واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلامی نظریہ حیات



اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میں‌لکھا جائے گا


قیدیوں کے ساتھ حسنِ سلوک-اسلام اور آج کی جدید اقوام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-10-07, 01:26 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,147
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default قیدیوں کے ساتھ حسنِ سلوک-اسلام اور آج کی جدید اقوام

قیدیوں کے ساتھ حسنِ سلوک-اسلام اور آج کی جدید اقوام

قیدیوں کے ساتھ حسنِ سلوک-اسلام اور آج کی جدید اقوام


جنگِ بدر مین اپنے سے کئی گنا زیادہ فوجی طاقت کو مسلمانوں نے جب شکست دی تو جنگی قیدیوں کو دو دو٬ چار چار کی تعداد میں صحابہ کو تقسیم کردیئے گئے(کیونکہ باقاعدہ جیلوں کا انتظام اس وقت نہ تھا)٬ اور ارشادِ نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم ہوا کہ ان جنگی قیدیوں کو آرام سے رکھا جائے- انتہائی غربت کے باوجود صحابہ کرام نے اُن قیدیوں کے ساتھ ایسا زبردست حسنِ سلوک کیا کہ ان اسیران کو تو کھانا کھلاتے اور خود صرف کجھوریں کھا کر گزارا کرلیتے-ان قیدیوں میں حضرت معصب بن عمیر کے بھائی ابو عزیز بھی تھے- ان کا بیان ہے کہ مجھے جس انصاری صحابی نے اپنے گھر میں قید رکھا٬ وہ جب صبح یا شام کو کھانا لاتے تو روٹی میرے سامنے رکھ دیتے اور خود کجھوریں اٹھا لیتے مجھے شرم آتی اور میں روٹی ان کے ہاتھ میں دے دیتا ٬ لیکن وہ ہاتھ بھی نہ لگاتے اور مجھے واپس کردیتے اور یہ اس بنا پر تھا کہ آنحضرت صلیٰ اﷲ علیہ وسلم نے تاکید کی تھی کہ قیدیوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے

یہ تصویر تو اُس حسنِ سلوک کی ہے جو آج سے چودہ سو سال پہلے مسلمانوں کو محسنِ انسانیت حضرت محمد صلیٰ اﷲ علی وسلم نے سکھائی- آج کی جدید ترین اور انتہائی تہذیب یافتہ کہلانے والی قوم کیا تصویر پیش کر رہی ہے وہ صرف عبدالسلام ضعیف (طالبان دور کے پاکستان میں متعین سفیر) کی مشہور کتاب "A Picture of Guantanamo" میں تحریر ان کے ساتھ اور دیگر جنگی قیدیوں کے ساتھ پیش آنے والے انسانیت سوز حسنِ سلوک کی دیکھی جاسکتی ہے-عبدالسلام ضعیف ٬ ایک نرم گفتار عربی اور انگریزی میں مہارت رکھنے والا نوجوان جب سن 2002 میں بدنامِ زمانہ گوانتا نامو، نامی امریکن جنگی قیدیوں کی جیل میں گیا تو یہ احوال بتاتا ہے کہ پہلے پہل کئی ماہ ایک 6 فٹ والی جیل میں رکھا گیا جس میں ایک شخص مکمل طور پر حرکت بھی نہ کرسکے- اتنی زیادہ جسمانی اور ذہنی ازیت دی جاتی ہے کہ سخت جان لوگوں کی روح اُن کے جسموں سے نکل جاتیں-اکثر قیدیوں کے سر کے بال کے علاوہ داڑھی٬ مونچھیں٬ اور آنکھوں کی بھویں تک کاٹ دی جاتیں- دو دو ہفتوں تک سونے نہ دیا جاتا اور حد تو یہ کہ مسلمانوں کو اپنی جان سے عزیز قرآنِ پاک جیسی کتاب کی ایسی بے حرمتی کی جاتی کہ زرہ برابر ایمان رکھنے والا مسلمان بھی برداشت نہ کر سکے

جب میں ان دو مختلف ادوار کے قیدیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو اُن کی اپنی زبان میں تحریر کردہ تجربہ کے ساتھ پڑھتا ہوں تو یہ سوال ابھرتا ہے کہ حقیقی معاشرتی و انسانی ترقی کا درس وہ ہے جو آج کی تہذیب یافتہ کہلانے والی اقوام ہمیں سمجھا رہی ہیں یا وہ جو آج سے چودہ سو سال پہلے محسنِ انسانیت حضرت محمد صلیٰ اﷲ علیہ وسلم نے تمام انسانیت کو پیغامِ احترام انسانیت بتلا اور سکھا دیا-یہ اغیار کی نہیں مسلمانوں کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کا ترقی پسند اور معراجِ انسانیت پر مبنی نظامِ زندگی اور تعلیم دنیا کو بتائیں کہ حقیقی جمہوریت٬ عدل٬ مساوات٬ اخلاقیات٬ معاشرت و معاشیات کا اسلام کیا درس دیتا ہے


بشکریہ
ہماری ویب
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پسند, ویب, مکمل, آج, ایمان, اسلام, بھائی, تحریر, تعلیم, تصویر, زندگی, زمانہ, سال, شام, شخص, طالبان, عزیز, صبح, صحابہ, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹیپو سلطان کے ہاتھ کا لگا صدیوں پرانا درخت gazali دلچسپ اور عجیب 19 16-11-11 01:48 PM
کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو سچا ثابت کرنے کے لئے کشمیریوں کے ہاتھ مضبوط جاویداسد اپکے کالم 5 15-09-10 06:37 PM
کیا خوب آج ھم سے، کیوں ھاتھ ملا رھے ھو The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:52 PM
بگرام ایئربیس پر قیدیوں کے ساتھ امریکی سلوک پر ریڈکراس کی تنقید عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:19 AM
ہجوم کی دو لڑکیوں کے ساتھ بدسلوکی(آس پاس) وجدان خبریں 0 03-01-08 04:07 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger