|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,564
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
رات کے ایک بجے سٹڈی روم سے آنے والی آواز نے ملک منظور کو نیند سے بیدار کر دیا تھا۔ وہ جلدی سے اٹھے، بیڈ کے ساتھ بنے دروازے سے ریوالور نکالا اور احتیاط سے سٹڈی روم کی طرف چل دیے۔ سٹڈی روم کا دروازہ کھلا تھا اور کمرہ روشن۔ انہوں نے دائیں طرف دیکھا تو ایک اور حیرت نے ان کے قدم تھام لیے۔ امتنان کے کمرے کی بتی بھی روشن تھی۔ نہ جانے کیوں وہ پہلے اس کے کمرے کی طرف بڑھے۔ اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ کمپیوٹر آن ہے۔ اس چیز نے تو ان کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا۔ وہ اب دوبارہ سٹڈی روم کی طرف بڑھے۔ دروازے کے قریب آئے تو پھر آواز آئی۔ وہ دبے قدموں سٹڈی روم میں داخل ہوئے اور پھر انہوں نے اطمینان کا لمباسانس لیا۔۔۔۔۔ ریوالور جیب میں ڈال لیا۔۔۔۔۔ سٹڈی میں امتنان ان سے بے خبر کتاب پڑھنے میں مصروف تھا۔
"بھئی یہ کون سا وقت ہے تحقیق کا؟" انہوں نے بے تکلفی سے پوچھا۔ "ابو۔۔۔۔۔ وہ انٹرنیٹ پر ایک دوست سے بات ہو رہی تھی، اس نے مجھ سے ایک بات پوچھی تھی، جس کے لیے مجھے قرآن مجید دیکھنا پڑ گیا تھا۔۔۔۔۔اسی لیے یہاں قرآن اور اس کی تفسیر دیکھ رہا ہوں!" "لیکن وہ آواز؟" "دراصل مجھ سے ایک کتاب گر پڑی تھی۔۔۔۔۔" "ملک صاحب حیرت سے اپنے بیٹے کی طرف دیکھ رہے تھے، وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ انٹرنیٹ پر سے گفتگو ان کے بیٹے کو قرآن مجید پڑھنے پر مجبور کر دے گی۔ اس حقیقت پر ان کا اعتماد اور بڑھ گیا تھا کہ کوئی ایجاد اصل میں بری نہیں ہوتی۔۔۔۔۔ یہ اس کا استعمال ہے جو اسے برا یا اچھا بناتا ہے۔ کچھ لمحوں کے توقف کے بعد وہ بولے: "امتنان بیٹا۔۔۔۔۔ قرآن مجید میں کیا چیز دیکھ رہے ہو؟ اور کس دوست سے بات ہو رہی تھی؟" "دراصل ایک بڑی اچھی سائٹ ہے www.understanding-islam.com میں اس سائٹ کو دیکھتا رہتا ہوں۔ اس کے وہ صفحات جس میں غیر مسلموں کے سوالات کے جوابات دیے جاتے ہیں، بڑے دلچسپ اور ایمان افروز ہوتے ہیں۔ اسی صفحے پر ایک غیر مسلم طالب علم جیمز واٹ کا مجھے ای میل ملا۔ میں نے اسے ای میل کی اور ہماری دوستی ہوگئی۔ آج اس نے مجھے ایک مشکل سوال کر دیا ہے۔ میں بس اسی سوال کا جواب تلاش کررہا تھا۔" "مسٹر جیمز واٹ نے تم سے کون سا سوال پوچھ لیا؟" "ابو۔۔۔۔۔ وہ پوچھ رہا تھا کہ سورہ یونس کی آیت نمبر 92 میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ وہ فرعون کی لاش کو محفوظ رکھے گا اور اسے دنیا کے لیے نمونہ بنائے گا۔۔۔۔۔ مگر یہ لاش کہاں ہے؟ قرآن کے دعوے کے مطابق اسے کب اور کہاں نمونہ بنا کر رکھا گیا ہے؟ اور ابو، میں نے سورہ یونس کی وہ آیت دیکھ لی ہے، واقعی اس میں اللہ نے یہ دعوی کیا ہے۔۔۔۔۔ مگر مجھے تو اس کے بارے میں کچھ علم نہیں۔ میں نے کچھ تفسیریں بھی دیکھی ہیں، اس میں بھی اس کے متعلق کچھ نہیں لکھا۔۔۔۔۔ سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب جیمز کو کیا جواب دوں؟" اس کے ابو مسکرائے اور بولے: "بیٹا۔۔۔۔۔ وہ دیکھو، دائیں طرف کی الماری کی تیسری شیلف سے پانچویں کتاب اٹھاؤ۔۔۔۔۔" امتنان نے وہ کتاب نکالی۔۔۔۔۔ کتاب انگریزی میں تھی۔ اس کا نام تھا: "قرآن، بائیبل اور سائنس" ملک منظور بولے: "بیٹے، اس کتاب میں تمہیں اس سوال کا بڑا اچھا جواب مل جائے گا۔ اور میرے خیال میں تم آدھ گھنٹے ہی میں اسے جوابی ای میل بھیج دو گے۔۔۔۔۔ اب تم کتاب پڑھو اور ہم سوتے ہیں۔۔۔۔۔ اور ہاں بیٹے۔۔۔۔۔ یہ اتنی رات گئے جاگنا کوئی اچھی عادت نہیں۔۔۔۔۔ کوشش کرو کہ زیادہ سے زیادہ دس بجے تک جاگو۔۔۔۔۔ رات دیر تک جاگنے سے فجر کی نماز بھی تو خراب ہوتی ہے!" یہ کہہ کر اس کے ابو اپنے کمرے کی طرف چل دیے۔ ٭٭٭ امتنان نے بے چینی سے کتاب کی فہرست دیکھی۔ اس نے کتاب کے انڈکس میں "موسی کا فرعون" کے الفاظ دیکھے اور متعلقہ صفحات نکال کر انہیں پڑھنے لگا۔ جیسے جیسے وہ پڑھتا گیا، ویسے ویسے اس پر حیرتوں اور انکشافات کے نت نئے دروازے کھلتے چلے گئے۔ اس نے جلدی سے کتاب کے مصنف کا نام پڑھا تو ایک اور حیرت ہوئی۔۔۔۔۔ مصنف کا نام غیر مسلموں کا سا تھا۔ پندرہ بیس منٹ کے مطالعے کے بعد وہ اپنے کمرے کی طرف دوڑا۔ اس نے جیمز واٹ کو ای میل کرنے کے بجائے اس سے انٹرنیٹ پر گفتگو کو مناسب خیال کیا۔ چند ہی لمحوں کے بعد اس کا رابطہ جیمز سے ہو چکا تھا۔ امتنان نے لکھا: "مسٹر جیمز، میرے پاس آپ کے لیے بڑی دلچسپ خبریں ہیں۔۔۔۔۔آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ مشہور ماہر آثار قدیمہ اوریت نے 1896ء میں فرعون کی ممیاں دریافت کی تھیں۔" جیمز نے جواب دیا: "تمہارا مطلب ہے کہ مصر کے ان حکمرانوں کی حنوط شدہ لاشیں جنہیں زمین دوز مقبروں میں رکھا جاتا تھا۔" "بالکل وہی۔۔۔۔۔ پھر ایسا ہوا کہ 1907ء میں مصر کے عجائب گھر میں رکھی فرعون کی ایک ممی شدہ لاش کو پھپھوندی لگ گئی۔ عجائب گھر کی انتظامیہ نے اس ممی کا معاینہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس ممی کے اوپر جو کپڑے کی پٹیاں لپٹی ہوئی ہیں، ان پر سمندری نمک موجود ہے!" یہاں تک لکھ کر امتنان نے جیمز کے جواب کا انتظار کیا۔ اس کی توقع کے مطابق فوراً جیمز نے جواب میں لکھا: "یہ کیسے ممکن ہے؟ مصری تو ان لاشوں کو اچھی طرح صاف کرکے اور پھر ان پر خاص قسم کا مسالا لگا کر انہیں محفوظ کرتے تھے۔۔۔۔۔ تاکہ لاشیں خراب نہ ہوں اور صحیح حالت میں رہیں! اس طرح لاش میں نمک کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا!" "یہی سوال ماہرین کے سامنے تھا۔ انہوں نے اس کا یہ نتیجہ نکالا کہ نمک لاش کے اندر سے کپڑے کی پٹیوں میں آیا ہے اور لاش میں نمک اس لیے تھا کہ جس فرعون کی یہ لاش ہے اس کی موت سمندر میں ڈوبنے سے ہوئی ہے۔۔۔۔۔ اور اب سمندر میں ڈوب کر ایک ہی فرعون ہلاک ہوا تھا جس کا نام ہے: "منفتا"۔۔۔۔۔ منفتا اسی فرعون کا نام ہے، جس نے حضرت موسی علیہ السلام کا مقابلہ کیا تھا۔ یوں قرآن مجید کی اس آیت میں کیا گیا دعوی سچ ثابت ہوگیا، جس کے متعلق تم نے سوال کیا تھا۔" امتنان کی اس بات کا جیمز نے کئی لمحوں تک کوئی جواب نہ دیا۔ ظاہر ہے یہ بہت ہی حیران کن بات تھی۔ وہ اس بات سے اچھی طرح واقف تھا کہ فرعون نے حضرت موسی اور اس کی قوم کا پیچھا کیا تھا۔ حضرت موسی کے راستے میں سمندر آگیا تو اللہ نے انہیں حکم دیا کہ اپنی لاٹھی سمندر میں ماریں۔ لاٹھی مارنے سے سمندر میں راستہ بن گیا اور موسی اور ان کی قوم اس میں سے گزر گئی۔ فرعون اپنی فوج کے ساتھ ان کے تعاقب میں آیا۔ وہ ابھی راستے ہی میں تھا کہ سمندر اپنی پہلی حالت میں آگیا اور وہ لشکر سمیت سمندر میں غرق ہوگیا۔ اتنی کہانی بائیبل میں بیان ہوئی تھی لیکن آگے کے حالات صرف اور صرف قرآن میں بیان ہوئے تھے۔ قرآن میں ہے کہ اس نے مرتے وقت حضرت موسی پر ایمان لانے کا اعلان کیا تھا لیکن موت کے وقت لایا گیا ایمان اللہ قبول نہیں کرتے۔ اس لیے اس کا ایمان رد کر دیا گیا۔ پھر اللہ نے اس کی لاش کو عبرت کے لیے قیامت تک محفوظ رکھنے کا بھی اعلان کیا اور قرآن کا یہ اعلان اس انکشاف سے درست ثابت ہوا۔ یہ بات جیمز کے لیے بڑی ہی حیران کن تھی۔ آخر کئی لمحوں کے انتظار کے بعد اس کا جواب آیا: "تم مجھے اس کتاب کا نام بتاؤ جہاں یہ ساری تحقیق بیان ہوئی ہے۔" امتنان نے کہا: "مسٹر جیمز میں تمہیں ضرور بتاؤں گا پہلے یہ بات مزید جان لو کہ 1975ء میں اس فرعون کی لاش کو فرانس لے جایا گیا۔ وہاں اس کا مزید مطالعہ کیا گیا اور ماہرین نے یہ رپورٹ دی کہ جس فرعون کی یہ ممی ہے، وہ سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوا تھا۔۔۔۔۔ یہ بات اس ممی کے جسم میں موجود نمک اور کان کے پردوں میں موجود کیمیکلز سے معلوم ہوئی۔۔۔۔۔ رہی ثبوت کی بات تو تم "مورس بوکائے" کی مشہور کتاب "قرآن، بائیبل اور سائنس" میں یہ ساری تحقیق پڑھ سکتے ہو اور اب تو قاہرہ کے عجائب گھر میں اس لاش کی نمایش جاری ہے یعنی قرآن کے وعدے کے مطابق وہ عبرت کا نشان بنی ہوتی ہے!" جیمز نے امتنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کتاب پڑھ کر اسے جواب دے گا۔ اس کے بعد رابطہ کٹ گیا۔ صرف دو دن بعد جیمز نے انٹرنیٹ کے ذریعے سے امتنان سے خود رابطہ کیا۔ اس نے لکھا: "پیارے دوست، تمہاری بات درست ثابت ہوئی ہے۔۔۔۔۔ لہذا میں تسلیم کرتا ہوں کہ قرآن واقعی اللہ کا کلام ہے اور محمد واقعی اللہ کے سچے نبی ہیں!"
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا | muhammad asif virani (24-08-09), Real_Light (11-04-08), ام طلحہ (27-10-08), ابو عمار (25-06-09), سیپ (02-05-08), طارق راحیل (03-12-08) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,564
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ جناب
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
بہت اچھا مراسلہ ہے امید ہے آپ مزید مراسلات بھیجتے رہیں گے بہت شکریہ
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 265
شکریہ: 1
68 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھا مراسلہ ہے
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,443
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اچھا لکھا ھے اپ نے جناب۔
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,384
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یقینا، قران کا کوئی دعوہ جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ مشرکون کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اسلام کا علم ہونا بےحد ضروری ہے۔ خدا ہم سب کو اسکی توفیق دے آمین
بہت عمدہ تحریر ہے اور ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بے حد شکریہ۔ |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,564
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ سب کے پسند کرنے کا بہت شکریہ
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کمپیوٹر, پیارے, قدم, قرآن, لمحوں, نیند, نماز, موت, مقابلہ, ممکن, مجید, معلوم, آج, ایمان, اللہ, انٹرنیٹ, انتظامیہ, تلاش, خبر, دوست, دریافت, رات, راستہ, سائنس, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| چین پر دو ارب ڈالر ہرجانے کا دعوٰی | محمدعمر | خبریں | 2 | 07-01-10 01:52 AM |
| انا لللہ وانا الیہ راجعون | نیلم خان | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 57 | 01-01-10 02:22 AM |
| انجم بھائی کے چچا راہی ملک عدم ہو گئے ۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون | راجہ اکرام | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 31 | 25-12-09 12:03 AM |
| طاعون والے علاقے سے دور رہنا چاہیئے | KKTT9MM | عمومی بحث | 0 | 22-08-09 12:53 PM |
| رشدی ملعون... | چاچا کمال | عمومی بحث | 5 | 30-06-07 04:27 PM |