واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ



اسلامی عقیدہ اسلامی عقیدہ


آخر ایسا کیوں ہے ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-05-09, 02:39 AM  
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آخر ایسا کیوں ہے ؟

السلام علیکم،

چاروں اماموں کے اقوال کچھ اس طرح سے ہیں کہ!

امام ابوحنیفہ نے فرمایا !

ا۔ میرے قول کی دلیل دیکھے بغیر فتوی دینا جائز نہیں
2- جب صحیح حدیث آجائے تو میرا مذہب وہی ہے
3- نبی اکرم کی حدیث اور صحابہ کے مقابلے میں میراقول رد کر دو

امام مالک نے فرمایا
1- سب کی بات کو رد کیا جا سکتا ہے سوائے محمد کے

امام شافعی نے فرمایا
1۔ جو بغیر تحقیق کے بات مانے وہ گھر سانپ لے کر جارہا ہے

امام احمد بن حمبل ‌نے فرمایا:
1- نہ میری تقلید کرو نہ مالک کی اور نہ شافعی ‌ کی اور نہ امام اوزاعی کی، دین وہاں سے لو جہاں سے انہوں نے لیا ہے یعنی قرآن اور حدیث۔

جب سب یہی کہتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟

ہم کیوں چھوٹے چھوٹے فقہی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ ان سب نے تحقیق کی اور ایک فقہی راستہ بتایا جس میں بنیادی تصورات اسلام میں کوئی فرق نہیں۔ ہم ان کی تحقیق کی مشترکہ چیزوں پر کیوں نہیں بحث کر سکتے، نہ ہم عالم ہیں اور نہ اتنا علم رکھتے ہیں کہ ان کی بات کو غلط ثابت کر سکیں پھر کیوں آپس میں ان مسائل میں الجھے ہوئے ہیں جس سے آپس میں اختلافات کو ہوا ملے؟ کیوں نہ ہم فی الحال ان باتوں کی طرف توجہ دیں جو سب میں مشترک ہیں، اگر یہی اچھی باتیں‌اس فورم پر کسی کی سمجھ میں‌آجائیں‌تو سوچیں‌کہ آپ کو کتنا ثواب ملے گا، آپ کی ایک چھوٹی سی بات شیئر کرنے سے شاید اللہ کسی کے دل میں ہدایت ڈال دے؟ کیوں ہم آپس کے اختلافات کو ہوا دے کر ایک بے عمل مسلمان کو دین سے مزید دور کر رہے ہیں؟ کیا ہم اتنے نیک اور متقی ہیں کہ ہم نے سب چیزوں‌کو اپنی زندگیوں کا جز بنا لیا ہے اور اب صرف یہی مسائل رہ گئے ہیں کہ ہم ان پر بحث و مباحثہ کریں؟ کیوں لاعلمی میں گناہ اپنے سر لے رہے ہیں؟ جتنی احادیث‌ پر سب متفق ہیں کیوں‌نہ ان احادیث‌کی روشنی میں ہمارے اندر عمل کا جذبہ جگایا جائے، کیوں نہ عمل کی راہ کی طرف لوگوں کی توجہ دلائی جائے؟ کیوں لڑ لڑ کے ایک دوسرے کے اماموں اور عالموں کو برا بھلا کہاجائے؟

کیوں نہ ہم سب حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی کے بجائے صرف سنت محمدی اور صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے راستے پر عمل کر کے سچے مسلمان بن جائیں

اللہ ہمیں اختلافی مسائل سے ہٹا کر اصل اسلام پر عمل کرنے والا بنا دے - آمین !
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے

Last edited by طاھر; 20-06-09 at 12:14 AM.
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-05-09), فیصل ناصر (09-05-09), منتظمین (07-05-09), ماسٹر مقسود (07-05-09), wajee (21-06-09), ابو محمد (22-06-09), احمد بلال (25-09-09), خرم شہزاد خرم (19-06-09), رضی (19-06-09), سحر (19-06-09), عبداللہ حیدر (07-05-09)
پرانا 21-06-09, 08:29 PM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ باتیں اس پر سب کو متفق ہونا چاہے بالکل صرف ایک مسلمان بس
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (21-06-09)
پرانا 22-06-09, 02:04 AM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,516
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ کل خیر، بھائی طاہر خلیل ، اللہ مزید خیر کی ہمت دے ، اور ہر مسلمان کو یہ ہمت دے کہ وہ واقعتا عملی مسلمان بنے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (22-06-09)
جواب

Tags
فورم, فورمز, فارم, پھول, پاک, قرآن, ممکن, مسائل, مسجد, مسجد نبوی, آدمی, ایمان, اللہ, اردو, اسلام, اسلامی, بھائی, تلاش, تحریر, جواب, حل, خوش, درخواست, سٹاف, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایسا کیوں ہوا ALI-OAD تجاویز اور شکایات 4 28-11-10 10:51 AM
ایسا کیوں ہےِ؟ حیدر تجاویز اور شکایات 35 18-06-10 10:35 PM
:::::: ایسا کیوں ہے ؟ :::::: عادل سہیل تجاویز اور شکایات 13 23-09-09 07:01 PM
ایسا کیوں ھوتا ھے Haya 786 میری ڈائری 12 08-11-08 08:48 PM
ایسا کیوں ہوتا ہے؟ سیپ عمومی بحث 42 01-10-08 11:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger