واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > اردو ادب سے اقتباسات > اردو کہانیاں




اکو اندھے ہو گئے (خورشید اختر، )

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-10-09, 10:26 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اکو اندھے ہو گئے (خورشید اختر، )

اکو اندھے ہو گئے (خورشید اختر، )

آپ نے ڈاکووں کے ذریعے لٹ جانے والی لاکھوں کہانیاں پڑھی اورسنی ہوں گی مگر میںسچی کہانی آپ کو آج سنانے جارہی ہوں۔ اسے پڑھ کر آج آپ کو اللہ کے کلام کے بااثر ہونے کا یقین آجائے گا۔ میں مارچ 2008ءمیں حکیم طارق محمود صاحب سے اپنے کسی ذاتی مسئلے کے حل کیلئے ملی تھی۔ انہوں نے مجھے اس مسئلے کے حل کیلئے ایک عمل بتایا جو میں نے 40دن کیا۔ اسکا تو جو فائدہ ہوا وہ ایک الگ بات ہے۔ ہوا یوں کہ محسن انصاری صاحب نے مجھے 2انمول خزانے بھی گفٹ کر دیئے ایک تو میں نے خود رکھ لیا دوسرا میں نے اپنی بہن کو دے دیا۔ یہ 2انمول خزانے میں خود بھی ہر نماز کے بعد باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور میری بہن بھی باقاعدگی سے پڑھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اور بہت ساری عبادات کے علاوہ ”منزل“ بھی باقاعدگی سے پڑھتی ہیں۔ 4اپریل2008ءکی شام قریباً 7بجے ان کا بیٹا عدنان موبائل پر بات کرتا کرتا اپنے مین گیٹ سے باہر آگیا اور گیٹ کے پاس ہی کھڑا ہو کر اپنے دوست کو (جو اس سے ملنے کیلئے آنےوالا تھا) پتہ سمجھانے لگا وہ بات کرتا جارہا تھا اور دیکھتا بھی جا رہا تھا کہ اس سے 4گھر دور 3موٹرسائیکلوں پر سوار قریباً 6آدمی ایک گاڑی کے سواروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے۔ ابھی وہ واپس پلٹنے بھی نہ پایا تھا کہ اس کا ایک پڑوسی عاطف بھی جو موٹرسائیکل پر گھر آرہا تھا ‘ان لٹیروں کی زد میں آگیا۔ ڈاکوﺅں نے عاطف سے بھی اس کا پرس خالی کروا لیا۔ موبائل بھی چھین لیا۔ وہ بھاگ کر عدنان کے پاس آیا اور عدنان کے گھر کے کھلے ہوئے گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے لگا (کیونکہ اس کے اپنے گھر کا گیٹ اندر سے بند تھا) شاید اس نے یہ سوچا ہو کہ اس طرح وہ اپنے گھر والوں کو لوٹنے سے بچالے گا۔ یا شاید یہ کام اس سے بدحواسی میں ہوا ہو۔ عدنان جھٹ گھر میں داخل ہونے لگا تو بدحواسی سے اس نے گیٹ بند کرنے کے بجائے مزید کھول دیا۔ ڈاکوﺅں کو موقع مل گیا اور وہ عدنان اور عاطف کے ساتھ ہی ان کے گیٹ سے گھر میں داخل ہو گئے۔ ایک نے پستول عدنان کے سر پر رکھا ہوا تھا‘ دوسرے نے عاطف کے سر پر اور باقی چار ان کے گیٹ کے باہر کھڑے ہو گئے۔ عدنان بھاگ کر سیڑھیاں چڑھنے لگا تو انہوں نے سختی سے ڈانٹ کر کہا کہ اگر حرکت کی تو گولی چلا دیں گے۔ عاطف بے چارہ تو سڑھیوں کے پاس ہی کھڑا ہوگیا۔ میرے بہنوئی رئیس صدیقی صاحب کمرے سے باہر نکلے تو یہ منظر دیکھ کرحیران رہ گئے جبکہ میری بہن بھی اپنے کمرے سے باہر نکلیں تو گھر میں ڈاکو دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔ ان کے بھی ہاتھ پاﺅں پھول گئے۔ ڈاکوﺅں نے پستول کے اشارے سے انہیں سمجھایا کہ وہ بھی خاموش تخت پوش پر بیٹھ جائیں اور اگر کوئی حرکت کی تو وہ عدنان کو اڑا دیںگے۔ عدنان کا بیٹا فرقان بھی اچانک سیڑھیوں سے نیچے اتر آیا تو انہوں نے اسے بھی گن پوائنٹ پر لے لیا۔ میری بہن کے چار پوتے پوتیاں‘ دو بہوﺅں‘ ایک بیٹے اور خاوند سمیت سب گن پوائنٹ پر تھے اور دہشت زدہ تھے۔ میری بہن کو دو انمول خزانے زبانی یاد تھے اور منزل بھی زبانی یاد تھی وہ یہ دونوں چیزیں زبانی پڑھتی رہیں۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ وہ لوگ ان کے گھر کی تلاشی لیتے رہے۔ ایک ایک دراز‘ ایک ایک صندوق‘ ایک ایک الماری انہوں نے چھان لی حالانکہ گھر میں بہت کچھ موجود تھا مگر ان دونوں پڑھائیوں کی بدولت ان چھ کے چھ ڈاکوﺅں کی آنکھوں پر گویا پٹی بندھ گئی۔ اس ڈیڑھ گھنٹے میں انہوں نے نہ ہی کسی سے کوئی بدتمیزی کی اور نہ ہی کوئی چیز ان کے ہاتھ لگی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ ایک پیسہ لیے بغیر اور کسی کو نقصان پہنچائے بغیر خاموشی سے گھر سے رخصت ہو گئے۔ قارئین یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس پر یقین کرنے کو قطعی دل نہیں کرتا مگر یہ حقیقت ہے کہ اللہ کے کلام نے ان چھ کے چھ ڈاکوﺅں کا دماغ ماﺅف کر دیا اور ان کی آنکھیں اندھی کر دیں۔ حتیٰ کہ سامنے رکھی ہوئی اشیاءبھی ان کو نظر نہ آئیں۔ میں اور میری بہن اس واقعے سے پہلے منزل اور دو انمول خزانے بس پڑھ ہی لیا کرتی تھیں مگر اب تو ہم ان آیات پر 100فیصد یقین اور اعتماد رکھتے ہوئے پڑھتے ہیں۔ آپ بھی اعتماد کے ساتھ پڑھیں۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (07-10-09)
پرانا 06-10-09, 11:54 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس میں 100 فیصد حقیقت ہے کہ اللہ کے کلام میں بہت طاقت ہے لیکن ہم یہ حقیقت بھول گئے ہے
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, کلام, پھول, لوگ, نماز, موقع, موبائل, آج, آدمی, اللہ, انمول, حل, دوست, دل, شام, عاطف, عدنان, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger