| اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کہا جاتا ہے کہ اردو ترکی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب "لشکریا لشکری زبان " کے ہیں چناچہ مورخین یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ جب ہندوستان پر بیرونی حملہ آوروں نے قبضہ کیا تو انکو مقامی افراد کے ساتھ بات چیت کرنے میں دشواری پیش آئی۔ چنانچہ ان غیر ملکی حملہ آوروں کے مقامی افراد کے ساتھ میل جول کے نتیجہ میں اردو زبان تشکیل میں آئی۔ کچھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ایک ہی لشکر میں کئی اقوام کے افراد ہوا کرتے تھے جن کے آپس میں رابطہ ہونے کی وجہ سے اردو وجود میں آئی۔ کچھ اسکی تاریخ سکندر اعظم کے حملہ سے جوڑتے ہیں توکچھ اس کے منصئہ شہود پر آنے کی وجہ عرب افواج کو قرار دیتے ہیں۔اردو ہے جس کا نام ،ہم جانتے ہیں داغ سچ کچھ بھی ہو ہمیں اس سے غرض نہیں۔ ہم کو تو چوسنے کے لیے آم مل گئے اس کے پیڑ کیوں گنیں۔ تاہم کہا جاتا ہے کہ اردو کو عروج مغلیہ دور میں سن 1600 کے بعد ملا اور یہ عروج 1700 کے آخر تک جاری رہا۔ تاہم اس کے عروج کے زمانہ سے قبل اس پر فارسی الفاظ کا غلبہ رہا ۔ اردو کا زوال سترھویں صدی کے آخر میں شروع ہوا اور غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اسی وقت ہی ہندوستان میں مسلمانوں کا زوال بھی شروع ہو چکا تھا۔ انگریزوں کے مستقل قبضہ کے وقت تک اس زبان پر فارسی الفاظ کا غلبہ رہا تاہم انگریزوں کے حکومت میں آنے کے بعد اس میں انگریزی کے الفاظ بھی شامل ہونا شروع ہو گئے۔ پھر ایک مولوی عبدالحق صاحب تھے جنہوں نے اردو کے احیا کے لیے از حد کوششیں کیں حتیٰ کہ تاریخ میں اپنا نام بابائے اردو رقم کروا گئے۔ یہ تو تھے ماضی کے قصے آج اردو 160 ملین سے زائد افراد کی زبان ہے ۔ پاکستان میں اسکو سرکاری حیثیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کے ایفا ہونے کی کوئی توقع نہیں نظر آتی۔ آج تک اردو ہر زبان کو اپنے دامن میں سموتی آئی ہیے لیکن اج اردو ایک ایسا ملغوبہ زبان بنتی جا رہی ہے کہ جس کی پہچان مشکل سے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے۔ کسی بھی ثقافت یا زبان کی ترویج میں اس سے متعلق ابلاغ/میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اور برقی ابلاغ عامہ(الیکٹرونک میڈیا) اس سلسلہ میں اہم ترین ہے۔ تاہم اگر ہم پاکستانی میڈیا پر اردو کو دیکھیں تو عجب صورت حال نطر آتی ہے۔ جدید تراش خراش کا لباس پہنے میزبان خواتین و حضرات کوئی غیر مانوس سی زبان بولتے نظر آتے ۔ ایسی زبان کہ جو نہ تو کسی غیر ملکی کی سمجھ میں آتی ہے اور نہ ہی کسی دیسی کی عقل میں سماتی ہے۔ کبھی اتنا سمجھ میں آتا ہے کہ انگلش کے الفاظ بیان ہو رہے ہیں۔ ۔ ۔ دماغ انگلش حساب سے متوجہ ہوتا ہے تو معلوم پڑتا ہے کہ اچانک سے ہی چھلانگ کسی اردو کے لفظ پر ماری گئی ہے۔ اس چُوں چُوں کے مربہ زبان کو آجکل کی لڑکیاں خاص طور سے بہت پسند کرتی پائی جاتی ہیں ۔ اس نقالی کا اثر اتنابڑھتا جا رہا ہے کہ اب تو عام کالجز میں بھی ایسے نمونے پائے جاتے ہیں۔ اس کو ہم اردو کا نام دیں تو یہ اردو کے ساتھ زیادتی ہے۔ بہتر ہو گا ہم اس کو کوئی نیا نام عنایت کر دیں تاکہ ہماری جان بھی چھُوٹے ان کالے انگریزوں پر تنقید کرنے سے۔ بہتر ہوگا کہ اس زبان کو سرکاری طور پر کوئی الگ زبان کی حیثیت دے دی جائے۔ اگر ہم سوچیں کہ اس زبان کو کیا نام دیا جائے تو ہم اس زبان کی ہیئت ترکیبی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ یہ بھی ایک زبان نہیں بلکہ دو مختلف زبانوں پر مشتمل ہے۔ میں تو ان زبانوں کو بالترتیب انگلدو اور اردش کا نام دوں گا: آئیے دیکھتے ہیں کہ انکی ہیئت ترکیبی کیا ہے اور انکا یہ نام دینے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ اِنگلدُو(اِنگل- دُو): اس زبان کے بولنے والے بولتے تو اردو+انگلش ہی ہیں لیکن اسکی ہیت ترکیبی یہ ہے کہ اس کے ایک جملے میں 60 سے 70 فیصد یا 80 فیصد تک انگلش کے الفاظ اور باقی ماندہ بیچاری اردو کے الفاط ہوتے ہیں۔ آجکل یہ کافی مشہور اور پسند کی جانوے والی زبان ہے۔ اکثر نیا اور احساس کمتری کا شکارپاکستانی طبقہ اسی زبان کے استعمال کو ترجیح دیتا ہے۔ اس میں جملہ کچھ یوں معلوم ہو سکتا ہے When I was in collegeتوI was just shocked to see a bigدرخت کہ جس پر Crows were sitting. چونکہ اس میں زیادہ الفاظ انگلش سے مستعار لیے جاتے ہیں اور ساتھ میں اردو پر بھی نظر کرم کر دی جاتی ہے تو اسی لیے اس کے نام انگلدُو کا زیادہ حصہ انگلش اور تھڑا سا حصہ اردو کے ناموں پر مشتمل ہے۔ اُردش (اردو+انگلش): اس زبان کے بولنے والے بھی کافی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ بلکہ بزعم خویش اردو بولنے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد اسی زبان کو بولتی ہے۔ اس زبان کی ہیت ترکیبی کا جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس میں 70-60 فیصد اردو کے الفاظ اور 30 سے 40 فیصد تک انگلش کے الفاظ شامل ہوتے ہیں۔ اس میں عموماً انگلدو زبان بولنے والوں سے متاثر افراد کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہوتی ہے کہ جو کشش کر کے اپنی زبان میں یہ چاشنی پیدا کرتے ہیں۔ الفاظ کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے اس زبان کو اُردش کا نام دیا گیا ہے اس اردش زبان کا زیادہ حصہ اردو سے اور تھوڑا حصہ انگلش سے مستعار لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور بھی مخلوق میرا مطلب ہے افراد پائے جاتے ہیں جو کوئی اور ہی نامانوس زبان بولتے ہیں۔ کافی غور کرنے پر پتا چلا کہ الفاظ کا 90 فیصدی حصہ مشتمل تو اردو پر ہی ہے لیکن ان الفاظ کا تلفظ انگریزی میں ادا کیا جا رہا ہے۔ میں اس زبان کو کوئی نام دینے سے قاصر ہوں۔ Last edited by حیدر; 04-07-10 at 03:15 PM. |
|
|
|
| 21 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (29-09-09), skjatala (26-05-11), فیصل ناصر (05-07-10), کنعان (05-07-10), ھارون اعظم (31-10-09), یاسر عمران مرزا (04-07-10), نورالدین (27-07-10), ننھا بچہ (10-11-11), محمد الیاس (28-09-09), محمد عاصم (04-07-10), محمدثاقب (10-11-11), محمدعدنان (29-09-09), مرزا عامر (13-11-11), معظم (04-12-09), wajee (28-09-09), احمد نذیر (18-12-11), رضی (29-09-09), طارق راحیل (15-09-10), عبیداللہ عبید (05-11-09), عبدالقدوس (05-07-10), عدنان دانی (10-11-11) |
| کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 28-09-09 | wajee | بہت ہی عمدہ تحریر | 150 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
واہ بدر بھائی مزہ آ گیا
افسوس تو ہوتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے اردو زبان کے ساتھ ویسے یہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے جیسے جیسے قومی زبان پر اثر پڑھ رہا ہے ویسے ویسے علاقائی زبان پر بھی اثر پڑھ رہا ہے یعنی کہ ہمیں دونوں طرف سے صرف نقصان ہی نقصان ہو رہا ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
اُردوکان
ہر چیز نہایت سستی قیمت پر دستیاب ہے، حتی کہ دوکاندار اپنی زبان بھی کم قیمت پر بیچ رہا ہے۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,504
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مسئلہ یہ ہے ہمیں دونوں زبانیں ٹھیک سے نہیں آتی اور دونوں کا کچومر نکال رہے ہیں مجھھ جیسے
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
Obviously اور Ultimately۔ جنکا بالترتیب مطلب اردو میں واضح طور پر/ یقینی طور پر اور انتہائی/ بالکل/آخری طور پر ہے۔ آپ دیکھئے کہ جملوں میں یہ الفاظ یہ لوگ کسطرح لاتے ہیں۔ رہی اردو کی بات تو اسکے بنیادی الفاظ بہت کم لوگ استعمال کرتے ہیں مگر اگر ایک آدھ کریں تو بھی نہ سمجھتے ہوئے کرتےہیں۔ |
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,386
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ان زبانوں کی سب سے بڑی ماہر میرا دی گریٹ
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا | shafresha (29-09-09), فیصل ناصر (05-07-10), محمد الیاس (29-09-09), بلال الراعی (10-11-11), حیدر (30-09-09), سحر (05-07-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
میرا اب ایک ضخیم عربی لفظ ' عتیق الرحمٰن قبول ' میں پھنس گئی ہے۔
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,752
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() اس پہ میں کیا تبصرہ کروں میں خود ایسی اردو بولتی ھوں کچھ رشتے دار یورپ میں ھیں کچھ امریکہ اور کینیڈا میں سب اردو انگلش مکس بولتے ھیں پاکستان میں جو رھتے ھیں ان کا بھی یہی حال ھے میں نے جب سے لکھنا شروع کیا ھے میری اردو بہتر ھو گئ ھے کوشش کرتی ھوں کوئ لفظ انگلش کا استعمال نہ کروں روانی سے نہیں لکھ سکتی جیسے لکھنا چاھتی ھوں مگر لکھنا چھوڑتی بھی نہیں |
|
|
|
|
|
#10 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (10-11-11) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,752
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں گھر میں اردش بولتی ھوں
ویسے ھم صرف اردو ھی بگاڑ کر بولتے دنیا کی ھر زبان کو بگاڑ کر بولتے ھیں یہ ان لوگوں کی ھمت ھے جو ھم سے اپنی زبان کا ایسا حال دیکھ کر بھی چپ رھتے ھیں ھنستے نہیں ھمارے سامنے کوئ پٹھان جاتی ھے آتی ھے بولتا ھے تو ھسنا شروع کر دیتے ھیں مذاق بناتے ھیں ھم فرنچ جرمن اٹالئین لینگوئجز کا اس سےبھی برا حال کرتے ھیں |
|
|
|
| Haya 786 کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (10-11-11) |
|
|
#12 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نہیں ۔ ۔ ۔ میں شاید اپنا مقصد واضح نہیں کر پایا ۔ جس سے شدید غلط فہمی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ میرا مقصد ان لوگوں پر توجہ کرنا ہے کہ جنکو اردو آتی ہے پھر بھی محض احساس کمتری کا شکار ہو کر بلا وجہ کی انگریزی بولتے ہیں۔ اب اگر کوئی سیکھنے کے دورا ن ایسا کرتا ہے تو یہ سیکھنے کا عمل ہے اس کو بُرا نہیں کہا جا سکتا ۔ ۔ ۔
جیسا کہ آپ کی بات سے اندازا ہوا کہ آپکو ماحول ایسا ملا ۔ ۔ ۔ اور یہ کہ اپ کوشش کرتی ہیں اردو لکھنے بولنے کی۔ تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ میں خواہش موجود ہے ۔ بد قسمت لوگ تو وہ ہیں کہ جو اردو جانتے ہیں ۔ ۔ پھر بھی اسکی ٹانگ توڑنے کا تہیہ کرتے ہیں |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
ویسے ویکیپیڈیا پر اردو کو فارسی اور عربی کا تڑکا لگایا جاتا ہے
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایکچولی آج کل کی دنیا میں کمپٹیشن اتنا کٹ تھروٹ ہوگیا ہے کہ اپوننٹ کو لائٹلی نہیں لینا چاہئیے۔جب تک ہماری پروڈکٹ کمپی ٹیٹوو نہیں ہوگی۔اٹ از امپوسیبل ٹو سروائیوو ان دس ماحول۔میرے کو میری مدر کی یہ بات یاد آرہی ہے کہ جب تک ہم ٹرتھ فل نہیں ہوئیں گے۔ہمارے ورڈز کو کوئی امپورٹینس نہیں دے گا!۔
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تسی اس طرحاں کرو کہ لیفٹ ٹرن لے کے جدوں راونڈ اباؤٹ کروس کروگے تے یو ول فائنڈ اے پان والا کھوکھا۔دیٹ بندہ نوز می ویل۔او تواہنوں میرے ہاؤس ول گائیڈ کردیوے گا۔میرا گھر از ویری ایزی ٹو فائنڈ۔تسی مس ہی نئی کرسکدے!
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کوششیں, پہچان, پاکستان, پاکستانی, پسند, نظر, معلوم, آم, آج, انگلش, اردو, بھائی, حال, حضرات, خواتین, زمانہ, عقل, عنایت, عجب, عروج, عرب, عربی, غور, صدی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|