|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
تم کون ہو؟
میں انسان ہوں۔ وہ تو میں بھی ہوں، مگر میں یہ جاننا چاہتا ہوں کے تم ہو کون؟ میں پاکستانی ہوں، مسلمان ہوں! ارے بھئی وہ تو میں بھی ہوں، مگر میں یہ جاننا چاہتا ہوں کے تم ہو کیا؟ میں نے بتایا نا کے میں پاکستانی ہوں، مسلمان ہوں! میرا خیال ہے تم میری بات نہیں سمجھے۔ میں جو سمجھا وہ میں نے بتا دیا کے میں پاکستانی ہوں، مسلمان ہوں! اچھا تو تم یہ بتاؤ کے تم کون سے مسلمان ہو؟ کون سے مسلمان، مطلب؟ میرا مطلب ہے کے تم دیوبندی ہو، دھابی ہو، سُنی ہو، شیعہ ہو، اہل قُران ہو، بریلوی ہو، اہل حدیث ہو، پرویزی ہوآخر ہو کیا؟ میرے بھائی میں نے کہا نا کے میں مسلمان ہوں اور کچھ بھی نہیں! ایسا کیسے ہوسکتا ہے کے تم محض "مسلمان" ہو اور کچھ بھی نہیں؟ کیوں نہیں ہوسکتا؟ اس لیئے کے میں نے اب تک ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا جو محض "مسلمان" ہو اور کچھ بھی نہیں۔ تو اب دیکھ لو۔ میں نہیں مانتا، کہیں ایسا تو نہیں کے تم کچھ چھپا رہے ہو؟ میں تم سے کیا چھپاؤں گا؟ میرا مطلب ہے کہیں تم قادیانی تو نہیں ہو؟ لاحول ولا قوة الا باللہ بھائی آپ کیسے انسان ہیں! میری ایک سیدھی سادی سے بات کا بتنگڑ بنا دیا۔ میں نے جو کہا وہ سچ ہے میں ایک عام سا انسان ہوں اور میرا دین "دین اسلام" ہے اور بس! کہیں تم "صلح کُلی" والے تو نہیں؟ "صلح کُلی والے" وہ کون ہوتے ہیں؟ بھئی "صلح کُلی والوں" سے مُراد ہے وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کے مسلمانوں کے تمام فرقوں مثلا دیوبندی ، دھابی ، سُنی ، شیعہ ، اہل قُران ، بریلوی ہو، اہل حدیث ، پرویزی وغیرہ کواپنے اپنے عقائد پر قائم رہتے ہوئے آپس میں بھائی چارے سے رہنا چاھیئے۔ نہیں بھائی تم غلط سمجھے میں یہ بھی نہیں ہوں اور نا ہی میں ان میں سے کسی فرقے کی نمائندگی کرتا ہوں۔ اچھا تو جب تم سے کوئی پوچھتا ہے کے تم کیا ہو، تو تم کیا جواب دیتے ہو؟ یہی کے میں مسلمان ہوں! (اُس نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے ہوئے کہا اور ایک طرف کو چل دیا) مُنافق! ( میرے منہ سے دھیرے سے نکلا) ہے کچھ اور ، اور خود کو بتلاتا ہے کچھ اور۔ (میں منہ ہی منہ میں بڑبڑایا) |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | muhammad asif virani (23-08-09), sjk (27-08-09), فیصل ناصر (15-10-10), ھارون اعظم (20-03-10), نیلم خان (15-10-10), نورالدین (12-03-10), محمد عاصم (16-10-10), مرزا عامر (15-10-10), رضی (05-08-09), سرورق (15-10-10), عارف اقبال (20-03-10), عبدالقدوس (15-10-10), عبداللہ حیدر (05-08-09) |
| کمائي نے shafresha کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 23-08-09 | muhammad asif virani | واقعی بےمسلک ایسےہی توہوتےہیں جیسےلےپالک | 10 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,522
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، شاہد بھائی ، کافی فکر انگیز تحریر ہے ، اللہ ہم سب کو سمجھنے کی توفیق دے ، اور ہم اللہ کے دین کو اسی طرح سمجھ سکیں جس طرح اس نے نازل فرمایا تھا ، کسی کمی بیشی ، منطق فلسفے ، مذھب مسلک کی سوچ سے بالا تر ہو کر اس دین کو سیکھیں اور اس پر عمل کریں ، جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مراسلات: 12
کمائي: 267
شکریہ: 35
10 مراسلہ میں 16 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عجیب بات ہے کوئی مسلمان بھی ہوتا ہے
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,522
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
السلام علیکم!
الحمد اللہ! میرا جواب بھی یہی ہوتا ہے کہ مسلمان ہوں ۔۔۔ ہماری پہچان "اسلام" ہے مسلک نہیں۔۔۔ اور انسان کسی مخصوص مسلک سے تعلق رکھے بغیر بھی اچھا مسلمان ہو سکتا ہے۔ میں تین اہم مسالک سے گہرا تعلق رکھ چکا ہوں ، اور نتیجہ یہی اخذ ہوا کہ انسان قرآن کریم کا مطالعہ کر کے اپنا قبلہ درست کر سکتا ہے اور کوئی چارہ نہیں۔۔ اور عقیدہ بنیادی شے ہے جس انسان نے عقیدہ میں خیانت کی اس کا دین کا معاملہ خاصہ مشکل ہو جاتا ہے۔ والسلام
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا | نورالدین (12-03-10), محمد عاصم (16-10-10), مرزا عامر (15-10-10), راجہ اکرام (16-10-10), سرورق (15-10-10) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
یہ مکالمہ میرے دل کی آواز ہے
کچھ ایسی ہی صورت حال کا سامنا مجھے بھی کرنا پڑتا ہے آج لوگ یہ بھی مانتے ہيں کہ فرقہ واریت غلط بات ہے مگر پھر بھی کسی نہ فرقے سے تعلق جوڑے رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر شخص کے مسلک پر تبصرہ کریں خواہ اس کا کوئی مسلک نہ ہو نہ جانے لوگ کیا چاہتے ہیں ؟ کیوں اپنے آپ کو بہلاتے ہیں گویا کہ ان کی نجات فرقوں کے ساتھ ہی وابستہ ہے/؟
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,902
کمائي: 73,063
شکریہ: 26,778
3,501 مراسلہ میں 11,239 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ نے صحیح کہا۔ اگر کوئی شخص کسی فرقہ سے تعلق نہیں رکھنا چاہتا تو اسے غیر مقلد اور نہ جانے کس کس قسم کے طعنے سننے کو ملتے ہیں ۔
__________________
اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا اور اگر وہ تمھیں چھوڑ دے توکون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیئے اٰل عمران 160 |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 1
کمائي: 652
شکریہ: 75
ایک مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
طعنوں سے وہ ڈرے ۔۔۔جو کسی کو دکھانے کے لیے ایسا کرتا ہو۔
جس کا مقصد دنیا والوں کی رضا نہیں بلکہ اللہ کی رضا ہو۔۔۔انکو کسی کے طعنوں سے کیا ڈرنا |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
ماشاءاللہ بھائی جان۔
آپ لوگ یقین کریں یا نہ کریں مگر یہ حقیقت ہے کہ ایسا واقعہ میرے ساتھ حقیقت میں پیش آچکا ہے۔ شروع شروع میں جب میں دین کی طرف آنے لگا تو پہلے میں جس فرقہ سے تھا اس کو چھوڑنے کی ہمت نہیں ہورہی تھی آپ بھائی لوگ یقین کرنا کئی کئی راتیں میں آخری رات جاکر سو پاتا تھا کہ ان دونوں فرقوں میں سے کون حق پر ہے یہی سوچ سوچ کر، ساتھ اللہ سے مدد بھی مانگتا، اللہ نے ایک دُعا سکھا دی اور وہ یہ تھی کہ یااللہ میں جاہل اور گنوار انسان ہوں تو سب سے بہتر رہنمائی فرمانے والی ذات ہے کہ تو جس کو ہدایت دے اسے کوئی بھی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے گمراہ کر دے اسے کوئی بھی ہدایت نہیں دے سکتا یاللہ میں نہیں جانتا کہ ان دونوں میں سے حق پر کون ہے اس لیے تو مجھے اس رستے پر چلا جو تیری رضا کا رستہ ہو جس پر چل کر تُو مجھ سے راضی ہو جائے بس اُس رستے کا مجھے راہی بنادے آمین یہی دُعا میں کثرت سے کرنے لگا تو اللہ کی قسم میرا دل دنوں میں تبدیل ہوگیا اور اس واقعے کے ۳ سال بعد تقریباً یہی واقعہ جو اوپر لکھا ہے میرے ساتھ پیش آیا جہاں پیش آیا وہ جگہ نہیں بتاسکتا اور جس فرقے والوں نے پکڑا ان کا نہیں بتاسکتا، بحرحال مجھے ایک فرقے کے لوگوں نے کسی جگہ سے پکڑ لیا اور مجھے سے یہی سوالات کرنے لگے میں ان کو یہی جواب دیتا کہ بھائی میں مسلمان ہوں بس گر وہ لوگ مان ہی نہیں رہے تھے کہتے تھے کہ اپنا مسلک، اپنا فرقہ، اپنی جماعت، اپنا گروہ کا بتاؤ میں کہتا کہ بھائی میں صرف ایک مسلم ہوں بس آخر جب انہوں نے تشدد کرنا شروع کیا تو میں نے یہ کہا کہ لوگ ہمیں۔۔۔۔۔۔۔۔کہتے ہیں جس گروہ کے ساتھ اس وقت تھا اس کا نام لیا، لیکن الحمدللہ میں اللہ نے میری وہاں بھی مدد کی اور ایسا جواب منہہ سے نکلا کہ لوگ ہمیں۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں یہ نہیں کہوایا کہ میں۔۔۔۔۔۔۔ہوں یعنی جب اللہ سے میں نے یہ دُعا مانگی کہ یااللہ مجھے اُس دین کے رستے پر چلا کہ جس پر چلنے سے تُو راضی ہو تو اللہ نے پھر اس پر ہی چلایا بےشک اس رستے تک پہنچتے پہنچتے میں نے تقریباً سبھی بڑے بڑے فرقوں میں جاکر ان کو سمجھا دیکھا لیکن کبھی بھی اس فرقے میں ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو اس فرقے کا فرد نہیں سمجھا اور نہ ہی ایسا کہا الحمدللہ۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج بھی ہم اگر اللہ سے مدد مانگیں اور فرقہ پرستی کو ایک طرف رکھ دیں دلوں کو نفرتوں اور کدورتوں سے پاک کرلیں تو یہ ممکن نہیں کہ ہم سبھی اسی ایک بات پر آ جائیں کہ بھائی میں صرف مسلم ہوں جو نام اللہ کا پسندیدہ ہے اس کو اپنائے باقی فرقہ پرستی والے ناموں کو چھوڑ دے تو اللہ آج بھی ہمیں اتحاد نصیب فرماسکتے ہیں مگر ہم خود ہی آپس میں متحد نہیں ہونا چاہتے اسی لیے اپنے اپنے فرقوں کو چھوڑنے کو پسند نہیں کرتے۔ اللہ ہم سب کو اُس رستے پر چلائے جس پر چلنے سے وہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے آمین۔
__________________
![]() یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا | shafresha (16-10-10), فیصل ناصر (31-10-10), نورالدین (16-10-10), مرزا عامر (16-10-10), راجہ اکرام (16-10-10) |
| کمائي نے محمد عاصم کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 16-10-10 | نورالدین | اللہ ہم سب کو اُس رستے پر چلائے جس پر چلنے سے وہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے آمین | 10 |
|
|
#12 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 192
کمائي: 6,380
شکریہ: 149
181 مراسلہ میں 615 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
عن عبداللّٰہ بن عمرو رضی اللّٰہ عنہ، قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ”وتفترق امتی علی ثلاث وسبعین ملت کلھم فی النار الا ملت واحدہ۔ قال: ومن ھی یا رسول اللّٰہ؟ قال: ما انا علیہ واصحابی (الترمذی ٢٧١١) ”بروایت عبداللہ بن عمرو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور میری یہ اُمت تہتر ملتوں میں بٹے گے۔ سب دوزخی ہوں گی سوائے ایک۔ سوال کیا: وہ ایک کونسی اے اللہ کے رسول؟ فرمایا جو اس امر پر ہوگی جس پر میں ہوں ا ور میرے اصحاب ہیں“۔ میرے بھائیوں دراصل ہم مسلمانوں کی اکثریت کا اس حدیث پاک سے سمجھنا یہی ہوتا ہے کہ اُس کی جماعت ہی وہ جنتی جماعت ہے ۔۔۔۔۔ اور ہر جماعت والا ہی اپنے عقائد و افعال کو قرآن سنت اور صحابہ کرام کے قول و فعل سے ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔۔۔ اور اپنی جماعت کے علاوہ ہر جماعت اُس کو بہتر ناری فرقوں میں سے ایک جماعت نظر آرہی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ ہر جماعت والا اپنے عقائد و افعال قرآن وسنت اور اقوال و افعال صحابہ سے ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے تو دوسری طرف اپنے مخالفین کے پیش کئے ہوئے دلائل کا رد بھی کرتا ہے ۔اور اسی رد کرنے میں صبر و ضبط کا دامن چھوٹ جاتا ہے یا ایک دوسرے کے اکابرین کے قول و فعل پر طنز و طعن سے ہوتے ہوئے کبھی کبھار ذاتیات پر بات آجاتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کوئی ایک دوسرے کا قائل تو کیا ہی ہوتا ہے ہاں البتہ نفرتوں میں ضرور اضافہ ہوتا ہے جبکہ ہم میں سے اکثریت مسلمان اس حدیث پاک کا ایک دوسرا رُخ پر سوچتے ہی نہیں کہ جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کا فرمان جنتی جماعت کے لئے ’’ما انا علیہ واصحابی‘‘ سے مراد اگر ایک طرف عقائد و افعال کے لئے ہے تو دوسری طرف مفہوم ’’ایک مسلمان بھائی کے لئے دوسرے مسلمان بھائی کا اکرام اور رویہ اور سوچ اور بھائی چارہ، محبت کے لئے بھی تو نکلتا ہے ؟؟؟ یعنی ہم لوگ بہت کم ہی اس پہلو پر سوچتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰعلیہم اجمعین کا سلوک دیگر مسلمانوں سے کیا تھا ؟؟؟ کیا ہم نہیں جانتے کہ ہمارے پیارے نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم مشکرین اور کفار کے لئے بھی کس طرح کا برتاو فرماتے تھے جو لوگ اذیتیں دیتے حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم ان کے لئے بھی ہدایت کی دعائیں فرماتے ان کے ساتھ اچھے سلوک اور اخلاق سے پیش آتے تھے ۔۔۔۔ یہی وجہ تھی کہ کتنے ہی لوگ صرف حسن سلوک سے متاثر ہوکر مسلمان ہوئے ۔۔ اور دوسری طرف وہ لوگ جو منافقین تھے ۔۔۔۔ جن میں سے اکثر کے بارے میں جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم کو بذریعہ وحی اطلاع ہوئی کہ یہ منافقین ہیں ۔۔۔۔ جو (معاذ اللہ) قرآن کریم کی آیتوں کا مذاق اُڑاتے ہیں ۔۔۔ جناب رسول اللہ صٌلیٰ اللہ علیہ وسلم کو اذیتیں دیتے۔۔۔۔ لیکن اس کے باوجود بھی حضور صٌلیٰاللہ علیہ وسلم کا ان منافقین کے ساتھ بھی کیسا برتاو رہا ۔۔۔ ہر مسلمان جانتا ہے لیکن کبھی منافقین تک سے نہ نفرت کی اور نہ مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ کیا یہ ہے جناب رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی راہ ۔۔۔۔۔ کہ منافقین کے ایمان کی حالت کا یقینی علم ہونے کے بعد بھی اُن کے ساتھ کیسا برتاو فرمایا ۔۔ ہر شخص اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے ۔۔۔۔۔ ہم کسی کو غلط راہ پر دیکھیں اُ س کو غلط راہ کی نشاندہی کرنا ہمارا کام ہے ۔۔۔۔۔ لیکن ہمارا کام اُس کے پیچھے ڈنڈا لے کر سدھارنا نہیں ۔۔۔۔۔ ہمیں کسی بھی شخص کے غلط عمل سے ضرور نفرت کرنا چاہیے ۔۔۔۔ لیکن غلط عمل کرنے والے شخص سے نفرت نہیں کرنا چاہیے۔۔۔۔ وہ تو بے چارہ پہلے ہی قابل رحم ہے۔۔۔۔ ہمیںتو اس کے لئے ہدایت کی دعا کرنا چاہیے ۔۔۔۔ ہم کسی شرکیہ عمل کے شرک ہونے کی نشاندہی کریں۔۔۔۔۔ لیکن ہم کسی مسلمان کو کافر یا مشرک نہ کہیں ۔۔۔۔۔ نہ جانے اُس شخص کا عمل کس نیت سے ہے یا ُس کے دل میںکیا ہے ۔۔۔۔۔ ہم اگر چاہتے ہیں کہ ہم صرف مسلمان بن کر رہیںتو ہمیں راہ اعتدال اختیار کرنی ہوگی ۔۔۔۔۔ جس میں تشدد نہیں بلکہ اپنے مسلمان بھائیوں سے جناب رسول اللہ صٌلیٰ اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی راہ کے مطابق اچھا اخلاق اور اچھا برتاو کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔۔صبر و ضبط کو اختیار کرنا ہوگا ۔۔۔۔ درگزر کا رویہ اپنا نا ہوگا ۔۔۔۔ جو نہ مانے اُس سے نفرت کے بجائے خلوص دل سے اُس کے لئے دعا فرمائیں ۔۔۔ اس کے بعد اُس کا معاملہ اللہ کی سپرد کردیں ۔۔۔۔ ہر شخص اپنے قول و فعل کا خود جوابدہ ہے ۔ ہمارے خیال سے ہم سب کو یہ سوچنا چاہیے کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ جنتی جماعت سے مراد کوئی سیاسی یا مذہبی جماعت کی طرح ہے کہ کوئی جماعت پوری کی پوری جنت میںداخل ہوجائے گی ۔۔۔بلکہ یہ معمولی بات تو ہم سب سمجھ سکتے ہیں کہ آخرت میں جنتی ہونے کا دارومدار ہر شخص کے اُس کی نیت اور اخلاص کے مطابق اُس کے اپنے قول وفعل پر ہوگا ۔۔۔۔ اور جو شخص اپنے عقائد و افعال اور اپنا رویہ اپنا اخلاق و کردار اپنی زبان ’’ماانا علیہ واصحابی‘‘ کے مطابق کرے گا وہ جنتی جماعت میں شامل ہوتا جائے گا اب وہ دیوبندی ہو اہلحدیث ہو یا بریلوی ہو یہ ہمارا نقطہ نظر ہے کہ ہمیں اگر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے اور نفرتوںکو دور کرنا ہے اور صرف مسلمان بننا ہے اور ’’ما انا علیہ واصحابی‘‘ کی راہ اختیار کرنی ہے تو ہمیں ان نکات پر بھی غور کرنا چاہیے ۔۔۔۔ باقی اگر ہمارے لکھنے یا سمجھنے میں کوئی غلطی ہے تو آپ بھائیوں سے نشاندہی کی درخواست ہے ۔جزاک اللہ اللہ تعالیٰہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین Last edited by ناصر نعمان; 31-10-10 at 05:30 AM. |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, فرقہ واریت, پہچان, پاکستانی, قرآن, لوگ, منافق, اللہ, انسان, اسلام, بھائی, تحریر, جواب, جاہل, حال, حدیث, خوش, خان, دل, شخص, عقیدہ, غلط, صلح, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|