واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > اردو زبان http://urduzuban.org

اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org

اُردو اور انگریزی کے الفاظ کیسے استعمال کئے جائیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-10-08, 05:46 PM   #1
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اُردو اور انگریزی کے الفاظ کیسے استعمال کئے جائیں؟

اُردو اور انگریزی کے الفاظ کیسے استعمال کئے جائیں؟

اُردو زبان انسائیکلوپیڈیا پر کوئی بھی مقالہ تحریر کرتے وقت الفاظ و اِصطلاحات پر خاص توجہ دیں. اگر کسی چیز کیلئے انگریزی لفظ عام ہے اور اُس کیلئے اُردو میں بھی لفظ موجود ہے تو براۂ کرم انگریزی کا لفظ اُردو رسم الخط میں لکھ دیجئے اور ساتھ ہی اُردو لفظ بھی لکھ دیجئے تاکہ مقالہ عام فہم بھی ہو اور اُردو کے اپنے الفاظ بھی ترویج پائیں، مثلاً computer کیلئے لفظ ‘‘کمپیوٹر’’ ہی عام ہے اِس لئے اِس کا مقالہ ‘‘کمپیوٹر’’ سے ہی شروع کردینا چاہئیے اور مقالے کے متن میں کمپیوٹر کے ساتھ شمارندہ (جو کہ اُردو کا لفظ ہے) بھی استعمال کرنا چاہئیے. وضاحت کیلئے دیکھئے مقالہ: کمپیوٹر

اگر کسی انگریزی لفظ کیلئے اُردو میں کوئی لفظ استعمال کرنے پر دیوانِ عام میں اتفاقِ رائے ہوجاتا ہے تو اُس لفظ کو ہی استعمال کرنا چاہئے اور ساتھ ہی مقالے میں انگریزی لفظ کو بھی لکھنا بہتر ہوگا.

ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ کوئی مقالہ اگر انگریزی لفظ سے شروع ہے تو آپ وہی مقالہ اُردو اِصطلاح سے مرتب نہیں کرسکتے کیونکہ اُردو زبان انسائیکلوپیڈیا پر ایک ہی موضوع پر دو مقالات تحریر نہیں کئے جاسکتے. اگر آپ اِس اُصول کی خلاف ورزی کریں گے تو آپ کا مقالہ حذف کیا جاسکتا ہے.

یاد رہے کہ کوئی بھی انگریزی لفظ اُردو رسم الخط میں لکھنے کے بعد اُسے انگریزی رسم الخط میں نہ لکھا جائے. مثلاً بیالوجی کے مقالے میں لفظ بیالوجی کے ساتھ ہی انگریزی رسم الخط میں biology لکھنے سے مقالہ عام فہم نہیں رہ جاتا.

اگر آپ کو علم نہیں کہ کسی انگریزی لفظ کیلئے اُردو میں کونسا لفظ استعمال ہوتا ہے تو براۂ مہربانی دیوانِ عام پر پوچھئے. دیوانِ عام پر آپ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں. دیوانِ عام ایک تبادلۂ خیال منصوبہ ہے. اگر آپ نہیں جانتے کہ تبادلۂ خیال کیسے کریں تو درج ذیل موضوع ملاحظہ فرمائیے.
تبادلۂ خیال کیسے کریں؟
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
GSM MAMA (24-04-09), shafresha (07-12-10), ھارون اعظم (07-08-10), یاسر عمران مرزا (07-12-10), محمدمبشرعلی (07-08-10), ابن جلال (17-10-08), حیدر (28-09-09), خرم شہزاد خرم (24-04-09), سیپ (01-12-09), شاہ110 (04-02-09)
پرانا 13-04-09, 03:47 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 5
کمائي: 230
شکریہ: 6
3 مراسلہ میں 4 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
کیا موبائل کے لیے بھی اردو زبان میں کوئی نیا لفظ ہے؟
miqmysori آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
miqmysori کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
پرانا 13-04-09, 06:43 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موبائل کیلئے اُردو متبادل

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : miqmysori مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
کیا موبائل کے لیے بھی اردو زبان میں کوئی نیا لفظ ہے؟
جی بالکل ہے. موبائل انگریزی زبان کا لفظ ہے اور اِس سے مراد کوئی بھی ایسی چیز ہوتی ہے جسے (با آسانی) ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے.
اُردو میں اِس کا متبادل ‘‘محمول’’ ہے. جس کا مطلب بھی تقریباً یہی ہے.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
محمدمبشرعلی (07-08-10), حیدر (28-09-09), خرم شہزاد خرم (24-04-09)
پرانا 13-04-09, 09:15 PM   #4
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیبی فون
ایک اصطلاح الیاس بھائی نے دی تھی بہت مناسب لگتی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
پرانا 13-04-09, 09:39 PM   #5
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیبی فون تو بالکل مناسب نہیں.
جیبی کا مطلب ہے جیب میں رکھا جانے والا یا جیب سے متعلق. اِس کو انگریزی میں pocket کہہ سکتے ہیں.
اور فون تو ہے ہی انگریزی کا لفظ. لہٰذا، جیبی فون دراصل pocket phone کی معنی ہے.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
GSM MAMA (24-04-09), حیدر (28-09-09), خرم شہزاد خرم (24-04-09)
پرانا 13-04-09, 09:42 PM   #6
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیبی فون تو بالکل مناسب نہیں.
جیبی کا مطلب ہے جیب میں رکھا جانے والا یا جیب سے متعلق. اِس کو انگریزی میں pocket کہہ سکتے ہیں.
اور فون تو ہے ہی انگریزی کا لفظ. لہٰذا، جیبی فون دراصل pocket phone کی معنی ہے.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
GSM MAMA (24-04-09), حیدر (28-09-09)
پرانا 13-04-09, 11:08 PM   #7
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پتا نہیں جی یہ میرا ایجاد کردہ نہیں الیاس بھائی کچھ بتا سکتے ہیں آپ کو
مجھے تو پسند آیا
ویسے فون کو کیا کہیں گے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
پرانا 13-04-09, 11:46 PM   #8
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فون کیلئے کوئی موزوں اُردو متبادل ابھی سامنے نہیں آیا.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-09-09), خرم شہزاد خرم (24-04-09)
پرانا 13-04-09, 11:53 PM   #9
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی لئے فون کا بدلا فون
اور موبائل کے لئے سفری یا جیبی مناسب ہوگا
جیبی زیادہ ہم آہنگ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
پرانا 14-04-09, 12:02 AM   #10
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 244
کمائي: 5,308
شکریہ: 243
175 مراسلہ میں 383 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمارے ہاں اردو میں انگریزی سے آنے والے الفاظ کو استعمال کرنے میں بہت تردد سے کام لیا جاتا ہے ۔
وجہ یہ ہے کہ اس سے بعض احباب کو انگریری کے مکمل ، اور اردو کے ادھورہ ہونے کا احساس ہوتا ہے ،جو درست نہیں ۔
کیونکہ انگریزی تو خود اچھی خاصی "کھچڑی " قسم کی زبان ہے۔
اکثریت ان الفاظ کی انگریزی " سے " ہمارے ہاں آئی ہے ، انگریزی " کی " نہیں آئی ۔
اوپر کی مثالوں میں بھی مثلاً ، لاطینی کا لفظ mobilis جس کا مطلب ہے " حرکت کرنے والا " ، اور bio یونانی کا لفظ ہے جس کا مطلب " زندگی " ہے ، وغیرہ وغیرہ ۔
ماسٹر مقسود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا
GSM MAMA (24-04-09), فیصل ناصر (14-04-09), ھارون اعظم (07-08-10), منتظمین (22-04-09), محمدمبشرعلی (07-08-10), حیدر (28-09-09), خرم شہزاد خرم (24-04-09)
پرانا 14-04-09, 09:42 AM   #11
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موبائل فون

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اسی لئے فون کا بدلا فون
اور موبائل کے لئے سفری یا جیبی مناسب ہوگا
جیبی زیادہ ہم آہنگ ہے
یہ کیا فرما رہے ہیں آپ؟ یہ لسانیات کی تحقیق اگر اتنی آسان ہوتی تو ابھی تک تمام انگریزی الفاظ (جن کیلئے اُردو میں کوئی متبادل موجود نہیں)،کیلئے ابھی تک اُردو متبادلات ڈھونڈے جاچکے ہوتے.
اگر آپ موبائل کیلئے اُردو متبادل جیبی اپنائیں گے تو کیا پھر موبائل ہوسپٹل کو ‘‘جیبی ہسپتال’’ کہا جائے گا؟
یہ تو اُردو کے ساتھ سراسر نا اِنصافی ہے صاحب. اُردو زبان ویسے بھی بہت کٹھن دور سے گزر رہی ہے اور آپ غیر موزوں الفاظ کی برمار کرکے اِسے اَور بھی کمزور بنانا چاہتے ہیں.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (14-04-09), منتظمین (22-04-09), محمدمبشرعلی (07-08-10), حیدر (28-09-09), خرم شہزاد خرم (24-04-09)
پرانا 14-04-09, 01:56 PM   #12
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
یہ کیا فرما رہے ہیں آپ؟ یہ لسانیات کی تحقیق اگر اتنی آسان ہوتی تو ابھی تک تمام انگریزی الفاظ (جن کیلئے اُردو میں کوئی متبادل موجود نہیں)،کیلئے ابھی تک اُردو متبادلات ڈھونڈے جاچکے ہوتے.
اگر آپ موبائل کیلئے اُردو متبادل جیبی اپنائیں گے تو کیا پھر موبائل ہوسپٹل کو ‘‘جیبی ہسپتال’’ کہا جائے گا؟
یہ تو اُردو کے ساتھ سراسر نا اِنصافی ہے صاحب. اُردو زبان ویسے بھی بہت کٹھن دور سے گزر رہی ہے اور آپ غیر موزوں الفاظ کی برمار کرکے اِسے اَور بھی کمزور بنانا چاہتے ہیں.
نہیں بھائی میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں
اور نا ہی میں اردو داں ہوں
موبائل کی اردو کیا بنے گی ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
پرانا 20-04-09, 11:29 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 994
کمائي: 14,189
شکریہ: 1,855
739 مراسلہ میں 1,862 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
نہیں بھائی میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں
اور نا ہی میں اردو داں ہوں
موبائل کی اردو کیا بنے گی ؟؟
ایک گھنٹے کی کوشش کے بعدایک لفظ سوجھاہے آلہ صوت السریع کیساہے
سام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-09-09), خرم شہزاد خرم (24-04-09)
پرانا 20-04-09, 11:40 PM   #14
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صوت السریع
صوت بمعنی آواز
سریع بمعنی جلد یا تیزی

جچا نہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (28-09-09), سام (21-04-09)
پرانا 21-04-09, 12:27 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 994
کمائي: 14,189
شکریہ: 1,855
739 مراسلہ میں 1,862 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آلہ صوت السّریع الحرکت کیساہے
سام آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
جواب

Tags
color, computer, کوشش, پسند, یا, قرآن, مکمل, موبائل, منتقل, منصوبہ, ماں, معلوم, آج, انگریزی زبان, اردو, بھائی, تحریر, جلد, خلاف, دریافت, زندگی, عالم, عربی, صوت, صحیح

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اردو تحریر، بول چال میں انگریزی الفاظ کا استعمال گلاب خان عمومی بحث 22 03-04-11 02:31 AM
ماوس کیسے استعمال کرتے ہیں؟ زارا گپ شپ 0 10-02-11 04:28 PM
انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی ALI-OAD خبریں 3 24-12-10 12:09 AM
کیا اردو زبان میں انگریزی الفاظ کا استعمال ضروری ہے؟ Nasiwise عمومی بحث 14 05-07-10 06:26 PM
آپ کونسا آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتے ہیں؟ عرفان حیدر آئیں کمپیوٹر سیکھیں 61 26-06-10 10:00 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger