|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بےوفا ہیرو
بہت دنوں سے خواجہ بے وفا لاہوری سے میری ملاقات نہیں ہوئی گزشتہ روز سر راہے مل گئے۔۔انہیں ایک قریبی ریسٹورنٹ میں لے گیا‘ میں نے کہا۔۔ ”خواجہ صاحب ! جب سے موسم بدلا ہے‘ آپ سے ملاقات ہی نہیں ہوئی ۔ ۔ ۔ ۔؟" بولے۔”میں موسم کے مزید بدلنے کا انتظار کر رہا تھا ۔ ۔ ۔" میں نے پوچھا۔۔ ”خواجہ صاحب ! بائی دا وے ‘ آپ کو موسم کون سا پسند ہے؟" کہنے لگے ۔۔”آرام دہ موسم !" ”بے وفا ! آپ کو پھول کونسا پسند ہے؟" ”جس میں خوشبو نہ ہو ۔۔" ”کوئی پسندیدہ شعر ؟" صداقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغز کے پھولوں سے ”گویا آپ کو کاغز کے پھول پسند ہیں؟" ”جی ہاں یہ صرف دیکھنے کے کام آتے ہیں۔۔۔نہ انہیں قبروں پر چڑھایا جاسکتا ہے نہ یہ کسی کے گلے میں ڈالے جاسکتے ہیں۔۔۔" ”تاہم کوئی خوشبو بھی آپ کو پسند ہوگی؟" ”جی ہاں ‘ نئے کرنسی نوٹوں کی ۔۔" آپ صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام کیا کرتے ہیں؟ ”اخبار پڑھتا ہوں تاکہ پتا چل سکے کہ کون مضبوط جارہا ہے۔۔۔۔" ”اس کا مقصد؟" ”اس کا مقصد واضح یے جو مضبوط ہو‘ اس کے ہاتھ مزید مضبوط کئے جائیں اس سے انسان جلدی اپنی منزل پر پہنچ جاتا ہے۔۔۔" ”آپ کو اداکار کون سا پسند ہے؟" کوئی بھی نہیں ‘ کوئی بھی نہیں۔۔۔" ”اور اداکارہ؟" ”سب ہی پسند ہیں۔۔۔۔" آپ کا پسندیدہ رنگ؟" ”سفید۔۔" ”میں نے خون کا رنگ نہیں پوچھا۔۔۔۔۔" ”تو پھر سیاہ۔۔۔۔۔۔" ”وہ کیوں؟" ”کیونکہ مجھے ماتمی ماحول سازگار ہے انسان کسی کے بھی گلے لگ کر اسے پرسا دے سکتا ہے۔جبکہ عام حالات میں س کی صرف تمنا ہی کی جاسکتی ہے۔" ”آپ نے کبھی کسی سے محبت کی ہے؟" ”جی ہاں ! جو شخص محبت نہیں کرسکتا میں اسے انسان ہی نہیں سمجھتا‘ میں اب تک ڈیڑھ دو سو محبتیں کرچکا ہوں۔۔۔۔۔۔" ”آپ کنفیشن کرنے بیٹھ گئے ہیں‘ میں نے محبت کا پوچھا آپ بڑ ہانکنے لگے ہیں۔۔۔" ”ایل بزرگ خاتون سے محبت کی تھی۔۔" ”بزرگ خاتون سے؟" ”وہ کوئی ستر کے پیٹے میں تھیں‘بے اولاد تھیں اور تازہ تازہ بیوہ ہوئی تھیں۔۔میں ان کو دل دے بیٹھا مگر میری یہ محبت آغاز ہی میں ناکام ہوگئی۔۔۔۔" ”وہ کیسے؟" ”مرحومہ نے اپنی ساری جائیداد اپنے ایک دور پار کے عزیز کے نام کردی۔۔مجھے اس کا بہت صدمہ ہوا۔" ”لوگ آپ کو خوامخواہ بے وفا کہتے ہیں حالانکہ بے وفائی تو آپ کے ساتھ ہوئی ہے آپ سے ایک آخری سوال کا آپ فلم میں کام کرنا پسند کریں گے؟" ”کیوں نہیں ‘ کیوں نہیں۔۔مگر مجھے اداکاری کرنا نہیں آتی۔۔" ”یہ تو آپ انکساری سے کام لے رہے ہیں ‘ویسے بھی فلم میں آپ کا کردار بے وفا ہیرو کا ہے اور یوں آپ کو اداکاری کرنا ہی نہیں پڑے گی۔۔" (از روزن دیوار عطا الحق قاسمی
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,166
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق پر پیش کریں۔
ویسے اس کو پڑھ کر نا جانے کیوں مجھے "فضلو" یاد آ گیا۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھے وقاص
اچھی شئرنگ ہے آجکل لوگ" بے وفا" کے نقش قدم پر چل رہے ہیں |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ہم تو 12 سال سے ایک ہی بیوی سے وفائی کررہے ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (13-06-09) |
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, پھول, پسند, پسندیدہ, وفا, قدم, لوگ, محبت, انسان, بھائی, خون, سال, شخص, شعر, عزیز, غزل, صبح, صدمہ, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|