واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-12-09, 03:02 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

ماہ محرم اور ہم ::::: دس محرم کا روزہ ، ایک سال کے گناہ معاف انشااللہ :::::

الحَمدُ لِلَّہِ وَحدَہُ و الصَّلاۃُ و السَّلامُ عَلیٰ مَن لا نَبِيَّ وَ لا مَعصُومَ بَعدَہُ ، وَ عَلیٰ آلہِ وَ ازوَاجِہِ وَ اصَحَابِہِ وَ مَن تَبعَھُم باِحسَانٍ اِلیٰ یَومِ الدِین، خالص اور حقیقی تعریف اکیلے اللہ کے لیے ہے ، اور اللہ کی رحمتیں اور سلامتی ہو محمد پر جِنکے بعد کوئی نبی اور معصوم نہیں ، اور اُن صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر ، اور مقدس بیگمات پر اور تمام اصحاب پر اور جو اُن سب کی ٹھیک طرح سے مکمل پیروی کریں اُن سب پر ،
دس محرم کے روزے کی فضیلت بیان کرنے سے پہلے مُناسب معلوم ہوتا ہے کہ مختصراً دس محرم کے روزے کی تاریخ اور سبب بھی ذِکر کرتا چلوں، تا کہ پڑہنے والے اِن شاء اللہ یہ سمجھ جائیں کہ دس محرم کی فضیلت یا اِس دِن روزہ رکھنے کے اجر کا نواسہء رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ، حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت جس کے واقع ہونے کی تاریخ دس محرم بتائی جاتی ہے ، سے کوئی تعلق نہیں ہے ،
:::::دس محرم کا روزہ :::::
دس محرم ہماری اسلامی تاریخ کا وہ دِن جِس کے متعلق سب سے زیادہ جھوٹ پھیلائے گئے ، ایسے جھوٹ جِن کو گھڑنے والے بلا شک و شبہ مُنافق تھے اور ہیں ، جنہوں نے اپنے نفاق کو خاص پردوں میں چُھپانے کے لیے اور اُمتِ مُسلّمہ کو فنتے اور فساد کا شکار کرنے کے لیے یہ سب جھوٹ گھڑے ، پھیلائے اور مسلسل پھیلائے جا رہے ہیں ، افسوس اُن کی کاروائیوں کا نہیں ، کیونکہ یہ سب کُچھ اُنہوں نے تو کرنا ہی تھا افسوس اپنے اُن کلمہ گو بھائی بہنوں پر ہے جو اِن مُنافقین کی کہانیوں اور من گھڑت قصوں کو قُرآن اور حدیث کی طرح سینوں سے لگائے ہوئے ہیں اور جِس طرح اُنہیں قُرآن اور حدیث پر عمل کرنا اور اُس کی تبلیغ کرنا چاہئیے تھی اُس طرح اِن خُرافات کی تبلیغ کرتے ہیں بلکہ بسا اوقات تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ قُرآن اور حدیث سے بھی زیادہ اہمیت دیتے ہیں کیونکہ ایسی خُرافات کو درست ثابت کرنے کی کوشش میں ، قُرآن کی تاویل اور حدیث کا انکار کر دِیا جاتا ہے ،اور پھر بھی خود کو ''' سُنّت اور الجماعت کے تابع فرمان ''' سمجھتے اور کہتے ہیں ، میرا موضوع اِس وقت یہ نہیں ، یہاں تو دس محرم کے دِن کی حقیقت اور اِس دِن کے روزے کی وجہ کے متعلق بات کرنا مقصود ہے ، دس محرم سے منسوب ان واقعات کے بارے میں بات چیت الگ عنوان کے تحت گئی ہے ۔
سابقہ مراسلےمیں بیان کردہ آیت کی روشنی میں ہمیں محرم کے مہینے کی فضلیت اللہ تعالیٰ کے فرمان کے ذریعے معلوم ہوئی ، آئیے دیکھتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف سے اِس ماہ یا اِس کے کِسی خاص دِن کے بارے میں ہمیں کیا بتایا ، سیکھایا گیا ہے ۔
::::::عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہودی دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نےدریافت فرمایا کہ (((مَا ھَذا؟::: یہ کیا ہے؟ ))) تو اُنہیں بتایا گیا کہ ''' یہ دِن اچھا ہے (کیونکہ )اِس دِن اللہ نے بنی اسرائیل کو اُن کے دشمن ( فرعون ) سے نجات دِی تھی تو اُنہوں نے روزہ رکھا تھا '' ' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (((فَانَا احقُ بِمُوسیٰ مِنکُم ::: میرا حق موسیٰ پر تُم لوگوں سے زیادہ ہے ))) اور (((رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اِس دِن کا روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حُکم دِیا )))صحیح البُخاری /حدیث2004/کتاب الصوم/باب69 ۔

اِس حدیث میں دس محرم کے روزے کا سبب ظاہر ہونے کے ساتھ یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غیب کا علم نہیں جانتے تھے ، اور یہ اِس موضوع کے بہت سے دلائل میں سے ایک ہے ،
ابو موسی رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ''' دس محرم کے دِن کو یہودی عید جانتے تھے تو نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ((( تُم لوگ اِس دِن کا روزہ رکھو ))) صحیح البُخاری /حدیث 2005/کتاب الصوم/باب69۔
::::: دس محرم کا روزہ رمضان کے روزوں سے پہلے بھی تھا ، لیکن فرض نہیں تھا :::::
اِیمان والوں کی والدہ محترمہ عائشہ ، عبداللہ ابنِ عُمر، عبداللہ ابنِ مسعود رضی اللہ عنہم سے روایات ہیں کہ ((( اِس دس محرم کا روزہ اہلِ جاہلیت بھی رکھا کرتے تھے اور رمضان کے روزے فرض ہونے سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی رکھا کرتے تھے اور اِسکا حُکم بھی دِیا کرتے تھے اور اِسکی ترغیب دِیا کرتے تھے ، جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نہ اِسکا حُکم دِیا ، نہ اِس کی ترغیب دِی اور نہ ہی اِس سے منع کیا ))) صحیح مُسلم /کتاب الصیام /باب صوم یوم عاشوراء
امیر المؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہُ کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ(((ہذا یَومُ عَاشُورَاء َ ولَم یَکتُب اللہ عَلَیکُم صِیَامَہُ وانا صَائِمٌ فَمَن شَاء َ فَلیَصُم وَمَن شَاء َ فَلیُفطِر ::: یہ دس محرم کا دِن ہے اور اللہ نے تُم لوگوں پر اِس کا روزہ فرض نہیں کِیا ، اور میں روزے میں ہوں تو جو چاہے وہ روزہ رکھے اور جو چاہے وہ افطار کرے )))
صحیح البُخاری حدیث 2003 /کتاب الصوم/باب69، صحیح مُسلم حدیث 1169/کتاب الصیام/باب19 ۔

::::: دس محرم کے روزے کی فضلیت اور اجر :::::
عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے ((( میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاکہ نہ تو وہ(صلی اللہ علیہ علی آلہ وسلم) کِسی بھی اور دِن کے (نفلی)روزے کواِس دس محرم کے روزے کے عِلاوہ، زیادہ فضلیت والا جانتے تھے اور نہ کِسی اور مہینے کو اِس مہینے سے زیادہ ( فضیلت والاجانتے تھے ) یعنی رمضان کے مہینے کو ))) صحیح البُخاری /حدیث 2006/کتاب الصوم/باب69۔
ابو قتادہ رضی اللہ عنہُ ایک لمبی حدیث میں روایت کرتے ہیں کہ ((( خلیفہ دوئم بلا فصل امیر المؤمنین عُمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہُ ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے عاشوراء (دس محرم) کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا(((اَحتَسِبُ علی اللَّہِ اَن یُکَفِّرُ السّنَۃَ المَاضِیَۃَ ::: میں اللہ سے یہ اُمید رکھتا ہوں کہ (اس عاشوراءکے روزہ کے ذریعے) پچھلے ایک سال کے گُناہ معاف فرما دے گا )))
صحیح مُسلم حدیث 1162/کتاب الصیام/باب36، صحیح ابن حبان /حدیث3236 ۔
[B]محرم کے مہینے اور خاص طور پر دس محرم کی یہ ہی فضلیت ہمیں قُرآن اور حدیث میں ملتی ہے ، اِس کے عِلاوہ اور کُچھ نہیں عام مشہور تاریخی کہانیوں کے مُطابق ساٹھ ہجری کے محرم کے مہینے میں حُسین رضی اللہ عنہُ اور اُن کے خاندان کے کُچھ اَفراد کی شہادت کا واقعہ رونما ہوا اِس حادثے کی تمام تر ذمہ داری اُن منافقوں پر آتی ہے جو اُس وقت اپنے آپ کو علی رضی اللہ عنہُ اور فاطمہ رضی اللہ عنہا اور اُن کی اولاد رضی اللہ عنہم اور اُن کی اولاد رحمہم اللہ کے ہمدرد ظاہر کرتے تھے ،
اگر آپ حُسین ابن علی رضی اللہ عنہُما کی شہادت سے وابستہ کئیے گے قصوں کے بارے میں مُختصراً کُچھ جاننا چاہتے ہیں تونیچے دیے گٕے ربط پر موجود مضمون کا مطالعہ کیجیے ،
پورے مضمون کا برقی نُسخہ
یہاں اور یہاں سے اتارا جا سکتا ہے ،
السلام علیکم و رحمۃُ اللہ وبرکاتہُ
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (13-12-10), Miss Khan (04-12-11), shafresha (25-12-09), ھارون اعظم (12-12-10), مرزا عامر (08-07-10), بنت حوا (27-11-11), راجہ اکرام (25-12-09), رضی (12-12-10), ضِرار Derar (19-06-10), عروج (27-11-11)
پرانا 25-12-09, 05:19 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عادل بھائی السلام علیکم،
شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (08-07-10), بنت حوا (27-11-11), راجہ اکرام (25-12-09), رضی (12-12-10)
پرانا 25-12-09, 12:29 PM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,742
کمائي: 39,356
شکریہ: 2,618
1,610 مراسلہ میں 3,703 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فرحان دانش آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (08-07-10), بنت حوا (27-11-11), راجہ اکرام (25-12-09)
پرانا 25-12-09, 02:11 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: karachi
مراسلات: 311
کمائي: 4,825
شکریہ: 7
166 مراسلہ میں 328 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سبحان اللہ۔
اللہ رب العزت ہم کو صحیح طور پر رسول اللہ کی اتبعاء کرنے والا، اور صحابہ کی عزت کرنے والا بنا، نا کہ ان سے بغز۔ کینہ رکھنے والا

اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
naeemuddin آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے naeemuddin کا شکریہ ادا کیا
کنعان (13-12-10), مرزا عامر (08-07-10), بنت حوا (27-11-11), راجہ اکرام (25-12-09), عبداللہ حیدر (25-12-09)
پرانا 19-06-10, 09:27 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,736
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 972 بارشکریہ ادا کیا گیا
Cool

السلام علیکم
شکریہ عادل‌ساحب
ایک دو سوال ہین
پتہ نہین آپ جواب دو گے کہ نہین
چلو کر لیتا ہوں
کیا دس مھرم کا روزہ امام حسین کی شہادت کی وجہ سے نہیں رکھا جاتا
یہاں آپ لکھ رہے ہو کہ حضور پاک غیب کا علم نہین جانتے تھے
اور خرم بھائی کے تھریڈ میں تو ان کا ساتھ دے رہو
آخر والے مراسلے میں نعیم دین صاحب کے پوسٹ مین بھی آپ کے دستخط نظر آ رہے ہین
کیا چکر ہے
ضِرار Derar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (08-07-10), بنت حوا (27-11-11)
پرانا 12-12-10, 10:09 PM   #6
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم
ماہ محرم کی آمد کے موقع پر سامنے لایا جا رہا ہے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (12-12-10), بنت حوا (27-11-11), رضی (12-12-10)
پرانا 13-12-10, 12:08 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھتیجے ،
پاکستان میں‌چاند کی رویت کے مطابق یوم عاشوراء یعنی دس محرم جمعہ کے دن آ رہا ہے ، اس لیے اس دن کے روزے کے بارے میں ایک دو باتوں کی طرف توجہ کروانا بہت ضروری ہے ،
جو بھإئی یا بہن اس یومء عاشوراء کا روزہ رکھنا چاہے وہ ان باتوں کا خیال رکھے ، اور اس کے علاوہ بھی نفلی روزے رکھنے والے ان کا ہمیشہ خیال رکھیں ،
::::::: صرف اکیلے جمعہ کے دن کا روزہ رکھنا ممنوع ہے ، کیونکہ رسول اللہ‌صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ (((((لاَ يَصُومَنَّ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الجُمُعَةِ، إِلَّا يَوْمًا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ ::: تُم میں سے کوئی بھی کبھی بھی جمعے کے دن روزہ مت رکھا جب تک کہ اس سے پہلے یا بعد والے دن کا روزہ ساتھ نہ رکھا جائے )))))) صحیح البخاری/حدیث 1985 / کتاب الصوم/باب 63،
:::::::: فرضی روزے کے علاوہ ہفتے کے دن روزہ رکھنا بھی ممنوع ہے ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا حکم ہے کہ (((((لاتصوموا یومَ السبت اِلَّا فیمَا افتُرض َ علیکُم ، فاِن لم یَجِدَ أحدکُم اِلَّا عُودَ عِنَبٍ أو لَحَاءَ شجرۃٍ ، فَلیَمُصّہُ ::: ہفتے کے دِن کا روزہ مت رکھو ، سوائے فرض روزے کے اگر تُم سے کِسی کو انگور کی لکڑی یا درخت کی جڑ کے عِلاوہ اور کُچھ نہ ملے تو اِسی کو چُوس لو )))))
صحیح ابن خزیمہ ، حدیث ، 2164 ، مُستدرک الحاکم ، 1592 ، اِمام الحاکم نے کہا کہ یہ حدیث بُخاری کی شرط کے مُطابق صحیح ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے اِن الفاظ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہفتے کے دِن کے نفلی روزے کی ممانعت کِس قدر شدید ہے کہ اگر درخت کی لکڑی یا جڑ چُوس کر بھی أفطار کرنا پڑے تو بھی حالتِ أفطار میں رہنا چاہئیے ، روزہ نہیں رکھنا چاہیئے ، سوائے فرض یعنی رمضان کے روزں کے ۔
اس حدیث کی مکمل تحقیق و تخریج ، اور کے موافق و مخالف اقوال و دلائل کے بارے میں مکمل بحث میری کتاب """ہفتے کے دن نفلی روزہ رکھنے کا حکم """ میں موجود ہیں،
قصہ مختصر ، ان دونوں مذکورہ بالا احکام کی موجودگی میں اس دفعہ یومء عاشوراء کا روزہ رکھنے والوں کے لیے صرف یہ ہی راستہ ہے کہ وہ جمعے کے ساتھ جمعرات کا روزہ بھی ملائیں ،
اور یوں بھی یہ زیادہ خیر والا ہو گا ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے عاشوراء کے روزے کے ساتھ نویں محرم کا روزہ رکھنے کی خواہش کا اظہار فرمایا تھا ،ا ور ان صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم یقینا بلا شک و شبہ خیر کے کام کی ہی ہوتی تھی ، فرمایا ((((( لَئِنْ بَقِيتُ إِلَى قَابِلٍ لَأَصُومَنَّ التَّاسِعَ ::: اگر میں اب آنے والے (سال) تک باقی رہا تو ضرور نویں (٘محرم )کا روزہ بھی رکھوں گا ))))) صحیح مسلم/حدیث1134 /کتاب الصیام /باب20، اللہ تعالیٰ ہم سب کے نیک اعمال قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (13-12-10), مرزا عامر (26-11-11), احمد بلال (13-12-10), بنت حوا (27-11-11), رضی (04-12-11), عبداللہ حیدر (13-12-10)
پرانا 13-12-10, 07:30 AM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہفتہ کے نفلی روزے کی ممانیت کی وجہ آپ بتا سکتے ہیںِ؟؟؟ میرا مطلب ہے کہ کیا سائنس وجہ دریافت کرپائی ہے اب تک یا نہیں؟
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (13-12-10), رضی (04-12-11)
پرانا 14-12-10, 12:45 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ہفتہ کے نفلی روزے کی ممانیت کی وجہ آپ بتا سکتے ہیںِ؟؟؟ میرا مطلب ہے کہ کیا سائنس وجہ دریافت کرپائی ہے اب تک یا نہیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
کیا یہ واقعتا بھائی عبدالقدوس ہیں
بھائی میرے کیا آپ رمضان کے روزے سائنسی توجہیات کی بنا پر رکھتے ہیں ؟؟؟
یا جن جن کاموں سے اللہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے منع فرمایا ہے اور الحمد للہ آپ ان سے باز رہتے ہیں ، تو کیا سائنسی وجوہات کی بنا پر باز رہتے ہیں ؟؟؟
میں نے اکیلے جمعے کے دن کا روزہ رکھنے کی ممانعت کا بھی ذکر کیا تھا ، اس کی سائنسی توجیہ دریافت نہیں فرمائی آپ نے !!! کیا اس کی کوئی سائنسی شرح آپ کو دستیاب ہو گئی ؟؟؟
اور کیا جن احکام کی کوئی سائنسی وجہ ہمیں مل نہ سکے ان پر عمل نہ کرنے کی اجازت ہو گی ؟؟؟
کیا ہمیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے احکام سائنسی اپرولز کے بعد ماننے ہیں ؟؟؟ و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (14-12-10), مرزا عامر (26-11-11), بنت حوا (27-11-11), عبدالقدوس (14-12-10)
پرانا 14-12-10, 09:39 AM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بلاشبہ تمام اعمال اللہ کی خوشنودی کے لئے کئے جاتے ہیں
میں تنقید نہیں کر رہا تھا بس جاننا چاہ رہا تھا کہ جیسے ہرسنت اور فرض پر عمل کرنے کا روحانی کے ساتھ ساتھ جسمانی فائدہ سائنس بھی واضع کرچکی ہے تو کیا بروز ہفتہ نفلی روزہ چھوڑنے کی ممانیت پر بھی کچھ آچکا ہے کہ ابھی تک نہیں؟؟؟

ویسے میرا خیال ہے کہ 10 اور 11 محرم کے روزے یہودی بھی رکھتے ہیں تو یہود سے مماثلت ختم کرنے کے لئے 9 اور 10 محرم کا روزہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔۔۔۔
یہاں ایک سوال اگر 10 محرم کو ہفتہ ہو تو کیا ہفتہ کا روزہ چھوڑا جائے گا؟ جبکہ ہفتہ کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے
طفل مکتب کے جوتوں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہوں اگر کوئی غلطی،کوتاہی کامرتکب ہواہوں تو براہ کرم نشاندہی کے ساتھ معافی فرمائیے گا۔
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-12-10), عادل سہیل (15-12-10)
پرانا 15-12-10, 10:39 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بلاشبہ تمام اعمال اللہ کی خوشنودی کے لئے کئے جاتے ہیں
میں تنقید نہیں کر رہا تھا بس جاننا چاہ رہا تھا کہ جیسے ہرسنت اور فرض پر عمل کرنے کا روحانی کے ساتھ ساتھ جسمانی فائدہ سائنس بھی واضع کرچکی ہے تو کیا بروز ہفتہ نفلی روزہ چھوڑنے کی ممانیت پر بھی کچھ آچکا ہے کہ ابھی تک نہیں؟؟؟

ویسے میرا خیال ہے کہ 10 اور 11 محرم کے روزے یہودی بھی رکھتے ہیں تو یہود سے مماثلت ختم کرنے کے لئے 9 اور 10 محرم کا روزہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔۔۔۔
یہاں ایک سوال اگر 10 محرم کو ہفتہ ہو تو کیا ہفتہ کا روزہ چھوڑا جائے گا؟ جبکہ ہفتہ کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے
طفل مکتب کے جوتوں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہوں اگر کوئی غلطی،کوتاہی کامرتکب ہواہوں تو براہ کرم نشاندہی کے ساتھ معافی فرمائیے گا۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا، میرے بھائی ،
تمام تر خالص اور سچی تعریف کا مستحق وہی اللہ ہے جس نے آپ کے جواب کے ذریعے میرا یقین پختہ کیا کہ آپ اللہ کے دین کو ایمانی طور پر مانتے اور اس پر عمل کرتے ہیں نہ کہ مادی علوم کی گواہی یا منظوری کے مطابق ، و للہ الحمد ا لمنۃ ،
پس میرے بھائی ، ہمیں جب اللہ یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم یا دونوں کی طرف سے کوئی حکم پہنچ گیا تو پھر ہمیں کسی بھی اور طرف سے کسی حمایتی بیان کی حاجت نہیں رہنا چاہیے ، دین ، دین ہے ، دُنیاوی اور مادی علوم میں سے دین کے قوانین کے مطابق اپنانا اور رد رنا ہوتا ہے ، دین کو دُنیاوی علوم کے مطابق اپنانا ، رد کرنا یا پرکھنا ، اکثر ایمان میں کمزوری اور آخرت کے نقصان کے بڑے اسباب میں سے ہو جاتا ہے سبب بنتا ہے ، اس کی تفصیل پھر سہی اِن شاء اللہ ،
بھائی عبدالقدوس ، ماشاء اللہ، بڑی درست بات کہی ہے ، کہ ، یہودیوں کی مشابہت ختم کرنے کے لیے، ان کی مخالفت کے لیے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے دس محرم کے روزے کے ساتھ نو محرم کا روزہ رکھنے کے ارادے کا اظہار فرمایا ،
لہذا اصل بات یہ ہے کہ اس معاملے ، اس عبادت کی ادائیگی میں بھی یہودیوں کی مخالفت کی جائے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے جس پاک ارادے کا اظہار فرمایا تھا اس پر عمل کرنا بلا شک و شبہ بہت زیادہ افضل ہے ، کہ دس محرم کے ساتھ نو محرم کا روزہ بھی رکھا جائے ، لیکن معاملہ صرف نو محرم کو ہی ساتھ ملانے تک محدود نہیں رکھا گیا ، بلکہ نو کی بجائے گیارہ محرم کا روزہ بھی دس کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے ،
اس کی تفصیلات أئمہ رحمہم اللہ کی کتب میں میسر ہیں ، اور الحمد للہ کہ اہل سُنّت و الجماعت کے کسی بھی مکتبء فِکر ، مذھب و مسلک کا اس میں کوئی اختلاف نہیں ،
پس میرے پیارے بھائی عبدالقدوس ،یہاں ایک بات کی درستگی کرتے چلیے کہ یہودی صرف دس محرم کا روزہ رکھتے تھے ، دس اور گیارہ کا نہیں ،
تو حاصل کلام یہ ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نےیہودیوں کی مخالفت کے لیے ہی ہفتے کے دن کا روزہ رکھنے سے منع فرمایا ، کیونکہ یہودی اس دن کی بہت تعظیم کرتے تھے اور اسے """مناتے""" تھے ، لہذا ان کی صریح مخالفت کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اس دن نفلی روزے سے منع فرما دیا ،
آپ کے آخری سوال کے جواب کے طور پر اپنی اسی کتاب میں ایک اقتباس پیش کرتا ہوں جس کا میں نے پہلے حوالہ دیا تھا :::
""""" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا حکم ہے کہ ((((( إِذا أمرتُکُم بِأمر ٍ فأتوا مِنہ ُ ماأستطعتُم ، و إِذا نھیتُکُم عَن أمر ٍ فأنتھوا ::: جب میں تمہیں کوئی کام کرنے کا حُکم دوں تو اپنی طاقت و قدرت کے مطابق اُس پر عمل کرو اور جب میں تمہیں کِسی کام کے کرنے سے منع کروں تو اُسے کرنے سے باز آ جاؤ ))))) عن أبی ہُریرہ ، صحیح البخاری ، حدیث ٧٢٨٨ ، صحیح مسلم ، حدیث ١٣٣٧
اِس حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے ألفاظ ہمیں صاف صاف سمجھا رہے ہیں کہ ممانعت کے حُکم (نہی) میں کوئی أختیار نہیں ، اُس پر عمل کرنا ہی کرنا ہے اور منع شدہ کام سے باز آنا ہی ہے اِس میں اپنی أستطاعت ( طاقت و قدرت )کے مطابق عمل کرنے کی بھی گنجائش نہیں جیسا کہ کِسی کام کو کرنے کے حُکم ( أمر ) پر عمل کرنے میں اپنی أستطاعت کے مطابق کرنے کی نرمی دی گئی ہے ،
تو کیا صاف صریح ممانعت مشروط جواز اور أختیار کے خلاف ہوتی ہے ؟؟؟
ہر گِز نہیں ، أختلاف أحادیث میں نہیں بلکہ اپنے فہم میں ہے یا یہ کہیئے کہ اپنے محدود اورمحدد فہم میں ہے ، اور جب کوئی أختلاف نہیں تو پھر ناسخ اور منسوخ کی طرف دوڑ لگانے کی قطعا ً کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ علم الاصول میں مقرر ہے
"""""
بھائی عبدالقدوس ، اس حدیث شریف کے مطابق ہمیں اس کام سے باز رہنا ہی ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے منع فرمایا ہے ، خواہ وہ کام کسی اور رُخ سے فضیلت والا ہی رہا ہو ،اس سے باز رہنا ہم پر فرض ہوتا ہے اور اس پر عمل کرنا نفل، اور بلا شک و شبہ نفل پر عمل کرنے کے لیے فرض کی مخالفت کرنا جائز نہیں،
ان شاء اللہ یہ اتنی معلومات آپ کے سوالات کے جواب کے طور پر کافی رہیں گی ، اگر مزید کوئی اشکال ہو تو بلا تکلف پوچھیے ، لیکن ایسے انداز میں جس سے کوئی غلط فہمی نہ ہو ،
بھائی عبدالقدوس ، اللہ تعالیٰ آپ کو تواضع اور انکسار میں بڑھاوا دے اور اسے بھی آپ کی عزت میں اضافے کے اسباب میں سے بنائے ، بھائی دین کے طالب علموں کی بڑی فٖضیلت ہے لیکن وہ کچھ بھی ہوں کوئی ایمان والا اُن کے جوتوں کی خاک سےکم تر نہیں ہو سکتا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (26-11-11), عبدالقدوس (16-12-10)
پرانا 16-12-10, 08:42 AM   #12
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بہت شکریہ
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 16-12-10, 12:24 PM   #13
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 16-12-10, 08:36 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بہت شکریہ
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
شکریہ ادا کرنے پر آپ بھی شکریہ قبول فرمایے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-12-10), رضی (04-12-11), عبدالقدوس (17-12-10)
پرانا 26-11-11, 11:49 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر ہماری زندگیوں کو ایک اور ماہ محرم تک پہنچایا ہے ، زندگی رہی تو ان شاء اللہ دس محرم تک بھی پہنچیں گے ، اس دن کے روزے کی یاد دہانی کے لیے اس تھریڈ کو تازہ کر رہا ہوں ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اُس کے حبیب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بلا مشروط اطاعت نصیب فرمإئے ، اور اپنی عقلوں کے فریب سے محفوظ رکھے والسلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (26-11-11), جان جی (28-11-11)
جواب

Tags
color, com, final, force, php, فرض, کوشش, کلمہ, واقعات, مکمل, معلوم, اللہ, امیر, اسلامی, اسلامی تاریخ, بھائی, جھوٹ, حدیث, روزہ, رمضان, سال, عید, عبداللہ, غیب, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
روزے کا ناقابل برداشت ہونا Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 7 27-11-11 07:50 PM
وزن کم کرنے کیلئے زارا گھریلو ٹوٹکے 6 20-03-11 02:18 PM
سخت سفر اور روزہ Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 16-09-09 02:44 AM
قرآنی آیات ، روزہ ، رمضان، Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 16-09-09 02:32 AM
روزہ سد ید مسعو د شعر و شاعری 8 03-09-09 01:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger