واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > پاک۔نیٹ پراجیکٹس > اردو زبان http://urduzuban.org



اردو زبان http://urduzuban.org اردو زبان http://urduzuban.org


اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-09-08, 05:44 PM  
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: ریاض، سعودی عرب
مراسلات: 137
کمائي: 3,342
شکریہ: 13
101 مراسلہ میں 301 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اُردو چوپال - واقعی اُردو یا اُردو زدہ انگریزی؟

آج کل ہر جگہ یہ سننے کہ ملتا ہے کہ اُردو چوپال خانے بہت زیادہ ہوگئے ہیں اور اُردو زبان کیلئے بہت کام ہورہا ہے. لیکن جب میں نے اِن چوپال خانوں کی زیارت کی تو میں حیران رہ گیا کہ یہاں تو اُردو زبان کی کوئی چیز ہے ہی نہیں، بلکہ انگریزی کو اُردو رسم الخط میں لکھ دیا جاتا ہے اور یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ انٹرنیٹ پر اُردو کا استعمال ہے. ایک اور بات جو یہ اُردو چوپال خانوں کے منتظیم کرتے ہیں وہ یہ کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ انگریزی لکھ پڑھ یا سمجھ نہیں سکتے لہٰذا ہمیں اُردو ہی کو انٹرنیٹ (کمپیوٹر) پر استعمال کرنا چاہئیے. یہاں ایک بار پھر میرا سر شرم سے جھُک جاتا ہے کہ اَب بھی وہی لوگ کمپیوٹر کو نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہی انگریزی آپ اُردو رسم الخط میں لکھ رہے ہیں، کچھ تبدیلی واقع نہیں ہوئی. ہونا تو یہ چاہئیے کہ ایک لفظ جو آپ انگریزی کا استعمال کررہے ہیں، اگر آپ وہی لفظ اُردو کا استعمال کریں تو لوگوں (خصوصاً وہ جن کو انگریزی کی سمجھ بوجھ نہیں ہے) کو آسانی سے سمجھ آجائے گی. اُردو کے الفاظ استعمال کرنے سے یہ زبان ترقی بھی پائے گی اور اِس کی ترقی ہمارے لئے باعث فخر و عزت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق

اگر آپ کے ذہن میں سوال اُبھر رہا ہے کہ اگر ہم ایسی اُردو استعمال کریں گے کسی چوپال پہ (جیسے یہ چوپال) تو کسی کو سمجھ نہیں آئے گی. تو جواب یہ ہے جناب کہ آپ اگر خالصاً اُردو استعمال کریں گے تو لوگوں کو وُہ اُردو سیکھنی ہوگی. اِس کیلئے آپ ایک حصّہ اپنے چوپال میں مخصوص کرسکتے ہیں جہاں اِن اِصطلاحات اور اُن کی معنی کو درج کیا گیا ہو. جب ایک صارف اِن اصطلاحات کو دیکھے گا تو وہ پھر اِنہی کو استعمال کرے گا. اِس طرح ہم بھی یہ دعویٰ کرنے کے قابل ہوجائیں گے کہ ہماری قومی زبان انگریزی سے کم نہیں.
نوٹ: مندرجہ بالا اِصطلاحات کی طرح آپ کو اور بھی کئی جدید اِصطلاحات اُردو ویکیپیڈیا سے مل سکتی ہیں. پتہ ہے: http://ur.wikipedia.org
آئیے! اُردو کا استعمال کرکے اپنی محبّ وطنی کا ثبوت دیں.
محبوب عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے محبوب عالم کا شکریہ ادا کیا
گلز (28-03-09), چیتا چالباز (11-02-09), محمد الیاس (20-03-09), wajee (01-10-08), ایکسٹو (02-10-08), اخوند (22-01-09), اخترحسین (28-09-09), اردوڈریمز (02-10-08), جاویداقبال (10-10-09), حیدر (28-09-09), رفیع انجم (01-07-10), رضی (13-02-09), سیپ (01-10-08), سعود (05-02-09), طارق راحیل (11-02-09), عرفان حیدر (06-10-08)
پرانا 28-09-09, 11:58 AM   #196
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,769
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,613 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اردو کو اردو ہی رہنے دو بھائی ۔ اردو کا عربا اور فارسا نہ پکاؤ۔ اردو پر " انگریجی " تڑکا کچھ ارہر کی دال پر گھی کے تڑکے کا "مجا" دیوے ہے
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 28-09-09, 03:58 PM   #197
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,050
کمائي: 75,291
شکریہ: 50,015
10,110 مراسلہ میں 31,971 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہائے افسوس۔ اس جگہ تو میرا پسندیدہ کام یعنی بحث ہو رہی تھی میں ادھر کیوں نہ ایا اب تک۔

خیر جو بنائے بحث تھی وہ ہی حذف ہوئی تو اس کو کیا رگیدنا، جو موجود ہے اسی کو تختہ ستم بنا لیتے ہیں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
معلوم ہوتا ہے کہ آپ خم ٹھونک کر مخالفت پر آمادہ ہیں۔ جو آپکے حامی ہیں وہ اور آپ ایک ہی ہیں۔
ارے الیاس بھائی ۔ ۔ ۔ وہ حمایتی ہی کیا جوآپس میں ایک نہ ہوں۔ پتا کیسے چلے گا کہ اسکی حمایت کر رہے ہیں۔ ایک مرتبہ میرے ایک دوست نے میرے کسی معاملہ پر میری حمایت کی۔ اور میری حمایت میں ایسی ایسی دلیلیں لایا، ایسے ایسے واقعات بیان کیے کہ میں جو وجہ بحث تھا وہی دنگ تھا۔ اکثر باتوں کا مجھے پتا ہی نہ تھا۔ تو ایسے بھی حمایتی ہوتے ہیں۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-09-09, 04:05 PM   #198
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,050
کمائي: 75,291
شکریہ: 50,015
10,110 مراسلہ میں 31,971 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
جناب الیاس صاحب، السلام علیکم،
بھائی میرے اور فیصل بھائی کے انتہائی مودبانہ رویئے کے باوجود آج کے مُراسلے میں پھر آپ نے سخت زبان استعمال کی۔ مجھے آپ کے روئیے پر افسوس ہے۔ ممکن ہے کے یہ رویہ آپ کی سرشت میں شامل ہو۔
لیجیئے آپ کے پُرزور اصرار پر آپ کی تحریر پر مجھ ناچیز کا مخلصانہ تبصرہ حاضر ہے۔
سب سے پہلے آپ کی پہلی تحریر میں موجود نقائص کا تذکرہ ہوجائے:
۱۔ آپ نے لکھا "جناب آپکا کلیہ بالکل غلط ہے یعنی بجائے اسکے کہ آپ اردو کو ترقّی دے کر ان الفاظ کے معنی نہ نکال کر مزید اردو کو برباد کرنے کا تہیّہ کریں گے۔"

نوٹ: یہ طویل مُراسلہ انتہائی مجبوری کے عالم میں لکھا ہے کیوں کے یہ میرے مزاج کے خلاف ہے۔ جناب الیاس صاحب کی طرف سے مسلسل اپنی اُردو دانی کی "دھاک" بیٹھانے کے نامُناسب روئیے نے مجھے یہ قدم اُٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
اللہ اُردو زبان کے مُخلصین کو اجر عطا فرمائے۔ آمین ۔ ۔ ۔
باوجود اس بات کے کہ مجھے شافریشہ بھائی اچھے لگتے ہیں مین یہ کہے بغیر نہیں رہ سکوں گا کہ
شافریشہ بھائی کی اس پوسٹ کا کیا جواب دیں یا کیا تبصرہ کریں ۔ اس پوسٹ کی بنیاد یا وجہ ہی موجود نہیں۔ اس لیے اب تو اسکا کوئی سر پیر ہی نظر نہیں آ رہا کہ کیا بات ایک شخص نے کس پیرائے میں کہی اور دوسرے نے جو جواب دیا وہ کس پیرائے میں تھا۔۔ کس کو حق پر ٹھہرائیں اور کس کو ناحق۔ کس کی کس بات کی تائید کریں اور کس بات کی تردید۔ میں اس فورم کے اس معاملہ سے کچھ کچھ تنگ ہوں ۔کئی جگہ یہ معاملہ معمہ بن جاتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگر لہجہ سخت ہو تو پوسٹ کو دیلیٹ کرنے کے بجائے درگزر سے کام لینا چاہیے۔ تاکہ بعد میں انے والے غیر جانبدار خود ہی فیصلہ کر لیں کہ کون کیا کہہ رہا تھا اور کیسا کہہ رہا تھا۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-09-09, 04:19 PM   #199
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,050
کمائي: 75,291
شکریہ: 50,015
10,110 مراسلہ میں 31,971 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس مراسلہ دیکھیں
ٹھیک ہے کوئی ٹھیٹھ انگریزی بولے اور سیکھے مگر اسکے اثر سے اُردو کو بچانا چاہئے۔
آپکی یا اس حصہ کی دوسری پوسٹ ہے جس کو اب تک میری عقل شریف سمجھ پائی ہے۔ اس لیے اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔ الیاس بھائی آپ نے بجا فرمایا۔ ارے بابا ٹھیٹھ انگریزی کیا ۔ ۔ ۔ فرانسیسی سیکھو، چینی زبان سیکھو،سنسکرت سیکھو، مینڈالین سیکھو،WU سیکھو یا YueسیکھوMinسیکھو یا اوریا زبان سیکھو ۔ ۔ ۔ لیکن اپنی زبان کو انکی دستبرد سے بچاؤ۔ ایسے نہ ہو کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا والا حال ہو جائے۔
بلکہ میں کہتا ہوں کہ انکو بعد میں سیکھو پہلے اپنی زبان تو سیکھ لو۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-09-09, 04:22 PM   #200
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,050
کمائي: 75,291
شکریہ: 50,015
10,110 مراسلہ میں 31,971 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آخر میںً اس ٹاپک کی بات۔ تو باوجود اردو طبقہ تعلیم کا پروردہ ہونے اور اسکی ترویج کا حامی ہونے کے ۔ ۔ ۔ میں اس ٹاپک کے کچھ حصوں سے بوجوہ اختلاف کرتا ہوں۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-09-09, 04:30 PM   #201
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محبوب عالم مراسلہ دیکھیں
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ انگریزی الفاظ کے متبادل اُردو الفاظ استعمال کیا کریں. کچھ عمومی الفاظ کی فہرست مندرج ذیل ہے:
Internet : جالبین (جال + بین | جالِ بین)
Web : حبالہ
World Wide Web: حبالہ محیط عالم
Software: مصنع لطیف
Hardware: مصنع کثیف
Application: نفاذیہ
Application Software : نفاذی مصنع لطیف
Log : نوشتہ
Log In : داخل نوشتہ
Log Out: خارج نوشتہ
Size : جسامت
Font : اندازِ خط / رسم الخط / خط
Hard Disk: قرص کثیف
Forum : چوپال
Option: اختیار
Options: اختیارات
Tag: دھجی
Keyboard: تختۂ کلید
Operating System: عملیاتی نظام
Computer: شمارندہ / حاسب
Network: جالکار (جال + کار | جالِ کار )
Portal: آستانہ / چوکھٹ / بوابہ
Post : چسپانہ
Arcade : رواق


السلام علیکم

محبوب عالم بھائی اتنی مشکل اردو کم از کم میں کبھی نہیں‌بول سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معذرت
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, فورم, گوگل, پاکستان, قواعد, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, انگلش, اردو, بھائی, تلاش, جواب, حل, حال, حسن, دل, درخواست, راستہ, زندگی, سال, صلاحیت, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 06:10 AM
چائنا واقعی چائنا ہے راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 2 10-02-10 05:00 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 08:44 PM
کیا قلوپطرہ واقعی حسین تھی؟ Real_Light دلچسپ اور عجیب 43 30-03-09 07:22 PM
رباعی ابو عمار شعر و شاعری 2 12-05-08 02:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger