واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


::: جادُو (1) ::: تعریف ، اور اقسام ::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-08-08, 01:41 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb ::: جادُو (1) ::: تعریف ، اور اقسام ::

::: جادُو (1) ::: تعریف ، اور اقسام ::

جادُو ، تعریف اور اقسام ، نشانیاں ، شرعی حُکم، جادوگر کی پہچان ، شرعی حُکم، جادُو سے بچاؤ ، اور عِلاج
بسم اللہ و الصلاۃ و السلام علی من لا نبی بعدہ و علی آلہ و ازواجہ و اصحابہ اجمعین و من تبعھم باحسان الی یوم الدین ،
انسان کے جسم میں اگر کوئی تکلیف آجائے یا اُسکی صحت میں کوئی خرابی پیدا ہو تو وہ اُس بیماری کے بارے میں بہت چھان بین کرتا ہے جہاں کہیں سے کوئی بات سنتا ہے جہاں کہیں کوئی اشتہار پڑھتا ہے اُس طبیب (ڈاکٹر) کے پاس ،اُسکے ہسپتال یا مطب (کلینک)میں پہنچ جاتا ہے کہ کہیں سے مجھے آرام آجائے اور اپنی طرف سے پوری کوشش کرتا ہے کہ اچھے سے اچھے ڈاکٹر کو جو اُس مرض کا (SPECIALIST) ہو اُس کے پاس پہنچے اور اپنے لیے دوا حاصل کرے ، اگر یہ معاملہ جسمانی امراض میں جسم کی تکلیف اور بیماریوں کے لیئے ہے تو اُس سے کہیں زیادہ اہم اور ضروری ہے کہ انسان اپنے دل کے امراض کے بارے میں جانے کی کوشش کرے یعنی وہ مرض جو دِل و دماغ اور سینوں میں پائے جاتے ہیں اُسکے دین اور اُسکے عقیدے کے بارے میں کیونکہ جسم کا جو کوئی بھی مرض ہو گا اُس کا اثر انسان کی زندگی میں دنیا کی زندگی تک ہی ہے لیکن جو بیماری عقیدے میں داخل ہو گئی اُس کا تعلق صرف دنیا کی زندگی کے ساتھ ہی نہیں بلکہ دنیا کے بعد آخرت کی زندگی جس کی کوئی انتہاء نہیں جہاں موت نہیں ہے اُس زندگی میں بھی ان بیماریوں کے اثرات اور نتائج ظاہر ہوتے رہیں گے ،
ہو سکتا ہے پڑھنے والوں کے دل میں یہ خیال آئے کہ اس تمہید کا کیا ضرورت ہے اور جادُو کی تعریف اور اقسام سے کیا لینا دینا ، علاج بتاو ، تو یہ سب محنت کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم بیماری کو پہچانیں ، اور بیمار کرنے والوے جزاثیم کو بھی ، نہیں تو بیماری کا شکار ہو کر بھی صحت مندی کا زعم رہے گا ، اور بیماری لے ڈوبے گی ،
اور اس لیے کہ ہم علاج کرنے والوں کو بھی پہچانیں اور دوا کو بھی ، ورنہ قاتل کو معالج بنائے رہیں گے اور زہر کو ریاق ، اللہ ہماری حفاظت فرمائے ،

مسلمانوں پر ٹوٹنے والی مصیبتوں اور اُن کے عقیدے میں داخل ہونے والی بیماریوں میں سے ایک ''' جادُو ''' بھی ہے ، جِسے شیطان کے پیروکار طرح طرح ناموں اور طریقوں سے اِستعمال کر کے مسلمانوں کا اِیمان لوٹنے اور اُن کی آخرت تباہ کرنے کا حُکم جو اُن کے پیر و مُرشد کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ، کو پُورا کر رہے ہیں ، اور ہمارے مسلمان بھائی بہن ہمیشہ کی طرح اپنے دِین سے دوری اور لاعلمی کی وجہ سے اُن شیطانوں کے ہر وار کا شکار ہو رہے ہیں ، سِوائے اُن کے جنہیں اللہ تعالیٰ بچا لے ،
عقیدے کی یہ بیماری بہت زیادہ اور طرح طرح کے رنگ روپ لیئے ہوئے تقریبا سارے مسلم معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے اور اس بیماری یعنی '''جادُو ''' کے مریضوں مین زیادہ تر خواتین ہیں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد بہت زیادہ اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں۔
اِنشاء اللہ آج میری گفتگو اِس بیماری ''' جادُو ''' کے بارے میں ہو گی ، لیکن اپنی بات کو آگے بڑھانے سے پہلے آئیے سمجھتے ہیں کہ :::
''' جادُو ''' کا معنیٰ اور مفہوم کیا ہے ؟
'''جادُو '''کو عربی میں ''سحر '' کہا جاتا ہے ::: لُغت میں اس کا معنی ہے کہ ہر وہ کام، وہ چیز جس کے واقع ہونے کا سبب چھپا ہوا ہو یا انتہائی لطیف یعنی انتہائی نازک ہو جو کہ عام انسانی حواس کی گرفت میں نہ آسکتا ہو اور اسی لیے جادو کو ''سحر '' کا نام دیا گیا ہے کیونکہ ''سحر'' کا اثر ایسے ذرائع سے کیا جاتا ہے جو کہ انسان کے عام حواس کی گرفت میں نہیں آتے اور عموماً جادُوگر جب جادو کرتا ہے اور اسکا ساتھ دینے والے شیاطین اُس جادُو کو واقع کرتے ہیں اور عموماً یہ کام رات کے آخری حصے میں کرتے ہیں ،
''امام زہری'' نے جادُو کی تعریف کرتے ہوئے کہا '''اَلسَحرُعَملٌ یُقَرِبُ فِیْہِ اِلَیَ الْشَیْطٰنْ''' '''ہر وہ کام جس کے ذریعے کوئی انسان شیطان (ابلیس) یا اُسکے ساتھیوں میں سے کسی کا قرُب اختیار کرے کسی کی دوستی اپنائے وہ جادو ہے '''
جادو کی قسموں میں سے کسی کے دماغ پر یا کسی کی بصارت پرقابو پانا بھی ہے پھر جو جادوگر کسی کے دماغ پر یا کسی کی بصارت پر قابو پا لیتا ہے اورجو چاہتا ہے وہ '''مسحور ''' یعنی جِس پر جادُو کیا گیا ، اُس کو دکھاتا ہے اور مسحور یہ ہی سمجھتا ہے کہ وہ بالکل سچ اور حق چیز کو دیکھ رہا ہے کیونکہ وہ اس کو اپنی آنکھ سے دیکھ رہا ہوتا ہے حقیقتاً وہ جو کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے سچ نہیں ہوتا شرعی اصطلاحات میں '''سحر''' جادُو اِن چیزوں کو بھی کہا جاتا ہے جو کاغذوں یا رسیوں کی شکل میں یا کسی بھی صورت میں ہوں اور اُن پر یا اُن میں کچھ ایسے حروف، الفاظ یا لکیریں لکھی یا بنائی گئی ہوں،یا اُن پر کچھ ایساپڑھ کر پھونکا جائے جِس کی وجہ سے شیاطین اِن پر کیے گئے عمل کے مطابق جادو گر کی خواہش یا حُکم پورا کر تے ہیں اور کسی دوسرے انسان کے جسم میں اسکے دل یادماغ پر کسی قسم کا اثر پیدا کر تے ہیں، وہ اثر کسی بیماری کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے اور کسی مشکل کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے یا پھر وہ اثر کسی اور صورت میں بھی ہو سکتا ہیں جیسا کہ میاں بیوی میں لڑائی کروانا ان میں طلاق کروانا ،رشتہ داروں میں لڑائی کروانا اور قتل کروانا یا بعض اوقات شیاطین خود ہی کِسی مسحور کو قتل کر دیتے ہیں ، میاں بیوی میں لڑائی ڈالنا اور نوبت طلاق تک لے آنا یہ پرانے معروف جادُو میں سے ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے بھی بیان کیا ہے ، سورت البقرۃ /آیت ١٠٢، تفصیل ان شا اللہ آگے ،

::::::: جادو کی کتنی ِقسمیں ہوتی ہیں ؟ :::::::
جادُو کو عام طور پر دو قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے ، ( ١ ) خیالی جادُو ( ٢ ) حقیقی جادُو
(١) خیالی جادُو ::: اِسکا ذِکر ابھی تھوڑی دیر پہلے کیا گیا ہے ، کہ کوئی جادُو گر جادُو کرنے والا اپنے شیاطین جِّن ساتھیوں کی مدد سے کسی ایک کے یا ایک سے زیادہ کے( تعداد کی کوئی پابندی نہیں ہے ) دماغ پر قابض ہو جاتے ہیں ، اِن کو خِلافِ حقیقت باتیں سمجھاتے اور دِکھاتے ہیں ، لیکن اُنکو یہ احساس نہیں ہو پاتا کہ ان کے دماغو ں کو کسی اور نے قابو کر رکھا ہے، اس لیے وہ ان چیزوں کو حق مانتے ہیں اور ان چیزوں پر ایمان لے آتے ہیں اور ان کے مطابق اپنے عقیدے اختیار کر لیتے ہیں ، جادُو کی اس قسم کے بارے میں اللہ سبحانہ و تعالی نے موسی علیہ السلام اور فرعونی جادُوگروں کے مقابلے کا ذِکر فرماتے ہوئے بتایا ہے کہ (((قَالَ أَلْقَوْاْ فَلَمَّآ أَلْقُوْاْ سَحَرُواْ أَعْیُنَ النَّاسِ وَاسْتَرْہَبُوہُمْ وَجَآء ُوا بِسِحْرٍ عَظِیمٍ ::: موسی نے کہا تم لوگو اپنا جادُو ڈالو، لہذا جب اُنہوں نے ڈالا تو (وہ صِرف) لوگوں کی آنکھوں پر جادُو تھا ، اور اُس (خیالی جادُو ) کے ذریعے فرعونی جادُوگروں نے لوگوں کو ڈرا دِیا ، اور (اپنے خیال میں ) وہ بہت بڑا جادُو لے کر آئے تھے ))) سورت الأعراف / آیت ١١٦
اور اُس جادُو کے ذریعے انہوں نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف بھی یہ خیال ڈالا کہ اُن کی رسیاں اور دنڈے بھاگتے ہوئے سانپ ہیں ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بتایا ((( قَالَ بَلْ أَلْقُواْ فَإِذَا حِبَالُہُمْ وَعِصِیُّہُمْ یُخَیَّلُ إِلَیْہِ مِن سِحْرِہِمْ أَنَّہَا تَسْعَی ::: مُوسیٰ نے کہا ( نہیں ) بلکہ(پہلے ) تم لوگ (جادُو) ڈالو ، تو انہوں نے اپنے جادُو کے ذریعے موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف یہ خیال ڈالاکہ اُنکی رسیاں اور ڈنڈے (سانپ بن کر ) بھاگ رہے ہیں ))) سورت طہ / آیت٦٦،
حقیقی جادو ::: یعنی ایسا جادو جسکے نتیجے میں شیا طین کسی ایک یا بہت سے انسانوں کے جسموں میں داخل ہوکر کوئی تبدیلی پیدا کر دیتے ہیں کِسی بیماری کی صورت میں یا کسی بھی اور صورت میں، اور واقعتا اللہ کی اجازت سے وہ تبدیلی انسان کے جسم میں ہو جاتی ہے ، اورجب تک اور جیسے اللہ کا حکم ہوتا ہے وہ برقرار رہتی ہے اورجب اللہ چاہتا ہے اور جسے چاہتا ہے اس سے نجات دے دیتا ہے اور اگر اللہ کی حکمت اور مشیت میں ایسا نہیں تو اس سے نجات حاصل نہیں ہوتی ،
جادُو کی یہ دوسری قسم وہ ہے جس کا اللہ سبحانہ وتعالی نے سورت الفلق میں ذکر کیا ہے اور ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اللہ تعالی کی پناہ حاصل کریں جادُو سے اور جادُو کرنے والیوں (اور والوں) سے ،
اور سورت الفلق میں اللہ تعالی نے جو اِرشاد فرمایا ہے اور سورت البقرہ کی آیت١٠٢ جِس کا حوالہ پہلے دِیا گیا ہے اِس چیز کی دلیل ہے کہ جادُو حقیقت ہے اور حقیقتاً اِس کا اثر ہوتا ہے، کچھ لوگ جو یہ خیال رکھتے ہیں کہ جادُو کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور اپنی اِس خام خیالی کو درست ثابت کرنے کے لیے اور بہت سی خام خیالیاں اور فلسفیانہ دلائل دیتے رہتے ہیں، ایسے لوگ اللہ تعالی کے کلام سے غافل ہیں یاجاہل ہیں یا کِسی فلسفے کا شکار ہو کر اللہ تعالی کے کلام کا انکار کرتے ہیں ، ایسے لوگ اپنے ساتھ کئی دوسروں کو بھی جہنم تک لے ہی جاتے ہیں ، اللہ ہمیں حق جاننے ماننے اس پر عمل کرنے اور اس کو نشر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ؟

یہاں تک جادو کی تعریف اور اقسام کی بات ہوئی ، اوپر ذکر کیے گئے عنوان کے باقی موضوعات پر بات ان شا اللہ اگلے حصوں میں ہو گی ، و السلام علیکم ۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عادل سہیل; 15-10-10 at 04:26 PM. وجہ: re formating
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), میاں شاہد (08-08-08), مرزا عامر (10-09-10), مسٹر شیف (23-05-10), خرم شہزاد خرم (22-12-09), ضِرار Derar (23-05-10), عُکاشہ (08-08-08), عبدالله (25-09-08)
پرانا 23-05-10, 09:40 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,736
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 972 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
عادل صاحب
لگتا ہے آپ کے اس آرٹیکل پر ہی جادو ہو گیا ہے
لانیں ایک دوسرے پر چڑھی ہین
لکھائی اتنی چھوٹی ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتا
ذرا دیکھنا عادل صاحب
کسی نے اس پر جادو کر کے اس کو بند تو نہیں کر دیا
آگے چلا ہی نہیں
ضِرار Derar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), مرزا عامر (10-09-10)
پرانا 15-10-10, 01:32 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ضِرار Derar مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
عادل صاحب
لگتا ہے آپ کے اس آرٹیکل پر ہی جادو ہو گیا ہے
لانیں ایک دوسرے پر چڑھی ہین
لکھائی اتنی چھوٹی ہے کہ کچھ سمجھ نہیں آتا
ذرا دیکھنا عادل صاحب
کسی نے اس پر جادو کر کے اس کو بند تو نہیں کر دیا
آگے چلا ہی نہیں
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ،
جی نہیں ضرار بھائی اس پر کسی نے کوئی جادو نہیں کیا ،
رہا معاملہ لائنز کے اوپر نیچے چڑھنے کا تو وہ آپ کے بروزر کی سیٹنگز کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ، پھر بھی ان شاء اللہ میں اس کو ری فارمیٹ کرنے کی کوشش کروں گا ،
اور ان شاء اللہ اس مضمون کے اگلے حصے بھی ارسال کروں گا ۔ لیکن تقریباً پچیس ذی القعدہ کے بعد ، دعاء خیر کیا کیجیے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), مرزا عامر (15-10-10), ارشد کمبوہ (26-10-10), ضِرار Derar (16-10-10)
پرانا 15-10-10, 01:27 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,902
کمائي: 73,103
شکریہ: 26,780
3,502 مراسلہ میں 11,247 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باوجود نظر کی کمزوری کے میں اس باریک لکھائی کو پڑھ لیا پڑھ لیا ۔ لیکن محنت خوب کرنی پڑی ۔ میرے نزدیک جادو کی حقیقت ہے اور اس سے انکار پریشانیوں کا باعث بن جاتا ہے۔ وہ کس طرح؟؟ اس طرح کہ اگر ایک شخص سحر زدہ ہے اور وہ کسی سحر کو نہیں مانتا تو وہ اس سحر کا علاج بی کرنا یا کروانا پسند نہیں کرتا ۔ لہٰذا باوجود لمبے ڈاکٹری یا حکیمی علاج کے کوئی افاقہ نہیں ہو پاتا ۔
__________________
اگر اللہ تمھاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آ سکتا اور اگر وہ تمھیں چھوڑ دے توکون ہے جو اس کے بعد تمہاری مدد کر سکے اور مومنوں کو اللہ ہی پر بھروسا رکھنا چاہیئے

اٰل عمران 160
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), ارشد کمبوہ (26-10-10)
پرانا 15-10-10, 04:34 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
باوجود نظر کی کمزوری کے میں اس باریک لکھائی کو پڑھ لیا پڑھ لیا ۔ لیکن محنت خوب کرنی پڑی ۔ میرے نزدیک جادو کی حقیقت ہے اور اس سے انکار پریشانیوں کا باعث بن جاتا ہے۔ وہ کس طرح؟؟ اس طرح کہ اگر ایک شخص سحر زدہ ہے اور وہ کسی سحر کو نہیں مانتا تو وہ اس سحر کا علاج بی کرنا یا کروانا پسند نہیں کرتا ۔ لہٰذا باوجود لمبے ڈاکٹری یا حکیمی علاج کے کوئی افاقہ نہیں ہو پاتا ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
مرزا بھإئی ، میں نے ری فارمیٹ کر دیا ہے ، اب ان شاء اللہ پڑھنے میں آسانی رہے گی ،
میرے مراسلات میں اگر کسی اور جگہ بھی ایسا معاملہ نظر آئے تو بتایے گا ، اور اس کی ری فارمیٹنگ ہونے تک آپ آسانی سے پڑھنے کے لیے اپنے بروزر کی ویو سیٹنگز میں سے زوم کر سکتے ہیں ، یا کنٹرول کی پریس رکھ کر پلس کی سے زوم کر سکتے ہیں ، یا کنٹرول کی پریس رکھ کر ماوس کے ویل یا مڈل کی سے زوم کر سکتے ہیں ،
جادو کی حقیقت سے انکار کرنا اللہ کے کلام کا ، اور رسول اللہ‌صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی صحیح ثابت شدہ سنت کا اور اجماع اُمت کا انکار ہوتا ہے ، اللہ ہم سب کو ہر شر سے محفوظ رکھے ،
طبی اور دنیاوی طور پر بھی نقصان کا باعث ہے ہی جس کا ذکر آپ نے کیا ، جزاک اللہ خیرا، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), مرزا عامر (15-10-10), ارشد کمبوہ (26-10-10), ضِرار Derar (16-10-10)
پرانا 16-10-10, 09:09 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,736
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 972 بارشکریہ ادا کیا گیا
Red face

السلام علیکم
بہت بہت شکریہ
اب تو میں بھی پرھ لیا
پر عادل ساحب میرے کو یہ تو بتاو
یہ جن لوگ ہمارے اندر کس طرح جاتے ہین
اور ہمین پتہ نہیں چلتا
نہین جناب جی
بات کچھ سمجھ نہین آتی
ضِرار Derar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), مرزا عامر (26-10-10)
پرانا 26-10-10, 10:05 AM   #7
Senior Member
 
ارشد کمبوہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مقام: Bhawal Pur
مراسلات: 1,471
کمائي: 19,581
شکریہ: 4,524
890 مراسلہ میں 2,286 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
عادل بھائی میں نے تو ایک بار جادو کا علاج دعائے استخارہ سے کیا تھا۔
دعائے استخارہ میں لفظ '' ھذا الامر " کی جگہ اس جادو کے بارے میں سوچا تھا جو کہ کسی نے کیا تھا۔
اور الحمد للہ مرض ٹھیک بھی ہوگیا تھا۔
ارشد کمبوہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ارشد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-10-10), مرزا عامر (26-10-10)
پرانا 26-10-10, 01:52 PM   #8
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 8,482
کمائي: 264,271
شکریہ: 397
5,336 مراسلہ میں 12,165 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم

خوبصور شیئرنگ کا شکریہ
زارا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (26-10-10)
پرانا 05-12-10, 02:47 PM   #9
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 3,902
کمائي: 73,103
شکریہ: 26,780
3,502 مراسلہ میں 11,247 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دلچسپ ویب سائیٹس رومن اردو میں

jinn shaitan sifli mokelat ka quran se tor

SHAITAN KI HAKIKAT

kala jadu ka tor
مرزا عامر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, پہچان, موت, موسیٰ علیہ السلام, آتا, آرٹیکل, ایمان, اللہ, السلام, انسان, اتنی, بھائی, جادو, حکم, خواتین, دوسرے, دل, زہری, زندگی, سمجھ, طلاق, علی, علاج, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب ابن یعقوب اقسام حدیث 16 24-05-10 10:03 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 0 28-10-09 10:28 PM
حمد باری تعالی wajee شعر و شاعری 3 12-10-09 02:53 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger