واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجیت :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-08-08, 02:15 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجیت :::

::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجیت :::


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، بھائیو ، مندرجہ ذیل آیات کو غور سے پڑہیے ، حدیث قول ، فعلی اور تقریری ، کی حجت اور حیثیت اور حفاظت ، اور ، صحابہ کے فہم کی حجت و حیثیت اور صحیح حدیث میں کسی بات کی وضاحت نہ ملنے کی صورت میں ان کی اجتماعی بلا خلاف بات کی حجت کی دلیل ہیں ، اور وہ یوں کہ اللہ تعالی نے جو حکمت قران کے ساتھ نازل فرمائی ، وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے ان کو سکھائی ، ان کے نفوس کی صفائی فرمائی ، اور یہ چیز کسی بھی غیر صحابی کو میسر نہیں ، اور اللہ کے رسول رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے اللہ کی نازل کردہ حکمت سیکھے ہوئے ، اللہ کے رسول رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی تعلیم و تربیت پائے ہوئے سے بڑھ کر سوائے انبیا و رسل کے ، کوئی بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی بات کی مراد نہیں جان سکتا خواہ وہ پوی مخلوق میں سب سے زیادہ صاحب عقل ہو ، اور خواہ کسی بھی فہم کا دعوی دار ،
اب آپ صاحبان مندرجہ بالا باتوں کی گواہی اللہ کے کلام میں پڑہیے ،
وَلَوْلاَ فَضْلُ اللّهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهُ لَهَمَّت طَّآئِفَةٌ مُّنْهُمْ أَن يُضِلُّوكَ وَمَا يُضِلُّونَ إِلاُّ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَضُرُّونَكَ مِن شَيْءٍ وَأَنزَلَ اللّهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللّهِ عَلَيْكَ عَظِيماً
::: اور (اے رسول ، صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ) اگر آپ پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ایک گروہ یہ ارادہ کر رہا تھا کہ آپ کو راہ (حق ) سے ہٹا دے اور وہ لوگ اپنے آپ کو ہی گمراہ کرتے ہیں ، اور وہ آپ کو کسی چیز میں سے نقصان نہ پہنچائیں گے (کیونکہ اللہ آپ کی حفاظت کرنے والا ہے ) اور اللہ نے آپ پر کتاب (قران ) نازل کی اور (اس کے ساتھ ) حکمت (نازل کی ) و آپ کو وہ کچھ سیکھایا جو آپ نہیں جانتے تھے اور اللہ کا فضل آپ پر بہت زیادہ ہے ))) سورت النساء ، آیت ۱۱۳
اللہ تعالی نے خبر دی کہ اس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم پر قران کے ساتھ ساتھ حکمت بھی نازل فرمائی ،
سوال ::: اللہ نے یہ حکمت کیوں نازل فرمائی ، اور رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے کس کو براہ راست یہ حکمت سیکھائی ؟؟؟
جواب ::: اللہ تعالی کا فرمان :::
((( لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِينٍ ::: یقیناً اللہ نے ایمان والوں پر احسان کیا ہے کہ ان میں ان کی جانوں میں سے ہی رسول بھیجا جو ان پر اللہ کی آیات تلاوت کرتا ہے اور ان ( کے دل و دماغ و نفوس ) کی صفائی کو پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب (قران ) اور حکمت سکھاتا ہے اور بے شک اِس سے پہلے وہ لوگ واضح گمراہی میں تھے )))
سورت آل عمران 164
اور بتایا سبحانہ و تعالی نے ::: ((( هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلاَلٍ مُّبِينٍ :::
(اللہ ) وہ ہی ہے جس نے ان پڑھوں میں ان میں سے ہی رسول بھیجا (جو ) ان پر اللہ کی آیات تلاوت کرتا ہے اور ان ( کے دل و دماغ و نفوس ) کی صفائی کرتا ہے اور انہیں کتاب (قران ) اور حکمت سکھاتا ہے اور اس سے پہلے وہ لوگ واضح گمراہی میں تھے )))
سورت الجمعۃ ، آیت ۲ ،
اللہ تعالی کے مندرجہ بالا فرامین سے یہ بہت واضح ہو گیا کہ اللہ تبارک و تعالی نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم پر جو حکمت نازل فرمائی وہ انہوں نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کو سکھائی ، اور یہ وہ چیز ہے جو کسی غیر صحابی کو میسر نہ تھی پس کوئی بھی دوسرا صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے بڑھ کر درست اور ٹھیک طور پر اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بات کو نہیں سمجھ سکتا، لہذا صرف ترجموں ، لغت کے قوانین اور کسی ذہانت کی بنیاد پر قران و حدیث کا مفہوم سمجھ کر صحیح غلط ، موافق و مخالف کا فیصلہ کرنا درست نہیں ،
اس مضمون کو پہلے سے ارسال کردہ مضون """ شریعت کے احکام جاننے کی کسوٹیاں """ کی کچھ مزید تفصیل جان کر اس مضمون کو بھی پڑھا جانا چاہیے ،
و السلام علیکم۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 07-07-09 at 05:15 PM.
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
sjk (21-04-10), فاسیئر رعھمان (24-08-08), نورالدین (08-03-10), میاں شاہد (22-08-08), مون لائیٹ آفریدی (21-08-08), محمد عاصم (03-05-10), مسلم بھائی (30-05-10), باذوق (21-08-08), ضِرار Derar (18-04-10), عُکاشہ (05-09-09), عبداللہ حیدر (17-04-10)
کمائي نے عادل سہیل کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
22-08-08 میاں شاہد http://pak.net/showthread.php?t=20169 200
پرانا 21-08-08, 10:31 AM   #2
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,759
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجی

ماشااللہ ۔ ۔ ۔ سبحان اللہ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر۔ ۔ ۔
عادل بھایی بہت خوب ۔ ۔ ۔ آپ کے اس مضمون کی لفظوں سے تعریف ممکن نہیں ۔ ۔ ۔ سبحان اللہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اللہ ہر ایک کو سمجھنے کی تو فیق عطا فرماےَآمین
پیاسا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے پیاسا کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), میاں شاہد (25-08-08), محمد عاصم (03-05-10), ضِرار Derar (18-04-10)
پرانا 21-08-08, 06:25 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 172
کمائي: 5,413
شکریہ: 99
143 مراسلہ میں 521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجی

وعلیکم السلام۔ جزاک اللہ خیر ۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں

اس مضمون کو پہلے سے ارسال کردہ مضون """ شریعت کے احکام جاننے کی کسوٹیاں """ کی کچھ مزید تفصیل جان کر اس مضمون کو بھی پڑھا جانا چاہیے ،
اگر اس مضمون """ شریعت کے احکام جاننے کی کسوٹیاں """ کا بھی ربط یہاں دے دیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا۔
باذوق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے باذوق کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-08-08, 11:12 AM   #4
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,630
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجی


ماشا اللہ، سبحان اللہ

آپ نے بہت عمدہ اور بہترین باتیں پیش کی ہیں
اللہ پاک ہمیں دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین
آپ کا بہت بہت شکریہ
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), مسلم بھائی (30-05-10)
پرانا 23-08-08, 10:34 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: ::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم کی حجی

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیاسا مراسلہ دیکھیں
ماشااللہ ۔ ۔ ۔ سبحان اللہ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر۔ ۔ ۔
عادل بھایی بہت خوب ۔ ۔ ۔ آپ کے اس مضمون کی لفظوں سے تعریف ممکن نہیں ۔ ۔ ۔ سبحان اللہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اللہ ہر ایک کو سمجھنے کی تو فیق عطا فرماےَآمین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جس قدر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے ، اللہ اس سے کہیں زیادہ اپنی شان عطا کے مطابق آپ کو اجر حسن عطا فرمائے ، و السلام علیکم
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), میاں شاہد (25-08-08), ضِرار Derar (29-05-10)
پرانا 23-08-08, 10:37 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: جواب: ::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے فہم

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : باذوق مراسلہ دیکھیں
وعلیکم السلام۔ جزاک اللہ خیر ۔

اگر اس مضمون """ شریعت کے احکام جاننے کی کسوٹیاں """ کا بھی ربط یہاں دے دیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی با ذوق ، آپ کے نستعلیقی مشورے پر شکریہ قبول فرمایے ، میں نے لنک کا اضافہ کر دیا ہے ، جزاک اللہ خیرا ، و السلام علیکم۔

Last edited by عادل سہیل; 23-08-08 at 10:57 PM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), میاں شاہد (25-08-08), مون لائیٹ آفریدی (24-08-08), ضِرار Derar (29-05-10)
پرانا 07-07-09, 02:55 PM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,733
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل سہیل بھائی
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ
حکمت کی تعریف ہے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت ۔
اور حکمت اللہ کی عطا کردہ ہوتی ہے ۔ ہم اس کو سیکھ نہیں سکتے
کیا یہ درست ہے
جزاک اللہ
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (08-03-10)
پرانا 07-07-09, 11:03 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
عادل سہیل بھائی
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ
حکمت کی تعریف ہے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت ۔
اور حکمت اللہ کی عطا کردہ ہوتی ہے ۔ ہم اس کو سیکھ نہیں سکتے
کیا یہ درست ہے
جزاک اللہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
محترمہ سحر بہن ، ہم اس حِکمت کی بات کر رہے ہیں جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام مبارک میں فرمایا ، اور جسے میں نے یہاں اپنے مضمون میں ذکر کیا ہے ، یہ ایک ایسی چیز ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کے ساتھ ساتھ اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم پر نازل فرمایا ، اور ان صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرائص نبوت میں یہ شامل فرمایا کہ وہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم یہ حِکمت اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کو سکھائیں ، ان سب باتوں کے دلائل اللہ کے کلام میں سے اوپر اصل مضمون میں ذکر کر چکا ہوں ،
تو میری بہن ، یہ حِکمت جو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی وہ کچھ ایسی چیز ہے جو سکھائے اور سیکھے جانے کے قابل ہے ، یعنی کسبی ہے محض وھبی نہیں ،
یہ حکمت باذن اللہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اپنے‌صحابہ رضی اللہ عنہم کو سکھائی اور انہوں نے بمشیت اللہ سیکھی اس کی تعریف ہم اُن صحابہ رضی اللہ عنہم سے اور ان کے شاگردوں تابعین رحمہم اللہ سے ہی سیکھتے ہیں ،
حکمت کی تعریف میں عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ """" قران کے ناسخ اور منسوخ ، واضح اور مشتبہہ ، پہلے اور بعد والے ، اور حلال اور حرام اور اس میں بیان کردہ مثالوں کی معرفت ہونا """ حکمت ہے ،
امام قتادہ رحمہ اللہ ( تابعی ) کا کہنا ہے کہ """ حکمت سنت ہے """
امام الحسن البصری رحمہ اللہ ( تابعی ) کا بھی یہی فرمان ہے ،
امام مقاتل بن حیان رحمہ اللہ ( تابعی ) کا کہنا ہے کہ """ حلال و حرام کا علم اور جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے سنت دی وہ (حکمت ) ہے """
یہ فرامین آپ تفسیر کی کتابوں میں سورت البقرہ ، سورت مریم ، سورت مطففین کی تفیسر میں دیکھ سکتی ہیں ،
تفسیر القران العظیم ، جو تفسیر ابن کثیر کے نام سے معروف ہے ، ، تفیسرجامع البیان فی آی القران جو تفسیر الطبری کے نام سے معروف ہے ، اور تفیسرالقران امام ابن ابی حاتم کی ، اور تفسیر روح المعانی جو تفیسر الآلوسی کے نام سے معروف ہے ، میں یہ اقوال میسر ہیں ،
معذرت خواہ ہوں کہ اس وقت میں آپ کو مکمل تفصیلی حوالہ جات نہیں دے سکتا کیونکہ کچھ دنوں کے لیے میں اپنی کتابوں سے دور ہوں ، لیکن اگر اصل مضمون میں مذکور آیات کی تفیسر دیکھی جائے تو ان شاء اللہ حکمے کی تعریف میں یہ اقوال وہاں مل جائیں گے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), سحر (08-07-09), ضِرار Derar (18-04-10)
پرانا 08-07-09, 07:34 AM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,733
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل بھائی
السلام و علیکم
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
ایک سوال اور کرنے کی جسارت کررہی ہوں
معرفت حاصل کرنے کا کیا مطلب ہوتا ہے ۔
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), ضِرار Derar (18-04-10)
پرانا 08-07-09, 07:34 AM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,733
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل بھائی
السلام و علیکم
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
ایک سوال اور کرنے کی جسارت کررہی ہوں
معرفت حاصل کرنے کا کیا مطلب ہوتا ہے ۔
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-07-09, 09:11 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
عادل بھائی
السلام و علیکم
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
ایک سوال اور کرنے کی جسارت کررہی ہوں
معرفت حاصل کرنے کا کیا مطلب ہوتا ہے ۔
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
اللہ آپ کی دعائیں قبول فرمائے سحر بہن اور آپ کو بھی ویسا ہی عا فرمائے ،
الحمد للہ جس نے مجھے کسی مسلمان کی کوئی ضرورت پوری کرنے کا سبب بنایا ،
سحر بہن ایسی جسارت کی جانی چاہیے ،
""" معرفت """ عربی لغت کا ایک لفظ ہے جسے اس کے لغوی معنی میں ہی استعمال کیا جاتا ہے ، اس کا کوئی خاص شرعی اصطلاحی معنیٰ یا مفہوم نہیں ہے ،
ہم مسلمانوں میں """ معرفت """ یا """ عارف """ یا """ عرفان """ وغیرہ کو کچھ لوگوں کی طرف سے خاص مفاہیم دیے گئے ہیں جن کا کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی جماعت اور تابعین ، تبع تابعین اور أئمہ امت رحمہم اللہ جمعیاً کی طرف سے کوئی ثبوت میسر نہیں ،
""" معرفت """ کا مفہوم ہے کسی شخصیت چیز بات وغیرہ کو جاننا ، پہچاننا ،
لغت میں اس کا اصل مادہ ہے """ عَرَفَ """ ، اور اس کے دیگر صیغے اور اسماء اور ابواب میں عام مستعمل کو یوں بیان کیا جاتا ہے :::عَرَفَهُ ، يَعر ِفه ، مَعْرِفةً و عِرْفاناً
اور """معرفت """ اور """ عِرفان """، کا لغویٰ معنیٰ ہے ""' عِلم """ دوسرے الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ """معرفت """ اور """ عِرفان """ اور """ عِلم """ مترادف الفاظ ہیں ،
تو میری بہن ، """ معرفت """ ، عِلم ہے ، کسی بھی شخصیت ، چیز ، کام وغیرہ کے بارے میں علم اس کی معرفت ہے ،
جیسا کہ آپ دانتوں کی بیماریوں اور علاج کی """عارفہ """ ہیں ، """عالمہ """ ہیں ، اور میں ان کی کوئی """ معرفت """ نہیں رکھتا ،
اسی طرح جو شخص اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی اور ان کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی عطاء کردہ خبروں کے مطابق اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات و صفات اور ناموں کا علم رکھتا ہے اسے """ عارف باللہ """ کہا جا سکتا ہے ،اور جب وہ ان کو بیان کرے گا تو وہ """معرفت """ کی باتیں ہو ں گی ،
اور اگر وہ اپنے خیالوں یا قصے کہانیوں کی بنیاد پر اللہ یا دین کے متعلق کچھ سیکھے ہوئے ہے تو وہ """ عارف باللہ """ نہیں ، اور اس کی باتیں بھی سچی معرفت والی نہیں ،
حاصل کلام ::: """معرفت """ اور """ عِرفان """، کا لغویٰ معنیٰ ہے ""' عِلم """ دوسرے الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ """معرفت """ اور """ عِرفان """ اور """ عِلم """ مترادف الفاظ ہیں ،
"""" معرفت """ یا """ عرفان """ وغیرہ کا کوئی خاص شرعی اصطلاحی مفہوم قران اور صحیح سُنـت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی جماعت اور تابعین ، تبع تابعین اور أئمہ امت رحمہم اللہ جمعیاً کی طرف سے نہیں ملتا ۔

ان شاء اللہ یہ معلومات آپ کے سوال کے جواب میں کفایت کریں گی ، و السلام علیکم۔

Last edited by عادل سہیل; 08-07-09 at 09:32 PM. وجہ: spelling correction
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
sjk (26-08-09), نورالدین (08-03-10), باذوق (11-07-09), سحر (08-07-09), ضِرار Derar (18-04-10), عبداللہ حیدر (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 09:34 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,733
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,306 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عادل بھائی
ایک گذارش کرنی ہے آپ سے
آپ نے بہت اچھی طریقے سے سمجھایا ۔
کیا آپ پاک نیٹ پر باقاعدہ ۔ عربی زبان جس میں عربی الفاظ جو قرآن میں آئیں ہیں اور عربی گرامر کی کلاسس کرسکتے ہیں
تاکہ ہم قرآن عربی میں پڑھ کر سمجھ سکیں ۔
جزاک اللہ
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (08-03-10)
پرانا 08-07-09, 10:20 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاکِ اللہ خیرا ، سحر بہن ، یہ سب اللہ کی عطا ہے ، و لہ الحمد و المنۃ ،
عربک گرائمر کی کلاسز کے بارے میں بہت عرصہ پہلے ایک دو بھائیو نے کافی زور و شور سے بات شروع کی تھی ، اور پھر میرے سابقہ تجربے کے مطابق جلد ہی ،،،،،،،،،،،،،،
اور ان میں سے ایک میرا ہونہار بھتیجا بھی تھا ،
بہن اگر اللہ تعالیٰ مجھے کسی خیر کا سبب بنائے تو کسی اور سے پہلے یہ میرے لیے اچھا ہو گا ان شا اللہ ،
میں اللہ کی عطا کردہ توفیق سے عربی گرائمر کی کلاسز کا اجرا کرنے کے لیےتیار ہوں ،
لیکن اس کے لیے انتظامی طور پر پہلے کچھ انداز و اطوار طے کرنا ہوں گے ، اگر کوئی ایک بھائی یا بہن بھی باقاعدگی سے پڑھتا رہے تو ان شا اللہ میں اپنی خدمت پیش کیے رکھوں گا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), سحر (08-07-09), ضِرار Derar (18-04-10)
پرانا 08-07-09, 11:02 PM   #14
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,166
کمائي: 74,758
شکریہ: 8,792
2,970 مراسلہ میں 10,829 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
اقتباس:
عربک گرائمر کی کلاسز کے بارے میں بہت عرصہ پہلے ایک دو بھائیو نے کافی زور و شور سے بات شروع کی تھی ، اور پھر میرے سابقہ تجربے کے مطابق جلد ہی ،،،،،،،،،،،،،،
اور ان میں سے ایک میرا ہونہار بھتیجا بھی تھا ،

اقتباس:
لیکن اس کے لیے انتظامی طور پر پہلے کچھ انداز و اطوار طے کرنا ہوں گے ، اگر کوئی ایک بھائی یا بہن بھی باقاعدگی سے پڑھتا رہے تو ان شا اللہ میں اپنی خدمت پیش کیے رکھوں گا ،
الگ دھاگہ کھول دوں اس کے لیے؟
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), سحر (08-07-09)
پرانا 08-07-09, 11:43 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ور حمۃ اللہ و برکاتہ ،
ضرور لھول دو بھتیجے ، لیکن میں اگلے پندرہ دن تک کچھ مناسب وقت اور توجہ نہ دے سکوں گا ، تقریبا دس دن تو سفر پر ہوں ، اور واپس اپنے ٹھکانے پر پہنچنے کے بعد بھی کچھ دن اپنے معمولات پر رواں ہونے کے لیے اضافی مصروفیت میں لگ ہی جاتے ہیں ،
آپ اس دوران استخارہ کیجیے اور پھر نیا دھاگہ کھول لیجیے گا ، فی الحال میں رمضان کے انعامی مقابلے کے لیے سٹاف مین ایک نیا دھاگہ کھولنا چاہ رہا ہوں ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (08-03-10), باذوق (11-07-09), ضِرار Derar (29-05-10)
جواب

Tags
arabic, color, php, پیاسا, پاک, پسند, قران, لوگ, ممکن, ایمان, اللہ, تعلیم, جواب, جلد, حدیث, حسن, خلاف, خبر, شور, عقل, عمران, صحیح, صحابہ, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عینک والا جن زارا بچوں کا پاک نیٹ 0 14-02-11 07:10 PM
عینی گواہ سیپ قہقہے ہی قہقے 0 28-01-11 11:29 PM
فرض کفایہ اور فرض عین sahj جہاد 0 16-10-09 06:53 PM
اسماعیل گل جی کی کار برآمد محمدعدنان فن و فنکار 0 21-12-07 04:59 PM
’نعیم نور خان حالات کا شکار ہوئے‘ چاچا کمال خبریں 2 24-08-07 11:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger