عمل کرنے والے بھی اپنے رب کی نافرمانی کرتے ہیں ، اور سگریٹ نوشی میں خرچ کرنا ، سراسر فضول خرچی ہے کیونکہ یہ ایسا کام ہے جِسکی انسان کو قطعاً کوئی ضرورت نہیں ، صدیوں سے انسان اِسکے بغیر رہتے چلے آئے ہیں ، اور اب بھی کڑوڑوں اِنسان اِسکے بغیر اپنی زندگی بغیر کِسی کمی اور نقص کے مکمل طور پر بسر کر رہے ہیں ، لیکن جِن پر شیطان کا داؤ چل جاتا ہے وہ اُس کے وسواس کا شِکار ہو جاتے ہیں اور یہ فضول خرچی کرنے لگتے ہیں ، اللہ کی نافرمانی جو سراسر حرام کام ہے ، کا شکار ہو کر اللہ کے ہاں شیطان کے بھائی ہو جاتے ہیں ،
::::: (3) اپنے اِرد گِرد مُسلمانوں ، اور دیگر اِنسانوں کوجانی نقصان اور ::::: (4) ذہنی و نفسیاتی اذیت اور دُکھ پہنچانا ،
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ((((( مَن اَکَلَ ثُومًا او بَصَلًا فَلیَعتَزِلنَا او قَالَ فَلیَعتَزِل مَسجِدَنَا وَلیَقعُد فی بَیتِہِ ::: جِس نے ثوم (لہسن) یا پیاز کھایا ہو وہ ہم سے دُور رہے یا فرمایا وہ ہماری مسجد سے دُور رہے اور اپنے گھر میں ہی بیٹھا رہے ))))) صحیح البُخاری /حدیث ٨١٧ /کتاب صفۃ الصلاۃ /باب ٧٦ ، صحیح مسلم /حدیث ٥٦٧/ کتاب المساجد و مواضعیھا /باب ١٧،
دیکھیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، دوسروں کو تکلیف و اذیت سے بچانے کےلیے حلال چیز کھا کر دوسروں سے اور خاص طور پر ایسی جگہ سے دور رہنے کا حُکم دے رہے ہیں جہاں زیادہ لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے ، تو پھر ایسی چیز کا کیا حال ہے جو بذاتِ خود حرام ہو ، کیونکہ وہ ہلاکت کا سبب ہے ، اور دوسروں کو اُسکی بدبو اور اُسکے دیگر خطرناک اثرات پینے والے کی طرح ہی نُقصان پہنچاتے ہیں ، ڈاکٹروں کی تحقیق میں یہ ثابت ہوچکا کہ سگریٹ نوش کے ارد گِرد والے اُسکی سگریٹ نوشی کی وجہ سے اُسکی نسبت زیادہ نُقصان اُٹھاتے ہیں، اِسطرح یہ سگریٹ نوش اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنے کے ساتھ دوسروں کی جان کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور بدبو کی وجہ سے نفسیاتی اذیت کا باعث بھی بنتا ہے ، اور ایک دو اور حرام کاموں کا شکار ہوتا ہے ،
یہاں تک کی بات سے یہ واضح ہوا کہ سگریٹ نوشی ایک ایسا کام ہے جِس کو کرنے والا چار حرام کاموں کا شکار ہو جاتا ہے ، اور سگریٹ بیچنے والے ، سگریٹ پینے والوں کے لیے اِن حرام کاموں کا شکار ہونے کا بنیادی سبب ہوتے ہیں ، کیونکہ بیچنے والے ہی وہ ہیں جو پینے والوں کو اِن حرام کاموں کا شکار بننے کا ذریعہ بنتے ہیں، اب ذرا غور کریں کہ تو پتہ چل جاتا ہے کہ جو کچھ وہ اِس تجارت میں کماتے ہیں حرام ہوتا ہے ، جب کمائی اور اُس کمائی پر پرورش شدہ جِسم و جان حرام ہو گی تو پھر دُعاء کیسے قُبُول ہو گی ؟ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا حق کیسے ادا ہوگا ؟ اور اللہ کا قُرب کیسے حاصل ہو گا ؟
اللہ تعالیٰ ہمارے دِل و دِماغ کی اصلاح فرمائے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم اُس کے اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکامات کو ٹھیک اور مکمل طور پر سمجھیں اور اُن پر عمل کرتے ہوئے ہمارے خاتمے ہوں ۔
والسلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہُ
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, فروخت, گھر, پاک, پسند, لوگ, مکمل, مسجد, اللہ, انسان, بھائی, بے, حال, حدیث, حرام رزق،سگریٹ،عادل سہیل،, ذہنی, ذرا, زندگی, شخص, طور, عبداللہ, غور, صحیح, صحت, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے کمائیں webpro20009 نوکری کی آفر 8 21-03-10 09:20 PM
81 سالہ چینی شہری نے انٹرنیٹ کے زریعے دلہن تلاش کرلی محمدعدنان دلچسپ اور عجیب 13 01-11-08 07:38 PM
ماضی کے خزانے,,,,وغیرہ وغیرہ …شوکت تھانوی خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 05-01-08 10:34 AM
ماضی کے خزانے,,,,وغیرہ وغیرہ …شوکت تھانوی,,,,روزنامہ جنگ کراچی…2نومبر1958ء خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 19-12-07 09:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger