واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ

اسلام اور معاشرہ اسلام اور معاشرہ

جمہوریت دینِ ابلیس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-07-10, 01:42 AM  
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb جمہوریت دینِ ابلیس

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جمہوریت دینِ ابلیس

اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ
اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئَاتِ اَعْمَالِنَا مَنْ یَّھْدِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ
فَلَا ھَادِیَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیُکَ لَہٗ وَ اَشْھَدُ
اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ۔ اَمَّا بَعْدُ : فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ
مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ
یٰٓاَ یُّہَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْااتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ ﴿﴾
ٰٓیاَ یُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّن نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْھَا
زَوْجَھَا وَبَثَّ مِنْھُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّ نِسَآءً ج وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآءَ لُوْنَ
بِہٖ وَالْاَرْحَامَ ط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا ﴿﴾
ٰٓیاَ یُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تَّقُوا اللّٰہَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا ﴿﴾لا یُصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ
وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَمَنْ یُطِعِ اللّٰہَ وَرَسُولَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا ﴿﴾
اللہ کے ساتھ شرک کامظہر نظام ِجمہوریت
نظام ِ جمہوریت اللہ کے ساتھ شرک کا واضح مظہر ہے اور اس کے درج ذیل دلائل وشواہد ہیں۔
۱۔ جمہوریت
غیراللہ کا’’ بلادلیل ِشرعی ‘‘نظام ہونے کی بناپرنظام ِ شرک ہے
اللہ تعالیٰ کا ارشادہے کہ!
اَمْ لَهُمْ شُرَكٰۗؤُا شَرَعُوْا لَهُمْ مِّنَ الدِّيْنِ مَا لَمْ يَاْذَنْۢ بِهِ اللّٰهُ ۭ وَلَوْلَا كَلِمَةُ الْفَصْلِ لَـقُضِيَ بَيْنَهُمْ ۭ وَاِنَّ الظّٰلِمِيْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ 21؀
کیا انہوں نے اپنے لیے (اللہ کے) کچھ ایسے شریکِ مقرر کر لیے ہیں جنہوں نے ان کے لیے دین کی نوعیت کا ایسا کچھ مقرر کر دیا ہے جس کا اللہ نے اِذن نہیں دیا؟ اگر فیصلے کی بات طے نہ ہو گئی ہوتی تو ان کا قضیہ چکا دیا گیا ہوتا۔ یقینا ان ظالموں کے لیے دردناک عذاب ہے۔
۴۲: ا لشوریٰ۔آیت نمبر ۲
آیت ِبالاسے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دین(اصول ،قانون و نظامِ زندگی؍کتاب وسنت) کی بجائے غیراللہ کاایسااصول قانون ونظامِ زندگی اختیار کرناکہ جس کے لئے اللہ تعالیٰ کے دین سے دلیل نہ ملتی ہو اس غیراللہ کو اللہ کا شریک بنانا ہے اور یہ بات واضح ہے کہ نظام ِجمہوریت :::غیراللہ::: کفار کا وضع کردہ نظامِ سیاست ہے کہ جس کے لئے اللہ تعالیٰ کے دین سے دلیل نہیں ملتی ہے۔
۲۔ جمہوریت
کو اللہ کے دیئے نظامِ سیاست ’’خلافت‘‘ کی
کتاب وسنت میں موجودگی کے باوجود اختیارکرناجہالت ہے
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ
وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُج وَھُوَفِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ﴿﴾

جو کوئی اسلام کے سوا کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا وہ اس سے ہر گز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ ناکام و نامراد رہے گا۔
( آلِ عمران۔آیت نمبر ۸۵ .3)
آیت اس حوالے سے بالکل واضح ہے کہ’’ اسلام کے دیئے ہوئے قانون ونظام کے سوا کوئی اور قانون ونظام اختیار کرنا‘‘ اللہ تعالیٰ کے ہاں قطعی قابل ِ قبول نہیں ہے۔ ’’اسلام‘‘ایک مکمل نظام ِ حیات ہے جس میں اخلاقیات ،روحانیت ،معاشرت ، معیشت اور سیاست سمیت زندگی کے ہر معاملے کے حوالے سے قانون و نظام ملتا ہے ۔ اسلام میں اللہ نے اہل ِ ایمان کو ایک مکمل نظام ِ سیاست ’’ خلافت ‘‘ دیا ہے ۔ اللہ کے دیئے ہوئے نظام ِ سیاست’’ خلافت‘‘ کی کتاب وسنت میں موجودگی کے باوجودطاغوتوں کا وضع کردہ نظامِ سیاست ’’جمہوریت ‘‘ اختیار کرنا جہاں اللہ تعالیٰ کے ہاں قطعی قابل ِ قبول بھی نہیں ہے وہیں اللہ کے دیئے ہوئے نظام ِ سیاست کی کتاب وسنت میں موجودگی کے باوجودطاغوتوں کا وضع کردہ نظامِ سیاست اختیار کرنا واضح طور پرشرک بھی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ
وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَآءَ ھُمْ مِّنْمبَعْدِ مَا جَآءَ کَ مِنَ الْعِلْمِ لا اِنَّک اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْن ﴿﴾
اور اگر تم نے اس ’’علم ‘‘(کتاب وسنت )کے بعد ، جو تمہارے پاس آ چکا ہے ، ان کی اھواء کی پیروی کی تو یقینا تمہارا شمار ظالموں ( مشرکوں)میں ہو گا۔
۲: البقرہ۔آیت نمبر ۱۴۵
نظام ِجمہوریت اپنے وضع کرنے والوں (امریکہ، برطانیہ ، فرانس وغیرہ)کے لیے مقدس دین کی حیثیت رکھتا ہے اور اپنے اس دین کی ترویج و اشاعت میں و ہ صبح وشام لگے رہتے ہیں اور صرف اس سے راضی ہوتے ہیں جو ان کے اس دین کو اپنا لیتا ہے۔ پاکستان میں بحالی وترقی ِ جمہوریت کے لیے پاکستان کے عوام سے بھی بڑھ کر امریکہ، برطانیہ وغیرہ کا بے چین رہنااس کا زندہ ثبوت ہے اور ان کفار کے آئے روز اخبارات میں یہ بیان پڑھنے کو ملتے ہیں کہ ہم نظام جمہوریت کو پوری دنیا میں قائم کریں گیں،
اللہ تعالیٰ بھی اہل ِ ایمان سے ارشاد فرماتا ہے کہ
وَلَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَھُوْدُ وَلَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ

ط قُلْ اِنَّ ھُدَی اللّٰہِ ہُوَ الْھُدٰی ط وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَآءَ ھُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآءَ کَ مِنَ الْعِلْمِ لا مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ﴿﴾
یہودی اورنصرانی تم سے ہر گز راضی نہ ہونگے جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو۔ صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے ورنہ اگر اس ’’علم‘‘(کتاب وسنت) کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے تم نے ان کی اھواء کی اتباع کی تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مدد گار تمہارے لیے نہ ہوگا۔
۲: البقرہ۔آیت نمبر ۱۲۰
۳۔ جمہوریت کے بنیادی اُصول ’’شرکیہ ‘‘ہیں
نظام ِجمہوریت کے بنیادی اُصول اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کا واضح اظہار ہیں مثلاً:
پہلا اُصول ِ جمہوریت
ملک کے مالک عوام

!
آمریت میں ’’فردِواحد ‘‘ملک کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے تو جمہوریت میں’’عوام ‘‘ملک کے مالک قرار دیے جاتے ہیں جب کہ ملک صرف اورصرف اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔ اس نے اس ملکیت میں نہ کسی فرد واحد کو شریک کیا ہے اور نہ عوام کو ،
جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ
الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِيْرًا

Ą۝
وہی (اللہ ) کہ جس کے لیے ملکیت (بادشاہی) ہے آسمانوں اور زمین کی اس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا نہ ہی ملکیت ِملک میں اس کاکوئی شریک ہے ،جس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر تقدیر مقرر کی۔
۲۵: الفر قان۔آیت نمبر۲
اللہ پر ایمان کے بعد فرد یا افراد کو ملک کا مالک قرار دینا ان کو اللہ کا شریک بنانا ہے۔ اس سے مراد یہ نہ لی جائے کہ ایک انسان کو گھر، زمین وغیرہ کا مالک پھر کیوں کہا جاتا ہے تو بھائیوں یہاں بات نظام، قانون کی ہو رہی ہے نہ کے کسی کی جائیداد کے حوالے سے بات ہو رہی ہے۔

__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
saimali (18-07-10), نورالدین (19-07-10), محمدمبشرعلی (19-07-10), مرزا عامر (17-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), ابن آدم (17-07-10), حیدر (26-07-10), رفیع انجم (20-07-10), سحر (17-07-10), عبداللہ ناصر (22-10-10), عبداللہ آدم (17-07-10), عبداللہ حیدر (17-07-10)
پرانا 20-07-10, 04:29 PM   #61
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابرارحسین مراسلہ دیکھیں
عاصم بھائی اسلامی خلافت کے نفاذ کی مجھے ابھی تک صیح‌سے سمجھ نہیں‌آئی،چلیں کوئی عملی قدم اٹھائیں‌ تاکہ بات واضح ہو سکے،فرض کریں‌ہم پاکستان میں‌خلافت قائم کرنا چاہتے ہیں‌ اور خلافت کیلئے سب سے ضروری ادارہ مجلس شوری ہے سب سے پہلے اس کا انتخاب ہونا چاہیے
میں‌آپ کو ٹاسک دیتا ہوں‌کہ آپ پورے پاکستان پر نظر دوڑائیں اور تمام لوگوں‌میں‌سے مجلس شوری کے رکن منتخب کریں،اور ساتھ میں‌وضاحت بھی کریں‌کہ آپ نے کیا کرائٹیریا بنایا ہے جس سے مجلس شوری کے رکن کا انتخاب کریں‌گے۔
اس کے بعد سٹیپ بائی سٹیپ آگے بڑھیں‌گے۔
ابرار بھائی خلافت کا نظام اسلام نے ہم کو دیا ہوا ہے کیا آپ اس پر ایمان رکھتے ہیں؟؟؟
اگر اس بات کو مانتے ہیں تو پھر اس کو قائم کرنے کی جتنی مجھے فکر ہے اتنی ہی آپ کو بھی ہونی چاہیے۔
اگر آپ کو یقین نہیں کہ کوئی نظام ہم کو اسلام نے دیا ہے تو آپ کے یہ سوالات صحیح ہیں۔
ابرار بھائی جلد ہی اس سوال کا جواب پوسٹ کردیا جائے گا کیونکہ ہمیں علم تھا کہ یہ سوال کیا جائے گا اس لیے اس کا جواب لکھا جارہا ہے آجکل میں ہی پوسٹ کردونگا۔
ان شاءاللہ
یہی سوال پہلے بھی اسی تھریڈ میں کیے جاچکے ہیں آپ نے پڑھے ہوں گے۔
تو آپ سب بھائی لوگ انتظار کریں۔
جزاک اللہ
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-07-10, 04:31 PM   #62
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,900
کمائي: 73,050
شکریہ: 26,776
3,500 مراسلہ میں 11,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابرارحسین مراسلہ دیکھیں
میں‌آپ کو ٹاسک دیتا ہوں‌کہ آپ پورے پاکستان پر نظر دوڑائیں اور تمام لوگوں‌میں‌سے مجلس شوری کے رکن منتخب کریں،اور ساتھ میں‌وضاحت بھی کریں‌کہ آپ نے کیا کرائٹیریا بنایا ہے جس سے مجلس شوری کے رکن کا انتخاب کریں‌گے۔
بھائی جان یہ بات تو میں مٹو بھائی سے اسی تھریڈ میں بہت پہلے ہی پوچھ چکا ہوں اور میں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ کے منتخب کیئے گئے خلیفہ کے نام پر مجے کوئی اعتراض نہ ہو گا- لیکن مٹھو بھائی فاروق خان صاحب کے ساتھ پرجوش مباحثہ سے باہر ہی نہیں آسکے
__________________
اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا اور اگر وہ تمھیں چھوڑ دے توکون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیئے

اٰل عمران 160
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-07-10, 04:32 PM   #63
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
پاکستان کا نظام حکومت مکمل طور پر امریکہ سے امپورٹڈ نہیں ہے۔ لیکن امریکہ کے نظام حکومت کی جڑوں کا سراغ "نظام خلافت " میں ملتا ہے۔ اس کے بارے میں معلومات بعد میں۔
آپ کی اس بات پر کنعان بھائی نے اچھا جواب دیا ہے۔
اللہ ان کو جزا دے۔
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-07-10, 04:34 PM   #64
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
بھائی جان یہ بات تو میں مٹو بھائی سے اسی تھریڈ میں بہت پہلے ہی پوچھ چکا ہوں اور میں نے یہ بھی کہا تھا کہ آپ کے منتخب کیئے گئے خلیفہ کے نام پر مجے کوئی اعتراض نہ ہو گا- لیکن مٹھو بھائی فاروق خان صاحب کے ساتھ پرجوش مباحثہ سے باہر ہی نہیں آسکے
عامر بھائی یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کے سوال کو میں نظرانداز کر دوں
اور یہی سوال فاروق بھائی نے بھی کیا ہوا ہے۔
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), عبداللہ ناصر (22-10-10)
پرانا 20-07-10, 04:38 PM   #65
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,088
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : asimmithu مراسلہ دیکھیں
ابرار بھائی خلافت کا نظام اسلام نے ہم کو دیا ہوا ہے کیا آپ اس پر ایمان رکھتے ہیں؟؟؟
اگر اس بات کو مانتے ہیں تو پھر اس کو قائم کرنے کی جتنی مجھے فکر ہے اتنی ہی آپ کو بھی ہونی چاہیے۔
اگر آپ کو یقین نہیں کہ کوئی نظام ہم کو اسلام نے دیا ہے تو آپ کے یہ سوالات صحیح ہیں۔
ابرار بھائی جلد ہی اس سوال کا جواب پوسٹ کردیا جائے گا کیونکہ ہمیں علم تھا کہ یہ سوال کیا جائے گا اس لیے اس کا جواب لکھا جارہا ہے آجکل میں ہی پوسٹ کردونگا۔
ان شاءاللہ
یہی سوال پہلے بھی اسی تھریڈ میں کیے جاچکے ہیں آپ نے پڑھے ہوں گے۔
تو آپ سب بھائی لوگ انتظار کریں۔
جزاک اللہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام نے ہمیں‌نظام دیا ہے ،یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قانون تو بنا دیا ہو لیکن اس کے نفاذ کا طریقہ بتایا ہی نہ ہو۔
اسی لئے تو آپ سے پوچھا ہے کہ اس کو ایک کھیل کے طور پر ہی سہی لیکن اسے بیان تو کریں کہ اس کا کیسے نفاذ کریں‌گے۔ لیکن مثال عملی اور واضح ہونی چاہیے ،
ابرارحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (20-07-10), مرزا عامر (20-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), عبداللہ آدم (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 04:57 PM   #66
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,900
کمائي: 73,050
شکریہ: 26,776
3,500 مراسلہ میں 11,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : asimmithu مراسلہ دیکھیں
عامر بھائی یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ آپ کے سوال کو میں نظرانداز کر دوں
اور یہی سوال فاروق بھائی نے بھی کیا ہوا ہے۔
مٹھو بھائی- مختصر یہ کہ اگر آپ جمہوریت کو دین ابلیس سمجھتے ہیں تو اس کی وجہ آجکل کی کرپٹ جمہوریت ہے-
اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر حکومت وقت اللہ تعالٰی کے احکامات کی پابند ہو اور اس دور حکومت میں ایسا نظام ہو جس میں ہر حال میں اللہ کا قانون معتبر ہو- اور سماجی، معشرتی، معاشی اور دیگر تمام فیصلے انصاف کی بنیاد پر کیئے جایئں- تو وہ حکومت صحیح حکومت ہے۔ چاہے خلافت ہو، بادشاہت ہو یا جمہوریت ہو۔
میں نے ایک حدیث سنی تھی جس کے مطابق عادل حکمران (نہ کہ خلیفہ( قیامت کے روز اللہ کے سائے میں ہوگا
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (20-07-10), آبی ٹوکول (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 05:30 PM   #67
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
مٹھو بھائی- مختصر یہ کہ اگر آپ جمہوریت کو دین ابلیس سمجھتے ہیں تو اس کی وجہ آجکل کی کرپٹ جمہوریت ہے-
اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر حکومت وقت اللہ تعالٰی کے احکامات کی پابند ہو اور اس دور حکومت میں ایسا نظام ہو جس میں ہر حال میں اللہ کا قانون معتبر ہو- اور سماجی، معشرتی، معاشی اور دیگر تمام فیصلے انصاف کی بنیاد پر کیئے جایئں- تو وہ حکومت صحیح حکومت ہے۔ چاہے خلافت ہو، بادشاہت ہو یا جمہوریت ہو۔
میں نے ایک حدیث سنی تھی جس کے مطابق عادل حکمران (نہ کہ خلیفہ( قیامت کے روز اللہ کے سائے میں ہوگا
نہیں بھائی میں اس لیے اس کو ابلیسی نظام نہیں سمجھتا کہ حکمران اچھے نہیں ہیں بلکہ اس لیے اسے ایسا سمجھتا ہوں کہ یہ نظام اللہ کے نظام کے مقابلے میں جاہل لوگوں کا بنایا ہوا نظام ہے اس بات کو سمجھیں کہ اللہ کے نظام کے مقابل ہے یہ نظام۔
اور جو حدیث کا اقتباس آپ نے دیا ہے اس میں لفظ امام استعمال ہوا ہے جو کہ خلیفہ کو ہی کہا جاتا ہے آپ کی تسلی کے لیے اس کا عربی متن پیش کرتا ہوں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمْ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ الْإِمَامُ الْعَادِلُ وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ رَبِّهِ وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ فِي الْمَسَاجِدِ وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَيْهِ وَتَفَرَّقَا عَلَيْهِ وَرَجُلٌ طَلَبَتْهُ امْرَأَةٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ فَقَالَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ أَخْفَی حَتَّی لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ وَرَجُلٌ ذَکَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ
صحیح بخاری:جلد سوم:باب:جنگ کا بیان
اگر حکمران کا مطلب کا لفظ ہوتا تو یہ لکھا ہوتا
اُولی الامر:::یعنی حکم کا اختیار رکھنے والےجبکہ ایسا نہیں ہے:::

Last edited by محمد عاصم; 20-07-10 at 06:02 PM.
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), عبداللہ ناصر (22-10-10)
پرانا 20-07-10, 06:02 PM   #68
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,080
کمائي: 110,096
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
مٹھو بھائی- مختصر یہ کہ اگر آپ جمہوریت کو دین ابلیس سمجھتے ہیں تو اس کی وجہ آجکل کی کرپٹ جمہوریت ہے-
اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر حکومت وقت اللہ تعالٰی کے احکامات کی پابند ہو اور اس دور حکومت میں ایسا نظام ہو جس میں ہر حال میں اللہ کا قانون معتبر ہو- اور سماجی، معشرتی، معاشی اور دیگر تمام فیصلے انصاف کی بنیاد پر کیئے جایئں تو وہ حکومت صحیح حکومت ہے۔ چاہے خلافت ہو، بادشاہت ہو یا جمہوریت ہو۔

میں نے ایک حدیث سنی تھی جس کے مطابق عادل حکمران (نہ کہ خلیفہ) قیامت کے روز اللہ کے سائے میں ہوگا
السلام علیکم مرزا عامر بھائی

آپ نے بہت اچھی باتیں لکھی ہیں اللہ سبحان تعالی نے کوئی بھی چیز بے مقصد پیدا نہیں کی، خلافت ہو ، بادشاہیت ہو یا جمہوریت فیصلے عدل و انصاف کے ساتھ کئے جائیں۔

صرف پاکستان کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھ کر "جمہوریت کو دین ابلیس" کا نام دینا تو دین اسلام صرف پاکستان کے لئے نہیں بنا تھا۔ 56 مسلم ممالک اور بھی ہیں جہاں سب میں بادشاہیت نہیں ھے جمہوری نظام بھی ھے۔

اور اس کے علاوہ جو دوسرے غیر اسلامی ممالک ہیں جہاں جمہوریت ھے وہاں اپنی عوام کے سب کام عدل و انصاف سے ہی کئے جاتے ہیں بھلہ وہاں پر مسلمان ہی ان کے مخالف/سامنے کیوں نہ ہوں۔ انہی میں سے ایک ملک میں آپ بھی قیام پذیر ہیں اور یہ بات آپ بھی اچھی طرح جانتے ہونگے۔ اس لئے اور بھی بہت کچھ ھے لکھنے کے لئے مگر سمجھ صرف آپ کو اور فاروق صاحب کو ہی آئے گی باقی شائد ناراض ہو جائیں۔

عاصم مٹھو بھائی ہمارے بھائی ہیں‌ انہوں نے اپنی علمی کوشش سے یہ دھاگہ لکھا خوش آمدید، مگر وہ جتنی بھی کوشش کر رہے ہیں ان سے ان کے علم میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ھے۔ میں انہیں صرف ایک تلقین کروں گا کہ لکھنے کا کام جاری رکھیں۔

----------------------------

مدینہ اسلام کی سب سے پہلی جمہوری ریاست تھی، جہاں تمام سیاسی نظریات کی بنیاد جمہوریت تھی۔ یہ اسلام کا ہی کارنامہ تھا کہ تیسرے خلیفۃ المسلمین بھی باقاعدہ منتخب کردہ تھے۔ اس سلسلے کو حضرت امام حسین علیہ السلام نے بھی آگے بڑھایا۔ انہوں نے یزید کی ڈکٹیٹر شپ سے سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے جمہوریت کے لیے جنگ لڑی۔ اگر وہ جمہوریت کے حامی نہ ہوتے تو اپنے رفقاء و اہل بیت کو شہید کرانے کی بجائے یزید سے سمجھوتہ کر لیتے، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
(نقل)

والسلام
__________________

کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 06:39 PM   #69
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
مدینہ اسلام کی سب سے پہلی جمہوری ریاست تھی، جہاں تمام سیاسی نظریات کی بنیاد جمہوریت تھی۔ یہ اسلام کا ہی کارنامہ تھا کہ تیسرے خلیفۃ المسلمین بھی باقاعدہ منتخب کردہ تھے۔ اس سلسلے کو حضرت امام حسین علیہ السلام نے بھی آگے بڑھایا۔ انہوں نے یزید کی ڈکٹیٹر شپ سے سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے جمہوریت کے لیے جنگ لڑی۔
کنعان بھائی یہ بہت عجیب بات کی ہے آپ نے کیا آپ اس کا ثبوت احادیث سے یا چلو تاریخ سے ہی دیں گے کہ نبی علیہ السلام نے نظام خلافت کو جمہوریت کے نظام سے تشبھہ دی ہو اوریہ کہ:::مدینہ اسلام کی سب سے پہلی جمہوری ریاست تھی، جہاں تمام سیاسی نظریات کی بنیاد جمہوریت تھی:::
بھائی اپنے عقیدے کو ثابت کرنے کے لیے جھوٹ تو نہ لکھیں یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ خلافت کے اسلامی نظام کو آپ لوگ جمہوریت کے گندے نظام سے ملا رہے ہیں۔ اگر خلافت اور جمہوریت ایک ہی چیز ہیں تو کفار نے خلافت کا نظام کیوں ختم کیا تھا جنگ کے ذریعے اور دوسرا یہ کہ خلافت کا مطلب یہی جمہوریت ہی ہے تو کفار کیا اسلامی حکومتیں ہیں اس وقت؟؟؟
اگر یہ اسلامی حکومتیں ہیں تو ان کو کافر کیوں آپ لوگ کہتے ہو؟؟؟
کفار کبھی نہیں چاہتے کہ اس دنیا میں دوبارہ خلافت کا نظام رائج ہو اگر خلافت ہی جمہوریت ہے تو وہ ایسا کیوں نہیں کرنے دے رہے؟؟؟؟
آپ لوگ جمہوریت کو اسلامی کہہ رہے ہیں جبکہ کفار صرف خلافت کو ہی اسلامی نظام کہتے ہیں اسی لیے وہ خلافت کے دشمن اور جمہوریت کے دنیا میں نافذ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور ایک ہم ہیں کہ کفار کے نظام کو بدلنے کی بجائے اس کو ہی اسلامی بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں۔
اللہ ہی ہم پر اپنا کرم فرمائے
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), عبداللہ ناصر (22-10-10)
پرانا 20-07-10, 07:03 PM   #70
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,657
شکریہ: 22,614
4,758 مراسلہ میں 13,846 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم:

مجھے تو آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آسکی کہ جب اسلام نے ایک نظام دیا ہے اور بقول آپ لوگوں کے اس میں جمہوریت کی روح بھی موجود ہے اور کچھ دوسرے لوگوں کے بقول اس میں کمیونزم کی روح بھی موجود ہے تو
کیوں نہ ہم اسی مظام کو ہی اپنانے پر توجہ دیں بجائے اس کے کہ ہم دوسرے ایرے غیرے نظاموں کو کھینچ تان کر اسلامی ثابت کرتے ہوئے انہی پر اصرار کرتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (20-07-10), مرزا عامر (20-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), عبداللہ ناصر (22-10-10)
پرانا 20-07-10, 07:19 PM   #71
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,900
کمائي: 73,050
شکریہ: 26,776
3,500 مراسلہ میں 11,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے کنعان بھائی یہی بات تو میں کہ رہا ہوں کہ جمہوریت اصل میں آئی ہی اسلام سے ہے۔اگر اس میں کچھ ممالک نے رد و بدل کی اور اللہ کے قوانین کے بجائے اپنے قوانین نافذ کیے۔ مردوں کی آپس میں شادیاں یا دوسرے غلط قوانین نافذ کیئے تو اس میں جمہوریت یعنی خلافت کا کوئی قصور نہیں ہے-
پھر کہوں گا کہ اگر آپ جمہوریت کو اس نظر سے دیکھیں گے جو کہ پاکستان اور اس جیسے دوسرے ممالک میں رائج ہے- تو یہ میں آپ سے پہلے اقرار کروں گا کہ یہ ابلیس کیا اس کے بھی کسی باپ کا نظام ہے اور اسے میں پہلے کئی مرتبہ فرعونیت کہ چکا ہوں-
اگر ملک میں لوگوں کا شعور بیدار ہو اور وہ اچھے برے کی تمیز رکھتے ہوں- اسلامی اقدار کو سمجھتے ہوں اور وہ اپنا ایسا صدر، وزیر اعظم یا خلیفہ چن لیتے ہیں جو حقیقی معنوں میں مومن ہواللہ کی حاکمیت کے لئیے کا کرے - لوگوں کا خادم ہو نا کہ جابر حکمران تو میرے بھائی اس طرح کی جمہوریت ہی خلافت کہلائے گی۔
مٹھو بھائی میں آپ کے جذبہ ایمان کی قدر کرتا ہوں-اور دعا کرتا ہوں کے جس اخلاص کے ساتھ آپ اس دین سے مخلص ہیں اللہ اس میں ترقی عطا فرمائے-
وطن عزیز میں اگر پولیس سے کام پڑ جائے تو کیا دل سے دعائیں نکلتی ہیں؟ میرے بھائی یہ محکمہ بھی حضرت عمر رضی اللہ تعلٰی عنہ کا قائم کردہ ہے- فرق صرف عمل کے صحیح یا غلط ہونے کا ہے۔
محکمہ پولیس خراب نہیں ہے بلکہ وہ انسان جو اس محکمہ کو چلا رہے ہوتے ہیں اچھے ہوتے ہیں یا برے-
آپ اور ہم جسے خلافت سمجھ رہے ہیں وہ چند دھائیوں سے زیادہ نہیں چل سکی- اس کے بعد جب حضرت معاویہ رضی اللہ تعلٰی عنہ کا دور حکومت آیا تو اس بارے میں آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کہ ہر طرف امن ہی امن تھا- وہ خلیفہ تو نہیں تھے لیکن تھے تو عادل-
افسوس کےہمارے جیسے مئلکوں میں حکمرانوں نے چاہے وہ فوجی ہوں یا سیاہ سی عوام کو دیگر سہولیات کے علاوہ شعوری تعلیم سے بھی دور رکھا جس کے نتیجے میں ملک پر اپنی حاکمیت قائم رکھی اور کبھی ریفرنڈم کے ذریعے اور کبھی جھوٹے الیکشن کے ذریعے جرنیل، وڈیرے، چودھری شوریٰ میں بیٹھتے رہے - اپنا مطلب نکالتے رہے -عوام کا اس تحصال ہوتا رہا، بیرونی ممالک میں اکاؤنٹ اور جائیدادوں میں اضافہ ہوتا رہا جو تا حال جاری ہے- اس میں جمہوریت کا کہیں کوئی قصور نہیں- بلکہ اسے جس غلط طریقے سے استعمال کیا گیا اس طریقے کا قصور ہے
عمل کا دارومدار نیت پر ہے-
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب (23-07-10)
پرانا 20-07-10, 07:28 PM   #72
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,080
کمائي: 110,096
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : asimmithu مراسلہ دیکھیں
کنعان بھائی

بھائی اپنے عقیدے کو ثابت کرنے کے لیے جھوٹ تو نہ لکھیں یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ خلافت کے اسلامی نظام کو آپ لوگ جمہوریت کے گندے نظام سے ملا رہے ہیں۔ اگر خلافت اور جمہوریت ایک ہی چیز ہیں تو کفار نے خلافت کا نظام کیوں ختم کیا تھا جنگ کے ذریعے اور دوسرا یہ کہ خلافت کا مطلب یہی جمہوریت ہی ہے تو کفار کیا اسلامی حکومتیں ہیں اس وقت؟؟؟
السلام علیکم محترم عاصم

آپ نے جو مقالمے میرے لئے پیش کئے ہیں وہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہیں۔ میں نے آپ کے ساتھ اور دوسرے ممبران کے ساتھ بھی کبھی ایسی بد اخلاقی گفتگو نہیں کی۔

میرا کوئی بھی ایسا دھاگہ دکھا دیں جس میں میں نے اپنا عقیدہ ثابت کیا ہو یا کسی کے عقیدے پر لکھے گئے دھاگہ میں جا کر اپنا عقیدہ پیش کیا ہو۔ اگر میری بات پر یقین نہ آئے تو پھر اپنے ہی عقیدے کے کسی ممبر سے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

یہاں پر علمی گفتگو کی جاتی ھے کسی کے عقیدے پر نہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (20-07-10)
پرانا 20-07-10, 07:38 PM   #73
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,080
کمائي: 110,096
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم:

مجھے تو آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آسکی کہ جب اسلام نے ایک نظام دیا ہے اور بقول آپ لوگوں کے اس میں جمہوریت کی روح بھی موجود ہے اور کچھ دوسرے لوگوں کے بقول اس میں کمیونزم کی روح بھی موجود ہے تو
کیوں نہ ہم اسی مظام کو ہی اپنانے پر توجہ دیں بجائے اس کے کہ ہم دوسرے ایرے غیرے نظاموں کو کھینچ تان کر اسلامی ثابت کرتے ہوئے انہی پر اصرار کرتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

والسلام
السلام علیکم عبداللہ آدم بھائی

اس کے لئے پہلے خود مختار ہونا پڑے گا۔ جب ساری امداد بیرون ممالک سے آ رہی ھے پاکستان میں تو پھر اسلامی نظام کیسے۔ صرف باتیں کرنے سے اسلامی نظام نہیں نافذ ہوتے۔ اگر آپ اس کا جواب یہ دیں کہ میں تو اپنی محنت کر کے کماتا ہوں میرا امداد سے کیا تعلق تو پھر بھئی جہاں آپ کام کرتے ہیں ان کے سرکل کیسے چلتا ھے پھر ان کا پھر ملکی سطح کا پھر قرضے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), عبداللہ آدم (21-07-10)
پرانا 20-07-10, 08:15 PM   #74
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم محترم عاصم

آپ نے جو مقالمے میرے لئے پیش کئے ہیں وہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہیں۔ میں نے آپ کے ساتھ اور دوسرے ممبران کے ساتھ بھی کبھی ایسی بد اخلاقی گفتگو نہیں کی۔

میرا کوئی بھی ایسا دھاگہ دکھا دیں جس میں میں نے اپنا عقیدہ ثابت کیا ہو یا کسی کے عقیدے پر لکھے گئے دھاگہ میں جا کر اپنا عقیدہ پیش کیا ہو۔ اگر میری بات پر یقین نہ آئے تو پھر اپنے ہی عقیدے کے کسی ممبر سے اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

یہاں پر علمی گفتگو کی جاتی ھے کسی کے عقیدے پر نہیں۔

والسلام
بھائی جان آپ غصہ نہ کریں وہ بات جس پر میں نے کہا کہ جھوٹ تو نہ لکھیں اگر وہ سچ ہے تو بھائی آپ اس کی دلیل دیں کہ حسین رضی اللہ عنہ نے اسی جمہوریت کے لیے شہادت دی تھی ہم تو آج تک یہی سنتے آئے ہیں کہ ان کی شہادت اسلام کے لیے تھی اور آپ یہ کہہ رہیں کہ نہیں جمہوریت کے لیے تھی اب میں اس کو جھوٹ نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟؟؟؟
پھر بھی آپ کا دل دۃکھا ہے تو معذرت چاہتا ہوں کیونکہ میرا یہ مقصد ہرگز نہیں تھا بلکہ بتانا چاہتا تھا کہ یہ جھوٹ ہے تاکہ کوئی اور بھی اس کو یہاں سے پڑھ کر اپنا عقیدہ یہ نہ بنا لے کہ ان رضی اللہ عنہ کو شہادت جمہوریت کے لیے تھی۔ آپ بھی نوٹ فرما لیں کہ آپ نے جہان سے بھی اس کی نقل کی ہے اس کو بھی بتائیں کہ یہ بہتانِ عظیم ہے حسین رضی اللہ عنہ پر اس لیے اس کو ایڈٹ کر دیں تو بہت نوازش ہو گی میں بھی ایڈٹ کر دونگا۔
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), عبداللہ ناصر (22-10-10)
پرانا 20-07-10, 08:24 PM   #75
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,162
شکریہ: 5,036
1,495 مراسلہ میں 5,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
آپ اور ہم جسے خلافت سمجھ رہے ہیں وہ چند دھائیوں سے زیادہ نہیں چل سکی- اس کے بعد جب حضرت معاویہ رضی اللہ تعلٰی عنہ کا دور حکومت آیا تو اس بارے میں آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کہ ہر طرف امن ہی امن تھا- وہ خلیفہ تو نہیں تھے لیکن تھے تو عادل-
میں آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کیونکہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ خلیفہ تھے۔
وہ خلیفہ اس وقت تک نہ تھے جب تک حسن رضی اللہ عنہ نے آپ کی بیعت نہ کی تھی جیسے ہی حسن رضی اللہ عنہ بیعت کی تو اس کے بعد خلیفہ معاویہ رضی اللہ عنہ ہی بنے تھے۔
امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر ہزاروں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بیعت کی تھی کیا وہ سب صحابہ ان کو خلیفہ نہیں سمجھتے تھے؟؟؟
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (20-07-10), مسلم بھائی (20-07-10), عبداللہ ناصر (22-10-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, گئی, پاکستان, چین, مکمل, ملک, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, بے, ثبوت, حیات, دوست, دنیا, راستہ, سیاست, طور, عوام, عذاب, غیراللہ, صاف, صبح, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایس ایم ایس کو قانونی حثیت دینے کا فیصلہ جاویداسد خبریں 1 26-07-10 09:01 PM
عدالت کی فیس بک کو مانیٹر کرنے کی ہدایت جاویداسد خبریں 1 16-06-10 11:32 PM
ڈی ایس ایل کی شکایت کا خاص الخاص نمبر شازل عمومی بحث 8 20-05-09 09:12 PM
شہدادکوٹ :راکٹ حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق ابن جلال خبریں 1 23-09-08 04:26 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger