واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > اسلامی نظریہ حیات



اسلامی نظریہ حیات اسلام ہمارا مذہب ہے اور اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کو زندگی گزارنے ک پورا پورا طریقہ کار فراہم کرتا ہے اس سکشن میں اسلام کے مطابق زندگی گزرانے کے بارے میں‌لکھا جائے گا


جانوروں اور انسان کے جھوٹے کا بیان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-08-07, 11:46 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,127
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جانوروں اور انسان کے جھوٹے کا بیان

جانوروں اور انسان کے جھوٹے کا بیان

جانوروں کے جھوٹے کا بیان

مسئلہ ١۔ آدمی کا جھوٹا پاک ہے چاہے بددین ہو یا حیض سے ہو یا ناپاک ہو یا نفاس میں ہر حال میں پاک ہے۔ اس طرح پسینہ بھی ان سب کا پاک ہے البتہ ان کے ہاتھ یا منہ میں کوئی ناپاکی لگی ہوئی ہو تو اس سے وہ جھوٹا یا ناپاک ہو جائے گا۔

مسئلہ ٢۔ کتے کا جھوٹا نجس ہے اگر کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تین دفعہ دھونے سے پاک ہو جائے گا چاہے مٹی کا برتن ہو چاہے تانبے وغیرہ کا۔ دھونے سے سب پاک ہوجاتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ سات مرتبہ دھوئے اور ایک مرتبہ مٹی لگا کر مانجھ بھی ڈالے کہ خوب صاف ہو جاوے۔

مسئلہ ٣۔ سور کا جھوٹا بھی نجس ہے اسی طرح شیر، بھیڑیا ، بندر ، گیدڑ وغیرہ جتنے پھاڑ چیر کر کھانے والے جانور ہیں سب کا جھوٹا نجس ہے۔

مسئلہ ٤۔ بلی کا جھوٹا پاک توہےلیکن مکروہ ہے تو اور پانی ہوتے ہوئے اس سے وضو نہ کرے البتہ کوئی اور پانی نہ ملے تو اس سے وضو کرلے۔

مسئلہ ٥۔ دودھ، سالن وغیرہ میں بلی نے منہ ڈال دیاتو اللہ نے سب کچھ زیادہ دیا ہو تو اسے نہ کھاوےاور اگر غریب آدمی ہو تو کھا لیوے اس میں کچھ حرج اور گناہ نہیں ہے۔ بلکہ ایسے شخص کے واسطے مکروہ بھی نہیں ہے۔

مسئلہ ٦۔ اگر بلی نے چوہا کھایا اور فوراً آکربرتن میں منہ ڈال دیا تو وہ نجس ہو جاوے گا اور تھوڑی دیر ٹہر کر اپنا منہ ڈالے کہ اپنا منہ زبان سے چاٹ چکی ہو تو نجس نہ ہوگابلکہ مکرہ ہی رہے گا۔

مسئلہ ٧۔ کھلی ہوئی مرغیاں جو ادھر ادھر گندی پلیدچیزیں کھاتی پھرتی ہیں ان کا جھوٹا مکروہ ہےاور جو مرغی بند رہتی ہو اس کا جھوٹا مکروہ نہیں بلکہ پاک ہے۔

مسئلہ ٨۔ شکار کرنے والے پرندے جیسے شکرہ، باز وغیرہ ان کا بھی جھوٹا بھی مکروہ ہےلیکن جو پالتو ہواور مردار نہ کھانے پاوے اور نہ انکی چونچ میں کسی نجاست کے لگے ہونے کا شبہ ہواس کا جھوٹا پاک ہے۔

مسئلہ ٩۔ جو چیزیں گھروں میں رہا کرتی ہیں جیسے سانپ،بچھو، چوہا، چھپکلی وغیرہ ان کا جھوٹا مکروہ ہے۔

مسئلہ ١٠۔ اگر چوہا روٹی کتر کر کھا جاوے تو بہتر ہےاس جگہ سے تھوڑی سی توڑ ڈالےتب کھاوے۔

مسئلہ ١١۔ گدھے اور خچر کا جھوٹا پاک تو ہے لیکن وضو ہونے میں شک ہےتو اگر کہیں فقط گدھے اور خچر کا جھوٹا پانی ملے اور اس کے سوا کوئی اور پانی نہ ملے تو وضو بھی کر لے اور تیمم بھی کر ےاور چاہے پہلے وضو کرلے اور چاہے پہلے تیمم کرلے دونوں اختیار ہیں۔

مسئلہ ١٢۔جن جانوروں کا جھوٹا نجس ہےان کا پسینہ بھی نجس ہے اور جن کا جھوٹا بھی پاک ہےان کا پسینہ بھی پاک ہے۔ اور جن کا جھوٹا مکروہ ہے ان کا پسینہ بھی مکروہ ہے۔ اور گدھے اور خچر کا پسینہ بھی پاک ہے کپڑے اور بدن پر لگ جائے تو دھونا واجب نہیں لیکن دھوڈالنا بہتر ہے۔

مسئلہ ١٣۔ کسی نے بلی پالی اور وہ پاس آکر بیٹھتی ہے اور ہاتھ وغیرہ چاٹتی ہے تو جہاں چاٹے تا اس کا لعاب لگے اس کو دھو ڈالنا چاہیے اگر نہ دھویا یا یونہی لگا رہنے دیاتو مکروہ اور برا کیا۔

مسئلہ ١٤۔ غیر مرد کا جھوٹا کھانا اور پانی عورت کے لئے مکروہ ہے جبکہ وہ جانتی ہو کہ یہ اس کا جھوٹا ہے اور اگر معلوم نہ ہو تو مکروہ نہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, معلوم, آدمی, اللہ, انسان, حال, شخص, عورت, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چھوٹے بچوں کے لئے کَلر گیمز۔ وجدان بچوں کے گیمز 7 21-06-09 10:01 PM
چھوٹے بچوں کی پڑھائی میں مدد ندیم رفیع بچوں کی تعلیم و تربیت 3 15-01-09 08:53 PM
زیادہ چھوٹے بچوں کے لیے ٹیلی ویژن دیکھنا مضر صحت وجدان دلچسپ اور عجیب 0 21-07-08 05:13 PM
گھوٹکی،دھماکاخیز مواد پھٹنے سے ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق گھوٹکی ... عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:39 PM
طالبان کے خلاف چھوٹے بموں کےاستعمال کی دہمکی خرم شہزاد خرم خبریں 0 04-01-08 10:17 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger