واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > اردو زبان http://urduzuban.org

اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org

اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-08, 05:44 PM  
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں.
نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
گلز (28-03-09), چیتا چالباز (11-02-09), محمد الیاس (20-03-09), wajee (01-10-08), ایکسٹو (02-10-08), اخوند (22-01-09), اخترحسین (28-09-09), اردوڈریمز (02-10-08), جاویداقبال (10-10-09), حیدر (28-09-09), رفیع انجم (01-07-10), رضی (13-02-09), سیپ (01-10-08), سعود (05-02-09), طارق راحیل (11-02-09), عرفان حیدر (06-10-08)
پرانا 01-10-08, 08:33 PM   #16
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
اگر اپکے سمرقندی صاحب سے وکی کی جان چھوٹ جائے تو یہ وکی پر ایک احسان ہو گا۔ اگر ہم عربی اور فارسی سے الفاظ لے سکتے ہیں تو پھر انگلش سے بغض کیوں۔۔۔ ۔۔۔ بھائیوں ذرا ترتاش کو تو بیان کر دو۔ کیا اپ ترتاش کو جانتے ہیں ۔ اگر اپ ایمانداری سے گوگل استعمال نہ کریں تو دل پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں‌کہ اپ نے پوری زندگی میں یہ سب سے پہلے کب پڑھا یا سنا تھا۔۔۔۔
تعجب ہے اُردو خوانوں پر کہ اُردو کے اصل مآخذ کو جانتے ہوئے بھی اُسے نظر انداز کرنے پر تُلے ہوتے ہیں. ایک اَور اُردو چوپال پر میں نے اِس موضوع پر بحث شروع کی تو ایک صاحب نے یہی بات کی کہ انگریزی کو استعمال کرنے میں کیا خرج ہے تو میں نے صرف ایک مثال پر اِکتفاء کیا کہ اگر آپ ایک جملے کو دو طرح سے لکھیں گے تو اُس میں اصل اُردو کونسی ہوگی؟ ملاحظہ فرمائیے:
پہلا طرز: اُردو میں بہت سے عربی اور فارسی کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں.
طرزِ دوم: اُردو میں بہت سے اَربِک اور پرژن کے ورڈز یُوز ہوتے ہیں.
اَب آپ خود ہی بتائیے اصل اُردو کونسی ہے؟ وُہ جملہ جو عربی زدہ ہے یا وہ جو انگریزی زدہ؟
بھئی بات واضح ہے. اُردو کے اصل مآخد عربی، فارسی اور سنسکرت ہیں. ایک صاحب نے یہ کہا کہ اُردو سے اگر آپ انگریزی نکالنے پر تُلے ہوئے ہیں تو اِس سے پھر ساری بیرونی زبانیں نکال لیں یعنی عربی، فارسی اور سنسکرت بھی پھر تو آپ اپنا نام لکھنے کے بھی قابل نہ رہیں گے. تو میں نے عرض کی کہ بھائی انگریزی جو کہ بین الاقوامی زبان سمجھی جاتی ہے وُہ بھی ساری فرانسیسی، یونانی اور لاطینی سے بنی ہے. اُس میں سارے سائنسی الفاظ و اِصطلاحات اِنہی زبانوں سے مآخوذ ہیں. اِس طرح تو اگر انگریزی سے بھی یہ تینوں زبانیں نکال لیں تو وہ بین الاقوامی زبان تو کیا انگریزوں کی بھی زبان رہنے کے بھی قابل نہ رہے گی.

جہاں تک لفظ ‘‘ترتاش’’ کا تعلق ہے. یہ ‘‘لیزر’’ کو کہتے ہیں. جناب اگر آپ ذرا علم و دانش رکھتے ہوں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ انگریزی لفظ لیزر پانچ بڑے الفاظ کا مخفف ہے یعنی Light Amplification by Stimulated Emission of Radiation. اب اگر آپ اِسی لفظ laser کو استعمال کریں گے تو یہ اُردو کے ساتھ نا اِنصافی ہوگی کیونکہ یہ جو الفاظ سے بنا ہے وُہ الفاظ نہ تو اُردو کے ہیں نہ عربی کے نا فارسی اور نہ سنسکرت کے. تو آپ کیسے وضاحت کریں گے کہ لیزر کسے کہتے ہیں؟ اِس کی بنسبت ترتاش مکمل اُردو لفظ ہے. جو کہ ‘‘تضخیمِ روشنی بہ تنبیہی اشہارِ شعاع’’ سے مخفف کیا گیا ہے. اب اِس لفظ کی وضاحت آپ کرسکتے ہیں بلحاظ تضخیم، روشنی، تنبیہہ، اشہار اور شعاع کے. آپ خود ہی بتائیے کہ ایک عام آدمی radiation کو جانتا ہے یا ‘‘شعاع’’ کو؟ ہمیں لیزر اِس لئے آسان لگتا ہے کہ اِس کیلئے ابتداء سے ہی اُردو میں کوئی متبادل استعمال ہی نہیں ہوا. اور ہم اِسی لفظ لیزر کو ہی استعمال کرتے چلے آرہے ہیں اِس لئے ہم اِس سے اتنے مانوس ہوچکے ہیں کہ یہ ہمیں اپنی زبان کا لفظ لگتا ہے.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (07-10-11), سعود (05-02-09)
پرانا 01-10-08, 08:46 PM   #17
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
محترم بھائی سب سے پہلے تو میں وضاحت کر دوں کہ جو الفاظ آپ نے لکھے ہیں وہ اردو کے نہیں بلکہ فارسی اور عربی کے ہیں ۔ اردو چونکہ ایک لشکری زبان ہے اس لیئے اردو میںبہت سےعربی فارسی اور ترکی کے الفاظ و تراکیب شامل ہیں ۔ فی زمانہ تو اگرہم مقتدرہ قومی زبان استعمال کر لیں یہی بہت ہے۔میں چونکہ اردو ادب کی طالبہ ہوں اس لیئے اردو سے میری کچھ زیادہ ہی واقفیت ہے۔ قدیم اردو اتنی سہل نہ تھی مگر ہم فی الوقت پاکستان میں جو اردو بولتے ہیں اگر وہی اردو صحیح بول لیں تو بہت ہے.
جی بہن! میں نے جو الفاظ لکھے ہیں وہ عربی اور فارسی کے نہیں بلکہ اُن کے الفاظ سے ماخوذ ہیں. انگریزی میں جو اِصطلاحات استعمال ہوتی ہیں وہ بھی تو لاطینی، فرانسیسی اور یونانی سے ماخوذ ہیں. لفظ کمپیوٹر کو ہی دیکھ لیجئے یہ لاطینی کے computare سے ماخوذ ہے، لیکن لاطینی میں یہ اِس مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوتا جس طرح انگریزی میں ہے. اُردو میں semiconductor کو ‘‘ نیم موصل ’’ کہاجاتا ہے، یہ اِصطلاح عربی اور فارسی دونوں سے ماخوذ ہے لیکن عربی اور فارسی میں سیمی کنڈکٹر کو ‘‘نیم موصل’’ نہیں کہا جاتا.

مقتدرہ قومی زبان صرف نام ہے، کام کچھ نہیں. بہت سے الفاظ کیلئے اُردو میں متبادل ہونے کے باوجود بھی وہ اُن کو استعمال نہیں کرنا چاہتے.

یہی تو بات ہے کہ ہم اُردو بولتے ہی نہیں. انگریزی کے الفاظ بولنے سے وُہ اُردو نہیں بن جاتی.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا گیا
سعود (05-02-09)
پرانا 01-10-08, 08:54 PM   #18
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
بھائی میں ایک سیدھی اور سادی بات جانتا ہوں اگر اپکے سمرقندی صاحب سے وکی کی جان چھوٹ جائے تو یہ وکی پر ایک احسان ہو گا۔۔۔۔
شاید آپ اُردو ویکی پر کام کرچکے ہیں اِسی لئے تو آپ سمرقندی صاحب کے بارے میں جانتے ہیں. آپ کا اسمِ صارف کیا تھا اُردو ویکی پر؟

جناب! اگر سمرقندی صاحب نہ ہوتے تو اب تک اُردو ویکی کا پتہ نہیں کیا حشر ہوچکا ہوتا. ﷲ اُن کی عمر دراز فرمائیے! آج اُنہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اُردو ویکی اُردو میں لکھی جارہی ہے نا کہ انگریزی میں. اگر اُردو ویکی پر انگریزی ہی لکھنا مقصود ہوتا تو پھر انگریزی ویکیپیڈیا موجود ہے اُردو ویکی پیڈیا کی کوئی ضرورت ہی نہیں.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-10-08, 09:16 PM   #19
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,140
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile جواب: جواب: جواب: جواب: جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
آپ نے شاید میرا مقام نہیں دیکھا ہر وقت وہاں رہتا ہوں
یہ تو چیٹنگ ہے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-10-08, 09:20 PM   #20
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,008
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: جواب: جواب: جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
یہ تو چیٹنگ ہے
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
کس نے کہا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-10-08, 09:22 PM   #21
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,140
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

میں نے کہا
کیونکہ ترتاش دیکھنے کے لیئے میں بھی گوگل پر جاسکتی تھی مگر میں نہیں گئی
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (02-10-08)
پرانا 01-10-08, 09:23 PM   #22
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,008
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
میں نے کہا
کیونکہ ترتاش دیکھنے کے لیئے میں بھی گوگل پر جاسکتی تھی مگر میں نہیں گئی
یہ تحقیق ہے آپ اپنے سوال کو گوگل میں‌ آزمالیں اگر آپ کو جواب مل گیا تو پھر اس کو میں بھی چیٹنگ مان لوں گا
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (02-10-08)
پرانا 01-10-08, 09:26 PM   #23
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,140
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

نہیں اٹس اوکے
اب تم میرے ٹیچر ہو کاگی کچھ سیکھا ہے تم سے اس لیئے جاؤ معاف کیا
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-10-08, 09:43 PM   #24
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,008
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
نہیں اٹس اوکے
اب تم میرے ٹیچر ہو کاگی کچھ سیکھا ہے تم سے اس لیئے جاؤ معاف کیا
اب ڈانٹو
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-10-08, 10:17 PM   #25
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,140
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile جواب: جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اب ڈانٹو
مت بھولو کہ میں تم سے بڑی ہوں
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
ابن جلال (02-10-08)
پرانا 01-10-08, 10:24 PM   #26
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,008
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

وزن تو میرا ہی زیادہ ہے نا
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-10-08, 10:26 PM   #27
Administrator

سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 8,547
کمائي: 934,140
شکریہ: 4,411
5,329 مراسلہ میں 13,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

عقل بھی تمھاری ہی زیادہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیپ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (02-10-08)
پرانا 01-10-08, 10:41 PM   #28
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,008
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سیدہ ثوبیہ ناز مراسلہ دیکھیں
عقل بھی تمھاری ہی زیادہ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی لیے کہتا ہوں آٹے کی روٹی کھایا کرو سینڈوچ نہیں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (02-10-08), ابن جلال (02-10-08)
پرانا 01-10-08, 11:01 PM   #29
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

آپ ایک سنجیدہ موضوع کا مذاق اُڑا رہے ہیں. جس طرح مغرب والے اُن تمام زبانوں پر ہنستے ہیں جو اسلامی پس منظر رکھتی ہیں اُسی طرح آپ بھی ہماری قومی زبان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے. وہ لوگ ہماری زبانوں کو اِسی طرح پسماندہ رکھ کر ہماری ترقی میں رُکاوٹیں ڈال رہے ہیں. خوابِ غفلت سے بیدار ہوجاؤ بھائیو اور بہنو! دوسروں کی چیزوں اور زبانوں پر انحصار کرنے والی قوم کبھی بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتی.
محبوب عالم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-10-08, 11:51 PM   #30
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,794
کمائي: 2,339,008
شکریہ: 17,786
12,248 مراسلہ میں 28,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: ناظمیت کیلئے درخواست

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : میاں شاہد مراسلہ دیکھیں
مجھے آج ہی علم ہوا ہے اس بات کا بٹن دباکے
یہ بٹن بھی انگریزی کا لفظ ہے میاں جی
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فورم, گوگل, پاکستان, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, انگلش, اردو, بھائی, تلاش, جواب, حل, حال, حسن, دل, درخواست, راستہ, زندگی, سال, صلاحیت, صدیوں

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 06:10 AM
چائنا واقعی چائنا ہے راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 2 10-02-10 05:00 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 08:44 PM
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ Real_Light دلچسپ اور عجیب 43 30-03-09 07:22 PM
رباعی ابو عمار شعر و شاعری 2 12-05-08 02:29 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:47 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger