واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > اردو زبان http://urduzuban.org

اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org

اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-08, 05:44 PM  
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں.
نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
گلز (28-03-09), چیتا چالباز (11-02-09), محمد الیاس (20-03-09), wajee (01-10-08), ایکسٹو (02-10-08), اخوند (22-01-09), اخترحسین (28-09-09), اردوڈریمز (02-10-08), جاویداقبال (10-10-09), حیدر (28-09-09), رفیع انجم (01-07-10), رضی (13-02-09), سیپ (01-10-08), سعود (05-02-09), طارق راحیل (11-02-09), عرفان حیدر (06-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:19 AM   #61
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

کچھ علاقوں میں لفظ کاسہ بھی استعمال میں آتا ہے۔ اور میرا خیال ہے عربی میں بھی یہی لفظ رائج ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:21 AM   #62
Senior Member
 
یحیٰی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 10,544
کمائي: 188,944
شکریہ: 9,539
7,566 مراسلہ میں 15,520 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
یہ بٹن بھی انگریزی کا لفظ ہے میاں جی
اچھی پکڑ ہے

بٹن کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
یحیٰی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یحیٰی کا شکریہ ادا کیا
champion_pakistani (04-10-08), ابن جلال (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:23 AM   #63
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
اُردو بول کے بھی اُردو کی اصل رُوح کو نہیں جانتے. اُردو کی اصل مآخذ عربی، فارسی اور سنسکرت ہیں. انگریزی نہیں! ہاں کئی الفاظ ایسے ہیں جن کو استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے آپ کا مذکورہ ‘‘گلاس’’. ہم یہاں ایسے چیزوں کی بات نہیں کررہے. بلکہ چوپال پر اُردو کے استعمال کی بات کررہے ہیں. آپ کوشش تو کریں انگریزی کیلئے اُردو متبادل الفاظ ڈھونڈنے کی! آپ نے کوشش ہی نہیں کی اور نہ آپ کرنا چاہتے ہیں. جن الفاظ کا متبادل نہیں ڈھونڈا جاسکتا اُن کا نہ سہی لیکن جن کا متبادل ہے اُن کو تو استعمال کریں.
سمجھ کر لو متھے کنال دے کے لیکن

بھائی جی تو گلاس کا ترجمہ تو قریب ترین میں‌نے ہی کردیا ہے اوپر کے مراسلے میں‌مگر جو بات آپ کرنا چاہ رہے ہیں وہ سوئے الجھنیں‌پیدا کرنے کے اور کچھ شاید نہ کرسکے

سیکنڈ کو دقیقہ کہنا شاید ایسا ہی لکھا تھا ابتدا میں‌، تو کای اسے لمحہ کہنا زیادہ مناسب نہیں ہوگا؟ اور اس سے ایک بات اور سامنے آتی ہے کہ جب ان باتوں‌کا کوئی اصول ہی نہیں ہے تو کون اس کا فیصلہ کرے گا کہ کس لفظ‌کا کیا متابادل ہوگا میں سیکنڈ کو لمحہ کہوں گا کوئی اور دقیقہ کہے گا کوئی جلد باز اسے دقیق لکھ دے گا اور کہانی کہیں‌سے کہیں جاپہنچے گی۔

ان کاموں‌کے لئے کچھ اصول ہوتے ہں شاید جو گرائمر کہلاتے ہیں اور ہر بات کو ان ہی کی بنیاد پر طے کیا جاتا ہے جب ہماری اردو گرائمر میں‌ہی انریزی شامل ہے تو پھر تو یہ ہونا ہے کہ میں لمحہ کہوں آپ دقیقہ اور عبدالقدوس نے اس کو دقیق بنادینا ہے اور لوگ ہمیں دیکھ کر ہنستے رہیں گے کہ اس صدی کے سب سے بڑے اردو دان آپس میں‌کلام فرمارہے ہیں بٹن دباکے
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (07-10-11), عبدالقدوس (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:24 AM   #64
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
ویسے تو یہ سوال میں‌بھی پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ انگریزی سے بغض کیوں ہے؟ فارسی اور عربی سے اس محبت کی کیا وجہ ہے؟ جب کہ انگریزی کے الفاط عام زندگی میں رواج بھی پا چکے ہیں۔ تو پھر پہیے کو دوبارہ سے کیوں‌ایجاد کیا جائے؟
اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں تو صرف عربی سے محبت کروں‌گا انگریزی اور فارسی دونوں‌کو اردو سے نکال دوں‌گا اور وجہ یہ ہے کہ انگریزی اور فارسی جہنم کی زبانیں‌ہیں اور مجھ ے جہنم پسند نہیں‌ہے بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:26 AM   #65
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,003
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,455 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : jawaid مراسلہ دیکھیں
اچھی پکڑ ہے

بٹن کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
شتنگڑی
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
یحیٰی (02-10-08), ابن جلال (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:28 AM   #66
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
پھر وہی بات! اُردو اپنے اصل مآخذ سے الفاظ اخذ کرے گی نا! انگریزی نے کبھی عربی سے سائنسی اصطلاحات اخذ کئے ہیں؟ اور لفظ اخذ کرنے کا بھی ایک طریقہ ہوتا ہے. اِس کا اثر زبان کے دیگر الفاظ پر بھی ہوسکتا ہے. اِس کا تذکرہ میں ‘‘ترتاش’’ کی تفصیل میں کرچکا ہوں.
سرسید احمد خان نے یہ نہیں کہا کہ اُردو میں انگریزی کے متبادل الفاظ مت ڈھونڈو بس وہی انگریزی الفاظ کو ہی اُردو رسم الخط میں لکھتے رہو.
آپ عام اُردو کے استعمال کی بات کرتے ہیں. تو بتائیے : ایک عام آدمی ‘‘ فورم’’ آسانی سے سمجھ سکتا ہے یا ‘‘چوپال’’؟
یہاں‌عام آدمی سے کام نہیں چلے گا جو کمپیوٹر سے تعلق رکھتا ہے وہ فورم کو سمجھے گاچوپال کو نہیں اور جس نے کبھی کمپیوٹر دیکھا بھی نہیں‌ہے وہ فورم سے مراد لے گا کہ شاید مفت آٹاتقسیم کرنے کا کوئی فارم ہے اور چوپال کہیں‌گے تو وہ فورآ گاؤں‌کے چوھدری صاحب کے مکان کی جانب چل دے گا بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
champion_pakistani (04-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:32 AM   #67
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

.................................................. .
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:32 AM   #68
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
سیکنڈ کو دقیقہ کہنا شاید ایسا ہی لکھا تھا ابتدا میں‌، تو کای اسے لمحہ کہنا زیادہ مناسب نہیں ہوگا؟ اور اس سے ایک بات اور سامنے آتی ہے کہ جب ان باتوں‌کا کوئی اصول ہی نہیں ہے تو کون اس کا فیصلہ کرے گا کہ کس لفظ‌کا کیا متابادل ہوگا میں سیکنڈ کو لمحہ کہوں گا کوئی اور دقیقہ کہے گا کوئی جلد باز اسے دقیق لکھ دے گا اور کہانی کہیں‌سے کہیں جاپہنچے گی۔
جناب ! دقیقہ سیکنڈ کو نہیں منٹ کو کہاجاتا ہے. آپ کو پتہ ہی ہے کہ اِسے دقیقہ کہاجاتا ہے تو آپ اِس میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟ اور میں یہ کہہ بھی چکا ہوں کہ جِن الفاظ کا زبان کے دوسرے الفاظ و اِصطلاحات پر اثر نہ ہو تو اُن کو بعنہہ نقل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں. جیسے آپ ہی کا تذکرہ شدہ ‘‘منٹ’’.

اقتباس:
ان کاموں‌کے لئے کچھ اصول ہوتے ہں شاید جو گرائمر کہلاتے ہیں اور ہر بات کو ان ہی کی بنیاد پر طے کیا جاتا ہے جب ہماری اردو گرائمر میں‌ہی انریزی شامل ہے
جناب! آپ تو اُردو زبان کے ابجد ہی سے واقف نہیں. اِسی لئے تو ایسی باتیں کررہے ہیں. آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ قواعد کا اِن الفاظ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں. قاعدہ تو جملہ کہنے کے انداز اور جملہ بنانے والے الفاظ جیسے فاعل فعل اور مفعول کے استعمال کے علم کو کہتے ہیں. اُردو ایک فاعل-مفعول-فعل زبان ہے جبکہ انگریزی ایک فاعل-فعل-مفعول زبان ہے. تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اُردو کی بنیاد میں انگریزی شامل ہے. میرے اِسی مرتب شدہ متن میں دیکھئے! کونسی اِصطلاح کونسا لفظ کی بنیاد انگریزی ہے؟
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:34 AM   #69
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
http://ur.wikipedia.org/wiki/Plate_I یہ لنک بھی دیکھ لیں۔ بھائی ہم اردو تو استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن اردو وہ ہی ہے جو عام بولی اور سمجھی جاتی ہے نہ کہ وہ جو چند اشخاص سمجھتے ہیں کہ یہ اردو ہے۔۔۔
حالانکہ میں سمجھتا ہوں‌کہ یہ ہماری ایک لحاظ سے بدقسمتی ہے مگر فی الوقت یہی اردو ہے کیونکہ ہمارے پاس وہ اصول نہیں وہ کسوٹی نہیں‌جس میں‌پرکھ کر اردو کے لئے قابل قبول اور ناقابل قبول کو الگ کر سکیں۔ بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:35 AM   #70
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : jawaid مراسلہ دیکھیں
اچھی پکڑ ہے

بٹن کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟
سوال جواب کے مقابلے میں پوچھ لیا تو سب ناکام رہ جائیں گے بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
یحیٰی (02-10-08), ابن جلال (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:39 AM   #71
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
جناب ! دقیقہ سیکنڈ کو نہیں منٹ کو کہاجاتا ہے. آپ کو پتہ ہی ہے کہ اِسے دقیقہ کہاجاتا ہے تو آپ اِس میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں؟ اور میں یہ کہہ بھی چکا ہوں کہ جِن الفاظ کا زبان کے دوسرے الفاظ و اِصطلاحات پر اثر نہ ہو تو اُن کو بعنہہ نقل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں. جیسے آپ ہی کا تذکرہ شدہ ‘‘منٹ’’.

جناب! آپ تو اُردو زبان کے ابجد ہی سے واقف نہیں. اِسی لئے تو ایسی باتیں کررہے ہیں. آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ قواعد کا اِن الفاظ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں. قاعدہ تو جملہ کہنے کے انداز اور جملہ بنانے والے الفاظ جیسے فاعل فعل اور مفعول کے استعمال کے علم کو کہتے ہیں. اُردو ایک فاعل-مفعول-فعل زبان ہے جبکہ انگریزی ایک فاعل-فعل-مفعول زبان ہے. تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اُردو کی بنیاد میں انگریزی شامل ہے. میرے اِسی مرتب شدہ متن میں دیکھئے! کونسی اِصطلاح کونسا لفظ کی بنیاد انگریزی ہے؟
جناب یہ باتیں‌صرف فاعل اور مفعول کے تذکرے سے حل نہیں ہوسکتیں اس کے لئے ٹھوس اصول ہونے چاہئیں آپ چاہیں مجھے کسی چیز سے بھی نابلد کہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا جب تک کوئی ٹھوس اور قابل عمل اصول نہ بیان کیا جائے بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:41 AM   #72
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

مختصر یہ کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں‌اور خوشی ہوئی کہ مجھے اپنے علاوہ بھی کوئی اردو سے کھلے عام محبت اور انگریزی سے بیزاریکا اظہار کرنے والا ملا مگر اس سے آگے ۔ ۔ ۔ ۔صرف خاموشی۔

اگر جذبات سے مسئلہ حل ہوسکتا تو میں‌اکیلا ہی کب کا یہ سب کچھ کر چکا ہوتا بٹن دباکے
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (02-10-08)
پرانا 02-10-08, 01:46 AM   #73
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
حالانکہ میں سمجھتا ہوں‌کہ یہ ہماری ایک لحاظ سے بدقسمتی ہے مگر فی الوقت یہی اردو ہے کیونکہ ہمارے پاس وہ اصول نہیں وہ کسوٹی نہیں‌جس میں‌پرکھ کر اردو کے لئے قابل قبول اور ناقابل قبول کو الگ کر سکیں۔ بٹن دباکے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
جناب یہ باتیں‌صرف فاعل اور مفعول کے تذکرے سے حل نہیں ہوسکتیں اس کے لئے ٹھوس اصول ہونے چاہئیں آپ چاہیں مجھے کسی چیز سے بھی نابلد کہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا جب تک کوئی ٹھوس اور قابل عمل اصول نہ بیان کیا جائے بٹن دباکے
یہ اصول اور پرکھ موجود ہے اور یہ اس وقت سے ہے جب سے اردو بننا شروع ہوئی تھی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اردو بولی جاتی رہے گی۔ اور یہ ہے عوام الناس ۔ اردو عام الناس کی زبان ہے اور اس کا وجود اور ترقی کا دارومدار عام الناس پر انحصار کرتا ہے۔ میرا بنیادی نکتہ ارتکاز یہ ہے کہ اردو وہی ہے جو کہ عام الناس بولتے اور سمجھتے ہیں۔ اردو کا مزاج ڈرائنگ روم اور اکادیمیات کا مزاج نہیں‌کہ کچھ لوگ بیٹھ کر اس بات کا فیصل کر لیں کہ اردو کیا ہے۔ آخر میں اس بات کا فیصلہ عامی کو کرنا ہے کہ اردو کیا ہے اور وہ کس کو اردو سمجھتا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 01:51 AM   #74
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,623
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
یہ اصول اور پرکھ موجود ہے اور یہ اس وقت سے ہے جب سے اردو بننا شروع ہوئی تھی اور اس وقت تک رہے گی جب تک اردو بولی جاتی رہے گی۔ اور یہ ہے عوام الناس ۔ اردو عام الناس کی زبان ہے اور اس کا وجود اور ترقی کا دارومدار عام الناس پر انحصار کرتا ہے۔ میرا بنیادی نکتہ ارتکاز یہ ہے کہ اردو وہی ہے جو کہ عام الناس بولتے اور سمجھتے ہیں۔ اردو کا مزاج ڈرائنگ روم اور اکادیمیات کا مزاج نہیں‌کہ کچھ لوگ بیٹھ کر اس بات کا فیصل کر لیں کہ اردو کیا ہے۔ آخر میں اس بات کا فیصلہ عامی کو کرنا ہے کہ اردو کیا ہے اور وہ کس کو اردو سمجھتا ہے۔

معذرت کے ساتھ آپ کی بات 101 فیصد غلط ہے ، عوام کبھی "اصول" نہیں‌ہوسکتے بلکہ وہ تو اصول کے محتاج ہوا کرتے ہیں، ورنہ تو ہر شخص کی ذاتی پسند و ناپسند ہی اصول کہلائے گی
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-10-08, 02:23 AM   #75
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اس میں‌معذرت والی کوئی بات نہیں ہے ۔ لیکن یہ اردو ہے جس کی قواعد اردو بننے کے بہت بعد میں بنے۔ اردو کو قواعد کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ اردو دوسری زبانوں سے بہت مختلف ہے اور یہ تین یا تین سے زیادہ بنیادی طور پر بہت ہی مختلف زبانوں سے بنی (فارسی - حکومتی زبان، عربی - علماء کی زبان اور سنسکرت عام الناس کی زبان) اس کے ساتھ ساتھ اس میں علاقائی زبانوں جیسا کہ (پنجابی - جو کہ گورمکھی میں لکھی جاتی تھی) اور پشتو جس کے حروف تہجی اردو سے مختلف ہیں سے مل کر بنی- اور ہر زبان نے اس میں اپنے حروف جیسا کہ (چ جو کہ عربی میں نہیں) اور الفاظ کے ساتھ ساتھ قواعد کا آضافہ کیا جس سے اردو وجود میں آئی۔ جب انگریز برصغیر پر چھا گئے تو لامحالہ طور پر اردو نے اس کے الفاظ کو اپنے اندر سمیٹنا شروع کر دیا۔ کیونکہ اردو کا وجود ہی اس مقصد کے لیے تھا کہ یہ رابطہ کی زبان ہو۔ جو کہ مختلف زبانوں کے درمیان ایک پل کا کام دےسکے۔ اور اردو ہمیشہ سےپرقوت اثر پذیر ہونے والے سماجی اور معاشی اثرات کو اپنے اندر سموتی ہے۔ اور غیر فعال اثرات سے پیچھا چھڑاتی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اردو میں اس وقت عربی اور فارسی کے الفاظ آہستہ آہستہ اپنی نفوذ پذیری کم کرتے جا رہے ہیں اور انگریزی کا عمل دخل زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ جو کہ اردو زبان کی ارتقاء کے عمل کا نتیجہ ہے۔
اگر کل کو انگریزی کی بجائےکوئی دوسری زبان دنیا میں پر قوت اثر پذیر بن جاتی ہے تو اردو کا ارتقائی عمل خود بخود انگریزی سے جان چھڑا کر اس زبان کے اثرات میں چل جائے گی۔ اردو کا ارتقاء تین دائروں میں ہوتا ہے ۔ سب سے پہلے دائرے میں نفوذ پذیری کی صلاحیت کھونے والی زبانوں سے مستعار لی گئی اصطلاحات ہیں اور ان اصطلاحات کا عامی کی زبان میں استعمال کم سے کم ہوتے ہوئے متروک ہو جاتا ہے، دوسرے دائرے میں وہ جو اس معینہ وقت میں بولی جانے والی زبان ہے ( اس میں نفوذ پذیری حاصل کرنے والی زبان اور نفوذ پذیری کھونے والی دونوں زبانوں کے الفاظ اور تراکیب مستعمل ہوتی ہیں) اور تیسرا دائرہ مستقبل کی اثر پذیر زبان کی اصطلاحات کو جذب کر رہا ہوتا ہے- اور اردو میں یہی تیسرا دائرہ ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے۔ اس کی مثال میں ایک لفظ آبدوز سے واضح کرتا ہوں۔
اردو کے ابتدائی دور میں ڈوب کلی اور آج کل آب دوز کہ جاتا ہے لیکن ایک بڑی تعداد اس کو سب میرین بھی پکار رہی ہے جو کہ اردو کے ارتقائی عمل کا واضح ثبوت ہے۔۔۔ اگر ہمیں کوئی اصطلاح بنانی ہے تو اس بات کو مکمل طور پر ذہن میں رکھنا ہو گا کہ ہم اردو کے پہلے سے مستعمل الفاظ کو ملا کر نئی اصطلاح بنائیں ناکہ ایک اصطلاح کو وضع کرنے کے لیے کچھ نیے الفاظ بھی بنا لیں۔ اور ہر نئے لفظ کی تشریح و مدد کے لیے مزید غیر مانوس نئے الفاظ- یہ طریقہ کار بلکل بھی مقبولیت حاصل نہیں کرتا اور عامی اس کو ناپسند کرتے ہیں۔ اور اردو کا مزاج عامی ہے نہ کہ عالمانہ یا اکادمی۔

بدقسمتی سے وکی پر اردو پر جو کام ہو رہا ہے وہ اردو کی تاریخ اور اردو کے مزاج کے برعکس اور غیر مقبول طریقے سے ہو رہا ہے۔ اس کو بدلنے اور مناسب تبدیلیاں لانے کی اشد ضرورت ہے ورنہ چار سالوں میں آٹھ ہزار موضوع کوئی ایسی بات نہیں جس پر 40 - 50 کروڑ اردو زبان بولنے والے فخر کر سکیں۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
سعود (05-02-09)
جواب

Tags
color, فورم, گوگل, پاکستان, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, انگلش, اردو, بھائی, تلاش, جواب, حل, حال, حسن, دل, درخواست, راستہ, زندگی, سال, صلاحیت, صدیوں

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 06:10 AM
چائنا واقعی چائنا ہے راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 2 10-02-10 05:00 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 08:44 PM
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ Real_Light دلچسپ اور عجیب 43 30-03-09 07:22 PM
رباعی ابو عمار شعر و شاعری 2 12-05-08 02:29 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger