| اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میںلکھا جائے گا |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حضرت شفاء بنت عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنھا
عبد المصطفٰٰی اعظمی صاحب رحمۃ اللہ الباری یہ ہجرت سے پہلے ہی مسلمان ہو ئی تھیں بہت ہی عقل مند اور فضل و کمال والی عورت تھیں حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ان پر بہت زیادہ شفقت و کرم فرماتے تھے انہوں نے حضور علیہ الصلواۃ والسلام کے لیے ایک مخصوص بستر بنا رکھا تھا کہ جب آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم دوپہر میں کبھی کبھی ان کے مکان پر قیلولہ فرماتے تھے تو وہ اس بستر کو حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے لئے بچھا دیتی تھیں دوسرا کوئی شخص بھی نہ اس بستر پر سو سکتا تھا نہ بیٹھ سکتا تھا ( الاستیعاب ،باب النساء ،باب الشین 3432، الشفاء اُم سلیمان ج4ص423) تبصرہ ! سبحان اللہ عزوجل! ان کے قلب میں کس قدرحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اور کتنا نبوت کا احترام تھا کہ جس بستر پر حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے آرام فرمالیا انہوں نے دوسرے کسی شخص کو بھی اس پر بیٹھنے نہیں دیایہ بستر حضرت شفاء رضی اللہ تعالٰی عنھا کے بعد ان کے صاحبزادے حضرت سلیمان بن ابی حشمہ کے پاس ایک یادگاری تبرک ہونے کی حیثیت سے محفوظ رہا مگر حاکم مدینہ مروان بن حکم اموی نے اس مقدس بچھونے کو ان سے چھین لیا اس طرح تبرک لاپتا ہو کر ضائع ہوگیا ۔ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے حضرت شفاء رضی اللہ تعالٰی عنھا کو جاگیر میں ایک گھر بھی عطا فرمایا تھا جس میں یہ اپنے بیٹے سلیمان کے ساتھ رہا کرتی تھیں حضرت امیر المؤمنین رضی اللہ عنہ ان کی بہت قدر کیا کرتے تھے بلکہ بہت سے معاملات میں ان سے مشورہ طلب کیا کرتے تھے ان کو بچھو کے ڈنک کا زہر اتارنے والا ایک عمل بھی یاد تھا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا کہ تم یہ عمل میری بیوی حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کو بھی سکھا دو الغرض یہ بارگاہ نبوت میں مقرب تھیں اور حضور علیہ الصلواۃ والسلام کے عشق و محبت کی دولت سے مالامال تھیں ۔ ( الاستیعاب ،باب النساء ،باب الشین 3432، الشفاء اُم سلیمان ج4ص424، 423) یہی مائیں ہیں جن کی گود میں اسلام پلتا تھا حیا سے انکی انساں نور کے سانچے میں ڈھلتا تھا _________________ نہ کسی سے غرض نہ واسطہ مجھے کام اپنے ہی کام سے تیرے ذکر سے تیری فکر سے تیری یاد سے تیرے نام سے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
| خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا | arslansun (02-03-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,476
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب ۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کمال, محبت, اللہ, امیر, اسلام, حکم, شخص, عورت, عقل, عشق, صاحبزادے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب | ابن یعقوب | اقسام حدیث | 16 | 24-05-10 10:03 PM |
| حمد باری تعالی | wajee | شعر و شاعری | 0 | 28-10-09 10:28 PM |
| حمد باری تعالی | wajee | شعر و شاعری | 3 | 12-10-09 02:53 AM |
| سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 20-02-08 03:34 AM |