واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 4 ::: کیا کوئی خفیہ شریعت بھی ہے ؟ :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-03-08, 06:26 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 4 ::: کیا کوئی خفیہ شریعت بھی ہے ؟ :::

::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 4 ::: کیا کوئی خفیہ شریعت بھی ہے ؟ :::


::::: سوال رقم 4 :::::
::::: یہ تو ہم سب جانتے اور اِس پر اِیمان رکھتے ہیں کہ ہماری طرف بھیجے جانے والے رسول محمدصلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اللہ کے ا ۤ خری رسول تھے ، کیا اُنہوں نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اللہ کے تمام تر پیغام و احکام ہم تک پہنچا دئیے ؟ یا کوئی بات چھپا گئے ؟ یا کِسی کو خاص رکھتے ہوئے کوئی پیغام یا حُکم صِرف اُسے ہی بتایا ؟ اور ایک الگ شریعت اُس کے پاس چُھپا گئے ؟
::::: جواب ::::: اللہ کے آخری رسول محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حُکم پر عمل کرتے ہوئے اپنی ساری اُمت کواللہ کے تمام تر پیغام و احکام مکمل طور پر پہنچا دئیے اور سب کو ایک ہی جیسے پہنچا دئیے ، اِس میں کِسی کی کوئی خصوصیت نہیں ،جیسا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض خاص پیغام و احکام کچھ قریبی شخصیات کو دئیے جو کِسی ا ور کو نہیں دئیے گئے۔
::::: قُرآن سے دلیل :::::
اللہ سبحانہُ و تعالیٰ نے اِس بات کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا ( الیَومَ اَ کمَلت ُ لَکُم دِینَکُم و اَتمَمت ُ علِیکُم نِعمَتِی و رَضِیت ُ لکُم الاِسلامَ دِیناً )( آج میں نے تم لوگوں کےلئیے تمہارا دِین مکمل کر دِیا اور تُم لوگوں پر اپنی نعمت تمام کر دی اور اِس بات پر راضی ہو گیا کہ اِسلام تمہارا دِین ہو ) سورت المائدہ : آ یت: ٣ :
::::: سُنّت سے دلائل :::::
::: دلیل (١) ::: صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اِس بات کی گواہی دی ، اِیمان والوں کی والدہ محترمہ ، عائشہ رضی اللہ عنہا نے مسروق رحمہُ اللہ سے فرمایا ::: ( وَ مَن حَدَثَکَ ان محَمَداً کَتَمَ شِیااً مَمِا اُنزِلَ عَلِیہِ فَقَد کَذِبَ واللَّہُ یقُول ''' یااَیُّھا الرسُول بلِّغ مَا اُنزِلَ اِلیکَ ''' )( جو تجھے یہ کہے کہ اللہ نے جو کچھ نازل کیا ہے اُس میں سے محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے کچھ چھپایا ہے تو ایسا کہنے والا یقینا جھوٹ بولتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ تو کہتا ہے کہ ''' اے رسول جو کچھ تیرے رب نے تیری طرف نازل کیا اُس کی تبلیغ کر ''' ) صحیح البُخاری / حدیث ، ٤٦١٢
انشا اللہ ہم سب کی امی جان عائشہ رضی اللہ عنہا، کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی یہ خیال کرے یا کہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے پیغامات یا احکامات میں سے کچھ چھپایا ہے تو وہ اللہ کے اِس فرمان ''' اے رسول جو کچھ تیرے رب نے تیری طرف نازل کیا اُس کی تبلیغ کر ''' کی تکذیب کرتا ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اِلزام لگاتا ہے کہ اُنہوں نے اپنے رب کی نافرمانی کی ۔
::: دلیل (2) ::: ابو ذر الغِفاری رضی اللہ عنہُ نے کہا ::: ''' ترَکَنَا رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلموَ مَا طَائِرٌ یُقلِّبُ جَناحِیہِ فِی الھَواءِ اِلَّا و ھُوَ یَذکُرُ لَنَا مِنہ ُ عِلماً، قال ؛ فقال صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم::: ( مَا بَقِيَ شِيءٌ یُقَرِبُ مِن الجَنَّۃِ وَ یُبَاعِدُ مِن النَّارِ ، اِلَّا و قَد بُیَّنَ لَکُم ) ''' رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اِس حال میں چھوڑا کہ ہوا میں پر ہلاتے ہوئے کِسی پرندے کے پر ہلانے میں بھی جو عِلم ہے وہ بھی ہمیں بتایا ، اور پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( کوئی ایسی چیز نہیں بچ رہی ، جو تم لوگوں کو جنّت کے قریب کرنے والی ہو اور دوزخ سے دور کرنے والی ہو، اور وہ تم لوگوں پرواضح نہ کر دی گئی ہو )
اِمام الطبرانی نے اپنی '' معجم الکبیر '' میں روایت کیا اور شیخ علی بن حسن نے ''' عِلم اصول البدع '' میں کہا کہ اِس کی سند صحیح ہے ۔
::: دلیل (٣) ::: تمام صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین نے اِس بات کی گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اپنے رب کے تمام پیغام و احکام اُن تک پہنچا دئیے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلمنے حج الوداع کے موقع پر صحابہ سے پوچھا ::: (وَ اَنتُم تُساءَلُونَ عَنِی فَمَا اَنتُم قَائِلُونَ ؟) قالُوا ؛نَشھَدُ اَنَکَ قَد بَلّغتَ رِساَلاتِ رَبِکَ و ادِیتَ ، و نَصَحَتَ لِاُمتکَ ، و قَضِیتَ اَلَّذِی عَلِیکَ ، فَقال بِاصبعِہِ السّبابَۃِ یَرفَعُھَا اِلیٰ السَّماءِ و یَنکَتُھَا اِلیٰ النَّاسِ ، (اللَّھُم فَاشھِد ، اللَّھُم فَاشھِد ، اللَّھُم فَاشھِد ) ( تُم لوگوں سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو تُم لوگ کیا جواب دو گے ) سب نے کہا :::: ہم اِس بات کی گواہی دیں گے کہ آپ نے اپنے رب کے پیغامات کی تبلیغ کر دی ، اور ادا ئیگی کر دی ، اوراپنی اُمت کو نصحیت کر دی ، اور جو آپ پر فرض تھا وہ آپ نے پورا کر دِیا :: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اپنی شہادت کی اُنگلی آسمان کی طرف اُٹھا ئی پھر لوگوں کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے فرمایا ( اے اللہ گواہ رہ ، اے اللہ گواہ رہ ، اے اللہ گواہ رہ ) صحیح مُسلم حدیث/١٢١٨
اِن گواہیوں کے بعد بھی اگر کوئی دِین میں کِسی خفیہ پیغام رسانی ، ولایت و وصیتِ و خلافتِ خاصہ اور بدعتِ حسنہ، ظاہری و باطنی شریعت جیسی باتوں کو درست جانتا ہو تو پھر کِس کی بات درست مانی جائے ؟ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ؟ یا قصے اور حکایات بیان کرنے والوں کی ؟ قُران و حدیث کو مخصوص و محدود اندازِ فِکر یا فلسفیانہ تاویلات یا ظنی امکانیات (ایسا ہو سکتا ہے تو ایسا کیوں نہیں وغیرہ ) کی بنا پر بیان کرنے والوں کی ؟
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (16-03-08), محمد عاصم (23-06-10), ابن افضل (07-04-08), ضِرار Derar (23-06-10)
پرانا 16-03-08, 02:52 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,809
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 4 ::: کیا کوئی خفیہ شریعت بھی ہے ؟ :::

سلام عادل سہیل صاحب،
بہت اچھے دلائل پیش کئے ہیں‌آپ نے۔ بھائی یہ وضاحت فرما دیجئے کہ یہ الفاظ کس کے ہیں؟

"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض خاص پیغام و احکام کچھ قریبی شخصیات کو دئیے جو کِسی ا ور کو نہیں دئیے گئے۔"
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-03-08, 06:08 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ::: آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: سوال 4 ::: کیا کوئی خفیہ شریعت بھی ہے ؟ :::

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سلام عادل سہیل صاحب،
بہت اچھے دلائل پیش کئے ہیں‌آپ نے۔ بھائی یہ وضاحت فرما دیجئے کہ یہ الفاظ کس کے ہیں؟

"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض خاص پیغام و احکام کچھ قریبی شخصیات کو دئیے جو کِسی ا ور کو نہیں دئیے گئے۔"
السلام علیکم ، خوش آمدید بھائی فاروق سرور خان صاحب ، بھائی یہ مندرجہ بالا الفاظ ہمارے کلمہ گو بھائیوں کے ایک گروہ میں عقیدے کے طور پر مانے جاتے ہیں ، اور میرا خیال ہے کہ دینی معاملات کی ابتدائی سوج بوجھ رکھنے والا ہر مُسلمان جانتا ہے کہ یہ عقیدہ کہاں کس کے پاس پایا جاتا ہے ، نام لینا ضروری نہیں ، ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سُنـت مبارک سے یہ تعلیم ملتی ہے کہ ہم کسی غلطی کرنے والے کا نام بلا ضرورت نہ ظاہر کریں ، لیکن غلطی کو ضرور ظاہر کریں اور دلیل کے ساتھ ظاہر کریں ، جو اُس غلطی کا شکار ہو گا وہ بھی جان جائے گا کہ بات اس کے بارے میں ہورہی ہے اور جو نہیں ہو گا وہ غلطی کو جان جائے گا ، پس بھائی ، مطلوب و مقصود شخصیات سے بحث کرنا نہیں اور نہ ہی مسالک و مذاہب کا نام لے کر اُن پر رد کرنا ، بس اسی تعلیم نبوی پر عمل کرتے ہوئے میں حتیٰ الامکان کوشش کرتا ہوں کہ کسی شخصیت یا مسلک ، مذہب وغیرہ کا نام لیے بغیر صرف خلاف قران و سنـت و جماعت صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین بات کی نشاندہی کی جائے ۔
و السلام علیکم ۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (07-04-08), محمد عاصم (23-06-10), ابن افضل (07-04-08), ضِرار Derar (23-06-10)
پرانا 23-06-10, 01:28 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2010
مراسلات: 448
کمائي: 7,736
شکریہ: 1,120
345 مراسلہ میں 972 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
عادل صاحب
لگتا ہے یہ بات ریھان حیدر نے نہیں دیکھی
اِن گواہیوں کے بعد بھی اگر کوئی دِین میں کِسی خفیہ پیغام رسانی ، ولایت و وصیتِ و خلافتِ خاصہ اور بدعتِ حسنہ، ظاہری و باطنی شریعت جیسی باتوں کو درست جانتا ہو تو پھر کِس کی بات درست مانی جائے ؟ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ؟ یا قصے اور حکایات بیان کرنے والوں کی ؟ قُران و حدیث کو مخصوص و محدود اندازِ فِکر یا فلسفیانہ تاویلات یا ظنی امکانیات (ایسا ہو سکتا ہے تو ایسا کیوں نہیں وغیرہ ) کی بنا پر بیان کرنے والوں کی ؟
ورنہ ضرور اپنی کہانیاں سناتا
ضِرار Derar آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ضِرار Derar کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (23-06-10)
پرانا 23-06-10, 02:37 PM   #5
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,638
کمائي: 51,168
شکریہ: 5,036
1,496 مراسلہ میں 5,780 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بلکل صحیح لکھا بھائی سہیل نے، جزاک اللہ
ہمارا دینِ اسلام فطری دین ہے اس میں اس کی گنجائش ہی نہیں کہ اس کی کوئی پوشیدہ شکیں بھی ہوں جو خاص کسی طبقہ کے لیے محصوص ہوں، ہمارا دین جو نظر آ رہا ہے یہی دین ہے اس کی راتیں بھی دن کی طرح روشن ہیں، جنہوں نے اس میں چور دروازے رکھے ہیں ان کا مقصد ہی یہی ہے کہ اس دین کو اپنی باطل خواہشات کے مطابق ڈھلا جا سکے اور ان لوگوں کی اتباع اور پیروی جاہل لوگ ہی کرسکتے ہین نہ کہ کوئی علم رکھنے والا انسان۔
اللہ ہم سب کی حق یعنی قرآن و صحیح حدیث کی طرف رہنمائی فرمائے آمین
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, فرض, قرآن, قران, لوگ, چور, مکمل, موقع, آج, اللہ, اندازِ, انشا, بھائی, تعلیم, جھوٹ, جواب, حال, حدیث, حسن, خوش, خلاف, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
اب تو کچھ طبیعت بھی جدا لگتی ہے عبدالقدوس شعر و شاعری 0 02-11-10 08:47 PM
ہوائی داڑھی اور شریعت! Wahid Mahmood اپکے کالم 0 08-02-10 07:09 PM
کالعدم نفاذشریعت محمدی نے سوات میں قائم امن کیمپ ختم کردیا رضی خبریں 0 10-04-09 01:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger