واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی -

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-01-10, 12:02 PM   #1
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی -

سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی -

سوئٹزر لینڈ:
جنیوا:سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں کی نئی تعمیرات پر پابندی کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں ۔۔ ستاون57 فیصد عوام نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے متنازع مطالبے کی حمایت کر دی۔
مقامی میڈیا سروسز کے مطابق عوام کی اکثریت دائیں بازو کی جماعتوں کے اس متنازع مطالبے کی حمایت میں ہیں کہ ملک میں مزید مینار تعمیر نہ کئے جائیں۔ سوئٹزر لینڈ کی بنیاد پرست جماعتیں سوئس پیپلز پارٹی اور فیڈرل ڈیموکریٹک یونین ملک میں دین اسلام کے تیزی سے پھیلنے سے خوفزدہ ہیں اور نہیں چاہتے کہ ملک میں تعمیر ہونے والی مساجد میں مینار تعمیر کئے جائیں۔سوئس حکومت اور پارلیمنٹ نے اس مطالبے انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کےخلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کرچکی ہیں۔


نوٹ :-
۔پورے ملک میں مسلمانوں کی تعداد صرف ساڑھے تین لاکھ ہے جو آبادی کا بمشکل 4 فیصد ہیں جبکہ پورے ملک میں صرف 4 مساجد ایسی ہیں جن پر مینار ہیں اور ان سے بھی اذان نہیں ہوتی۔
سوئٹزرلینڈ میں رہنے والے مسلمانوں کی اکثریت بوسنیائی مسلمانوں پر مشتمل ہے جن کو سربیا نے بدترین تشدد اور قتل عام کا نشانہ بنایا تھا۔


احتجاج :-
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشین کی سربراہ نے سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں کی تعمیرات پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سخت امتیازی فیصلہ قرار دیا ہے۔ جو ریفرنڈم میں اکثریتی ووٹ کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے،انتہائی امتیازی،سوئس سماج کو تقسیم کرنے والا اور بدقسمت فیصلہ کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سوئٹزر لینڈ بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے رو گردانی کا مرتکب ہو مجھے اس کی مذمت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ سوئٹزر لینڈ سمیت کئی ممالک میں غلط طور پر مسلمانوں سے خوف کے ہیجان پر مبنی سیاسی مہموں نے ایسے فیصلوں کو جنم دیا ہے۔


ترکی :-
ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوئس عوام کے اس فیصلے کی وجہ سے ہمارے ملک کے عوام کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ بیان میں اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ صورت حال کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گا۔


عرب لیگ
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ نے کہا ” سوئس ریفرنڈم،میناروں پر پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے،ڈینس مک شین “ مساجد کے مینار مسلمانوں کےلئے عمارت کا بنیادی حصہ ہوتے ہیں اور سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے مینار تعمیر کرنے پر پابندی سے مسلمانوں کے عبادت کرنے کے حق کو مجروح کیا گیا ہے۔


ایران
سوئٹزرلینڈ میں مساجد میں میناروں کی تعمیر کے خلاف ہونے والے عوامی ریفرنڈم پر احتجاج کیا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ منوچہر متقی نے سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ کو فون کر کے اس سلسلے میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ہے۔اس ٹیلی فون کال کے علاوہ تہران میں سوئس سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر کے اس معاملے پر ایران کا باضابطہ احتجاج بھی پہنچایا گیا ہے۔منوچہر متقی نے اپنے سوئس ہم منصب سے کہا کہ نئے میناروں کی تعمیر پر اس عوامی ریفرنڈم میں لگنے والی پابندی سے مسلمانوں کی نظروں میں سوئٹزرلینڈ کی ساکھ متاثر ہوئی

لیبیا
لیبیا کے راہنما معمر قذافی نے بھی میناروں کی تعمیر پر پابندی کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ معمر قذافی نے کہا کہ ’اس فیصلے کے ہم اسلامی دنیا میں عیسائیت کی ان تمام نشانیوں کو ختم کر سکتے ہیں جو مسلمانوں کے عقیدے میں شیطانی مذہب کی نمائندہ ہیں۔ لیکن ہم نے انہیں رواداری، انسانیت، عدم نفرت اور مذہبی آزادی کے اصولوں کی بنیاد پر قبول کر رکھا ہے‘۔



دی ٹائمز کا اداریہ
لندن:سوئٹزر لینڈ میں میناروں پر پابندی کا فیصلہ مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ لکھا ہے کہ سوئٹزر لینڈ کے رائے دہندگان کے اس فیصلے سے کشیدگی کو ہوا ملے گی اور مذہبی آزادی متاثر ہو گی ۔ آزادی کی حمایت کرنے والے لوگوں سے ایسے فیصلوں کی توقع نہیں تھی۔سوئس ووٹرز نے مذہبی عدم برداشت کے خاتمے کے بجائے اسے فروغ دیا ہے۔

ڈینس مک شین
لندن:کونسل آف یورپ میں برطانوی مندوب اور سابق وزیر یورپ،ڈینس مک شین،ممبر پارلیمنٹ نے کونسل ” سوئٹزر لینڈ:اکثریت کی مساجد کے میناروں پر پابندی کی حمایت “ آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سوئس ریفرنڈم پر تفصیلی بحث کا مطالبہ کیا ہے۔سوئس ریفرنڈم کے نتیجہ میں سوئس مسلمانوں سے اپنی پسند کی مساجد میں عبادت کرنے کا حق غصب کر لیا گیا سوئس ریفرنڈم کا فیصلہ جس کے تحت مساجد کے میناروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہر اعتبار سے مذہبی آزادی پر حملہ ہے اور انسانی حقوق پر یورپی کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Last edited by حیدر Rehan; 18-01-10 at 12:08 PM.
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کنونشن, گئی, پسند, وزیر, میڈیا, میناروں, مطابق, آبادی, آزادی, اقوام متحدہ, احتجاج, اسلام, حال, عوام, عمارت, عمرو, عائد, عبادت, عدم, عرب, غلط, صدمہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
این او سی نہ ہونے پر سوئٹزر لینڈ کا باشندہ لورالائی سے کوئٹہ واپس گلاب خان خبریں 0 28-02-11 06:10 AM
سوئٹزرلینڈ : میناروں پر پابندی کی حمایت کنعان خبریں 10 03-12-09 01:20 AM
سوئٹزرلینڈ: میناروں پر پابندی کی حمایت ھارون اعظم خبریں 7 01-12-09 12:17 PM
سوئٹزرلینڈ میں میناروں کے خلاف مہم چاچا کمال اسلام اور مغربی دنیا 8 04-01-09 08:33 PM
وکلاء تنظیموں نے پی سی او ججوں کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،ملک بھر کے وکلاء،ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے ہڑتال کر یں گے خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger