| اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین) Web : حبالہ World Wide Web: حبالہ محیط عالم Software: مصنع لطیف Hardware: مصنع کثیف Application: نفاذیہ Application Software : نفاذی مصنع لطیف Log : نوشتہ Log In : داخل نوشتہ Log Out: خارج نوشتہ Size : جسامت Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط Hard Disk: قرص کثیف Forum : چوپال Option: اختیار Options: اختیارات Tag: دھجی Keyboard: تختۂ کلید Operating System: عملیاتی نظام Computer: شمارندہ / حاسب Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار ) Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ Post : چسپانہ Arcade : رواق اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں. نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں. |
|
|
|
| 16 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا | گلز (28-03-09), چیتا چالباز (11-02-09), محمد الیاس (20-03-09), wajee (01-10-08), ایکسٹو (02-10-08), اخوند (22-01-09), اخترحسین (28-09-09), اردوڈریمز (02-10-08), جاویداقبال (10-10-09), حیدر (28-09-09), رفیع انجم (01-07-10), رضی (13-02-09), سیپ (01-10-08), سعود (05-02-09), طارق راحیل (11-02-09), عرفان حیدر (06-10-08) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اردو وکی پیڈیا پر اردو اصلاحات کے لیے عجیب و غریب ناقابل استعمال قسم کی اصطلاحات عربی سے درامد کی جا رہی ہیںجو کہ کسی بھی صورت میں عام قارئین کے لیے نا قابل قبول ہیں۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم وہ اردو لکھیں جو ہر جگہ پر استعمال اور قابل فہم ہے۔ ناکہ اردو کو عربی کا تڑکہ لگانا۔
انشاءاللہ وکی پیڈیا کی ارباب کار کو بھی یہ سمجھ آ جائے گی اور وہ اردو کو عربی کے تڑکے کی بجائے اردو کی اپنی لغت یاپھر عام فہم زبان سے اردو کی اصطلاحات جاری کرنا شروع کر دیں گے۔ باقی ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ سلیس اردو کا استعمال کر سکیں۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | ALI-OAD (20-12-09), فیصل ناصر (31-03-09), فاروق سرورخان (28-09-09), میاں شاہد (02-10-08), محمدعدنان (02-10-08), ابن جلال (01-10-08), رضی (25-05-09), طارق راحیل (15-09-10), عادل سہیل (02-10-08), عرفان حیدر (06-10-08) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی اچھی کاوش جناب کاش اردو زبان کو اس کا حق حاصل ہو اور پاکستان کی قومی زبان کا صیح درجہ ملیں کاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
|
|
|
|
| wajee کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (25-05-09) |
|
|
#4 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
صرف وہ الفاظ عربی سے درآمد کئے جارہے ہیں جو الفاظ پہلے اُردو میں موجود نہیں تھے. جیسے modem کیلئے لفظ ‘‘تضمیلاصہ’’. اگر آپ modem ہی کو اپنائیں گے تو یہ اُردو کے ساتھ سراسر نا انصافی ہوگی کیونکہ یہ انگریزی لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے یعنی modulation اور demodulation اور یہ دونوں الفاظ اُردو یا عربی یا فارسی کے نہیں ہیں. اِسی لئے اِس کیلئے ایسا لفظ اختیار کیا گیا تاکہ اِسے مکمل طور پر اُردو سے منسلک کیا جاسکے یعنی ‘‘تضمیلاصہ’’ کا لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے ‘‘تضمیص’’ (modulation) اور ‘‘استخلاص’’ (demodulation) سے ‘‘تضم’’ اور ‘‘لاص’’ کو ملاکر ‘‘تضمیلاصہ’’ بنایا گیا اور یہی اُردو کا لفظ لگتا ہے بنسبت موڈیم کے. میں خود اُردو ویکی پیڈیا پر آسان و سلیس اُردو کے استعمال کے حق میں ہوں. میں نے جتنے بھی مقالات لکھے ہیں اُن میں میں نے کوشش کی ہے کہ وہ عام فہم ہو. تاہم، کچھ ایسے الفاظ آجاتے ہیں جو کہ اُردو میں موجود نہیں ہوتے خصوصاً ‘‘طرزیاتی’’ (technological)، ایسے الفاظ کیلئے پھر اُردو الفاظ ڈھونڈنے پڑتے ہیں تاکہ اُردو زبان بھی ترقی کرے. بہت سے الفاظ ایسے ہیں جن کو ہم نے اُردو ہی کے الفاظ سے بنایا ہے نا کہ عربی یا فارسی سے مآخذ کیا ہے. جیسے کہ network کیلئے ‘‘حالِ کار’’، یعنی جال کا مطلب net اور کار جو کہ کام کے معنی میں آتا ہے یہاں work کیلئے ہے. اِسی طرح internet کو جو کہ international اور network کے جوڑ توڑ سے بنا ہے کیلئے ہم نے ‘‘جالِ بین’’ کی اِصطلاح اپنائی جو کہ ‘‘جالِ کار’’ اور ‘‘بین الاقوامی’’ کی جوڑ توڑ سے بنی اِصطلاح ہے. |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی میں ایک سیدھی اور سادی بات جانتا ہوں اگر اپکے سمرقندی صاحب سے وکی کی جان چھوٹ جائے تو یہ وکی پر ایک احسان ہو گا۔ اگر ہم عربی اور فارسی سے الفاظ لے سکتے ہیں تو پھر انگلش سے بغض کیوں۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے "منٹ" کو دقیقہ کے طور پر استعمال کرنے کا پڑھا تھا جب کہ اردو میں دقیق پہلے سے ہی استعمال ہوتا ہے۔ کیا پورے پاکستان میں 16 کروڑ میں سے 0.01 کروڑ عوام بھی دقیقہ اور دقیق کا یہ فرق جانتے ہیں۔۔۔ سمر قندی خوشہ کو اردو تسلیم نہیں کرتے اور اس کے لیے سلیلہ کا لفظ عربی سے لے کر اردو کو تڑکا لگا لیتے ہیں-لگتا ہے کسی دن ہمیں پاک۔نیٹ پر ہی اس کا کچھ حل تلاش کرنا پڑے گا۔ اردو وہ جو سب سمجھتے اور پڑھتے ہیں باقی کو ہم اردو نہیں مانتے ۔۔۔ بھائیوں ذرا ترتاش کو تو بیان کر دو۔ کیا اپ ترتاش کو جانتے ہیں ۔ اگر اپ ایمانداری سے گوگل استعمال نہ کریں تو دل پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیںکہ اپ نے پوری زندگی میں یہ سب سے پہلے کب پڑھا یا سنا تھا۔۔۔۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | میاں شاہد (02-10-08), محمدعدنان (02-10-08), اردوڈریمز (02-10-08), رضی (25-05-09), عرفان حیدر (06-10-08) |
|
|
#6 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,143
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
محترم بھائی سب سے پہلے تو میں وضاحت کر دوں کہ جو الفاظ آپ نے لکھے ہیں وہ اردو کے نہیں بلکہ فارسی اور عربی کے ہیں ۔ اردو چونکہ ایک لشکری زبان ہے اس لیئے اردو میںبہت سےعربی فارسی اور ترکی کے الفاظ و تراکیب شامل ہیں ۔ فی زمانہ تو اگرہم مقتدرہ قومی زبان استعمال کر لیں یہی بہت ہے۔میں چونکہ اردو ادب کی طالبہ ہوں اس لیئے اردو سے میری کچھ زیادہ ہی واقفیت ہے۔ قدیم اردو اتنی سہل نہ تھی مگر ہم فی الوقت پاکستان میں جو اردو بولتے ہیں اگر وہی اردو صحیح بول لیں تو بہت ہے
__________________
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بسم الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء * رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ |
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا | Aam Insan (11-02-09), champion_pakistani (03-10-08), میاں شاہد (02-10-08), محمدعدنان (02-10-08), ابن جلال (01-10-08), رضی (25-05-09), عرفان حیدر (06-10-08) |
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہنا اپ نے ترتاش کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اگر اس بحث میںکچھ جان پڑی تو پھر ایک اس پر ایک مقال لکھوں گا۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#8 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,143
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ برگ تنبول کیا ہوتا ہے؟
|
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
غلط
ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ بھی ہماری وکی کا کارنامہ ہے۔ گوگل پر سرچ سے دیکھ لیں کیا لاجواب کام ہے۔
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,143
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کیا لیزر عام فہم اور اسان نہیں؟
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,143
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, فورم, گوگل, پاکستان, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, انگلش, اردو, بھائی, تلاش, جواب, حل, حال, حسن, دل, درخواست, راستہ, زندگی, سال, صلاحیت, صدیوں |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں | حیدر | 1971 اور مشرقی پاکستان | 23 | 14-02-10 06:10 AM |
| چائنا واقعی چائنا ہے | راجہ اکرام | دلچسپ اور عجیب | 2 | 10-02-10 05:00 PM |
| ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے | عبیداللہ عبید | اردو پریس (http://wordpress.pk) | 10 | 14-06-09 08:44 PM |
| کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ | Real_Light | دلچسپ اور عجیب | 43 | 30-03-09 07:22 PM |
| رباعی | ابو عمار | شعر و شاعری | 2 | 12-05-08 02:29 PM |