واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلام اور عصر حاضر



اسلام اور عصر حاضر اسلام اور عصر حاضر


سود کھانے والے لوگ نہیں کھڑے ہوسکیں گے مگر جیسے وہ شخص اٹھا ہو جس کو شیطان نے چھو کرپاگل کردیا ہو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-10-08, 10:25 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,809
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سود کھانے والے لوگ نہیں کھڑے ہوسکیں گے مگر جیسے وہ شخص اٹھا ہو جس کو شیطان نے چھو کرپاگل کردیا ہو

سود کھانے والے لوگ نہیں کھڑے ہوسکیں گے مگر جیسے وہ شخص اٹھا ہو جس کو شیطان نے چھو کرپاگل کردیا ہو

عربی جاننے والے برادران ، عادل سہیل اور عبداللہ حیدر صاحب سے اس مراسلے کی تصحیح اور مزید تنقید و تائید کی درخواست ہے۔

یہاں‌خبر دیکھیں جہاں دنیا بھر کے بنکوں سے شرح سود میں‌کمی کی درخواست امریکہ کے وزیر مالیات نے کی ہے۔ یہ شخص خود اس نظام کا کرتا دھرتا ہے اور جانتا ہے کہ سود کیا گل کھلاتا ہے۔


2:275
الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لاَ يَقُومُونَ إِلاَّ كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُواْ إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا وَأَحَلَّ اللّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا فَمَن جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّهِ فَانتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللّهِ وَمَنْ عَادَ فَأُوْلَـئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

جو لوگ کھاتے ہیں سُود، نہیں اُٹھیں گے وہ (روزِ قیامت) مگر جیسے اٹھتا ہے وہ شخص جسے باؤلا کر دیا ہو شیطان نے چھوکر۔ یہ (حال) اس لیے ہوگا کہ وہ کہتے ہیں آخر تجارت بھی تو سود ہی کی مانند ہے۔ حالانکہ حلال کیا ہے اللہ نے تجارت کو اور حرام کردیا ہے سود کو۔ لہٰذا جس کو پہنچ گئی نصیحت اس کے رب کی طرف سے اور وہ باز آگیا (سود خوری سے) تو اس کا ہے وہ جو پہلے لے چُکا وہ۔ اور معاملہ اس کا اللہ کے حوالے اور جس نے پھر لیا (سود) تو ایسے ہی لوگ ہیں جہنمی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔


اللہ تعالی نے سود (ربا)‌ حرام قرار دیا۔ اور ایک سے زیادہ بار سود کھانے سے منع کیا۔ چونکہ ہمارا علم کم ہے لہذا آج تک ہم اس آیت مبارکہ کو صرف ایسے سمجھتے رہے جیسے یہ صرف ایک شخص یا کچھ اشخاص کے بارے میں ہو۔ اللہ تعالی کے بیان کی خوبی یہ ہے کہ وہ ایک شخص کے لئے بھی درست ہوتا ہے اور ایک سے زیادہ شخص کے لئے بھی۔

آج کے دن کی بات کرتا ہوں جب کہ لوگ پچھلے دو ہفتوں میں اپنے متاع حیات کا نصف حصہ سودی نظام کی وجہ سے ضائع کرچکے ہیں اور جو جانتے ہیں وہ رو رہے ہیں، جو نہیں‌جانتے ان کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوگیا۔ حقیقت یہ ہے کہ تمام دنیا میں آج سودی نظام کی عمارت اس طرح گر رہی ہے کہ اس تیز رفتاری سے میں نے کوئی بھی مالیاتی نظام تباہ و برباد ہوتے نہیں دیکھا۔

اللہ تعالی کی اس لا متناہی عقل و دانش کے الفاظ کو اگر دیکھا جائے تو عقل حیران ہوجاتی ہے ۔ آئیے اس آیت کو ان لوگوں‌کے نظام پر لاگو کرکے دیکھتے ہیں جنہوں‌ نے اس سودی و ربائی نطام کو کھڑا کیا تھا۔

درج ذیل ترجمہ نہیں بلکہ ایک ممکنہ مفہوم ہے۔ بہتر عربی جاننے والوں سے استدعا ہے کہ اس کو درست فرمادیں:

مفہوم
سود کھانے والے لوگوں کا نظام(کاروبار) قطعاً نہیں قایم نہیں ہوسکے گامگر جیسے اس شخص کا نظام قائم ہوا ہو جس کو شیطان نے چھو کرپاگل کردیا ہو

سود کے خلاف یہ جنگ صرف ایک اللہ اور ایک رسول کی نہیں بلکہ تمام رسولوں کی تھی۔ رسول اللہ حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی سب سے بڑے سناگاگ میں سود کا کاروبار کرنے والوں کی میزیں الٹ دی تھیں۔

امریکہ میں سودی نظام 1933 تک نہیں تھا۔ اس وقت تک ڈالر سونے سے منسلک تھا۔ 1933 میں امریکہ کے ان پرائیویٹ بنکرز نے سودی نظام اختیار کیا اور ان کی سفارشات پر امریکی حکومت نے اپنی قوم کا سارا سونا ضبط کرلیا۔ سونا رکھنے کی اجازت سودی نظام قائم ہونے کے بعد 1935 میں دوبار دی گئی۔ آج یہ سودی نظام امریکہ سے نکل کر ساری دنیا میں پھیل گیا ہے۔ ہمارے بہت سے معصوم برادران اس سودی نظام کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ یہ سودی نظام کیا ہے ؟‌ انشاء اللہ اس کے بارے میں‌ بعد میں لکھوں گا۔ اس وقت تک کے لئے اللہ سے دعا ہے کہ

اللہ تعالی ہم سب کو سود سے انفرادی، اجتماعی ، قومی ہر صورت میں‌ بچائے۔ آمین۔

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 09-10-08 at 10:29 AM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
champion_pakistani (09-10-08), میاں شاہد (09-10-08), خالد احمد صدیقی (24-10-08), عبدالقدوس (09-10-08)
کمائي نے فاروق سرورخان کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
24-10-08 خالد احمد صدیقی nice 150
09-10-08 میاں شاہد Nice Jazak ALLAH 200
جواب

Tags
.net, arabic, com, php, وزیر, لوگ, آج, امریکہ, حال, خلاف, درخواست, شخص, عقل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان “جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند میاں شاہد صحیح البخاری 0 13-08-10 08:13 PM
:::::تین کاموں کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے قسم اٹھائی ::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 7 14-12-09 03:17 PM
انہیں معلوم کیسے ھو ؟ The Great شعر و شاعری 0 04-12-09 05:13 PM
موسم گرما میں جلد کی حفاظت کیسے کریں؟ ایس اے نقوی فیشن اور بیوٹی ٹپس 93 02-09-09 04:22 AM
سوبھو ڈیرو:این اے217 اور پی ایس34 پیپلز پارٹی اور فنکشنل ،لیگ میں مقابلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger