واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ



اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ


حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-02-08, 01:35 PM   #1
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,142
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,430 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)

حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)

بسم اللہ الرحمن الرحیم


ولادت :-
احمد اسماعیل یاسین 1938ء میں غزہ کے جنوب میں واقع جورہ کی بستی میں پیدا ہوئے- آپ 1948ء کی جنگ کے بعد اپنے خاندان والوں کے ساتھ غزہ آگئے-
مختصر حالات زندگی:-
نوجوانی میں ورزش کرتے ہوئے آپ کو ایک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے آپ کا سارا جسم شل ہوگیا-
مذہبی خدمات:-
آپ نے عربی زبان و ادب اور تربیت اسلامی کے استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں- پھر آپ نے غزہ کی مساجد میں مدرس اور خطیب کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیے- دلائل کی قوت، جرأت بیان اور جسارت حق کی بناء پر آپ کے خطبات نے پورے غزہ میں بے پناہ شہرت حاصل کرلی-
حماس کی تاسیس:-
غزہ میں آپ نے مرکز اسلامی کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کیں-
دارورسن:-
1983ء میں آپ کو صیہونی عدالت نے تیرہ سالہ قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے گرفتار کرلیا- آپ پر اسلحہ جمع کرنے، خفیہ عسکری تنظیم تشکیل دینے اور اسرائیلی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا الزام لگایا گیا تھا-
جیل میں گیارہ ماہ گزارنے کے بعد 1985ء میں قابض اتھارٹی اور آزادئ فلسطین کی عوامی پارٹی کے مابین قیدیوں کے تبادلے میں آپ کی رہائی عمل میں آئی-
1987ء میں آپ نے فلسطین کے اسلام پسند حلقوں سے مشاورت کے بعد 1987ء میں حماس کے نام سے اسرائیلیوں کے فلسطین پر غاصبانہ قبضے اور آئے روز کے ظلم و ستم کے خلاف تحریک مزاحمت کی بنیاد ڈالی-
اگست 1988ء میں قابض اتھارٹی نے آپ کے گھر پر اچانک چھاپا مارا- گھر کی تمام اشیاء کی تلاشی لی گئی اور آپ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی-
18 مئی 1989ء کی رات کو قابض اتھارٹی نے حماس کے سینکڑوں جانثاروں کے ساتھ آپ کو اقدامات اور قتل و غارت گری کے خلاف نکالے جانے والے ایک جلوس میں گرفتار کرلیا-
16 اکتوبر 1991ء کو آپ پر صیہونی حکومت کے خلاف بغاوت پر آمادہ کرنے، صیہونی فوجیوں کو قتل کرنے اور ’’حماس‘‘ اور اس کے عسکری اور امنی شعبے کی تشکیل کرنے کے الزامات عائد کر کے عمر قید کی پندرہ سالہ قید بامشقت کی سزا سنائی گئی-
شیخ جسمانی صلاحیتوں کی بجائے روحانی صلاحیتوں پر یقین رکھتے:-
سارا جسم شل ہونے کے علاوہ شیخ یاسین کو دیگر کئی عوارض لاحق ہیں جن میں دوران تفتیش تشدد کے نتیجے میں دائیں آنکھ کی بصارت ضائع ہونا، بائیں آنکھ میں بینائی کی کمزوری، کانوں میں سوزش، آنتوں میں جلن کا احساس رہتا- حالات کے مسلسل ناساز گار رہنے کے باعث شیخ احمد یاسین کی صحت مسلسل ناساز رہتی ہے- جس کی وجہ سے آپ کو کئی کئی دفعہ ہسپتال داخل رہنا پڑا-
13 دسمبر 1992ء کو شہید عزالدین قسام کے دستے نے ایک صیہونی فوجی کو گرفتار کر کے اس کے عوض شیخ احمد یاسین اور دیگر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جن میں زیادہ تعداد بزرگ اور بیمار قیدیوں کی تھی- صیہونی اتھارٹی نے مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور قیدی کی گرفتاری کی جگہ پر چھاپا مار لیا جس کی وجہ سے دستے کے مجاہدین اور قابض فوجیوں کے مابین القدس کے نزدیکی علاقہ بیرنبالہ کے مقام پر شدید جھڑپ ہوئی-
یکم اکتوبر 1996ء کو اردن اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدے کے نتیجے میں شیخ یاسین کو رہا کردیا گیا- معاہدے میں قتل کے ناکام حملے کے دوران گرفتار ہونے والے صیہونی سپاہیوں کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا-

جام شہادت
آپ نے 22 مارچ 2004 کو جام شہادت نوش کیا۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (15-03-08)
پرانا 15-03-08, 10:15 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)

ابھی بھی بہت تشنگی محسوس ہو رہی ہے-
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 15-03-08, 11:13 AM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,355
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)

کیا با ت ہے صا حبو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
پرانا 17-03-08, 12:09 AM   #4
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,142
شکریہ: 889
720 مراسلہ میں 1,430 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)

سلام،

منتظیمین بھائی کی تشنگی دور کرنے کے لیے،

حماس کا قیام:
دبلے پتلے جسم کے مالک شیخ یاسین کی نظر بھی انتہائی کمزور تھی اور وہ انتہائی دھیمی آواز میں گفتگو کیا کرتے تھے لیکن اس کے باوجود وہ ان تمام فلسطینیوں کی امیدوں کا مرکز تھے جو اس تصور سے مایوس ہو چکے ہیں کہ امن ان کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی لا سکتا ہے۔
شیخ یاسین کو سب سے پہلے 1987ء میں عالمی شہرت ملی جب وہ انتفاضہ اول کے موقع پر سامنے آئے۔
اس وقت فلسطینی اسلامی تحریک نے حماس نام اختیار کیا جس کے معنی جوش و جذبہ کے ہیں، اور شیخ یاسین اس کے روحانی قائد چنے گئے۔
1989ء میں اسرائیلی فوج سے تعاون کرنے والے فلسطینیوں کے قتل کا حکم دینے کی پاداش میں اسرائیل نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
1997ء میں انہیں ان دو اسرائیلی ایجنٹوں کے بدلے رہا کر دیا گیا تھا جن پر اردن میں فلسطینی رہنماؤں کو قتل کرنے کا الزام تھا تاہم اسیری کے ان دنوں میں ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور وہ فلسطین کی جہادی مزاحمت کی علامت بن گئے۔
وہ اردن میں ہونے والی عقبہ سربراہ ملاقات اور مذاکرات کے نتائج سے بھی مطمئن نہیں تھے۔ اس ملاقات میں امریکہ، اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کی تھیں اور اس سربراہ کانفرنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں اس وقت کے فلسینی وزیراعظم محمود عباس نے تشدد کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اسرائیل ان سے شدید نفرت کااظہار کرتا رہا ہے بلکہ انہیں فلسطینیوں کا اسامہ بن لادن قرار دیتا ہے۔

قتل
شیخ ستمبر 2003ء میں ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے۔ تاہم 22 مارچ 2004ء کو اسرائیل کے ایک گن شپ ہیلی کاپٹر کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ اس وقت آپ نماز فجر کی ادائیگی کے لئے جارہے تھے۔ حملے میں ان کے دونوں محافظین سمیت 10 دیگر افراد بھی جاں بحق اور شیخ یاسین کے دو صاحبزادوں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

عالمی ردعمل
اقوام متحدہ کے اُس وقت کے معتمد عام کوفی عنان نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ان کے قتل کے خلاف قرارداد منظور کی جو چین، بھارت، انڈونیشیا، روس اور جنوبی افریقہ سمیت 31 ممالک کی حمایت سے منظور ہوئی۔ مخالفت میں دو رائے آئیں جبکہ 18 ارکان غیر حاضر رہے۔ عرب لیگ اور افریقی یونین نے بھی ان کے قتل کی مذمت کی۔ برطانیہ اور امریکہ کا ردعمل یہ رہا "اسرائیل کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے لیکن وہ اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں" جبکہ عراق میں اس وقت کے امریکی سفیر جان نیگروپونٹے نے یاسین کو ایک "دہشت گرد" تنظیم کا سربراہ قرار دیا۔
اسرائیل کے اس وقت کے وزیر دفاع شاؤل موفاز نے انہیں "فلسطینی بن لادن" قرار دیا جبکہ حزب اختلاف کے سربراہ شمعون پیریز کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ رہنماؤں کو قتل کرنے سے دہشت گردی ختم کی جاسکتی ہے، یہ ایک غلط فیصلہ تھا۔

ان کے قتل پر فلسطینی اتھارٹی نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا اور رملہ میں یاسر عرفات کی رہائش گاہ پر فلسطینی پرچم سرنگوں رہا۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ "شیخ یاسین اس وقت کے منتظر تھے کہ انہیں شہادت ملے، ایریل شیرون نے اپنے لئے جہنم کا دروازہ کھول دیا ہے"۔

غزہ میں ان کی نمازہ جنازہ میں دو لاکھ افراد نے شرکت کی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یاسین کے قتل کی مذمت کے حوالے سے قرارداد پیش کی جسے امریکہ نے ویٹو کردیا۔

شیخ احمد یاسین کا مشہور قول یہ ہے:
"ہم نے اس راہ کا انتخاب کیا ہے جس کا اختتام فتح یا شہادت ہے"


عبدالعزیز رنتیسی کو ان کی جگہ حماس کا قائد قرار دیا گیا جو 17 اپریل 2004ء کو اسرائیل کے دوسرے حملے میں جاں بحق ہوئے۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (17-03-08)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, پسند, ورزش, وزیراعظم, قید, نفرت, نماز, نظر, موقع, اللہ, الزام, اسلامی, استاد, بھائی, حکم, حماس, خلاف, روزہ, رات, زندگی, عدالت, عسکری, غزہ, صحت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 05:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 02:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger