واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > ازدواجی زندگی



ازدواجی زندگی ازدواجی زندگی


منگنی کرنے سے پہلے لڑکی سے بات چیت کرنا چاہتا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 09:00 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default منگنی کرنے سے پہلے لڑکی سے بات چیت کرنا چاہتا ہے

منگنی کرنے سے پہلے لڑکی سے بات چیت کرنا چاہتا ہے

سوال :
میں اس وقت ایک برطانوی یونیورسٹی میں زير تعلیم ہوں ، یونیورسٹی میں ایک لڑکی نے مجھے اپنے آپ پر فریفتہ کرلیا ہے ، میری اس سے مطلق طور پر کبھی بات نہیں ہوئی ، اورنہ ہی عورتوں سے کلام کرنا میری عادت ہی ہے ، لیکن اتنا ہے کہ کبھی کبھی ہم آپس میں سلام کا تبادلہ کرتے ہیں ۔
میرا اس سے شادی کا پیغام کس طرح ممکن ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتا ہوں اورعورتوں سے بات چیت نہیں کرتا ، لھذا اس کے لیے سب سے افضل طریقہ کیا ہے ؟
کیا میں اس کے پاس جا کراس سے بات چیت کروں اورپہلے اس سے تعارف کی کوشش کروں جس میں شرعی حدود سے تجاوز نہ کیا جائے ، یا کہ اس سے سیدھے ہی شادی کی بات کی جائے ؟ مجھے ڈر ہے کہ اگر میں نے اس سے بغیرکسی تعارف کے پہلے ہی شادی کی بات کروں تو وہ فورا انکار ہی نہ کردے کیونکہ وہ مجھے اچھی طرح نہيں جانتی ، اوراس لیے بھی کہ اس کی ثقافت اورمعاشرہ میرے معاشرے اورثقافت کے علاوہ ہے ، اوراس کے مقابلہ میں میں اس سے تعارف کرنے کے لیے بات چيت سے بھی خوفزدہ ہوں کہ کہيں میرا ایسا کرنا خلاف اسلام نہ ہو ۔
میں بہت ہی مشکل حالت میں ہوں میرے لیے سب سے افضل عمل کیا ہے ؟

جواب:
الحمد للہ
اللہ تعالی آپ کوصحیح کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ اجنبی عورت سے بات چيت کرنے کے کچھ شرعیت اسلامیہ نے ضوابط اورقانون وضع کیے ہیں اورکچھ اہم قسم کی شروط رکھی ہیں اگریہ ضوابط اورشروط پائي جائيں تو پھر اجنبی عورت سے کلام کرنا جائز ہے ، ایسا کرنے کا مقصد اورغرض یہ ہے کہ فتنہ اورفساد کا سد باب ہوسکے اورمعصیت میں پڑنے سے روکا جاسکے ۔
ذیل میں ہم ان شروط کا ذکر کرتے ہیں :

1 - کہ مرد عورت تک اس کے محرم یا پھر اپنی محرم عورت کے ذریعہ سے کلام نہ پہنچا سکتا ہو ۔

2 - یہ کلام خلوت کے بغیر ہو ۔

3 - یہ کلام مباح اورجائز موضوع سے خارج نہ ہو ۔

4 - فتنہ کا خدشہ نہ ہو ، اگرکلام کی وجہ سے اس کی شہوت انگیخت ہو یا پھر وہ کلام سے لذت حاصل کرنے لگے تو یہ کلام کرنی حرام ہوگی ۔

5 - یہ کہ عورت کی طرف سے کلام میں نرم لہجہ اختیار ہو ۔

6 - عورت مکمل پردہ اورشرم و حیاء کی پیکر بن کررہے ، یا پھر دروازے اورپردے کے پیچھے سے مخاطب ہو ، بہتر اوراحسن تو یہ ہے کہ ٹیلی فون کے ذریعہ ہو اوراس سے بھی بہتر اوراچھا یہ ہے کہ لیٹر لکھ کر یا پھر ای میل کے ذریعہ ہو ۔

7 - یہ کلام ضرورت سے زيادہ نہ ہو بلکہ حسب ضرورت ہی رہے ۔

جب یہ شرطیں پائي جائيں اورفتنے کا بھی خدشہ نہ ہو تو پھر بات کرنے میں کوئي حرج والی بات نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم ۔

شيخ صالح الفوزان نے لڑکے اور لڑکیوں کی ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے بات چيت کے حکم کا جواب دیتے ہوئے کہا :

نوجوانوں کی لڑکیوں سے بات چیت کرنا جائز نہیں کیونکہ اس میں فتنہ ہے ، لیکن اگر لڑکی اپنے منگیتر سے بات چیت کرے اورکلام بھی صرف منگنی کی مصلحت کوسمجنے سمجھانے کی ہو تو پھر کوئي حرج نہیں لیکن افضل اور اولی اورحتیاط تو یہی ہے کہ لڑکی کے ولی سے بات کی جائے ۔

دیکھیں کتاب : المنتقی من فتاوی الشيخ صالح الفوزان ( 3 / 163 - 164 )

اورآپ نے تو ابھی اس لڑکی سے منگنی بھی نہیں کی اس لیے آپ پر ضروری ہے کہ آپ فتنہ میں پڑنے والے اسباب سے بچ کررہیں اورانتہائي شدید قسم کی احتیاط کریں اوراپنے مقصد کو ہر اس طریقے سے حل کریں جو اس لڑکی کے قریب جانے کے علاوہ ہو ۔

اس مسئلہ میں دلیل مندرجہ ذیل دو آیتیں ہیں :

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

{ اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویو ! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم پرہيز گاری اختیار کرو تو نرم لہجے سے بات نہ کرو کہ جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئي برا خیال کرے ، اورہاں قاعدے کے مطابق کلام کرو } الاحزاب ( 32 ) ۔

اوردوسری جگہ پر اللہ تعالی نے کچھ اس طرح فرمایا :

{ اورجب تم نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیویوں سے کوئي چيز طلب کرو تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو یہ تمہارے اوران کے دلوں کے لیے کامل پاکیزگی و طہارت ہے } الاحزاب ( 53 ) ۔

اس کے بعد میں چاہتا ہوں کہ آپ کو یہ یاد دلاتا چلوں کہ بیوی اختیار کرتے ہوئے مسلمان کا معیاروہ ہونا چاہیے جس کی طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ اوررغبت دلائي ہے ۔

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( تم دین والی لڑکی اختیار کرو تمہارے ہاتھ خاک میں مليں ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 5090 ) صحیح مسلم حدیث نمبر ( 1466 ) ۔

آخر میں میں آپ سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ آپ ہر اس چيز سے بچ کراوراس سے دوررہيں جو آپ کوحرام میں لے جائے یا حرام کام کر قریب بھی کرے ، مثلا لڑکی سے خلوت ، یا اس کے ساتھ کہیں باہر سیر وتفریح کے لیے نکلنا ، وغیرہ ۔

میں اللہ تعالی سے دعاکرتاہوں کہ وہ آپ کے لیے کوئي ایسی لڑکی مہیا کردے جو آپ کے لیے اللہ تعالی اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت پر مدد گار اورمعاون ثابت ہو ۔

واللہ اعلم .



شیخ محمد صالح المنجد
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (22-12-07), Zullu230 (17-12-07), ابو عمار (28-12-07), تفسیر حیدر (19-05-08), عبدالله (18-09-08)
پرانا 29-12-07, 11:52 AM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,484
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: منگنی کرنے سے پہلے لڑکی سے بات چیت کرنا چاہتا ہے

بہت اچھا انفارمیشن شئر کی ہے آپ نے شکریہ
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, php, لڑکی, مکمل, مقابلہ, منتقل, ممکن, اجنبی, اسلامی, بھائی, تعلیم, تعارف, جواب, حکم, حل, حدیث, خلاف, سیر, ضوابط, صالح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 05:54 PM
مولانا فضل الرحمان، نصیربھٹہ اور کشمالہ طارق سمیت 148ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل جاویداسد خبریں 15 22-10-10 12:49 PM
عیسائیت کی تبلیغ کا الزام 6امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک جاویداسد خبریں 1 08-08-10 09:46 PM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
جمہوریت کی بحالی کیلئے یورپی یونین کا کردار نہایت اہم ہے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 12:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger